اس بات کے بیان میں کہ ہر نشہ والی چیز خمر ہے اور ہر ایک خمر حرام ہے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْبِتْعِ فَقَالَ کُلُّ شَرَابٍ أَسْکَرَ فَهُوَ حَرَامٌ
یحییٰ بن یحیی، مالک، ابن شہاب، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے شہد کی شراب کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ہر وہ شراب کہ جو نشہ پیدا کرے وہ حرام ہے۔
Aisha reported: Allahs Messenger ﷺ was asked about "Bit", whereupon he said: Every drink that causes intoxication is forbidden.