Sahih Muslim 2871

حج کا بیان

2871Sahih Muslim

اس بات کے بیان میں کہ احرام اور غیر احرام والے کے لئے حرم اور غیر حرم میں جن جانوروں کا قتل مستحب ہے۔

حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ ابْنَ عُمَرَ مَا يَقْتُلُ الرَّجُلُ مِنْ الدَّوَابِّ وَهُوَ مُحْرِمٌ قَالَ حَدَّثَتْنِي إِحْدَی نِسْوَةِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ کَانَ يَأْمُرُ بِقَتْلِ الْکَلْبِ الْعَقُورِ وَالْفَأْرَةِ وَالْعَقْرَبِ وَالْحُدَيَّا وَالْغُرَابِ وَالْحَيَّةِ قَالَ وَفِي الصَّلَاةِ أَيْضًا

شیبان بن فروخ، ابوعوانہ، حضرت زید بن جبیر سے روایت ہے فرمایا کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر ؓ سے پوچھا کہ احرام کی حالت میں کن جانوروں کو قتل کیا جاسکتا ہے؟ حضرت ابن عمر ؓ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے کی کسی زوجہ مطہرہ نے مجھ سے بیان کیا کہ آپ ﷺ کاٹنے والے کتے، چوہے اور بچھو اور کوا اور سانپ کے قتل کرنے کا حکم فرماتے تھے اور فرمایا کہ نماز میں بھی انہیں قتل کردیا جائے۔

Zaid bin Jubair reported: A person asked Ibn Umar which beast a Muhrim could kill, whereupon he said: One of the wives of Allabs Apostle ﷺ told me: He (the Holy Prophet) commanded to kill voracious dog, rat, scorpion, kite, crow, and snake (and this is allowed) likewise in prayer.