Mishkaat-al-Masabihمشکوٰۃ المصابیح

All 6,294 hadiths in order · Page 255 of 315

5081Mishkaat-al-Masabihصحیح

نرمی ، حیا اور حسن خلق کا بیان

وَعَنْ أَبِي\nالدَّرْدَاءَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ أَثْقَلَ شَيْءٍ يُوضَعُ فِي ميزانِ الْمُؤمن يومَ الْقِيَامَة خُلُقٌ حسنٌ وَإِنَّ اللَّهَ يُبْغِضُ الْفَاحِشَ الْبَذِيءَ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: حَدِيث حسن صَحِيح. وروى أَبُو دَاوُد الفصلَ الأول\n

ابودرداء ؓ ، نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ روز قیامت مومن کی میزان میں حسن خلق سے زیادہ بھاری چیز کوئی نہیں رکھی جائے گی ، اور اللہ یقیناً بدزبان اور بے ہودہ باتیں کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا ۔‘‘ ترمذی ، اور فرمایا : یہ حدیث حسن صحیح ہے ، اور ابوداؤد نے پہلا حصہ روایت کیا ہے ۔ اسنادہ صحیح ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔

5082Mishkaat-al-Masabihصحیح

نرمی ، حیا اور حسن خلق کا بیان

وَعَنْ\nعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ الْمُؤْمِنَ لَيُدْرِكُ بِحُسْنِ خُلُقِهِ دَرَجَةَ قَائِمِ اللَّيْل وصائم النَّهَار» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد\n

عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ بے شک مومن اپنے حسن خلق کی وجہ سے روزے دار اور تہجد گزار شخص کا درجہ پا لیتا ہے ۔‘‘ حسن ، رواہ ابوداؤد ۔

5083Mishkaat-al-Masabihصحیح

نرمی ، حیا اور حسن خلق کا بیان

وَعَنْ\nأَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اتَّقِ اللَّهَ حَيْثُمَا كُنْتَ وَأَتْبِعِ السَّيِّئَةَ الْحَسَنَةَ تَمْحُهَا وَخَالِقِ النَّاسَ بِخُلُقٍ حَسَنٍ» . رَوَاهُ أَحْمد وَالتِّرْمِذِيّ والدارمي\n

ابوذر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا :’’ تم جہاں بھی ہو اللہ سے ڈرتے رہو ، اور برائی کے بعد نیکی کرو وہ اس (برائی) کو مٹا دے گی ، اور لوگوں کے ساتھ حسن اخلاق کے ساتھ پیش آؤ ۔‘‘ حسن ، رواہ احمدو الترمذی و الدارمی ۔

5084Mishkaat-al-Masabihصحیح

نرمی ، حیا اور حسن خلق کا بیان

وَعَنْ عَبْدِ\nاللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِلَّا أُخْبِرُكُمْ بِمَنْ يَحْرُمُ عَلَى النَّارِ وَبِمَنْ تَحْرُمُ النَّارُ عَلَيْهِ؟ عَلَى كُلِّ هَيِّنٍ لَيِّنٍ قَرِيبٍ سَهْلٍ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيب\n

عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ کیا میں تمہیں ایسے لوگوں کے متعلق نہ بتاؤں جو جہنم کی آگ پر یا جہنم کی آگ ان پر حرام ہے ؟ وہ ہر آسانی کرنے والے ، نرمی کرنے والے ، قریب رہنے والے ، نرم خو پر حرام ہے ۔‘‘ احمد ، ترمذی ، اور فرمایا : یہ حدیث حسن غریب ہے ۔ اسنادہ حسن ، رواہ احمد و الترمذی ۔

5085Mishkaat-al-Masabihضعیف

نرمی ، حیا اور حسن خلق کا بیان

وَعَنْ أَبِي\nهُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْمُؤْمِنُ غِرٌّ كَرِيمٌ وَالْفَاجِرُ خَبٌّ لَئِيمٌ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ\n

ابوہریرہ ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ مومن بھولا بھالا سخی ہوتا ہے جبکہ فاجر دھوکہ باز ، بخیل ہوتا ہے ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ احمد و الترمذی و ابوداؤد ۔

5086Mishkaat-al-Masabihضعیف

نرمی ، حیا اور حسن خلق کا بیان

وَعَنْ مَكْحُولٍ\nقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْمُؤْمِنُونَ هَيِّنُونَ لَيِّنُونَ كَالْجَمَلِ الْآنِفِ إِنْ قِيدَ انْقَادَ وَإِنْ أُنِيخَ عَلَى صخرةٍ استَناخَ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ مُرْسلا\n

مکحول بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ مومن نرم مزاج اور باوقار ہوتے ہیں جیسے مہار دار اونٹ ، جب اسے چلایا جاتا ہے تو چل پڑتا ہے اور اگر اسے چٹان پر بٹھایا جاتا ہے تو وہ بیٹھ جاتا ہے ۔‘‘ امام ترمذی نے اسے مرسل روایت کیا ہے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔

5087Mishkaat-al-Masabihصحیح

نرمی ، حیا اور حسن خلق کا بیان

وَعَنِ\nابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْمُسْلِمُ الَّذِي يُخَالِطُ النَّاسَ وَيَصْبِرُ عَلَى أَذَاهُمْ أَفْضَلُ مِنَ الَّذِي لَا يُخَالِطُهُمْ وَلَا يَصْبِرُ عَلَى أَذَاهُمْ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وابنُ مَاجَه\n

ابن عمر ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ایسا مسلمان جو لوگوں کے ساتھ مل جل کر رہتا ہے اور ان کی ایذاؤں پر صبر کرتا ہے وہ اس سے افضل ہے جو ان کے ساتھ مل جل کر نہیں رہتا اور نہ ان کی ایذاؤں پر صبر کرتا ہے ۔‘‘ صحیح ، رواہ الترمذی و ابن ماجہ ۔

5088Mishkaat-al-Masabihصحیح

نرمی ، حیا اور حسن خلق کا بیان

وَعَن سهلِ\nبن معاذٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ كَظَمَ غَيْظًا وَهُوَ يَقْدِرُ عَلَى أَنْ يُنفِّذَه دعاهُ اللَّهُ على رؤوسِ الْخَلَائِقِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُخَيِّرَهُ فِي أَيِّ الْحُورِ شَاءَ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيث غَرِيب\n

سہل بن معاذ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص غصے پر قابو پاتا ہے جبکہ وہ اس (غصے) کو نکال سکتا ہے تو اللہ روز قیامت اسے ساری مخلوق کے سامنے لائے گا اور اسے اپنی پسند کی حور اختیار کرنے کا اختیار دے گا ۔‘‘ ترمذی ، ابوداؤد ۔ اور امام ترمذی نے فرمایا : یہ حدیث غریب ہے ۔ اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔

5089Mishkaat-al-Masabihضعیف

نرمی ، حیا اور حسن خلق کا بیان

وَفِي رِوَايَةٍ\nلِأَبِي دَاوُدَ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَبْنَاءِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «مَلأ اللَّهُ قلبَه أمْناً وإِيماناً»\nوَذُكِرَ حَدِيثُ سُوْيَدٍ: «مَنْ تَرَكَ لِبْسَ ثَوْبِ جما ل» فِي «كتاب اللبَاس»\n

اور ابوداؤد کی روایت میں ہے کہ ، سوید بن وہب نے نبی ﷺ کے اصحاب کی اولاد میں سے کسی آدمی سے روایت کیا ، اس نے اپنے والد سے ، فرمایا :’’ اللہ اس کے دل کو امن و ایمان کے ساتھ بھر دے گا ۔‘‘ اور سوید سے مروی حدیث :’’ جس نے خوبصورت لباس پہننا ترک کر دیا ۔‘‘ کتاب اللباس میں ذکر کی گئی ہے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۔

5090Mishkaat-al-Masabihضعیف

نرمی ، حیا اور حسن خلق کا بیان

عَنْ زَيْدِ\nبْنِ طَلْحَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ لِكُلِّ دِينٍ خُلُقًا وَخُلُقُ الْإِسْلَامِ الْحَيَاءُ» . رَوَاهُ مَالِكٌ مُرْسلا\n

زید بن طلحہ ؒ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ بے شک ہر دین کی کچھ امتیازی خصوصیات ہیں اور اسلام کی امتیازی خصوصیت حیا ہے ۔‘‘ امام مالک نے اسے مرسل روایت کیا ہے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ مالک ۔

5091Mishkaat-al-Masabihضعیف

نرمی ، حیا اور حسن خلق کا بیان

وَرَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي «شُعَبِ الْإِيمَانِ» عَن أنس وَابْن عَبَّاس

ابن ماجہ نے اور بیہقی نے شعب الایمان میں انس اور ابن عباس ؓ سے روایت کیا ہے ۔ ضعیف ، رواہ ابن ماجہ و البیھقی فی شعب الایمان ۔

5092Mishkaat-al-Masabihضعیف

نرمی ، حیا اور حسن خلق کا بیان

وَرَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي «شُعَبِ الْإِيمَانِ» عَن أنس وَابْن عَبَّاس

ابن ماجہ نے اور بیہقی نے شعب الایمان میں انس اور ابن عباس ؓ سے روایت کیا ہے ۔ ضعیف ، رواہ ابن ماجہ و البیھقی فی شعب الایمان ۔

5093Mishkaat-al-Masabihضعیف

نرمی ، حیا اور حسن خلق کا بیان

وَعَنِ ابْنِ\nعُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ الْحَيَاءَ وَالْإِيمَانَ قُرَنَاءُ جَمِيعًا فإِذا رفع أَحدهمَا رفع الآخر»\n

ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ بے شک حیا اور ایمان ساتھ ساتھ ہیں ، جب ان دونوں میں سے ایک اٹھا لیا جاتا ہے تو دوسرا بھی اٹھا لیا جاتا ہے ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان ۔

5094Mishkaat-al-Masabihضعیف

نرمی ، حیا اور حسن خلق کا بیان

وَفِي رِوَايَةِ\nابْنِ عَبَّاسٍ: «فَإِذَا سُلِبَ أَحَدُهُمَا تَبِعَهُ الْآخَرُ» . رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي «شُعَبِ الْإِيمَانِ»\n

اور ابن عباس ؓ کی روایت میں ہے ، فرمایا :’’ جب ان میں سے ایک کو سلب کر لیا جاتا ہے تو دوسرا بھی اس کے پیچھے چلا جاتا ہے ۔‘‘ اسنادہ ضعیف جذا موضوع ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان ۔

5095Mishkaat-al-Masabihضعیف

نرمی ، حیا اور حسن خلق کا بیان

وَعَن مُعاذٍ\nقَالَ: كانَ آخرُ مَا وصَّاني بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ وَضَعْتُ رِجْلِي فِي الْغَرْزِ أَنْ قَالَ: «يَا مُعَاذُ أحسُنْ خُلُقكَ للنَّاس» . رَوَاهُ مَالك\n

معاذ ؓ بیان کرتے ہیں ، جب میں نے رکاب میں پاؤں رکھا تو رسول اللہ ﷺ نے آخری وصیت کرتے ہوئے مجھے فرمایا :’’ معاذ ! لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آنا ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ مالک ۔

5096Mishkaat-al-Masabihضعیف

نرمی ، حیا اور حسن خلق کا بیان

وَعَن مَالك\nبَلَغَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «بُعِثْتُ لِأُتَمِّمَ حُسْنَ الْأَخْلَاقِ» رَوَاهُ الْمُوَطَّأ\n

امام مالک ؒ بیان کرتے ہیں ، مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ مجھے اچھے اخلاق کی تکمیل کے لیے مبعوث کیا گیا ہے ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ مالک ۔

5097Mishkaat-al-Masabihضعیف

نرمی ، حیا اور حسن خلق کا بیان

وَرَوَاهُ\nأَحْمد عَن أبي هُرَيْرَة\n

امام احمد نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا ہے ۔ سندہ ضعیف ، رواہ احمد ۔

5098Mishkaat-al-Masabihضعیف

نرمی ، حیا اور حسن خلق کا بیان

وَعَنْ جَعْفَرِ\nبْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا نَظَرَ فِي الْمِرْآةِ قَالَ: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي حَسَّنَ خُلُقِي وَخَلْقِي وَزَانَ مِنِّي مَا شَانَ مِنْ غَيْرِي» . رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي «شُعَبِ الْإِيمَان» مُرْسلا\n

جعفر بن محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ جب آئینہ دیکھتے تو یہ دعا پڑھتے :’’ ہر قسم کی تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے میری صورت و سیرت کو بہتر بنایا اور میرے علاوہ کسی میں جو عیب تھا مجھے اس سے محفوظ کر کے مزین بنایا ۔‘‘ بیہقی فی شعب الایمان ، مرسل روایت ہے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان ۔

5099Mishkaat-al-Masabihصحیح

نرمی ، حیا اور حسن خلق کا بیان

وَعَنْ\nعَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ حسَّنَت خَلقي فأحسِنْ خُلقي» . رَوَاهُ أَحْمد\n

عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ ﷺ دعا کیا کرتے تھے :’’ اے اللہ ! تو نے مجھے اچھی طرح تخلیق فرمایا ، پس میرے اخلاق بھی سنوار دے ۔‘‘ اسنادہ صحیح ، رواہ احمد ۔

5100Mishkaat-al-Masabihصحیح

نرمی ، حیا اور حسن خلق کا بیان

وَعَنْ أَبِي\nهُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَلَا أُنْبِئُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟» قَالُوا: بَلَى. قَالَ: «خِيَارُكُمْ أَطْوَلُكُمْ أَعْمَارًا وَأَحْسَنُكُمْ أَخْلَاقًا» رَوَاهُ أَحْمد\n

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ کیا میں تم میں سب سے بہتر لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں ؟‘‘ انہوں نے عرض کیا ، ضرور بتائیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ تم میں سے سب سے بہتر لوگ وہ ہیں جن کی تم میں سے عمریں دراز ہوں اور وہ تم میں سے بہترین اخلاق کے حامل ہوں ۔‘‘ حسن ، رواہ احمد ۔