ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اعتکاف کی حالت میں مسجد سے اپنا سر میری طرف بڑھا دیتے تو میں اسے دھو دیتی اور کنگھی کردیتی، اس وقت میں اپنے حجرے ہی میں ہوتی، اور حائضہ ہوتی اور آپ ﷺ مسجد میں ہوتے ١ ؎۔
It was narrated that ‘ Aisha (RA) said: “The Messenger of Allah ﷺ used to bring his head towards me when he was next door (observing I’tikaf), and I Would wash it and comb his hair, When I was in my apartment and I was menstruating, and he was in the mosque.” (Sahih)
Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ معتکف اعتکاف کی حالت میں اپنے بدن میں سے بعض اجزاء باہر نکال سکتا ہے، اور حجرے کا دروازہ مسجد کی طرف تھا تو آپ ﷺ مسجد کی اخیر میں بیٹھ جاتے ہوں گے اور سر مبارک حجرے کے اندر کردیتے ہوں گے، اور ام المومنین عائشہ ؓ اس کو دھو دیتی ہوں گی، تو اس طرح ام المومنین عائشہ ؓ حجرے کے اندر رہتی ہوں گی ٕاور آپ ﷺ مسجد کے اندر۔
ام المؤمنین صفیہ بنت حیی ؓ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ سے ملنے کے لیے آئیں، اور آپ رمضان کے آخری عشرے میں مسجد کے اندر معتکف تھے، عشاء کے وقت کچھ دیر آپ سے باتیں کیں، پھر اٹھیں اور گھر جانے لگیں، آپ ﷺ بھی ان کے ساتھ انہیں پہنچانے کے لیے اٹھے، جب وہ مسجد کے دروازہ پہ پہنچیں جہاں پہ ام سلمہ ؓ کی رہائش گاہ تھی تو قبیلہ انصار کے دو آدمی گزرے، ان دونوں نے آپ کو سلام کیا، پھر چل پڑے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اپنی جگہ ٹھہرو، یہ صفیہ بنت حیی (میری بیوی) ہیں ان دونوں نے کہا: سبحان اللہ، یا رسول اللہ! اور یہ بات ان دونوں پہ گراں گزری، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: شیطان انسان کی رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے، مجھے خدشہ ہوا کہ کہیں شیطان تمہارے دل میں کوئی غلط بات نہ ڈال دے ١ ؎۔
It was narrated from Safiyyah bint Huyai, the wife of the Prophet ﷺ , that she came to visit the Messenger of Allah ﷺ when he was in I’tikdf during the last ten days of the month of Ramadân. She spoke with him for a while during the evening, then she stood up to go back. The Messenger of Allah ﷺ got up to take her home. When she reached the door of the mosque that was by the home of Umm Salamah, the wife of the Prophet ﷺ , two men from among the Ansar passed by them. They greeted the Messenger of Allah ﷺ with peace, then went away. The Messenger of Allah ﷺ ia said: “Take it easy, she is Safiyyah bint Huyai.” They said: “Glorious is Allah, O Messenger of Allah! ﷺ ” And they were very upset by that (i.e., that he thought they may have some doubts). The Messenger of Allah ﷺ said: “The Satan flows through the son of Adam like blood, and I was afraid that he might cast some doubt into your hearts.” (Sahih)
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی شیطان آدمی کا دشمن ہے وہ ایسے مواقع کی تاک میں رہتا ہے، تم نے اس وقت رات میں مجھ کو اکیلی عورت کے ساتھ دیکھا ہے ممکن ہے کہ شیطان تمہارے دل میں یہ خیال ڈالے کہ نبی کریم ﷺ اتنی رات کو اس اجنبی عورت کے ساتھ ہیں تو ضرور کوئی نہ کوئی بات ہوگی - معاذ اللہ اس وجہ سے میں نے بتلا دیا کہ یہ میری بیوی صفیہ ہیں۔
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کے ساتھ آپ کی بیویوں میں سے کسی نے اعتکاف کیا، تو وہ سرخی اور زردی دیکھتی تھیں، تو کبھی اپنے نیچے طشت رکھ لیتی تھیں ١ ؎۔
Aisha (RA) said: "One of the wives of the Messenger of Allah ﷺ observed Itikaf with him, and she used to see red and yellow discharge, and sometimes she would put a basin beneath her." (Sahih)
Notes · وضاحت
١ ؎: جب خون حیض والے مقررہ دنوں سے زیادہ ہوجائے تو وہ استحاضہ ہے، مستحاضہ کو صوم و صلاۃ سب ادا کرنا چاہیے جیسا کہ اوپر گزرا، اس کا اعتکاف کرنا بھی صحیح ہے۔
عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے معتکف کے بارے میں فرمایا: اعتکاف کرنے والا تمام گناہوں سے رکا رہتا ہے، اور اس کو ان نیکیوں کا ثواب جن کو وہ نہیں کرسکتا ان تمام نیکیوں کے کرنے والے کی طرح ملے گا ۔
It was narrated from Ibn Abbas that the Messenger of Allah ﷺ said concerning the person observing Itikaf "He is refraining from sin and he will be given a reward like that one who does all kinds of good deeds." (Daif)
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٥٥٩٧، ومصباح الزجاجة: ٦٣٧) (ضعیف) ( سند میں فرقد بن یعقوب ضعیف ہے )
ابوامامہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جو شخص عیدین کی راتوں میں ثواب کی نیت سے اللہ کی عبادت کرے گا، تو اس کا دل نہیں مرے گا جس دن دل مردہ ہوجائیں گے ۔
It was narrated from Abu Umamah that the Prophet ﷺ said: "Whoever spends the nights of the two Eid in praying voluntary night prayers, seeking reward from Allah, his heart will not die on the Day when hearts will die." (Daif)
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٤٨٥٧، ومصباح الزجاجة: ٦٣٨) (موضوع) ( سند میں محمد بن المصفی اور بقیہ مدلس ہیں، اور دونوں کی روایت عنعنہ سے ہے، ملاحظہ ہو : الضعیفة : ٥٢١ ، ٥١٣٦ )