Sunan Ibne-Majah

All 4,346 hadiths in order · Page 170 of 218

3377Sunan Ibne-Majah

شراب نوشی کرنے والے کی کوئی نماز قبول نہیں

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ، عَنْابْنِ الدَّيْلَمِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ وَسَكِرَ، لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا، وَإِنْ مَاتَ دَخَلَ النَّارَ، فَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، وَإِنْ عَادَ فَشَرِبَ فَسَكِرَ، لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا، فَإِنْ مَاتَ دَخَلَ النَّارَ، فَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، وَإِنْ عَادَ فَشَرِبَ فَسَكِرَ، لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا، فَإِنْ مَاتَ دَخَلَ النَّارَ، فَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، وَإِنْ عَادَ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ رَدَغَةِ الْخَبَالِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا رَدَغَةُ الْخَبَالِ؟ قَالَ: عُصَارَةُ أَهْلِ النَّارِ.

عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شراب پی کر مست ہوجائے (نشہ ہوجائے) اس کی نماز چالیس روز تک قبول نہیں ہوتی، اور اگر وہ اس دوران مرجائے تو وہ جہنم میں جائے گا، لیکن اگر وہ توبہ کرلے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرمائے گا، پھر اگر وہ توبہ سے پھر جائے اور شراب پئے، اور اسے نشہ آجائے تو چالیس روز تک اس کی نماز قبول نہیں ہوگی، اگر وہ اس دوران مرگیا تو جہنم میں جائے گا، لیکن اگر وہ پھر توبہ کرلے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرمائے گا، اگر وہ پھر پی کر بدمست ہوجائے تو پھر اس کی نماز چالیس روز تک قبول نہیں ہوگی، اور وہ اسی حالت میں مرگیا تو جہنم میں جائے گا، اور اگر اس نے پھر توبہ کرلی تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرلے گا، اب اگر وہ (اس کے بعد بھی) پئے تو اللہ تعالیٰ کے لیے حق ہوگا کہ اسے قیامت کے دن ردغ ۃ الخبال پلائے، لوگوں نے سوال کیا: اللہ کے رسول! یہ ردغ ۃ الخبال کیا ہے؟ فرمایا: جہنمیوں کا پیپ ۔

It was narrated from Abdullah bin Amr that the Messenger of Allah ﷺ said: Whoever drinks wine and gets drunk, his prayer will not be accepted for forty days, and if he dies he will enter Hell, but if he repents, Allah will accept his repentance, If he drinks wine again and gets drunk his prayer dwiIll not be accepted for forty ays, and if he dies he will enter Hell, but if he repents Allah will accept his repentance. if he drinks tne again and gets drunk, his prayer will not be accepted for forty days, and if he dies he will enter Hell, but if he repents Allah will accept his repentance. But if he does it again, then Allah will most certainly make him drink of the mire of the puss or sweat on the Day of Resurrection." They said: "O Messenger of Allah, what is the mire of the puss or sweat? He said: "The drippings of the people of Hell." (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: معاذ اللہ، شراب پینی، اور اتنی کہ آدمی مست ہوجائے، اور ہوش کھو دے، کتنا بڑا سخت گناہ ہے، توراۃ، اور انجیل میں بھی اس کی بہت برائی آئی ہے، اور حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ تیسری بار اگر شراب پئے تو توبہ قبول نہ ہوگی، اور ضرور عذاب ہوگا۔
Takhrij · تخریج
سنن النسائی/الأشربة ٤٣ (٥٦٦٧)، (تحفة الأشراف: ٨٨٤٣)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الأشربة ١ (١٨٦٢)، مسند احمد (٢/٣٥، ١٧٦، ١٨٩، ١٩٧، ٥/١٧١، ٦/٤٦٠) (صحیح )
3378Sunan Ibne-Majah

شراب نوشی کرنے والے کی کوئی نماز قبول نہیں

حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْيَمَامِيُّ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا أَبُو كَثِيرٍ السُّحَيْمِيُّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْخَمْرُ مِنْ هَاتَيْنِ الشَّجَرَتَيْنِ: النَّخْلَةِ وَالْعِنَبَةِ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: شراب ان دو درختوں: کھجور اور انگور سے بنتی ہے ۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: "Wine comes from these two trees: The date palm and the grapevine." (Sahih)

Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الأشربة ٤ (١٩٨٥)، سنن ابی داود/الأشربة ٤ (٣٦٧٨)، سنن الترمذی/الأشربة ٨ (١٨٧٥)، سنن النسائی/الأشربة ١٩ (٥٥٧٥)، (تحفة الأشراف: ١٤٨٤١)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٢٧٩، ٤٠٨، ٤٠٩، ٤٧٤، ٤٩٦، ٥١٨، ٥٢٦)، سنن الدارمی/ الأشربة ٧ (٢١٤١) (صحیح )
3379Sunan Ibne-Majah

شراب نوشی کرنے والے کی کوئی نماز قبول نہیں

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ، أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، أَنَّ خَالِدَ بْنَ كَثِيرٍ الْهَمْدَانِيّ حَدَّثَهُ، أَنَّالسَّرِيَّ بْنَ إِسْمَاعِيل حَدَّثَهُ، أَنَّ الشَّعْبِيَّ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ مِنَ الْحِنْطَةِ خَمْرًا، وَمِنَ الشَّعِيرِ خَمْرًا، وَمِنَ الزَّبِيبِ خَمْرًا، وَمِنَ التَّمْرِ خَمْرًا، وَمِنَ الْعَسَلِ خَمْرًا.

نعمان بن بشیر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: شراب کئی چیزوں سے بنائی جاتی ہے، گیہوں سے، جو سے، منقیٰ سے، کھجور سے اور شہد سے ۔

It was narrated from , an bin Bashir that the Messanger of Allah ﷺ said: "From wheat comes wme, barley comes wine, from raisins comes wine, from dates comes wine and from honey comes wm. e. " (Hasan)

Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الأشربة ٤ (٣٦٧٦، ٣٦٧٧)، سنن الترمذی/الأشربة ٨ (١٨٧٢، ١٨٧٣)، (تحفة الأشراف: ١١٦٢٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/٢٦٧، ٢٧٣) (صحیح )
3380Sunan Ibne-Majah

شراب میں دس جہت سے لعنت ہے

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْغَافِقِيِّ، وَأَبِي طُعْمَةَ مَوْلَاهُمْ، أَنَّهُمَا سَمِعَا ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لُعِنَتِ الْخَمْرُ عَلَى عَشْرَةِ أَوْجُهٍ بِعَيْنِهَا: وَعَاصِرِهَا، وَمُعْتَصِرِهَا، وَبَائِعِهَا، وَمُبْتَاعِهَا، وَحَامِلِهَا، وَالْمَحْمُولَةِ إِلَيْهِ، وَآكِلِ ثَمَنِهَا، وَشَارِبِهَا، وَسَاقِيهَا.

عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: شراب دس طرح سے ملعون ہے، یہ لعنت خود اس پر ہے، اس کے نچوڑنے والے پر، نچڑوانے والے پر، اس کے بیچنے والے پر، اس کے خریدنے والے پر، اس کو اٹھا کرلے جانے والے پر، اس شخص پر جس کے پاس اٹھا کرلے جائی جائے، اس کی قیمت کھانے والے پر، اس کے پینے والے پر اور اس کے پلانے والے پر ۔

It was narrated from Ibn Umar that the Messenger of Allah ﷺ said: "Wine is cursed from ten angles: The wine itself, the one who squeezes (the grapes etc). the one for whom it is squeezed, the one who sells it, the one who buys it, the one who Carries it, the one to whom it is Carried, the one who consumes its Price, the one who drinks it and the one who pours it." (Hasan)

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٧٢٩٦، ومصباح الزجاجة: ١١٧٣)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الأشربة ٢ (٣٦٧٤)، مسند احمد (٢/٢٥، ٧١)، دون قولہ: أکل ثمنہا (صحیح )
3381Sunan Ibne-Majah

شراب میں دس جہت سے لعنت ہے

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التُّسْتَرِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ شَبِيبٍ، سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، أَوْ حَدَّثَنِي أَنَسٌ، قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَمْرِ عَشَرَةً: عَاصِرَهَا، وَمُعْتَصِرَهَا، وَالْمَعْصُورَةَ لَهُ، وَحَامِلَهَا، وَالْمَحْمُولَةَ لَهُ، وَبَائِعَهَا، وَالْمُبْاعَةَ لَهُ، وَسَاقِيَهَا، وَالْمُسْتَقَاةَ لَهُ، حَتَّى عَدَّ عَشَرَةً مِنْ هَذَا الضَّرْبِ.

انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے دس قسم کے لوگوں پر شراب کی وجہ سے لعنت فرمائی: اس کے نچوڑنے والے پر، نچڑوانے والے پر، اور اس پر جس کے لیے نچوڑی جائے، اسے لے جانے والے پر، اس شخص پر جس کے لیے لے جائی جائے، بیچنے والے پر، اس پر جس کو بیچی جائے، پلانے والے پر اور اس پر جس کو پلائی جائے ، یہاں تک کہ دسوں کو آپ نے گن کر اس طرح بتایا۔

Anas said: "The Messenger of Allah ﷺ of Allah cursed ten with regard to wine: The one who squeezes (the grapes etc.), the one who asks for it to be squeezed, the one for whom it is squeezed, the one who carries it, the one to whom it is carried, the one who sells it, the one for whom it is bought, the one who pours it, the one for whom it is poured, until he counted ten like this.” (Hasan)

Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/البیوع ٥٩ (١٢٩٥)، (تحفة الأشراف: ٩٠٠)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٣١٦، ٢/٩٧) (صحیح )
3382Sunan Ibne-Majah

شراب کی تجارت

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْمَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: لَمَّا نَزَلَتِ الْآيَاتُ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ فِي الرِّبَا، خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَحَرَّمَ التِّجَارَةَ فِي الْخَمْرِ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ جب سود کے سلسلے میں سورة البقرہ کی آخری آیات نازل ہوئیں تو رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لائے، اور شراب کی تجارت کو حرام قرار دے دیا۔

It was narrated that Aisha (RA) said: "When the Verses at the end of Sural Al-Baqarah concerning usury were revealed, the Messenger of Allah ﷺ went out and forbade dealing in wine." (Sahih)

Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/البیوع ١٠٥ (٢٢٢٦)، صحیح مسلم/المساقاة ١٢ (١٥٨٠)، سنن ابی داود/البیوع ٦٦ (٣٤٩٠)، سنن النسائی/البیوع ٨٩ (٤٦٦٩)، (تحفة الأشراف: ١٧٦٣٦) (صحیح )
3383Sunan Ibne-Majah

شراب کی تجارت

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: بَلَغَ عُمَرَ، أَنَّ سَمُرَةَ بَاعَ خَمْرًا، فَقَالَ: قَاتَلَ اللَّهُ سَمُرَةَ، أَلَمْ يَعْلَمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ، حُرِّمَتْ عَلَيْهِمُ الشُّحُومُ فَجَمَلُوهَا فَبَاعُوهَا.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ عمر ؓ کو خبر ملی کہ سمرہ ؓ نے شراب بیچی ہے تو کہا: اللہ تعالیٰ سمرہ کو تباہ کرے، کیا اسے نہیں معلوم کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ یہود پر اللہ کی لعنت ہو، اس لیے کہ ان پر چربی حرام کی گئی تھی، تو انہوں نے اسے پگھلایا اور بیچ دیا ١ ؎۔

It was narrated that Ibn Abbas said: Umar heard that Samurah had sold some wine, and he said: "May Allah ruin Samurah! Does he not know that the Messenger of Allah ﷺ said: May Allah curse the jews. For animal fa, was forbidden to them, so they melted it down and sold it. (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: اور بیچ کر اس کی قیمت کھالی، معلوم ہوا کہ جیسے شراب حرام ہے، ویسے ہی اس کی قیمت لینا اور تجارت کرنا بھی حرام ہے، افسوس ہے کہ ہمارے زمانے میں بعض مسلمان تاجر اپنی دکانوں میں شراب بھی رکھتے ہیں، اور خیال رکھتے ہیں کہ شراب کے بیچنے میں اتنا گناہ نہیں ہے جتنا اس کے پینے میں، حالانکہ حدیث کی رو سے یہ سب برابر ہیں اور سب پر لعنت آتی ہے، اور شراب کا پیشہ حرام ہے، اس کا پینا اور پیلانا دونوں جائز نہیں، اسی طرح سود کا پیشہ اور جو تاجر شراب اور سود کی تجارت کرتا ہو اس کی دعوت میں جاتا تقوی اور دین داری کے خلاف ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/البیوع ١٠٣ (٢٢٢٣)، الأنبیاء ٥٠ (٣٤٥٧)، صحیح مسلم/المساقاة ١٣ (١٥٨٢)، سنن النسائی/الفرع والعتیرة ٨ (٤٢٦٢)، (تحفة الأشراف: ١٠٥٠١)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٢٥)، سنن الدارمی/الأشرابة ٩ (٢١٥٠) (صحیح )
3384Sunan Ibne-Majah

لوگ شراب کے نام بدلیں گے (اور پھر اس کو حلال سمجھ کر استعمال کریں گے)

حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ، حَدَّثَنَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَذْهَبُ اللَّيَالِي وَالْأَيَّامُ، حَتَّى تَشْرَبَ فِيهَا طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي الْخَمْرَ، يُسَمُّونَهَا بِغَيْرِ اسْمِهَا.

ابوامامہ باہلی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: رات اور دن یعنی زمانہ ختم نہیں ہوگا یہاں تک کہ میری امت کی ایک جماعت اس میں شراب پئے گی، وہ شراب کا نام بدل دے گی ١ ؎۔

It was narrated from Abu Umâmah Al-Bâhuli that the Messenger of Allah ﷺ said: “Night and day will not cease until a group among my nation drinks wine, calling it by some other name.” (Hasan)

Notes · وضاحت
١ ؎: جیسے کوئی شربت مفرح کہے گا کوئی عرق النشاط کوئی شراب الصالحین نام بدلنے سے کیا ہوتا ہے، جو چیز حرام ہے، وہ ہر طرح حرام ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٤٨٥٨، ومصباح الزجاجة: ١١٧٤) (صحیح) (عبدالسلام ضعیف ہے، لیکن شواہد کی بناء پر حدیث صحیح ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: ١/١٣٧ و ١٣٨ )
3385Sunan Ibne-Majah

لوگ شراب کے نام بدلیں گے (اور پھر اس کو حلال سمجھ کر استعمال کریں گے)

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ، حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ أَوْسٍ الْعَبْسِيُّ، عَنْ بِلَالِ بْنِ يَحْيَى الْعَبْسِيِّ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ، عَنْ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ السِّمْطِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَشْرَبُ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي الْخَمْرَ بِاسْمٍ يُسَمُّونَهَا إِيَّاهُ.

عبادہ بن صامت ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میری امت کے بعض لوگ شراب کا دوسرا نام رکھ کر پئیں گے ۔

It was narrated from "Ubadahh bin Samit that the Messenger of Allah ﷺ said: "People among my nation will drink wine, under some other name that they will give it." (Hasan)

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٥٠٧٢)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٥/٣١٨) (صحیح )
3386Sunan Ibne-Majah

ہر نشہ آور چیز حرام ہے

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، تَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: كُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے ۔

It was narrated from ‘ Aisha (RA) , narrating it from the Prophet ﷺ “Every drink that causes intoxication is unlawful.” (Sahih)

Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الوضو ٧١ (٢٤٢)، الأشربة ٤ (٥٥٨٥، ٥٥٨٦)، صحیح مسلم/الأشربة ٧ (٢٠٠١)، سنن ابی داود/الأشربة ٥ (٣٦٨٢)، سنن الترمذی/الأشربة ٢ (١٨٦٣)، سنن النسائی/الأشربة ٢٣ (٥٥٩٤)، (تحفة الأشراف: ١٧٧٦٤)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الأشربة ٤ (٩)، مسند احمد (٦/٣٦، ٩٧، ١٩٠، ٢٢٦)، سنن الدارمی/الأشربة ٨ (٢١٤٢) (صحیح )
3387Sunan Ibne-Majah

ہر نشہ آور چیز حرام ہے

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْحَارِثِ الذِّمَارِيُّ، سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ.

عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے ۔

Salim bin Abdullah bin "Umar narrated that his father said: "The Messenger of Allah ﷺ said: Every intoxicant is unlawful. " (Hasan)

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٧٠٣٥)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الأشربة ٧ (٢٠٠٣)، سنن ابی داود/الأشربة ٥ (٣٦٧٩)، سنن الترمذی/الأشربة ١ (١٨٦١)، ٢ (١٨٦٤)، سنن النسائی/الأشربة ٤٦ (٥٦٧٦، ٥٦٧٧)، مسند احمد (٢/١٦، ٢٩، ٣١، ٩١، ٩٨، ١٠٥، ١٥٨) (صحیح )
3388Sunan Ibne-Majah

ہر نشہ آور چیز حرام ہے

حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ هَانِئٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، قَالَ بْن مَاجَه: هَذَا حَدِيثُ الْمِصْرِيِّينَ.

عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہر نشہ آور چیز حرام ہے ۔ ابن ماجہ کہتے ہیں: یہ اہل مصر کی حدیث ہے۔

It was narrated from Ibn Masud that the Messenger of Allah ﷺ said: "Every intoxicant is unlawful." (Sahih) Ibn Majah said: "This is a narration of the Egyptians."

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٩٥٦٣، ومصباح الزجاجة: ١١٧٥) (صحیح) (سند میں ایوب بن ہانی ضعیف راوی ہیں، لیکن اگلی حدیثوں سے تقویت پاکر صحیح ہے )
3389Sunan Ibne-Majah

ہر نشہ آور چیز حرام ہے

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ الرَّقِّيُّ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ حَيَّانَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزِّبْرِقَانِ، عَنْ يَعْلَى بْنِ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ، سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ عَلَى كُلِّ مُؤْمِنٍ، وَهَذَا حَدِيثُ الرَّقِّيِّينَ.

معاویہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ہر نشہ لانے والی چیز ہر مومن پر حرام ہے ۔ یہ اہل رقہ کی حدیث ہے۔

Muawivah said: "I heard the Messenger of Allah ﷺ say: Every intoxicant is unlawful for every believer:" (Hasan) This is a narration of the Raqqiyyin.

Notes · وضاحت
١ ؎: رقہ: بغداد کے قریب ایک شہر ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١١٤٥١، ومصباح الزجاجة: ١١٧٦) (ضعیف) (سند میں سلیمان بن عبد اللہ لین الحدیث ہے، لیکن حدیث كل مسکر حرام کا جملہ صحیح ہے، کما تقدم )
3390Sunan Ibne-Majah

ہر نشہ آور چیز حرام ہے

حَدَّثَنَا سَهْلٌ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ، وَكُلُّ خَمْرٍ حَرَامٌ.

عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہر نشہ لانے والی چیز شراب ہے اور ہر شراب حرام ہے ۔

It was narrated from Ibn Umar that the Messenger of Allah ﷺ said: "Every intoxicant is Khamr (wine) and every Khamr is unlawful." (Hasan)

Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الأشربة ٢ (١٨٦٤)، سنن النسائی/الأشربة ٢٣ (٥٥٩٠)، (تحفة الأشراف: ٨٥٨٤)، وقد أخرجہ: حم (٢/١٦، ٢٩، ٣١، ١٠٤) (صحیح )
3391Sunan Ibne-Majah

ہر نشہ آور چیز حرام ہے

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ.

ابوموسیٰ اشعری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے ۔

It was narrated from Abu Musa that the Messenger of Allah ﷺ said: "Every intoxicant is unlawful." (Sahih)

Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/المغازي ٦٠ (٤٣٤٣، ٤٣٤٤)، الأدب ٨٠ (٦١٢٤)، الأحکام ٢٢ (٧١٧٢)، صحیح مسلم/الأشربة ٧ (١٧٣٣)، سنن ابی داود/الأشربة ٥ (٣٦٨٤)، الحدود ١ (٤٣٥٦)، سنن النسائی/الأشربة ٢٣ (٥٥٩٨)، (تحفة الأشراف: ٩٠٨٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/٤١٠، ٤١٦، ٤١٧) (صحیح )
3392Sunan Ibne-Majah

جس کی کثیر مقدار نشہ آور ہو اس کی قلیل مقدار بھی حرام ہے

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى زَكَرِيَّا بْنُ مَنْظُورٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ وَمَا أَسْكَرَ كَثِيرُه، فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ.

عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے اور جس کی زیادہ مقدار نشہ لانے والی ہو اس کا تھوڑا بھی حرام ہے ۔

It was narrated from Abdullah bin Umar that the Messenger of Allah ﷺ said: "Every intoxicant is unlawful and whatever causes intoxication in large amount, a small amount of it is (also) unlawful.” (Sahih)

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٧٠٨٩، ومصباح الزجاجة: ١١٧٧) (صحیح) (سند میں زکریا بن منظور ضعیف ہیں، لیکن دوسرے شواہد سے یہ صحیح ہے )
3393Sunan Ibne-Majah

جس کی کثیر مقدار نشہ آور ہو اس کی قلیل مقدار بھی حرام ہے

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، حَدَّثَنِي دَاوُدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ ّرَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ، فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ.

جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس کی زیادہ مقدار نشہ آور ہو، اس کا تھوڑا بھی حرام ہے ۔

It was narrated from Jabir bin Abdullah that the Messenger of Allah ﷺ said: "Whatever causes intoxication in large amounts, a small amount of it is (also) unlawful." (Hasan)

Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الأشربة ٥ (٣٦٨١)، سنن الترمذی/الأشربة ٣ (١٨٦٥)، (تحفة الأشراف: ٣٠١٤)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٣٤٣) (حسن صحیح )
3394Sunan Ibne-Majah

جس کی کثیر مقدار نشہ آور ہو اس کی قلیل مقدار بھی حرام ہے

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْأَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ، فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ.

عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس کی زیادہ مقدار نشہ لانے والی ہو، اس کا تھوڑا بھی حرام ہے ۔

It was narrated from Amr bin Shuai, om is a er,his grandfather, that the Messenger of Allah ﷺ said: for "Whatever causes intoxication in large amounts, a small amount of it is (also) unlawful." (Hasan)

Takhrij · تخریج
سنن النسائی/الأشربة ٢٥ (٥٦١٠)، (تحفة الأشراف: ٨٧٦٠)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/١٦٧، ١٧٩) (حسن صحیح )
3395Sunan Ibne-Majah

دو چیزیں (کھجور اور انگور) اکٹھے بھگوکر شربت بنانے کی ممانعت

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ، أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَهَى أَنْ يُنْبَذَ التَّمْرُ وَالزَّبِيبُ جَمِيعًا، وَنَهَى أَنْ يُنْبَذَ الْبُسْرُ وَالرُّطَبُ جَمِيعًا. قَالَ اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ: حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ الْمَكِّيُّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ.

جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کھجور اور انگور کو ملا کر، اور کچی کھجور اور تر کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔

It was narrated from Jabir bin Abdullah that the Messenger of Allah ﷺ forbade making Nabidh with dates and raisins together, Orwith unripe dates and fresh dates together." (Sahih) Another chain with similar wording.

Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الأشربة ١١ (١٩٨٦)، سنن النسائی/الأشربة ٨ (٥٥٦٤)، (تحفة الأشراف: ٢٩١٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٣٨٩) (صحیح ) لیث بن سعد کہتے ہیں کہ مجھ سے عطاء بن ابی رباح مکی نے بیان کیا، وہ جابر بن عبداللہ ؓ سے اور وہ مرفوعاً نبی اکرم ﷺ سے اسی کے مثل روایت کرتے ہیں۔ صحیح مسلم/الأشربة ٥ (١٩٨٦)، سنن ابی داود/الأشربة ٨ (٣٧٠٣)، سنن الترمذی/الأشربة ٩ (١٨٧٦)، سنن النسائی/الأشربة ٩ (٥٥٥٨)، (تحفة الأشراف: ٢٤٧٨)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأشربة ١١ (٥٦٠١)، مسند احمد (٣/٢٩٤، ٣٠٠، ٣٠٢، ٣١٧، ٣٦٣، ٣٦٩)، (صحیح )
3396Sunan Ibne-Majah

دو چیزیں (کھجور اور انگور) اکٹھے بھگوکر شربت بنانے کی ممانعت

حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْيَمَامِيُّ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، عَنْ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَنْبِذُوا التَّمْرَ وَالْبُسْرَ جَمِيعًا، وَانْبِذُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَى حِدَتِهِ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: پکی اور کچی کھجوریں ملا کر نبیذ نہ بناؤ، بلکہ ان میں سے ہر ایک کا الگ الگ نبیذ بناؤ ۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: Do not make Nabidh with dried dates and unripe dates together, make Nabidh with each of them on its own." (Sahih)

Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الأشربة ٥ (١٩٨٩)، سنن النسائی/الأشربة ١٧ (٥٥٧٣)، (تحفة الأشراف: ١٤٨٤٢)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٥٢٦) (صحیح )