اس لڑ کے کے پیشاب کے بیان میں جو کھانا نہیں کھا تا
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَبِيٍّ، فَبَالَ عَلَيْهِ فَأَتْبَعَهُ الْمَاءَ وَلَمْ يَغْسِلْهُ.
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کے پاس ایک بچہ لایا گیا، اس نے آپ کے اوپر پیشاب کردیا، آپ نے اس پر صرف پانی بہا لیا، اور اسے دھویا نہیں۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٧٢٨٤، ومصباح الزجاجة: ٢١٩)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الوضوء ٩٥ (٢٢٢)، العقیقة ١ (٥٤٦٨)، الأدب ٢١ (٦٠٠٢)، الدعوات ٣٠ (٦٣٥٥)، صحیح مسلم/الطہارة ٣١ (٢٨٦)، سنن النسائی/الطہارة ١٨٩ (٣٠٤)، موطا امام مالک/الطہارة ٣٠ (١٠٩)، مسند احمد (٦/٥٢، ٢١٠، ٢١٢) (صحیح )