براء ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کا رکوع، سجدہ اور دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنا سب قریب قریب برابر ہوتے تھے۔
Anas bin Malik (RA) said: I did not offer prayer behind anyone more brief than the one offered by the Messenger of Allah ﷺ and that was perfect. When the Messenger of Allah ﷺ said: “Allah listens to him who praises Him, ” he stood long we thought that he had omitted something; then he say takbir (Allah is most great) and prostrate, and would sit between the two prostrations so long that we thought that he had omitted something.
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے زیادہ مختصر اور مکمل نماز کسی کے پیچھے نہیں پڑھی، رسول اللہ ﷺ جب سمع الله لمن حمده کہتے تو کھڑے رہتے یہاں تک کہ ہم لوگ سمجھتے کہ آپ ﷺ کو وہم ہوگیا ہے، پھر آپ اللہ اکبر کہتے اور سجدہ کرتے اور دونوں سجدوں کے درمیان اتنی دیر تک بیٹھتے کہ ہم لوگ سمجھتے کہ آپ ﷺ کو وہم ہوگیا ہے۔
Al-Bara bin Azib said: I witnessed Muhammed ﷺ –Abu Kamil’s version has the wording: The Messenger of Allah ﷺ -during his prayer. I found his standing like his bowing and prostration and his moderation in bowing was like that of his prostration, and his sitting between the two prostration and his prostration (and his sitting between the salutation) and going away ( after finishing the prayer) were nearly equal to one another. Abu Dawud said: Musaddad said: His bowing and his moderation in bowing and prostration, and his prostration and his sitting between the two prostrations, and his prostration and sitting between the salutation and going away (after finishing the prayer) were nearly equal.
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الصلاة ٣٧ (٤٧٣)، (تحفة الأشراف: ٣٢٢، ٦٢١)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأذان ٦٤ (٧٠٦)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة ٤٨ (٩٨٥)، مسند احمد (٣/٢٠٣، ٢٤٧)، سنن الدارمی/ الصلاة ٤٦ (١٢٩٥) (صحیح )
براء بن عازب ؓ کہتے ہیں کہ میں نے محمد ﷺ کو (اور ابوکامل کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو) حالت نماز میں بغور دیکھا، تو میں نے آپ ﷺ کے قیام کو آپ کے رکوع اور سجدے کی طرح، اور رکوع سے آپ کے سیدھے ہونے کو آپ کے سجدے کی طرح، اور دونوں سجدوں کے درمیان آپ کے بیٹھنے کو، اور سلام پھیرنے اور نمازیوں کی طرف پلٹنے کے درمیان بیٹھنے کو، پھر دوسرے سجدہ سے قریب قریب برابر پایا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اور مسدد کی روایت میں ہے، آپ ﷺ کا رکوع اور دونوں رکعتوں کے درمیان آپ کا اعتدال پھر آپ کا سجدہ پھر دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنا اور پھر دوسرا سجدہ پھر آپ کا سلام پھیرنے اور لوگوں کی طرف چہرہ کرنے کے درمیان بیٹھنا، یہ سب تقریباً برابر ہوتے تھے۔
Narrated Abu Masud al-Badri (RA) : The Prophet ﷺ said: A mans prayer does not avail him unless he keeps his back steady when bowing and prostrating.
ابومسعود بدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: آدمی کی نماز درست نہیں، جب تک کہ وہ رکوع و سجود میں اپنی پیٹھ سیدھی نہ کرلے ۔
Abu Hurairah said: When the Messenger of Allah ﷺ entered the mosque, a man also entered it and prayed. He then came and saluted the Messenger of Allah ﷺ . The Messenger of Allah ﷺ returned the salutation and said to him: Go back and pray, for you have not prayed. The man returned and prayed as he prayed before. He then came to Prophet ﷺ and saluted him. The Messenger of Allah ﷺ said to him: “ And upon you be peace. “ Go back and pray, for you have not prayed. He did so three times. Then the man said: By Him who has sent you (as a Prophet) with truth; I cannot do better than this; so teach me. He said: When you get up to pray, utter the takbir (Allah is most great); then recite a convenient portion of the Quran; then bow and remain quietly in that position; then sit and remain quietly in that position; then raise yourself and stand erect: then prostrate yourself and remain quietly in that position; then sit and remain quietly in that position; then do that throughout all your prayer. Abu Dawud said: Al-Qanabi reported this tradition from Saeed bin Abi Saeed on the authority of Abu Hurairah. This version has the wording in the last: When you do this, then your prayer is completed. If you omit anything form this, you omit that much from your prayer. This version also has the wording: when you get up for praying, perform the abulation perfectly.
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الصلاة ٨٤ (٢٦٥)، سنن النسائی/الافتتاح ٨٨ (١٠٢٨) والتطبیق ١٤٤ (١١١٢)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة ١٦ (٨٧٠)، (تحفة الأشراف: ٩٩٩٥)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/١١٩، ١٢٢)، سنن الدارمی/الصلاة ٧٨ (١٣٦٠) (صحیح )
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں داخل ہوئے تو ایک شخص اس نے نماز پڑھی پھر آ کر رسول اللہ ﷺ کو سلام کیا، رسول اللہ ﷺ نے اس کے سلام کا جواب دیا اور فرمایا: واپس جاؤ، پھر سے نماز پڑھو کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی ، وہ شخص واپس گیا اور پھر سے اسی طرح نماز پڑھی جس طرح پہلے پڑھی تھی، پھر آ کر سلام کیا، آپ ﷺ نے فرمایا: اور تم پر بھی سلامتی ہو، واپس جاؤ اور پھر سے نماز پڑھو، کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی ہے ، یہاں تک کہ تین بار ایسا ہوا، پھر اس شخص نے عرض کیا: قسم ہے اس ذات کی، جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے! میں اس سے اچھی نماز پڑھنا نہیں جانتا تو آپ مجھے سکھا دیجئیے، آپ ﷺ نے فرمایا: جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو تو (پہلے) تکبیر کہو، پھر جتنا قرآن بآسانی پڑھ سکتے ہو پڑھو، اس کے بعد اطمینان سے رکوع کرو، پھر رکوع سے سر اٹھاؤ یہاں تک کہ سیدھے کھڑے ہوجاؤ، اس کے بعد اطمینان سے سجدہ کرو، پھر اطمینان سے قعدہ میں بیٹھو، اسی طرح اپنی پوری نماز میں کرو ۔ قعنبی نے عن سعيد بن أبي سعيد المقبري، عن أبي هريرة کہا ہے اور اس کے اخیر میں یوں ہے آپ ﷺ نے فرمایا: جب تم نے ایسا کرلیا تو تمہاری نماز مکمل ہوگئی، اور اگر تم نے اس میں کچھ کم کیا تو اپنی نماز میں کم کیا ، اور اس میں یہ بھی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو تو کامل وضو کرو ١ ؎۔
Narrated Rifaah ibn Rafi (RA) : A man entered the mosque. . . . . . He then narrated the tradition like the one narrated in (No. 855). This version is as follows: The Prophet ﷺ said: The prayer of anyone is not perfect unless he performs ablution perfectly; he should then utter the takbir, and praise Allah, the Exalted, and admire Him; he should then recite the Quran as much as he desires. He should then say: Allah is Most Great. Next he should bow so that all his joints return to their proper places. Then he should say: Allah listens to the one who praises Him, and stand erect. He should then say: Allah is most great, and should prostrate himself so that all his joints are completely at rest. Then he should say: Allah is most great; he should raise his head (at the end of prostration) till he sits erect. Then he should say: Allah is most great; then he should prostrate himself till all his joints return to their proper places. Then he should raise his head and say the takbir. When he does so, then his prayer is completed.
Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث سے تعدیل ارکان کی فرضیت ثابت ہوتی ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الأذان ٩٥ (٧٥٧)، ١٢٢ (٧٩٣)، والأیمان والنذور ١٥ (٦٢٥١)، صحیح مسلم/الصلاة ١١ (٣٩٧)، سنن الترمذی/الصلاة ١١٤ (٣٠٢)، سنن النسائی/الافتتاح ٧ (٨٨٥)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة ٧٢ (١٠٦٠)، (تحفة الأشراف: ١٢٩٨٣، ١٤٣٠٤)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٤٣٧) (صحیح )
علی بن یحییٰ بن خلاد اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص مسجد میں داخل ہوا، پھر راوی نے گذشتہ حدیث کے مانند روایت ذکر کی، اس میں کہا کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: کسی شخص کی نماز مکمل نہیں ہوتی، جب تک وہ اچھی طرح وضو نہ کرے، پھر الله أكبر کہے اور اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کرے اور قرآن سے جتنا آسان ہو پڑھے پھر الله أكبر کہے پھر اطمینان و سکون کے ساتھ اس طرح رکوع کرے کہ سب جوڑ اپنی جگہ پر آجائیں، پھر سمع الله لمن حمده کہے اور سیدھا کھڑا ہوجائے، پھر الله أكبر کہے، پھر اطمینان سے اس طرح سجدہ کرے کہ اس کے جسم کے سارے جوڑ اپنی جگہ پر آجائیں، پھر الله أكبر کہے اور اپنا سر سجدے سے اٹھائے یہاں تک کہ سیدھا بیٹھ جائے پھر الله أكبر کہے پھر (دوسرا) سجدہ اطمینان سے اس طرح کرے کہ سب جوڑ اپنی جگہ پر آجائیں، پھر سجدے سے اپنا سر اٹھائے اور الله أكبر کہے، جب اس نے ایسا کرلیا تو اس کی نماز پوری ہوگئی ۔
Narrated Rifaah ibn Rafi (RA) : This version (of Hadith No 856) adds: The Messenger of Allah ﷺ said: The prayer of any of you is not complete until he performs ablution perfectly, as Allah, the Exalted, has ordered you. He should wash his face and hands up to the elbows, and wipe his head and (wash) his feet up to the ankles. Then he should exalt Allah and praise Him. Then he should recite the Quran as much as it is convenient for him. (Narrator then narrated the tradition like Hammads, No. 856). He said: He then utter the takbir and prostration himself so that his face is at rest. Hammam (sub-narrator) said: Sometimes he reported: So that his forehead is at rest on the ground, and his joints return to their places and are loosened. Then he should say the takbir and then sit right on his hips and erect his back. He described the nature of prayer in this way by offering four rakahs until he finished it. The prayer of any of you is not complete unless he does so.
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الصلاة ١١٤ (٣٠٢)، سنن النسائی/الأذان ٢٨ (٦٦٨)، الافتتاح ١٦٧ (١١٣٧)، سنن ابن ماجہ/الطھارة ٥٧ (٤٦٠)، (تحفة الأشراف: ٣٦٠٤ مسند رفاعة بن رافع الأنصاري)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/ ١٠٠، ١٠٢، ٤/٣٤٠)، سنن الدارمی/الصلاة ٧٨ (١٣٦٨) (صحیح )
رفاعہ بن رافع ؓ سے اسی مفہوم کی حدیث مروی ہے، اس میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں سے کسی کی نماز پوری (مکمل) نہیں ہوتی یہاں تک کہ وہ اچھی طرح وضو کرے جس طرح اللہ تعالیٰ نے اسے حکم دیا ہے، (یعنی) وہ اپنا منہ اور دونوں ہاتھ کہنیوں تک دھوئے اور اپنے سر کا مسح کرے اور دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھوئے، پھر الله اکبر کہے، اور اللہ کی حمد و ثنا بیان کرے، پھر قرآن میں سے جو آسان ہو اسے پڑھے ، پھر راوی نے حماد کی حدیث کے مانند ذکر کیا اور کہا: پھر وہ الله اکبر کہے اور سجدہ کرے تو اپنا چہرہ زمین پر ٹکا دے ۔ ہمام کہتے ہیں: اسحاق بن عبداللہ نے کبھی یوں کہا: اپنی پیشانی زمین پر ٹکا دے یہاں تک کہ اس کے جوڑ آرام پالیں اور ڈھیلے ہوجائیں، پھر الله اکبر کہے اور اپنے بیٹھنے کی جگہ پر سیدھا بیٹھ جائے اور اپنی پیٹھ سیدھی کرلے پھر نماز کی چاروں رکعتوں کی کیفیت فارغ ہونے تک اسی طرح بیان کی (پھر فرمایا) : تم میں سے کسی کی نماز اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی جب تک کہ وہ ایسا نہ کرے ۔
This tradition has also been transmitted through a different chain of narrators by Rifaah bin Rafi. This version goes: When you get up and face the qiblah, what Allah wishes you to recite. And when you bow, put your palms on your knees and stretch out your back. When you prostrate yourself, do it completely ( so that you are at the rest). When you raise yourself then sit on your left thigh.
اس سند سے بھی رفاعہ بن رافع ؓ سے یہی قصہ مروی ہے اس میں ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو اور اپنا رخ (چہرہ) قبلہ کی طرف کرلو تو تکبیر (تکبیر تحریمہ) کہو، پھر سورة فاتحہ پڑھو اور قرآن مجید میں سے جس کی اللہ توفیق دے پڑھو، پھر جب رکوع میں جاؤ تو اپنی دونوں ہتھیلیاں اپنے گھٹنوں پر رکھو اور اپنی پیٹھ برابر رکھو ، اور فرمایا: جب تم سجدہ میں جاؤ تو اپنے سجدوں میں (پیشانی کو) ٹکائے رکھو اور جب سجدے سے سر اٹھاؤ تو اپنی بائیں ران پر بیٹھو ۔
This tradition has also been transmitted by Rifaah b Rafi through a different chain of narrators. This version has: When you get up to pray, say the takbir, exalting Allah; then recite the Quran as much as it is convenient for you. The version adds: When you sit in the middle of the prayer, do it completely (so that you are at rest) and spread your left thigh; then recite the tashahhud. Then if you get up (again), do in a similar way until you finish your prayer.
اس سند سے بھی رفاعہ بن رافع ؓ نبی اکرم ﷺ سے یہی قصہ روایت کرتے ہیں، اس میں ہے آپ ﷺ نے فرمایا: جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو تو (پہلے) الله اکبر کہو، پھر قرآن مجید میں سے جو تمہارے لیے آسان ہو پڑھو ، اور اس میں ہے: جب تم نماز کے بیچ میں بیٹھو تو اطمینان و سکون سے بیٹھو اور اپنی بائیں ران کو بچھا لو، پھر تشہد پڑھو، پھر جب کھڑے ہو تو ایسا ہی کرو یہاں تک کہ تم اپنی نماز سے فارغ ہوجاؤ ۔
Rifaah bin Rafi has also narrated this tradition through a different chain from the Messenger of Allah ﷺ . This version goes: Then perform ablution in a way Allah, the exalted, has command you, then say the shahadah and get up and say the takbir. Then if you know any of the Quran, recite it; otherwise say: “Praise be to Allah”; “Allah is most great”; “ There is no god but Allah” He ( the narrator) also said in this version: If some defect remains in this, that detect will remain in your prayer.
اس سند سے بھی رفاعہ بن رافع ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے (فرمایا) ، پھر انہوں نے یہی حدیث بیان کی اس میں ہے: پھر وضو کرو جس طرح اللہ تعالیٰ نے تمہیں حکم دیا ہے، پھر تشہد پڑھو ١ ؎، پھر اقامت کہو، پھر الله اکبر کہو، پھر اگر تمہیں کچھ قرآن یاد ہو تو اسے پڑھو، ورنہ الحمد لله، الله أكبر، لا إله إلا الله کہو ، اور اس میں ہے کہ: اگر تم نے اس میں سے کچھ کم کیا تو اپنی نماز میں سے کم کیا ۔
Narrated Abdur Rahman ibn Shibl (RA) : The Messenger of Allah ﷺ prohibited to peck like a crow, and to spread (the forearms) like a wild beast, and to fix a place in the mosque like a camel which fixes its place. These are the wordings of Qutaybah.
عبدالرحمٰن بن شبل ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے کوے کی طرح چونچ مارنے ١ ؎، درندے کی طرح بازو بچھانے ٢ ؎، اور اونٹ کے مانند آدمی کے مسجد میں اپنے لیے ایک جگہ متعین کرلینے سے (جیسے اونٹ متعین کرلیتا ہے) منع فرمایا ہے (یہ قتیبہ کے الفاظ ہیں) ۔
Narrated Uqbah ibn Amr al-Ansari (RA) : Salim al-Barrad said: We came to Abu Masud Uqbah ibn Amr al-Ansari and said to him: Tell us about the prayer of the Messenger of Allah ﷺ . He stood up before us in the mosque and said the takbir. When he bowed, he placed his hands upon his knees and put his fingers below, and kept his elbows (arms) away from his sides, so everything returned properly to its place. Then he said: Allah listens to him who praises Him; then he stood up so that everything returned properly to its place; then he said the takbir and prostrated and put the palms of his hands on the ground; he kept his elbow (arms) away from his sides, so that everything returned to its proper place. Then he raised his head and sat so that everything returned to its place; he then repeated it in a similar way. Then he offered four rakahs of prayer like this rakah and completed his prayer. Then he said: Thus we witnessed the Messenger of Allah ﷺ offering his prayer.
Notes · وضاحت
١ ؎: کوے کی طرح چونچ مارنے سے مراد ارکان نماز کی ادائیگی جلدی جلدی کرنا ہے۔ ٢ ؎: درندے کی طرح بازو بچھانے سے مراد سجدے میں دونوں ہاتھ کو زمین سے لگانا اور پیٹ کو رانوں سے ملا کر رکھنا ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن النسائی/الافتتاح ١٤٥ (١١١٣)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة ٢٠٤ (١٤٢٩)، (تحفة الأشراف: ٩٧٠١)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٤٢٨، ٤٤٤)، سنن الدارمی/الصلاة ٧٥ (١٣٦٢) (حسن )
سالم براد کہتے ہیں کہ ہم ابومسعود عقبہ بن عمرو انصاری ؓ کے پاس آئے تو ہم نے ان سے کہا: ہمیں رسول اللہ ﷺ کی نماز کے متعلق بتائیے تو وہ مسجد میں ہمارے سامنے کھڑے ہوئے، پھر انہوں نے الله اکبر کہا، پھر جب وہ رکوع میں گئے تو انہوں نے اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں گھٹنوں پر رکھے اور اپنی انگلیاں اس سے نیچے رکھیں اور اپنی دونوں کہنیوں کے درمیان فاصلہ رکھا یہاں تک کہ ہر ایک عضو اپنے اپنے مقام پر جم گیا، پھر انہوں نے سمع الله لمن حمده کہا اور کھڑے ہوئے یہاں تک کہ ہر عضو اپنی جگہ پر آ کر ٹھہر گیا، پھر الله اکبر کہہ کر سجدہ کیا اور اپنی دونوں ہتھیلیاں زمین پر رکھیں اور اپنی دونوں کہنیوں کے درمیان فاصلہ رکھا یہاں تک کہ ہر عضو اپنے مقام پر آ کر ٹھہر گیا، پھر اپنا سر اٹھایا اور بیٹھے یہاں تک کہ ہر عضو اپنے مقام پر آ کر ٹھہر گیا، پھر دوبارہ ایسا ہی کیا، پھر چاروں رکعتیں اسی کی طرح پڑھیں (اس طرح) انہوں نے اپنی نماز پوری کی پھر کہا: ہم نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔
Narrated Abu Hurairah (RA) : Anas ibn Hakim ad-Dabbi said that he feared Ziyad or Ibn Ziyad; so he came to Madina and met Abu Hurairah. He attributed his lineage to me and I became a member of his lineage. Abu Hurairah said (to me): O youth, should I not narrate a tradition to you? I said: Why not, may Allah have mercy on you? (Yunus (a narrator) said: I think he narrated it (the tradition) from the Prophet ﷺ :) The first thing about which the people will be called to account out of their actions on the Day of Judgment is prayer. Our Lord, the Exalted, will say to the angels - though He knows better: Look into the prayer of My servant and see whether he has offered it perfectly or imperfectly. If it is perfect, that will be recorded perfect. If it is defective, He will say: See there are some optional prayers offered by My servant. If there are optional prayer to his credit, He will say: Compensate the obligatory prayer by the optional prayer for My servant. Then all the actions will be considered similarly.
Takhrij · تخریج
سنن النسائی/الافتتاح ٩٣ (١٠٣٧)، (تحفة الأشراف: ٩٩٨٥)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/١١٩، ١٢٠، ٥/٢٤٧)، سنن الدارمی/الصلاة ٦٨(١٣٤٣) (صحیح )
انس بن حکیم ضبی کہتے ہیں کہ وہ زیاد یا ابن زیاد سے ڈر کر مدینہ آئے تو ان کی ملاقات ابوہریرہ ؓ سے ہوئی، انس کہتے ہیں: ابوہریرہ ؓ نے اپنا نسب مجھ سے جوڑا تو میں ان سے جڑ گیا، پھر وہ کہنے لگے: اے نوجوان! کیا میں تم سے ایک حدیث نہ بیان کروں؟ انس کہتے ہیں: میں نے کہا: کیوں نہیں! ضرور بیان کیجئے، اللہ آپ پر رحم فرمائے، یونس کہتے ہیں: میں یہی سمجھتا ہوں کہ ابوہریرہ ؓ نے نبی اکرم ﷺ سے ذکر کیا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن لوگوں سے ان کے اعمال میں سے جس چیز کے بارے میں سب سے پہلے پوچھ تاچھ کی جائے گی وہ نماز ہوگی، ہمارا رب اپنے فرشتوں سے فرمائے گا، حالانکہ وہ خوب جانتا ہے میرے بندے کی نماز کو دیکھو وہ پوری ہے یا اس میں کوئی کمی ہے؟ اگر پوری ہوگی تو پورا ثواب لکھا جائے گا اور اگر کمی ہوگی تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرمائے گا: دیکھو، میرے بندے کے پاس کچھ نفل ہے؟ اگر نفل ہوگی تو فرمائے گا: میرے بندے کے فرض کو اس کی نفلوں سے پورا کرو، پھر تمام اعمال کا یہی حال ہوگا ۔
The above-mentioned tradition has also been transmitted by Abu Hurairah through a different chain of narrators to the same effect.
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة ٢٠٢ (١٤٢٦)، (تحفة الأشراف: ١٢٢٠٠، ١٥٥٠٣)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الصلاة ١٨٩ (٤١٣)، سنن النسائی/الصلاة ٩ (٤٦٤)، مسند احمد (٢/٤٢٥، ٢/٩٠، ٤/١٠٣) (صحیح )
اس سند سے بھی ابوہریرہ ؓ نبی اکرم ﷺ سے گذشتہ حدیث کے ہم معنی حدیث مرفوعاً روایت کرتے ہیں۔
Narrated Tamim ad-Dari (RA) : Tamim reported this tradition from the Prophet ﷺ as (Hadith No 863). This version adds: Then zakat will be considered in a similar way. Then all the actions will be considered accordingly.
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: ١٢٢٠٠) (صحیح) (پچھلی حدیث سے تقویت پا کر یہ حدیث صحیح ہے، ورنہ خود اس کی سند میں ایک مبہم راوی رجل من بنی سلیط ہے )
تمیم داری ؓ نے بھی نبی اکرم ﷺ سے اسی مفہوم کی حدیث مرفوعاً روایت کی ہے اس میں ہے: پھر زکاۃ کا یہی حال ہوگا، پھر تمام اعمال کا حساب اسی طرح سے ہوگا ۔
Musab b Saad said: I prayed by the side of my father. I put both of my hands between my knees (in bowing condition). He prohibited me from it. I then repeated; so he said: Do not do so, because we used to do so. But we were prohibited to do that, and commanded to put our hands on the knees.
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة ٢٠٢ (١٤٢٦)، (تحفة الأشراف: ٢٠٥٤)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/١٠٣) (صحیح )
مصعب بن سعد کہتے ہیں میں نے اپنے والد کے بغل میں نماز پڑھی تو میں نے (رکوع میں) اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں گھٹنوں کے بیچ میں کرلیے تو انہوں نے مجھے ایسا کرنے سے منع کیا، پھر میں نے دوبارہ ایسے ہی کیا تو انہوں نے کہا: تم ایسا نہ کیا کرو کیونکہ پہلے ہم بھی ایسا ہی کرتے تھے، پھر ہم کو ایسا کرنے سے روک دیا گیا اور ہمیں حکم دیا گیا کہ ہم اپنے ہاتھ اپنے گھٹنوں پر رکھیں۔
Abdullah (bin Masud) said: When any of you bows, he should spread his arms on his thighs and clap both his palms (Placing them between the knees), as if I am seeing the variation of the fingers of the Messenger of Allah ﷺ .
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الأذان ١١٨ (٧٩٠)، صحیح مسلم/المساجد ٥ (٥٣٥)، سنن الترمذی/الصلاة ٨٠ (٢٥٩)، سنن النسائی/الافتتاح ٩١(١٠٣٣)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة ١٧ (٨٧٣)، تحفة الأشراف (٣٩٢٩)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/ ١٨١، ١٨٢)، سنن الدارمی/الصلاة ٦٨ (١٣٤١) (صحیح )
عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں جب تم میں سے کوئی رکوع کرے تو اپنے دونوں بازؤوں کو اپنی رانوں پر بچھا لے، اور اپنی دونوں ہتھیلیوں کے درمیان تطبیق کرے ١ ؎، گویا میں اس وقت رسول اللہ ﷺ کی انگلیوں کے اختلاف کو دیکھ رہا ہوں۔
Narrated Uqbah ibn Amir: When Glorify the name of your mighty Lord was revealed, the Messenger of Allah ﷺ said: Use it when bowing, and when Glorify the name of your most high Lord was revealed, he said: Use it when prostrating yourself.
Notes · وضاحت
١ ؎: ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈال کر انہیں دونوں رانوں کے بیچ میں رکھنے کو تطبیق کہتے ہیں، یہ حکم ابتداء اسلام میں تھا پھر منسوخ ہوگیا، ممکن ہے عبداللہ بن مسعود ؓ کو اس کے منسوخ ہونے کا علم نہ ہوا ہو۔
عقبہ بن عامر ؓ کہتے ہیں جب آیت کریمہ: فسبح باسم ربک العظيم اپنے بہت بڑے رب کے نام کی تسبیح کیا کرو (سورۃ الواقعۃ: ٧٤) نازل ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اسے اپنے رکوع میں کرلو ، پھر جب سبح اسم ربک الأعلى اپنے بہت ہی بلند رب کے نام پاکیزگی بیان کرو (سورۃ الاعلی: ١) اتری تو آپ ﷺ نے فرمایا: اسے اپنے سجدے میں کرلو ۔
Narrated Uqbah ibn Amir: The above (No 868) tradition has also been reported through a different chain of narrators by Uqbah ibn Amir to the same effect. This version adds: When the Messenger of Allah ﷺ bowed, he said: Glory and praise be to my mighty Lord three times, and when he prostrated himself, he said: Glory and praise be to my most high Lord three times. Abu Dawud said: We are afraid the addition of the word praise is not guarded.
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة ٢٠ (٨٨٧)، (تحفة الأشراف: ٩٩٠٩)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/١٥٥)، سنن الدارمی/الصلاة ٦٩ (١٣٤٤) (ضعیف) ( عمّہ سے مراد ایاس بن عامر ہیں جو غیر معروف ہیں، اور جن کی توثیق صرف عجلی اور ابن حبان نے کی ہے، اور یہ دونوں متساہل ہیں، ابن حجر نے ان کو صدوق لکھا ہے، حالانکہ موسیٰ کے علاوہ ان سے کسی اور نے روایت نہیں کی ہے، امام ذھبی کہتے ہیں کہ (ليس بالقوي) یہ قوی نہیں ہیں ملاحظہ ہو: ضعیف ابی داود ( ٩ ؍ ٣٣٧)
اس طریق سے بھی عقبہ بن عامر ؓ سے اسی مفہوم کی حدیث مروی ہے، اس میں راوی نے اتنا اضافہ کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب رکوع کرتے تو تین بار سبحان ربي العظيم وبحمده کہتے، اور جب سجدہ کرتے تو تین بار سبحان ربي الأعلى وبحمده کہتے ١ ؎۔ ابوداؤد کہتے ہیں: ہمیں یہ اندیشہ ہے کہ وبحمده کا یہ اضافہ محفوظ نہ ہو ٢ ؎۔ ابوداؤد کہتے ہیں: ربیع اور احمد بن یونس کی ان دونوں حدیثوں کی اسناد کے سلسلے میں اہل مصر منفرد ہیں۔
Hudhaifah said that he prayed along with the Prophet ﷺ , and that he said when bowing, “Glory be to my mighty Lord, “ and when prostrated himself, “Glory be to my most high Lord, “ and when prostrated himself, “ Glory be to my most high Lord”’ when he came to a verse which spoke to mercy, he stopped and made supplication, and when he came to a verse which spoke of punishment, he stopped and sought refuge in Allah.
Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث میں تسبیح تین بار پڑہنے کی بات ہے، مسند احمد، ابن ماجہ، دارقطنی، طحاوی، بزار، ابن خزیمہ، (٦٠٤)، طبرانی (کبیر) میں سات صحابہ کرام ؓ سے تین تسبیح وارد ہے (ملاحظہ ہو: صفة صلاة النبي للألباني: 132) وضاحت: مسند احمد، طبرانی، دارقطنی، بیہقی میں سبحان ربي العظيم وبحمده تین بار وارد ہے (ملاحظہ ہو: صفة صلاة النبي للألباني: 133 )
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: ٩٩٠٩) (ضعیف) (اس کی سند میں رجل من قومه مبہم راوی ایاس ابن عامر ہیں، جو مجہول ہیں، صحیح بخاری میں ام المومنین عائشہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ رکوع و سجود میں سبحانک اللهم ربنا وبحمدک پڑھا کرتے تھے )
شعبہ کہتے ہیں: میں نے سلیمان سے کہا کہ جب میں نماز میں خوف دلانے والی آیت سے گزروں تو کیا میں دعا مانگوں؟ تو انہوں نے مجھ سے وہ حدیث بیان کی، جسے انہوں نے سعد بن عبیدہ سے، سعید نے مستورد سے، مستورد نے صلہ بن زفر سے اور صلہ بن زفر نے حذیفہ ؓ سے روایت کیا ہے کہ حذیفہ ؓ نے نبی اکرم ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی تو آپ ﷺ رکوع میں سبحان ربي العظيم کہتے تھے، اور اپنے سجدوں میں سبحان ربي الأعلى کہتے تھے، اور رحمت کی کوئی آیت ایسی نہیں گزری جہاں آپ نہ ٹھہرے ہوں، اور اللہ سے سوال نہ کیا ہو، اور عذاب کی کوئی آیت ایسی نہیں گزری جہاں آپ نہ ٹھہرے ہوں اور عذاب سے پناہ نہ مانگی ہو۔
Aishah said that the prophet ﷺ used to say when bowing and prostrating, “All-Glorious, All-Holy, Lord of the angels and spirit.
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/المسافرین ٢٧ (٧٧٢)، سنن الترمذی/الصلاة ٨٢ (٢٦٢)، سنن النسائی/الافتتاح ٧٧ (١٠٠٧)، والتطبیق ٧٤ (١١٣٤)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة ٢٠ (٨٩٧)، ١٧٩(١٣٥١)، (تحفة الأشراف: ٣٣٥١)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٥/٣٨٢، ٣٨٤، ٣٩٤، ٣٩٧)، سنن الدارمی/الصلاة ٦٩(١٣٤٥) (صحیح )