Supplications after Azaan

اذان کے بعد کی دعائیں5 duas

1Reply to Azaanاذان کا جواب

Sayedna Abu Saeed Khudri narrates that the Messenger of Allahﷺ said: "When you hear the call to prayer, then say as the Mu'adhin says."

سیدناابو سعید خدری بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم اذان سنو تو اسی طرح کہو جس طرح موٴذن کہتا ہے

صحیح البخاری:611

2Reply to Azaanاذان کا جواب

Sayedna Umar ibn Khattab narrates that the Prophet Muhammad ﷺ said: "When the Mu'adhin says 'Hayya 'ala-s-Salah, Hayya 'ala-l-Falah' (Come to prayer, come to success), then you should respond with 'La hawla wa la quwwata illa billah' (There is no power nor strength except with Allah). And in response to 'As-salatu khayrun min an-nawm' (Prayer is better than sleep), these words will be repeated."

سیدناعمر بن خطاب بیان کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا: ''جب مؤذن حَیَّ عَلَی الصَّلَاةِ حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِِ کہے تو تم لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ کہو'' ۔اور الصلاۃُ خَییرٌ مِّنَ النَّۡومِ کے جواب میں یہی الفاظ دہرائے جائیں گے۔

صحیح مسلم:850

3Supplication after Azaanاذان کے بعد کی دعا

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّكَ حَمِیْد مَّجِیْد،اَللّٰھُمَّ بَارِكْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّكَ حَمِیْد مَّجِیْد۔

O Allah, bless Muhammad ﷺ and the family of Muhammad, as You blessed Ibrahim and the family of Ibrahim. Surely, You are Praiseworthy, Glorious. O Allah, shower Your blessings upon Muhammad ﷺ and the family of Muhammad, as You blessed Ibrahim and the family of Ibrahim. Surely, You are Praiseworthy, Glorious.

اے اللہ ! محمدﷺ اور آلِ محمد ﷺ پر رحمت نازل فرما،جس طرح تو نے ابراہیم اور آلِ ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی۔ بے شک توبہت تعریف والا اوربہت بزرگی والاہے ، اے اللہ ! محمد ﷺ او ر آلِ محمد ﷺ پر برکت نازل فرماجس طرح تونے ابراہیم اورآلِ ابراہیم پر برکت نازل فرمائی۔ بے شک توبہت تعریف والااور بہت بزرگی والا ہے۔

صحیح البخاری:3370

4Supplication after Azaanاذان کے بعد کی دعا

اَللّٰهُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ، اٰتِ مُحَمَّدً الْوَسِیْلَةَ وَالْفَضِیْلَةَ، وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا الَّذِیْ وَعَدْتَّه

O Allah, Lord of this perfect call and established prayer, grant Muhammad ﷺ the intercession and favor, and raise him to the praised station You have promised.

اے اللہ! اس دعوتِ کامل اور قائم ہونے والی نماز کے رب! محمد کو وسیلہ اور فضیلت عطا فرما اور انہیں اس مقامِ محمود پر فائز فرما جس کا تو نے ان سے وعدہ فرمایا ہے-

صحیح البخاری:614

5Supplication after Azaanاذان کے بعد کی دعا

اَشْهَدُ اَنْ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْكَ لَهُ وَاَنَّ مُحَمَّدًاعَبْدُہُ وَرَسُوْلُهُ رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُوْلًا وَبِالْاِسْلَامِ دِیْنًا۔

I bear witness that there is no god but Allah, alone without partner, and that Muhammad ﷺ is His servant and Messenger. I am pleased with Allah as my Lord, Muhammad ﷺ as my Messenger, and Islam as my religion.

میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا اور کوئی معبود نہیں ہے۔ وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور محمدﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں۔ میں اللہ کے رب ہونے، محمد ﷺ کے رسول ہونے اور اسلام کے دین ہونے پرراضی ہوں'' تو اس کے گناہ بخش دیے جائیں گے۔

صحیح مسلم:851