83. Surah Al-Mutaffifin
المطففينDefrauding · 36 ayahsتیسیر القرآن
وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَۙ Open ayah 83:1 in the Quran reader
ڈنڈی مارنے 1 والوں کے لیے ہلاکت ہے
الَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ٘ۖ Open ayah 83:2 in the Quran reader
ایسے لوگ جب خود ناپ کرلیتے ہیں تو پورا 2 لیتے ہیں
وَ اِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّ زَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَؕ Open ayah 83:3 in the Quran reader
اور جب دوسروں کو ناپ کر یا تول 3 کردیتے ہیں تو گھٹا کردیتے ہیں
اَلَا یَظُنُّ اُولٰٓئِكَ اَنَّهُمْ مَّبْعُوْثُوْنَۙ Open ayah 83:4 in the Quran reader
کیا وہ یہ خیال نہیں کرتے کہ وہ اٹھائے جانے والے ہیں
لِیَوْمٍ عَظِیْمٍۙ Open ayah 83:5 in the Quran reader
ایک بڑے دن 4 کے لئے
یَّوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 83:6 in the Quran reader
جب سب لوگ اپنے پروردگار کے حضور کھڑے ہوں گے
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍؕ Open ayah 83:7 in the Quran reader
ہرگز نہیں 5 ۔ بدکردار لوگوں کے اعمال نامے قید خانے 6 کے دفتر میں ہوں گے
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سِجِّیْنٌؕ Open ayah 83:8 in the Quran reader
اور آپ کیا جانیں کہ وہ قید خانے کا دفتر کیا ہے
كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌؕ Open ayah 83:9 in the Quran reader
ایک کتاب ہے، لکھی ہوئی
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ Open ayah 83:10 in the Quran reader
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے ہلاکت ہے
الَّذِیْنَ یُكَذِّبُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِؕ Open ayah 83:11 in the Quran reader
جو روز جزا کو جھٹلاتے ہیں
وَ مَا یُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍۙ Open ayah 83:12 in the Quran reader
اور اسے ہر وہ شخص جھٹلاتا ہے جو حد 7 سے بڑھنے والا گنہگار ہے
اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَؕ Open ayah 83:13 in the Quran reader
اور جب اس پر ہماری آیات پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ : یہ تو پہلے لوگوں کی داستانیں 8 ہیں
كَلَّا بَلْ١ٚ رَانَ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ Open ayah 83:14 in the Quran reader
ہر گز یہ بات نہیں بلکہ ان لوگوں کے دلوں پر ان 9 کے برے اعمال کا زنگ لگ گیا ہے
كَلَّاۤ اِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ یَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَؕ Open ayah 83:15 in the Quran reader
ہرگز نہیں یقینا ایسے لوگ ! اس دن اپنے پروردگار (کے دیدار) سے محروم 10 رکھے جائیں گے
ثُمَّ اِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِیْمِؕ Open ayah 83:16 in the Quran reader
پھر یقینا وہ جہنم میں گرنے والے ہیں
ثُمَّ یُقَالُ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَؕ Open ayah 83:17 in the Quran reader
پھر (انہیں) کہا جائے گا : یہی وہ چیز ہے جسے تم جھٹلاتے 11 تھے
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْاَبْرَارِ لَفِیْ عِلِّیِّیْنَؕ Open ayah 83:18 in the Quran reader
ہرگز نہیں۔ نیک لوگوں 12 کا اعمال نامہ بلند پایہ لوگوں کے دفتر میں 13 ہے
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا عِلِّیُّوْنَؕ Open ayah 83:19 in the Quran reader
اور آپ کیا جانیں کہ بلند پایہ لوگوں کا دفتر کیا ہے
كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌۙ Open ayah 83:20 in the Quran reader
وہ ایک کتاب ہے لکھی ہوئی
یَّشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُوْنَۙ Open ayah 83:21 in the Quran reader
جس کے پاس مقرب (فرشتے) حاضر رہتے 14 ہیں
اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍۙ Open ayah 83:22 in the Quran reader
بلاشبہ نیک لوگ نعمتوں میں ہوں گے
عَلَى الْاَرَآئِكِ یَنْظُرُوْنَۙ Open ayah 83:23 in the Quran reader
تختوں پر بیٹھے نظارے کریں گے
تَعْرِفُ فِیْ وُجُوْهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِیْمِۚ Open ayah 83:24 in the Quran reader
آپ ان کے چہروں 15 پر خوشحالی کی رونق معلوم کریں گے
یُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ مَّخْتُوْمٍۙ Open ayah 83:25 in the Quran reader
انہیں سربمہر خالص شراب پلائی جائے گی
خِتٰمُهٗ مِسْكٌ١ؕ وَ فِیْ ذٰلِكَ فَلْیَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَؕ Open ayah 83:26 in the Quran reader
جس کی مہر کستوری 16 کی ہوگی اور (نعمتوں کے) شائقین کو چاہیے کہ وہ اس بات میں رغبت کریں۔
وَ مِزَاجُهٗ مِنْ تَسْنِیْمٍۙ Open ayah 83:27 in the Quran reader
اس شراب میں تسنیم کی آمیزش ہوگی
عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَؕ Open ayah 83:28 in the Quran reader
یہ ایک چشمہ ہے جس سے مقرب لوگ پئیں 17 گے
اِنَّ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَضْحَكُوْنَ٘ۖ Open ayah 83:29 in the Quran reader
مجرم لوگ (دنیا میں) ایمانداروں پر ہنسا کرتے تھے
وَ اِذَا مَرُّوْا بِهِمْ یَتَغَامَزُوْنَ٘ۖ Open ayah 83:30 in the Quran reader
اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو ایک دوسرے کو آنکھیں مار کر اشارے کرتے
وَ اِذَا انْقَلَبُوْۤا اِلٰۤى اَهْلِهِمُ انْقَلَبُوْا فَكِهِیْنَ٘ۖ Open ayah 83:31 in the Quran reader
اور اپنے گھروں کو لوٹتے تو خوش گپیاں کرتے لوٹتے
وَ اِذَا رَاَوْهُمْ قَالُوْۤا اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَضَآلُّوْنَۙ Open ayah 83:32 in the Quran reader
اور جب ایمان والوں کو دیکھتے تو کہا کرتے کہ : یقینا یہی لوگ گمراہ 18 ہیں
وَ مَاۤ اُرْسِلُوْا عَلَیْهِمْ حٰفِظِیْنَؕ Open ayah 83:33 in the Quran reader
حالانکہ وہ ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجے 19 گئے تھے
فَالْیَوْمَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنَ الْكُفَّارِ یَضْحَكُوْنَۙ Open ayah 83:34 in the Quran reader
سو آج ایماندار کافروں پر ہنس رہے ہوں گے
عَلَى الْاَرَآئِكِ١ۙ یَنْظُرُوْنَؕ Open ayah 83:35 in the Quran reader
تختوں پر بیٹھے (ان کا حال) دیکھیں گے
هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ۠ Open ayah 83:36 in the Quran reader
کافروں کو ان کی کرتوتوں کا ضرور بدلہ 20 دیا جائے گا۔