74. Surah Al-Muddaththir
المدثرThe Cloaked One · 56 ayahsتفسیر الکتاب
فِیْ جَنّٰتٍ١ۛؕ۫ یَتَسَآءَلُوْنَۙ Open ayah 74:40 in the Quran reader
(وہ رہن سے چھوٹ کر بہشت کے) باغوں میں (ہوں گے) اور پوچھیں گے
عَنِ الْمُجْرِمِیْنَۙ Open ayah 74:41 in the Quran reader
ان مجرموں سے
مَا سَلَكَكُمْ فِیْ سَقَرَ Open ayah 74:42 in the Quran reader
تمہیں کیا چیز دوزخ میں لے گئی ؟
قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَۙ Open ayah 74:43 in the Quran reader
وہ جواب دیں گے، ہم نماز پڑھنے والوں میں سے نہ تھے
وَ لَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِیْنَۙ Open ayah 74:44 in the Quran reader
اور مسکین کو کھانا نہیں کھلاتے تھے
وَ كُنَّا نَخُوْضُ مَعَ الْخَآئِضِیْنَۙ Open ayah 74:45 in the Quran reader
اور (دین کے بارے میں) کٹ حجتیاں کرنے والوں کے ساتھ مل کر ہم بھی کٹ حجتیاں کیا کرتے تھے
وَ كُنَّا نُكَذِّبُ بِیَوْمِ الدِّیْنِۙ Open ayah 74:46 in the Quran reader
اور روز جزا کو جھٹلایا کرتے تھے۔
حَتّٰۤى اَتٰىنَا الْیَقِیْنُؕ Open ayah 74:47 in the Quran reader
یہاں تک کہ وہ یقینی بات ہمارے سامنے آگئی۔
فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِیْنَؕ Open ayah 74:48 in the Quran reader
تو اس وقت سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کو (کچھ) نفع نہ دے گی۔
فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِیْنَۙ Open ayah 74:49 in the Quran reader
آخر ان لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ یہ اس نصیحت سے روگردانی کر رہے ہیں،
كَاَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنْفِرَةٌۙ Open ayah 74:50 in the Quran reader
گویا یہ بد کے ہوئے گدھے ہیں۔
فَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَةٍؕ Open ayah 74:51 in the Quran reader
جو شیر سے (ڈر کر) بھاگے جا رہے ہیں۔
بَلْ یُرِیْدُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّؤْتٰى صُحُفًا مُّنَشَّرَةًۙ Open ayah 74:52 in the Quran reader
بلکہ ان میں سے تو ہر ایک یہ چاہتا ہے کہ اسے کھلے ہوئے (آسمانی) صحیفے دئیے جائیں۔
كَلَّا١ؕ بَلْ لَّا یَخَافُوْنَ الْاٰخِرَةَؕ Open ayah 74:53 in the Quran reader
ہرگز نہیں، بلکہ (بات یہ ہے کہ) یہ لوگ آخرت کا خوف نہیں رکھتے۔
كَلَّاۤ اِنَّهٗ تَذْكِرَةٌۚ Open ayah 74:54 in the Quran reader
ہرگز نہیں، یہ تو ایک نصیحت ہے
فَمَنْ شَآءَ ذَكَرَهٗؕ Open ayah 74:55 in the Quran reader
تو جو چاہے اس سے سبق حاصل کرلے۔
وَ مَا یَذْكُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ١ؕ هُوَ اَهْلُ التَّقْوٰى وَ اَهْلُ الْمَغْفِرَةِ۠ Open ayah 74:56 in the Quran reader
اور یہ کوئی سبق حاصل نہ کریں گے مگر یہ کہ اللہ ہی ایسا چاہے۔ وہی ڈرنے کے قابل ہے اور وہی مغفرت کرنے کا اہل ہے۔