72. Surah Al-Jinn
الجنThe Jinn · 28 ayahsتفسیر الکتاب
قُلْ اُوْحِیَ اِلَیَّ اَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوْۤا اِنَّا سَمِعْنَا قُرْاٰنًا عَجَبًاۙ Open ayah 72:1 in the Quran reader
(اے پیغمبر، لوگوں سے) کہو کہ مجھے وحی ہوئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت نے (مجھے قرآن پڑھتے ہوئے) سنا پھر (اپنی قوم کے لوگوں سے جا کر) کہا کہ ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ہے
یَّهْدِیْۤ اِلَى الرُّشْدِ فَاٰمَنَّا بِهٖ١ؕ وَ لَنْ نُّشْرِكَ بِرَبِّنَاۤ اَحَدًاۙ Open ayah 72:2 in the Quran reader
جو راہ راست کی طرف راہنمائی کرتا ہے سو ہم تو اس پر ایمان لے آئے اور (اب) ہم ہرگز کسی کو اپنے رب کا شریک نہیں ٹھہرائیں گے۔
وَّ اَنَّهٗ تَعٰلٰى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَّ لَا وَلَدًاۙ Open ayah 72:3 in the Quran reader
اور یہ کہ ہمارے رب کی شان بہت بلند ہے، اس نے نہ تو کسی کو (اپنی) بیوی بنایا ہے اور نہ بیٹا۔
وَّ اَنَّهٗ كَانَ یَقُوْلُ سَفِیْهُنَا عَلَى اللّٰهِ شَطَطًاۙ Open ayah 72:4 in the Quran reader
اور یہ کہ ہمارا بیوقوف (سردار ابلیس) اللہ کے بارے میں خلاف حق باتیں کہتا رہا ہے۔
وَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنْ لَّنْ تَقُوْلَ الْاِنْسُ وَ الْجِنُّ عَلَى اللّٰهِ كَذِبًاۙ Open ayah 72:5 in the Quran reader
اور یہ کہ ہم نے تو یہ سمجھا تھا کہ (کیا) آدمی اور (کیا) جن، (کوئی بھی) اللہ پر جھوٹ نہیں باندھ سکتا۔
وَّ اَنَّهٗ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْاِنْسِ یَعُوْذُوْنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوْهُمْ رَهَقًاۙ Open ayah 72:6 in the Quran reader
اور یہ کہ انسانوں میں سے کچھ لوگ جنوں میں سے بعض لوگوں کی پناہ مانگا کرتے تھے، تو (اس طرح) ان آدمیوں نے ان (جنوں) کا غرور اور زیادہ بڑھا دیا۔
وَّ اَنَّهُمْ ظَنُّوْا كَمَا ظَنَنْتُمْ اَنْ لَّنْ یَّبْعَثَ اللّٰهُ اَحَدًاۙ Open ayah 72:7 in the Quran reader
اور یہ کہ ان آدمیوں نے بھی ویسا ہی گمان کیا جیسا تمہارا گمان تھا کہ اللہ کسی کو زندہ کر کے نہیں اٹھائے گا۔
وَّ اَنَّا لَمَسْنَا السَّمَآءَ فَوَجَدْنٰهَا مُلِئَتْ حَرَسًا شَدِیْدًا وَّ شُهُبًاۙ Open ayah 72:8 in the Quran reader
اور یہ کہ ہم نے آسمان کو ٹٹولا تو اس کو سخت پہروں اور شعلوں سے بھرا ہوا پایا۔
وَّ اَنَّا كُنَّا نَقْعُدُ مِنْهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمْعِ١ؕ فَمَنْ یَّسْتَمِعِ الْاٰنَ یَجِدْ لَهٗ شِهَابًا رَّصَدًاۙ Open ayah 72:9 in the Quran reader
اور یہ کہ (اس سے پہلے) ہم آسمانی ٹھکانوں میں سن گن لینے کے لئے (جا) بیٹھا کرتے تھے (لیکن) اب کوئی سننے کا قصد کرے تو وہ ایک شہاب (کے گولے) کو گھات میں (لگا ہوا) پاتا ہے۔
وَّ اَنَّا لَا نَدْرِیْۤ اَشَرٌّ اُرِیْدَ بِمَنْ فِی الْاَرْضِ اَمْ اَرَادَ بِهِمْ رَبُّهُمْ رَشَدًاۙ Open ayah 72:10 in the Quran reader
اور یہ کہ ہم نہیں جانتے کہ (اس انتظام سے) زمین والوں کے لئے کوئی برا معاملہ کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے یا ان کے رب کا ارادہ ان کے حق میں بھلائی کرنے کا ہے۔
وَّ اَنَّا مِنَّا الصّٰلِحُوْنَ وَ مِنَّا دُوْنَ ذٰلِكَ١ؕ كُنَّا طَرَآئِقَ قِدَدًاۙ Open ayah 72:11 in the Quran reader
اور یہ کہ ہم میں سے کچھ نیک ہیں اور کچھ اور طرح کے ہیں۔ غرض ہم بھی مختلف طریقوں میں بٹے ہوئے ہیں۔
وَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنْ لَّنْ نُّعْجِزَ اللّٰهَ فِی الْاَرْضِ وَ لَنْ نُّعْجِزَهٗ هَرَبًاۙ Open ayah 72:12 in the Quran reader
اور یہ کہ (اب) ہم نے سمجھ لیا کہ نہ تو ہم زمین میں (رہ کر) اللہ کو عاجز کرسکتے ہیں اور نہ (کسی طرف) بھاگ کر اس کو ہرا سکتے ہیں
وَّ اَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدٰۤى اٰمَنَّا بِهٖ١ؕ فَمَنْ یُّؤْمِنْۢ بِرَبِّهٖ فَلَا یَخَافُ بَخْسًا وَّ لَا رَهَقًاۙ Open ayah 72:13 in the Quran reader
اور یہ کہ جب ہم نے ہدایت کی بات سنی (تو) اس پر ایمان لے آئے۔ پس جو شخص اپنے رب پر ایمان لائے گا اسے کسی حق تلفی یا ظلم کا خدشہ نہ ہوگا۔
وَّ اَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُوْنَ وَ مِنَّا الْقٰسِطُوْنَ١ؕ فَمَنْ اَسْلَمَ فَاُولٰٓئِكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا Open ayah 72:14 in the Quran reader
اور یہ کہ ہم میں سے کچھ تو مسلمان (ہو گئے) ہیں اور کچھ (بدستور سابق) بےراہ ہیں۔ تو جنہوں نے اسلام قبول کرلیا انہوں نے بھلائی کی راہ ڈھونڈ نکالی۔
وَ اَمَّا الْقٰسِطُوْنَ فَكَانُوْا لِجَهَنَّمَ حَطَبًاۙ Open ayah 72:15 in the Quran reader
اور جو بےراہ ہیں وہ دوزخ کا ایندھن (بننے والے) ہیں۔
وَّ اَنْ لَّوِ اسْتَقَامُوْا عَلَى الطَّرِیْقَةِ لَاَسْقَیْنٰهُمْ مَّآءً غَدَقًاۙ Open ayah 72:16 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، لوگوں سے کہو کہ اللہ فرماتا ہے کہ) اگر لوگ (دین کے) سیدھے راستے پر قائم رہتے تو ہم ان کو (پانی کی ریل پیل سے) خوب سیراب کرتے۔
لِّنَفْتِنَهُمْ فِیْهِ١ؕ وَ مَنْ یُّعْرِضْ عَنْ ذِكْرِ رَبِّهٖ یَسْلُكْهُ عَذَابًا صَعَدًاۙ Open ayah 72:17 in the Quran reader
تاکہ اس (نعمت) سے ہم ان کو آزمائیں۔ اور جو شخص اپنے رب کی یاد سے روگردانی کرے گا تو اللہ اسے سخت عذاب میں داخل کرے گا۔
وَّ اَنَّ الْمَسٰجِدَ لِلّٰهِ فَلَا تَدْعُوْا مَعَ اللّٰهِ اَحَدًاۙ Open ayah 72:18 in the Quran reader
اور یہ کہ مسجدیں اللہ ہی (کی عبادت) کے لئے ہیں تو (لوگو ان میں) اللہ کے ساتھ کسی (اور) کو نہ پکارو۔
وَّ اَنَّهٗ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللّٰهِ یَدْعُوْهُ كَادُوْا یَكُوْنُوْنَ عَلَیْهِ لِبَدًا٢ؕ۠ Open ayah 72:19 in the Quran reader
اور یہ کہ جب اللہ کا بندہ اس کو پکارنے کے لئے کھڑا ہوتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ لوگ اس پر پل پڑینگے۔
قُلْ اِنَّمَاۤ اَدْعُوْا رَبِّیْ وَ لَاۤ اُشْرِكُ بِهٖۤ اَحَدًا Open ayah 72:20 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان لوگوں سے) کہہ دو کہ میں تو صرف اپنے رب ہی کو پکارتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا۔
قُلْ اِنِّیْ لَاۤ اَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَّ لَا رَشَدًا Open ayah 72:21 in the Quran reader
کہہ دو کہ میں تمہارے لئے نہ کسی نقصان کا اختیار رکھتا ہوں نہ کسی بھلائی کا۔
قُلْ اِنِّیْ لَنْ یُّجِیْرَنِیْ مِنَ اللّٰهِ اَحَدٌ١ۙ۬ وَّ لَنْ اَجِدَ مِنْ دُوْنِهٖ مُلْتَحَدًاۙ Open ayah 72:22 in the Quran reader
کہہ دو کہ اللہ (کے غضب) سے مجھے کوئی پناہ نہیں دے سکتا اور نہ اس (کے دامن) کے سوا کوئی جائے پناہ پاسکتا ہوں۔
اِلَّا بَلٰغًا مِّنَ اللّٰهِ وَ رِسٰلٰتِهٖ١ؕ وَ مَنْ یَّعْصِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَاِنَّ لَهٗ نَارَ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ Open ayah 72:23 in the Quran reader
البتہ (میرا کام) اللہ کی بات اور اس کے پیغامات (لوگوں کو) پہنچا دینا ہے۔ اب جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا تو بلاشبہ اس کے لئے جہنم کی آگ ہے، (ایسے لوگ) اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
حَتّٰۤى اِذَا رَاَوْا مَا یُوْعَدُوْنَ فَسَیَعْلَمُوْنَ مَنْ اَضْعَفُ نَاصِرًا وَّ اَقَلُّ عَدَدًا Open ayah 72:24 in the Quran reader
(یہ کافر اپنی حرکتوں سے باز نہ آئیں گے) یہاں تک کہ جب وہ اس چیز کو دیکھ لیں گے جس کا وعدہ ان سے کیا جارہا ہے تو اس وقت ان کو معلوم ہوجائے گا کہ کس کے مددگار کمزور ہیں اور (کس کا) جتھا (تعداد میں) کم ہے۔
قُلْ اِنْ اَدْرِیْۤ اَقَرِیْبٌ مَّا تُوْعَدُوْنَ اَمْ یَجْعَلُ لَهٗ رَبِّیْۤ اَمَدًا Open ayah 72:25 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان لوگوں سے) کہو کہ مجھے معلوم نہیں کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے وہ نزدیک ہے یا میرے رب نے اس کے لئے کوئی مدتِ (دراز) رکھی ہے۔
عٰلِمُ الْغَیْبِ فَلَا یُظْهِرُ عَلٰى غَیْبِهٖۤ اَحَدًاۙ Open ayah 72:26 in the Quran reader
غیب کا جاننے والا وہی ہے سو وہ اپنی غیب کی باتیں کسی پر ظاہر نہیں کیا کرتا۔
اِلَّا مَنِ ارْتَضٰى مِنْ رَّسُوْلٍ فَاِنَّهٗ یَسْلُكُ مِنْۢ بَیْنِ یَدَیْهِ وَ مِنْ خَلْفِهٖ رَصَدًاۙ Open ayah 72:27 in the Quran reader
سوائے اس پیغمبر کے جسے اس نے (غیب کا علم دینے کے لئے) پسند کرلیا ہو، تو اس کے آگے پیچھے محافظ (فرشتے) لگا دیتا ہے۔
لِّیَعْلَمَ اَنْ قَدْ اَبْلَغُوْا رِسٰلٰتِ رَبِّهِمْ وَ اَحَاطَ بِمَا لَدَیْهِمْ وَ اَحْصٰى كُلَّ شَیْءٍ عَدَدًا۠ Open ayah 72:28 in the Quran reader
تاکہ اسے معلوم ہوجائے کہ ان (فرشتوں) نے اپنے رب کے پیغام (ٹھیک ٹھیک) پیغمبر تک پہنچا دئیے، اور اللہ ان (محافظوں) کے تمام احوال کا احاطہ کئے ہوئے ہے اور اس نے تمام چیزوں کی گنتی (تک اپنی نظر میں) کر رکھی ہے۔