69. Surah Al-Haaqqa
الحاقةThe Reality · 52 ayahsتفسیر الکتاب
اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍۚۙ Open ayah 69:40 in the Quran reader
بلاشبہ یہ (قرآن) کلام (الٰہی) ہے ایک رسول کریم کا (لایا ہوا) ۔
وَّ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تُؤْمِنُوْنَۙ Open ayah 69:41 in the Quran reader
اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں (مگر) تم لوگ کم ہی ایمان لاتے ہو۔
وَ لَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَؕ Open ayah 69:42 in the Quran reader
اور نہ یہ کسی کاہن کا قول ہے (مگر) تم لوگ کم ہی غور کرتے ہو۔
تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 69:43 in the Quran reader
یہ رب العالمین کی طرف سے نازل ہوا ہے۔
وَ لَوْ تَقَوَّلَ عَلَیْنَا بَعْضَ الْاَقَاوِیْلِۙ Open ayah 69:44 in the Quran reader
اور اگر (یہ پیغمبر) کوئی بات ہم پر گھڑ کر لاتا۔
لَاَخَذْنَا مِنْهُ بِالْیَمِیْنِۙ Open ayah 69:45 in the Quran reader
تو ہم اس کا داہنا ہاتھ پکڑتے
ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِیْنَ٘ۖ Open ayah 69:46 in the Quran reader
اور اس کی گردن اڑادیتے۔
فَمَا مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ عَنْهُ حٰجِزِیْنَ Open ayah 69:47 in the Quran reader
اور تم میں سے کوئی بھی ہمیں اس (کام) سے روکنے والا نہ ہوتا۔
وَ اِنَّهٗ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ Open ayah 69:48 in the Quran reader
اور درحقیقت یہ (قرآن) پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ہے۔
وَ اِنَّا لَنَعْلَمُ اَنَّ مِنْكُمْ مُّكَذِّبِیْنَ Open ayah 69:49 in the Quran reader
اور ہم خوب جانتے ہیں کہ تم میں سے (کچھ لوگ) اس کو جھٹلانے والے بھی ہیں۔
وَ اِنَّهٗ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 69:50 in the Quran reader
اور اس میں شک نہیں کہ یہ (ایسے) کافروں کے لئے (موجب) حسرت ہوگا۔
وَ اِنَّهٗ لَحَقُّ الْیَقِیْنِ Open ayah 69:51 in the Quran reader
اور اس میں بھی شک نہیں کہ یہ یقینا حق ہے۔
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ Open ayah 69:52 in the Quran reader
پس (اے پیغمبر، ) تم اپنے رب عظیم کی تسبیح (وتقدیس) میں لگے رہو۔