63. Surah Al-Munaafiqoon
المنافقونThe Hypocrites · 11 ayahsتفسیر الکتاب
اِذَا جَآءَكَ الْمُنٰفِقُوْنَ قَالُوْا نَشْهَدُ اِنَّكَ لَرَسُوْلُ اللّٰهِ١ۘ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ اِنَّكَ لَرَسُوْلُهٗ١ؕ وَ اللّٰهُ یَشْهَدُ اِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ لَكٰذِبُوْنَۚ Open ayah 63:1 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) جب منافق تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ بیشک اللہ کے رسول ہیں اور (اگرچہ) اللہ جانتا ہے کہ تم بیشک اس کے رسول ہو مگر اللہ گواہی دیتا ہے کہ یہ منافق (اپنے اس دعوے میں) قطعی جھوٹے ہیں۔
اِتَّخَذُوْۤا اَیْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ؕ اِنَّهُمْ سَآءَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 63:2 in the Quran reader
ان لوگوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے۔ اس طرح (اس کی آڑ میں لوگوں کو) اللہ کی راہ سے روکتے ہیں۔ (کیا ہی) برے کام ہیں جو یہ لوگ کر رہے ہیں۔
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ اٰمَنُوْا ثُمَّ كَفَرُوْا فَطُبِعَ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ فَهُمْ لَا یَفْقَهُوْنَ Open ayah 63:3 in the Quran reader
یہ (سب کچھ) اس وجہ سے ہے کہ یہ لوگ ایمان لائے، پھر منکر ہوگئے تو ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی۔ پس (اب) یہ (حق بات کو) سمجھتے (ہی) نہیں۔
وَ اِذَا رَاَیْتَهُمْ تُعْجِبُكَ اَجْسَامُهُمْ١ؕ وَ اِنْ یَّقُوْلُوْا تَسْمَعْ لِقَوْلِهِمْ١ؕ كَاَنَّهُمْ خُشُبٌ مُّسَنَّدَةٌ١ؕ یَحْسَبُوْنَ كُلَّ صَیْحَةٍ عَلَیْهِمْ١ؕ هُمُ الْعَدُوُّ فَاحْذَرْهُمْ١ؕ قٰتَلَهُمُ اللّٰهُ١٘ اَنّٰى یُؤْفَكُوْنَ Open ayah 63:4 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) تم ان کو دیکھو تو ان کے ڈیل ڈول تمہاری نظروں میں کھب جائیں، اور بات کریں تو تم ان کی باتیں سنتے رہ جاؤ۔ (تمہارے سامنے اس طرح دیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھتے ہیں کہ) گویا وہ لکڑیوں کے کندے ہیں جو (دیواروں کے سہارے) لگے رکھے ہیں۔ ہر زور کی آواز کو وہ اپنے خلاف سمجھتے ہیں۔ وہ (تمہارے پکے) دشمن ہیں پس ان سے بچ کر رہو۔ اللہ ان کو غارت کرے، وہ (دین حق سے) کہاں پھرائے جا رہے ہیں۔
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ تَعَالَوْا یَسْتَغْفِرْ لَكُمْ رَسُوْلُ اللّٰهِ لَوَّوْا رُءُوْسَهُمْ وَ رَاَیْتَهُمْ یَصُدُّوْنَ وَ هُمْ مُّسْتَكْبِرُوْنَ Open ayah 63:5 in the Quran reader
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ رسول اللہ (کی خدمت میں چلیں کہ وہ) تمہارے لئے مغفرت کی دعا کریں تو وہ اپنے سر مٹکاتے ہیں اور (اے پیغمبر، ) تم (اس وقت) ان کو دیکھو تو ایسے مغرور ہوتے ہیں کہ (تمہارے پاس) آنے سے رکتے ہیں۔
سَوَآءٌ عَلَیْهِمْ اَسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ اَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ١ؕ لَنْ یَّغْفِرَ اللّٰهُ لَهُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ Open ayah 63:6 in the Quran reader
ان کے لئے تم دعائے مغفرت کرو یا نہ کرو ان کے حق میں (دونوں باتیں) یکساں ہیں، اللہ انہیں ہرگز معاف نہ کرے گا۔ بیشک اللہ (ایسے) نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا۔
هُمُ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ لَا تُنْفِقُوْا عَلٰى مَنْ عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰهِ حَتّٰى یَنْفَضُّوْا١ؕ وَ لِلّٰهِ خَزَآئِنُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ لٰكِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ لَا یَفْقَهُوْنَ Open ayah 63:7 in the Quran reader
یہی ہیں جو (لوگوں سے) کہتے ہیں کہ جو لوگ رسول اللہ کے پاس (آ جمع ہوئے) ہیں ان پر کچھ خرچ مت کرو تاکہ (عاجز آکر آپ) منتشر ہوجائیں، حالانکہ آسمانوں اور زمین کے خزانے اللہ ہی کے ہیں لیکن یہ منافق نہیں سمجھتے۔
یَقُوْلُوْنَ لَئِنْ رَّجَعْنَاۤ اِلَى الْمَدِیْنَةِ لَیُخْرِجَنَّ الْاَعَزُّ مِنْهَا الْاَذَلَّ١ؕ وَ لِلّٰهِ الْعِزَّةُ وَ لِرَسُوْلِهٖ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَ لٰكِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ۠ Open ayah 63:8 in the Quran reader
(یہ) کہتے ہیں کہ اگر ہم مدینے لوٹ کر گئے تو عزت والا ذلیل کو وہاں سے نکال باہر کرے گا حالانکہ عزت تو اللہ اور اس کے رسول اور مومنین کے لئے ہے مگر یہ منافق نہیں جانتے۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُلْهِكُمْ اَمْوَالُكُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِ١ۚ وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ Open ayah 63:9 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تم کو تمہارے مال اور تمہاری اولاد اللہ کی یاد سے غافل نہ کردیں اور جو کوئی ایسا کرے گا تو ایسے ہی لوگ (آخرکار) گھاٹے میں رہیں گے۔
وَ اَنْفِقُوْا مِنْ مَّا رَزَقْنٰكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ فَیَقُوْلَ رَبِّ لَوْ لَاۤ اَخَّرْتَنِیْۤ اِلٰۤى اَجَلٍ قَرِیْبٍ١ۙ فَاَصَّدَّقَ وَ اَكُنْ مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ Open ayah 63:10 in the Quran reader
اور ہم نے جو کچھ تمہیں دے رکھا ہے اس میں سے (اللہ کی راہ میں بھی) خرچ کرتے رہا کرو قبل اس کے کہ تم میں سے کسی کی موت آ کھڑی ہو پھر (اس وقت) وہ کہنے لگے کہ اے میرے رب ! تو نے مجھے کچھ اور مہلت کیوں نہ دی کہ میں خیر خیرات کرتا اور نیک لوگوں میں شامل ہوجاتا ؟
وَ لَنْ یُّؤَخِّرَ اللّٰهُ نَفْسًا اِذَا جَآءَ اَجَلُهَا١ؕ وَ اللّٰهُ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ۠ Open ayah 63:11 in the Quran reader
اور (حقیقت یہ ہے کہ) اللہ کسی کو ہرگز مہلت نہیں دیتا جب اس کی (عمر ختم ہونے پر) میعاد آجاتی ہے، اور جو کچھ بھی تم لوگ کرتے ہو اللہ کو اس کی (سب) خبر ہے۔