62. Surah Al-Jumu'a
الجمعةFriday · 11 ayahsتفسیر الکتاب
یُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ Open ayah 62:1 in the Quran reader
(ساری چیزیں) جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں اللہ ہی کی تسبیح (وتقدیس) کر رہی ہیں جو ملک القدوس (ہے) ، زبردست (اور) حکمت والا ہے۔
هُوَ الَّذِیْ بَعَثَ فِی الْاُمِّیّٖنَ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ یَتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِهٖ وَ یُزَكِّیْهِمْ وَ یُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ١ۗ وَ اِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍۙ Open ayah 62:2 in the Quran reader
وہ ( اللہ) ہی تو ہے جس نے امیّوں کے اندر ایک رسول خود انہی میں سے اٹھایا جو انہیں اس کی آیتیں پڑھ کر سناتا ہے، ان کو (کفرو شرک کی گندگی سے) پاک صاف کرتا ہے اور ان کو کتاب (الٰہی) اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے حالانکہ (اس سے پہلے) یہ لوگ صریح گمراہی میں (پڑے ہوئے) تھے۔
وَّ اٰخَرِیْنَ مِنْهُمْ لَمَّا یَلْحَقُوْا بِهِمْ١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ Open ayah 62:3 in the Quran reader
اور (اس رسول کی بعثت) دوسرے لوگوں کے لئے بھی ہے جو ابھی ان میں شامل نہیں ہوئے، اور وہ ( اللہ) زبردست (اور) حکمت والا ہے۔
ذٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ Open ayah 62:4 in the Quran reader
یہ (پیغمبری) اللہ کا فضل ہے، جسے چاہے عطا کرے اور اللہ بڑے فضل والا ہے۔
مَثَلُ الَّذِیْنَ حُمِّلُوا التَّوْرٰىةَ ثُمَّ لَمْ یَحْمِلُوْهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ یَحْمِلُ اَسْفَارًا١ؕ بِئْسَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 62:5 in the Quran reader
جن لوگوں کو تورات کا حامل بنایا گیا تھا پھر انہوں نے اس کا بار نہ اٹھایا ان کی مثال اس گدھے کی سی ہے جس پر کتابیں لدی ہوئی ہوں۔ کیا ہی بری مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا اور اللہ (ایسے) ظالموں کو ہدایت نہیں دیا کرتا۔
قُلْ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ هَادُوْۤا اِنْ زَعَمْتُمْ اَنَّكُمْ اَوْلِیَآءُ لِلّٰهِ مِنْ دُوْنِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 62:6 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان لوگوں سے) کہو کہ اے لوگو جو یہودی ہوگئے ہو، اگر تمہارا یہ دعویٰ ہے کہ تمام لوگوں کو چھوڑ کر تم ہی اللہ کے چہیتے ہو تو موت کی تمنا کرو اگر تم (اپنے اس دعوے میں) سچے ہو۔
وَ لَا یَتَمَنَّوْنَهٗۤ اَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِالظّٰلِمِیْنَ Open ayah 62:7 in the Quran reader
اور ان کرتوتوں کی وجہ سے جو یہ کرچکے ہیں، یہ کبھی موت کی تمنا کرنے والے نہیں اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے۔
قُلْ اِنَّ الْمَوْتَ الَّذِیْ تَفِرُّوْنَ مِنْهُ فَاِنَّهٗ مُلٰقِیْكُمْ ثُمَّ تُرَدُّوْنَ اِلٰى عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۠ Open ayah 62:8 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان سے) کہو کہ جس موت سے تم بھاگتے ہو وہ تو تم کو ضرور آ کر رہے گی، پھر تم اس ( اللہ) کی طرف لوٹائے جاؤ گے جو پوشیدہ اور ظاہر (سب) کا جاننے والا ہے اور وہ تمہیں بتادے گا جو کچھ تم (دنیا میں) کرتے رہے۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوةِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِ وَ ذَرُوا الْبَیْعَ١ؕ ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ Open ayah 62:9 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب جمعہ کے دن نماز (جمعہ) کے لئے اذان دی جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف لپکو اور خریدوفروخت چھوڑ دو ۔ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم جانو۔
فَاِذَا قُضِیَتِ الصَّلٰوةُ فَانْتَشِرُوْا فِی الْاَرْضِ وَ ابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ وَ اذْكُرُوا اللّٰهَ كَثِیْرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ Open ayah 62:10 in the Quran reader
پھر جب نماز ہوچکے تو (تم کو اختیار ہے کہ) زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو اور اللہ کو کثرت سے یاد کرتے رہو تاکہ تم فلاح پاؤ۔
وَ اِذَا رَاَوْا تِجَارَةً اَوْ لَهْوَا اِ۟نْفَضُّوْۤا اِلَیْهَا وَ تَرَكُوْكَ قَآئِمًا١ؕ قُلْ مَا عِنْدَ اللّٰهِ خَیْرٌ مِّنَ اللَّهْوِ وَ مِنَ التِّجَارَةِ١ؕ وَ اللّٰهُ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ۠ Open ayah 62:11 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) جب (بعض لوگ) تجارت یا کھیل تماشا (ہوتے) دیکھتے ہیں تو اس کی طرف دوڑ پڑے ہیں اور تمہیں کھڑا چھوڑ جاتے ہیں۔ (ان لوگوں سے) کہو کہ جو چیز اللہ کے پاس ہے وہ کھیل تماشے اور تجارت سے بہتر ہے۔ اور اللہ (سب) روزی دینے والوں سے بہتر (روزی دینے والا) ہے۔