64. Surah At-Taghaabun
التغابنMutual Disillusion · 18 ayahsتفسیر الکتاب
یُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ۚ لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْحَمْدُ١٘ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ Open ayah 64:1 in the Quran reader
(ساری چیزیں) جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں اللہ ہی کی تسبیح (وتقدیس) کر رہی ہیں۔ اسی کی بادشاہی ہے اور وہی تعریف کے لائق ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
هُوَ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ فَمِنْكُمْ كَافِرٌ وَّ مِنْكُمْ مُّؤْمِنٌ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ Open ayah 64:2 in the Quran reader
(لوگو، ) وہ ( اللہ) ہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا پھر تم میں کوئی کافر ہے اور کوئی مومن، اور جو کچھ بھی تم کرتے ہو اسے اللہ دیکھ رہا ہے۔
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ وَ صَوَّرَكُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَكُمْ١ۚ وَ اِلَیْهِ الْمَصِیْرُ Open ayah 64:3 in the Quran reader
اس نے آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے اور اس نے تمہاری صورت بنائی اور بہت عمدہ بنائی اور اسی کی طرف تم سب کو لوٹ کر جانا ہے۔
یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ یَعْلَمُ مَا تُسِرُّوْنَ وَ مَا تُعْلِنُوْنَ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ Open ayah 64:4 in the Quran reader
وہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور جو کچھ تم لوگ چھپاتے ہو اور جو کچھ ظاہر کرتے ہو اس کو (بھی) جانتا ہے اور وہ تو (لوگوں کے) دلی خیالات (تک) سے واقف ہے۔
اَلَمْ یَاْتِكُمْ نَبَؤُا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَبْلُ١٘ فَذَاقُوْا وَبَالَ اَمْرِهِمْ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 64:5 in the Quran reader
کیا تمہیں ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جنہوں نے (تم سے) پہلے کفر (کا راستہ اختیار) کیا پھر انہوں نے (دنیا میں) اپنی شامت اعمال کا مزا بھی چکھ لیا ؟ اور (آخرت میں) ان کو دردناک عذاب ہونا ہے (سو الگ)
ذٰلِكَ بِاَنَّهٗ كَانَتْ تَّاْتِیْهِمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَقَالُوْۤا اَبَشَرٌ یَّهْدُوْنَنَا١٘ فَكَفَرُوْا وَ تَوَلَّوْا وَّ اسْتَغْنَى اللّٰهُ١ؕ وَ اللّٰهُ غَنِیٌّ حَمِیْدٌ Open ayah 64:6 in the Quran reader
(اس انجام کے مستحق) وہ اس وجہ سے (ہوئے) کہ ان کے پاس ان کے رسول واضح نشانیاں لے لے کر آتے رہے مگر وہ لوگ (یہی) کہتے رہے کہ کیا (ہم جیسے) بشر ہم کو ہدایت دیں گے ؟ غرض انہوں نے (رسولوں کو) نہ مانا اور (ان سے) روگردانی کی، تب اللہ (بھی ان سے) بےپروا ہوگیا اور اللہ (تو ہے ہی) بےنیاز (اور) سب خوبیوں کے ساتھ موصوف۔
زَعَمَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنْ لَّنْ یُّبْعَثُوْا١ؕ قُلْ بَلٰى وَ رَبِّیْ لَتُبْعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلْتُمْ١ؕ وَ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرٌ Open ayah 64:7 in the Quran reader
کافر (بڑے) دعوے سے کہتے ہیں کہ ان کو (زندہ کر کے دوبارہ) نہیں اٹھایا جائے گا۔ (اے پیغمبر، ان لوگوں سے) کہو کیوں نہیں، میرے رب کی قسم تم یقینا اٹھائے جاؤ گے پھر ضرور تمہیں بتادیا جائے گا کہ تم دنیا میں کیا کچھ کرتے رہے اور یہ کام اللہ کے لئے (بہت) آسان ہے
فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ النُّوْرِ الَّذِیْۤ اَنْزَلْنَا١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ Open ayah 64:8 in the Quran reader
پس ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے رسول پر اور اس نور پر جو ہم نے اتارا ہے اور جو کچھ بھی تم کرتے ہو اللہ کو اس کی (سب) خبر ہے۔
یَوْمَ یَجْمَعُكُمْ لِیَوْمِ الْجَمْعِ ذٰلِكَ یَوْمُ التَّغَابُنِ١ؕ وَ مَنْ یُّؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ وَ یَعْمَلْ صَالِحًا یُّكَفِّرْ عَنْهُ سَیِّاٰتِهٖ وَ یُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ Open ayah 64:9 in the Quran reader
(اس کا پتہ تمہیں اس دن چل جائے گا) جب حشر کے دن وہ تم (سب) کو جمع کرے گا۔ وہی (درحقیقت) دن ہوگا ہار جیت کا۔ جو کوئی (دنیا میں) اللہ پر ایمان لایا ہوگا اور نیک کام کرتا ہوگا (اس دن) اللہ اس کے گناہ جھاڑ دے گا اور اس کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ یہ لوگ ان (باغوں) میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے (اور) یہی (دراصل) بڑی کامیابی ہے۔
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ النَّارِ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ۠ Open ayah 64:10 in the Quran reader
اور جن لوگوں نے (دنیا میں) کفر (کا راستہ اختیار) کیا تھا اور ہماری نشانیوں کو جھٹلاتے رہے تھے وہی لوگ دوزخی ہوں گے (اور) ہمیشہ دوزخ (ہی) میں رہیں گے اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے۔
مَاۤ اَصَابَ مِنْ مُّصِیْبَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ مَنْ یُّؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ یَهْدِ قَلْبَهٗ١ؕ وَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ Open ayah 64:11 in the Quran reader
کوئی مصیبت نہیں آتی مگر اللہ کے حکم سے اور جو شخص اللہ پر ایمان رکھتا ہے اللہ اس کے دل کو (صبر ورضا کی) راہ دکھا دیتا ہے اور اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔
وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ١ۚ فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَاِنَّمَا عَلٰى رَسُوْلِنَا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ Open ayah 64:12 in the Quran reader
اور (لوگو، ) اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول کی۔ اور اگر تم (اطاعت سے) روگردانی کرتے ہو تو ہمارے رسول کے ذمے واضح طور پر (ہمارے احکام کا) پہنچا دینا ہے ( اور بس) ۔
اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ Open ayah 64:13 in the Quran reader
اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی (اور) معبود نہیں، پس ایمان والوں کو چاہئے کہ اللہ ہی پر بھروسہ رکھیں۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّ مِنْ اَزْوَاجِكُمْ وَ اَوْلَادِكُمْ عَدُوًّا لَّكُمْ فَاحْذَرُوْهُمْ١ۚ وَ اِنْ تَعْفُوْا وَ تَصْفَحُوْا وَ تَغْفِرُوْا فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 64:14 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تمہاری بیویوں اور تمہاری اولاد میں سے بعض تمہارے دشمن ہیں پس ان سے بچ کر رہو۔ اور اگر تم عفو و درگزر سے کام لو اور (ان کو) معاف کردو تو بیشک اللہ (بڑا ہی) بخشنے والا (اور) ہمیشہ رحم کرنے والا مہربان ہے۔
اِنَّمَاۤ اَمْوَالُكُمْ وَ اَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ١ؕ وَ اللّٰهُ عِنْدَهٗۤ اَجْرٌ عَظِیْمٌ Open ayah 64:15 in the Quran reader
تمہارے مال اور تمہاری اولاد تو بس آزمائش ہی (کی چیزیں) ہیں اور بڑا اجر تو اللہ ہی کے پاس ہے۔
فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَ اسْمَعُوْا وَ اَطِیْعُوْا وَ اَنْفِقُوْا خَیْرًا لِّاَنْفُسِكُمْ١ؕ وَ مَنْ یُّوْقَ شُحَّ نَفْسِهٖ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ Open ayah 64:16 in the Quran reader
پس جہاں تک تم سے ہو سکے اللہ سے ڈرتے رہو اور (اس کا حکم) سنو اور مانو اور (اس کی راہ میں) خرچ کرتے رہو کہ (یہ) تمہارے اپنے ہی حق میں بہتر ہے اور جو شخص اپنی طبیعت کے بخل سے محفوظ رکھا گیا تو ایسے ہی لوگ فلاح پانے والے ہیں
اِنْ تُقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا یُّضٰعِفْهُ لَكُمْ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ شَكُوْرٌ حَلِیْمٌۙ Open ayah 64:17 in the Quran reader
اگر تم اللہ کو قرض حسن دو گے تو وہ تمہیں کئی گنا بڑھا کر دے گا اور تمہارے گناہ معاف کرے گا (سو الگ) ۔ اللہ بڑا قدردان اور بردبار ہے۔
عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۠ Open ayah 64:18 in the Quran reader
(وہ) پوشیدہ اور ظاہر (سب) کا جاننے والا (ہے) ، زبردست (اور) حکمت والا (ہے) ۔