60. Surah Al-Mumtahana
الممتحنةShe that is to be examined · 13 ayahsتفسیر الکتاب
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا عَدُوِّیْ وَ عَدُوَّكُمْ اَوْلِیَآءَ تُلْقُوْنَ اِلَیْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ وَ قَدْ كَفَرُوْا بِمَا جَآءَكُمْ مِّنَ الْحَقِّ١ۚ یُخْرِجُوْنَ الرَّسُوْلَ وَ اِیَّاكُمْ اَنْ تُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ رَبِّكُمْ١ؕ اِنْ كُنْتُمْ خَرَجْتُمْ جِهَادًا فِیْ سَبِیْلِیْ وَ ابْتِغَآءَ مَرْضَاتِیْ١ۖۗ تُسِرُّوْنَ اِلَیْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ١ۖۗ وَ اَنَا اَعْلَمُ بِمَاۤ اَخْفَیْتُمْ وَ مَاۤ اَعْلَنْتُمْ١ؕ وَ مَنْ یَّفْعَلْهُ مِنْكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَآءَ السَّبِیْلِ Open ayah 60:1 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اگر تم ہماری راہ میں جہاد کرنے اور ہماری رضاجوئی کے لئے (اپنا وطن چھوڑ کر گھروں سے) نکلے ہو تو ہمارے اور اپنے دشمنوں کو اپنا دوست نہ بناؤ کہ لگو ان کے ساتھ دوستی (کی طرح) ڈالنے، حالانکہ تمہارے پاس جو (دین) حق آیا ہے وہ اس کا انکار کرچکے ہیں (اور) رسول کو اور تم کو صرف اتنی بات پر (گھروں سے) نکالتے ہیں کہ تم اپنے رب، اللہ پر ایمان لائے ہو۔ تم چپکے چپکے ان کو دوستانہ پیغام بھیجتے ہو حالانکہ ہم (خوب) جانتے ہیں جو کچھ تم چھپا کر کرتے ہو اور جو علانیہ کرتے ہو اور (جان رکھو کہ) جو تم میں سے ایسا کرے گا تو وہ سیدھے راستے سے بھٹک گیا۔
اِنْ یَّثْقَفُوْكُمْ یَكُوْنُوْا لَكُمْ اَعْدَآءً وَّ یَبْسُطُوْۤا اِلَیْكُمْ اَیْدِیَهُمْ وَ اَلْسِنَتَهُمْ بِالسُّوْٓءِ وَ وَدُّوْا لَوْ تَكْفُرُوْنَؕ Open ayah 60:2 in the Quran reader
(یہ کافر) اگر (کہیں) تم پر قابو پائیں تو (کھلم کھلا) تمہارے دشمن ہوجائیں اور تم پر برائی کے ساتھ دست درازی کریں اور زبان درازی (پر اترآئیں) ۔ وہ تو یہ چاہتے ہیں کہ تم (بھی ان ہی کی طرح) کافر ہوجاؤ۔
لَنْ تَنْفَعَكُمْ اَرْحَامُكُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُكُمْ١ۛۚ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ۛۚ یَفْصِلُ بَیْنَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ Open ayah 60:3 in the Quran reader
(مگر یاد رکھو، ) قیامت کے دن نہ تمہاری رشتہ داریاں ہی تمہارے کچھ کام آئیں گی اور نہ تمہاری اولاد۔ اس دن اللہ تمہارے درمیان جدائی ڈال دے گا اور جو کچھ بھی تم کر رہے ہو اللہ اس کو دیکھ رہا ہے۔
قَدْ كَانَتْ لَكُمْ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ فِیْۤ اِبْرٰهِیْمَ وَ الَّذِیْنَ مَعَهٗ١ۚ اِذْ قَالُوْا لِقَوْمِهِمْ اِنَّا بُرَءٰٓؤُا مِنْكُمْ وَ مِمَّا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١٘ كَفَرْنَا بِكُمْ وَ بَدَا بَیْنَنَا وَ بَیْنَكُمُ الْعَدَاوَةُ وَ الْبَغْضَآءُ اَبَدًا حَتّٰى تُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ وَحْدَهٗۤ اِلَّا قَوْلَ اِبْرٰهِیْمَ لِاَبِیْهِ لَاَسْتَغْفِرَنَّ لَكَ وَ مَاۤ اَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍ١ؕ رَبَّنَا عَلَیْكَ تَوَكَّلْنَا وَ اِلَیْكَ اَنَبْنَا وَ اِلَیْكَ الْمَصِیْرُ Open ayah 60:4 in the Quran reader
(مسلمانو، ) تمہارے لئے اچھا نمونہ تو ابراہیم اور اس کے ساتھیوں میں ہے جبکہ انہوں نے اپنی قوم (کے لوگوں) سے کہا کہ ہم تم سے اور تمہارے ان (معبودوں) سے جن کو تم اللہ کو چھوڑ کر پوجتے ہو قطعی بیزار ہیں۔ ہم تم (لوگوں کے عقائد) کو بالکل نہیں مانتے اور ہمارے اور تمہارے درمیان ہمیشہ کے لئے کھلم کھلا عداوت ہوگئی اور بیر (پڑ گیا) جب تک تم اللہ وحدہ (لاشریک) پر ایمان نہ لاؤ۔ مگر ابراہیم کا اپنے باپ سے یہ کہنا (اس سے مستثنیٰ ہے) کہ میں آپ کے لئے مغفرت کی دعا ضرور کروں گا اگرچہ آپ کے لئے اللہ کی طرف سے کسی چیز پر کوئی اختیار نہیں رکھتا۔ (اور اس کے ساتھ ابراہیم اور اس کے ساتھیوں نے یہ دعا بھی کی تھی کہ) اے ہمارے رب، ہم تجھی پر بھروسہ کرتے ہیں اور تیری ہی طرف رجوع کرتے ہیں اور تیری ہی طرف ہمیں لوٹ کر جانا ہے۔
رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ اغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا١ۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ Open ayah 60:5 in the Quran reader
اے ہمارے رب، ہمیں کافروں کی آزمائش میں نہ ڈال، اور اے ہمارے رب، ہمیں بخش دے، بیشک تو زبردست (اور) حکمت والا ہے۔
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْهِمْ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَنْ كَانَ یَرْجُوا اللّٰهَ وَ الْیَوْمَ الْاٰخِرَ١ؕ وَ مَنْ یَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ۠ Open ayah 60:6 in the Quran reader
(مسلمانو، ) بیشک ان لوگوں (کے طرز عمل) میں تمہارے لئے (یعنی) ہر اس شخص کے لئے اچھا نمونہ ہے جو اللہ اور روز آخرت کا امیدوار ہو۔ اور جو (ان لوگوں کی پیروی سے) روگردانی کرے گا تو اللہ بےنیاز (اور) سب خوبیوں کے ساتھ موصوف ہے۔
عَسَى اللّٰهُ اَنْ یَّجْعَلَ بَیْنَكُمْ وَ بَیْنَ الَّذِیْنَ عَادَیْتُمْ مِّنْهُمْ مَّوَدَّةً١ؕ وَ اللّٰهُ قَدِیْرٌ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 60:7 in the Quran reader
بعید نہیں کہ اللہ تمہارے اور ان (کافروں) کے درمیان جن کے ساتھ تمہاری دشمنی ہے دوستی پیدا کر دے۔ اللہ بڑی قدرت والا اور اللہ (بڑا ہی) بخشنے والا (اور) ہمیشہ رحم کرنے والا ہے۔
لَا یَنْهٰىكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِیْنَ لَمْ یُقَاتِلُوْكُمْ فِی الدِّیْنِ وَ لَمْ یُخْرِجُوْكُمْ مِّنْ دِیَارِكُمْ اَنْ تَبَرُّوْهُمْ وَ تُقْسِطُوْۤا اِلَیْهِمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُقْسِطِیْنَ Open ayah 60:8 in the Quran reader
(مسلمانو، ) اللہ تمہیں (اس بات سے) نہیں روکتا کہ تم ان لوگوں کے ساتھ حسن سلوک اور انصاف کرو جو تم سے دین کے بارے میں نہیں لڑے اور تم کو تمہارے گھروں سے نہیں نکالا اور اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔
اِنَّمَا یَنْهٰىكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِیْنَ قٰتَلُوْكُمْ فِی الدِّیْنِ وَ اَخْرَجُوْكُمْ مِّنْ دِیَارِكُمْ وَ ظٰهَرُوْا عَلٰۤى اِخْرَاجِكُمْ اَنْ تَوَلَّوْهُمْ١ۚ وَ مَنْ یَّتَوَلَّهُمْ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ Open ayah 60:9 in the Quran reader
وہ تمہیں (جس بات سے) روکتا ہے (وہ تو یہ ہے) کہ تم ان لوگوں سے دوستی کرو جو تم سے دین کے بارے میں لڑے اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکالنے میں مدد کی اور جو لوگ ان سے دوستی کریں گے تو وہی ظالم ہیں۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا جَآءَكُمُ الْمُؤْمِنٰتُ مُهٰجِرٰتٍ فَامْتَحِنُوْهُنَّ١ؕ اَللّٰهُ اَعْلَمُ بِاِیْمَانِهِنَّ١ۚ فَاِنْ عَلِمْتُمُوْهُنَّ مُؤْمِنٰتٍ فَلَا تَرْجِعُوْهُنَّ اِلَى الْكُفَّارِ١ؕ لَا هُنَّ حِلٌّ لَّهُمْ وَ لَا هُمْ یَحِلُّوْنَ لَهُنَّ١ؕ وَ اٰتُوْهُمْ مَّاۤ اَنْفَقُوْا١ؕ وَ لَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ اَنْ تَنْكِحُوْهُنَّ اِذَاۤ اٰتَیْتُمُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّ١ؕ وَ لَا تُمْسِكُوْا بِعِصَمِ الْكَوَافِرِ وَ سْئَلُوْا مَاۤ اَنْفَقْتُمْ وَ لْیَسْئَلُوْا مَاۤ اَنْفَقُوْا١ؕ ذٰلِكُمْ حُكْمُ اللّٰهِ١ؕ یَحْكُمُ بَیْنَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ Open ayah 60:10 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب تمہارے پاس مسلمان عورتیں ہجرت کر کے آیا کریں تو تم ان (کے ایمان) کی جانچ پڑتال کرلیا کرو۔ (یوں تو) اللہ ان کے ایمان (کی حقیقت) سے خوب واقف ہے (تاہم تمہارے لئے تحقیق کرنا ضروری ہے) ۔ پھر اگر (تحقیق کے بعد) تمہیں معلوم ہوجائے کہ وہ (واقعی) مومن ہیں تو ان کو کفار کی طرف واپس نہ کرو۔ نہ تو وہ عورتیں کافروں کے لئے حلال ہیں اور نہ کافر ان کے لئے حلال۔ اور جو کچھ کافروں نے (ان پر) خرچ کیا ہے وہ ان (کافروں) کو ادا کردو۔ اور تم پر کوئی گناہ نہیں اگر تم (خود) ان سے نکاح کرلو بشرطیکہ ان کے مہر ان کو ادا کردو اور تم (خود بھی ان) کافر عورتوں کی عصمتوں پر قابض نہ رہو (جو تمہارے نکاح میں ہوں) اور جو تم نے ان پر خرچ کیا ہے وہ (کافروں سے) واپس مانگ لو اور جو انہوں نے (اپنی مسلمانوں بیویوں پر) خرچ کیا تھا وہ (تم سے) واپس مانگ لیں۔ یہ اللہ کا فیصلہ ہے جو وہ تمہارے درمیان کر رہا ہے اور اللہ جاننے والا (اور) حکمت والا ہے۔
وَ اِنْ فَاتَكُمْ شَیْءٌ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْ اِلَى الْكُفَّارِ فَعَاقَبْتُمْ فَاٰتُوا الَّذِیْنَ ذَهَبَتْ اَزْوَاجُهُمْ مِّثْلَ مَاۤ اَنْفَقُوْا١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِیْۤ اَنْتُمْ بِهٖ مُؤْمِنُوْنَ Open ayah 60:11 in the Quran reader
اور اگر تمہاری بیویوں (کے مہر) میں سے کچھ کافروں کی طرف رہ جائے (اور) پھر (کافروں کو دینے کی) تمہاری نوبت آئے تو جن (مسلمانوں) کی بیویاں (کافروں میں) رہ گئی ہیں انہوں نے جتنا (مہر اپنی بیویوں پر) خرچ کیا تھا تم (اس رقم میں سے جو تمہیں کافروں کو دینی ہے) ان کو ادا کردو اور اللہ سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان لا چکے ہو۔
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِذَا جَآءَكَ الْمُؤْمِنٰتُ یُبَایِعْنَكَ عَلٰۤى اَنْ لَّا یُشْرِكْنَ بِاللّٰهِ شَیْئًا وَّ لَا یَسْرِقْنَ وَ لَا یَزْنِیْنَ وَ لَا یَقْتُلْنَ اَوْلَادَهُنَّ وَ لَا یَاْتِیْنَ بِبُهْتَانٍ یَّفْتَرِیْنَهٗ بَیْنَ اَیْدِیْهِنَّ وَ اَرْجُلِهِنَّ وَ لَا یَعْصِیْنَكَ فِیْ مَعْرُوْفٍ فَبَایِعْهُنَّ وَ اسْتَغْفِرْ لَهُنَّ اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 60:12 in the Quran reader
اے پیغمبر، جب تمہارے پاس مسلمان عورتیں بیعت کرنے کے لئے آئیں (اور اس بات کا عہد کریں) کہ وہ کسی چیز کو اللہ کا شریک نہیں ٹھہرائیں گی اور نہ چوری کریں گی اور نہ بدکاری کریں گی اور نہ اپنی اولاد کو قتل کریں گی اور نہ اپنے ہاتھ پاؤں کے آگے کوئی بہتان گھڑ کر لائیں گی اور نہ کسی نیک کام میں (جس کے کرنے کا حکم تم دو ) تمہاری حکم عدولی کریں گی تو (ان شرطوں پر) تم ان سے بیعت لے لیا کرو۔ اور ان کے لئے (اللہ سے) دعائے مغفرت کرو بیشک اللہ (بڑا ہی) بخشنے والا (اور) ہمیشہ رحم کرنے والا ہے۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ قَدْ یَئِسُوْا مِنَ الْاٰخِرَةِ كَمَا یَئِسَ الْكُفَّارُ مِنْ اَصْحٰبِ الْقُبُوْرِ۠ Open ayah 60:13 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، ان لوگوں سے دوستی مت رکھو جن پر اللہ نے اژپنا غضب نازل کیا ہے۔ وہ آخرت سے ایسے ہی مایوس ہیں جیسے قبروں میں پڑے ہوئے کفار مایوس ہیں۔