50. Surah Qaaf
قThe letter Qaaf · 45 ayahsتفسیر الکتاب
وَ اسْتَمِعْ یَوْمَ یُنَادِ الْمُنَادِ مِنْ مَّكَانٍ قَرِیْبٍۙ Open ayah 50:41 in the Quran reader
(اے انسان) سن رکھ جس دن منادی کرنے والا (ہر شخص کے) پاس ہی سے پکارے گا
یَّوْمَ یَسْمَعُوْنَ الصَّیْحَةَ بِالْحَقِّ١ؕ ذٰلِكَ یَوْمُ الْخُرُوْجِ Open ayah 50:42 in the Quran reader
جس دن اس چنگھاڑ کو بالیقین (سب) سن لیں گے۔ وہ دن ہوگا ( لوگوں کے قبروں سے) نکلنے کا۔
اِنَّا نَحْنُ نُحْیٖ وَ نُمِیْتُ وَ اِلَیْنَا الْمَصِیْرُۙ Open ayah 50:43 in the Quran reader
بیشک ہم ہی جلاتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں ہماری ہی طرف (سب کو) لوٹنا ہوگا۔
یَوْمَ تَشَقَّقُ الْاَرْضُ عَنْهُمْ سِرَاعًا١ؕ ذٰلِكَ حَشْرٌ عَلَیْنَا یَسِیْرٌ Open ayah 50:44 in the Quran reader
اس دن ان (کی لاشوں) پر سے زمین پھٹ پڑے گی اور وہ (زندہ ہو کر) تیزی سے بھاگے جا رہے ہوں گے۔ یہ اکھٹا کرلینا ہمارے لئے (نہایت) آسان ہے۔
نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا یَقُوْلُوْنَ وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْهِمْ بِجَبَّارٍ١۫ فَذَكِّرْ بِالْقُرْاٰنِ مَنْ یَّخَافُ وَعِیْدِ۠ Open ayah 50:45 in the Quran reader
(اے پیغمبر) یہ لوگ جو باتیں کہہ رہے ہیں انہیں ہم خوب جانتے ہیں۔ اور تم ان پر (حاکم) جابر تو ہو نہیں (کہ بزور ان کو مسلمان کرو) تمہارا کام تو (یہ ہے کہ) ہر اس شخص کو قرآن کے ذریعے سے نصیحت کرتے رہو جو ہماری تنبیہ سے ڈرتا ہے۔