36. Surah Yaseen
يسYaseen · 83 ayahsتفسیر الکتاب
وَ اٰیَةٌ لَّهُمْ اَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّیَّتَهُمْ فِی الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۙ Open ayah 36:41 in the Quran reader
اور ان لوگوں کے (سمجھنے کے) لئے (ہماری قدرت کی) ایک نشانی (یہ بھی) ہے کہ ہم نے ان کی نسل کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کردیا۔
وَ خَلَقْنَا لَهُمْ مِّنْ مِّثْلِهٖ مَا یَرْكَبُوْنَ Open ayah 36:42 in the Quran reader
اور ان کے لئے بھی ویسی ہی کشتیاں اور پیدا کیں جن پر یہ سوار ہوتے ہیں۔
وَ اِنْ نَّشَاْ نُغْرِقْهُمْ فَلَا صَرِیْخَ لَهُمْ وَ لَا هُمْ یُنْقَذُوْنَۙ Open ayah 36:43 in the Quran reader
اور ہم چاہیں تو ان کو ڈبو دیں، پھر نہ تو ان کا کوئی فریاد رس ہو اور نہ یہ (کسی طرح ڈوبنے سے) بچائے جاسکیں۔
اِلَّا رَحْمَةً مِّنَّا وَ مَتَاعًا اِلٰى حِیْنٍ Open ayah 36:44 in the Quran reader
مگر (یہ) ہماری رحمت ہی ہے کہ ان کو (پار لگاتی اور) ایک وقت خاص تک (دنیوی) فائدے (اٹھانے کا موقع) دیتی ہے۔
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اتَّقُوْا مَا بَیْنَ اَیْدِیْكُمْ وَ مَا خَلْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ Open ayah 36:45 in the Quran reader
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ ڈرو اس (عذاب) سے جو تمہارے سامنے ہے اور جو تمہارے پیچھے ہے تاکہ تم پر رحم کیا جائے (تو یہ اس کی مطلق پروا نہیں کرتے) ۔
وَ مَا تَاْتِیْهِمْ مِّنْ اٰیَةٍ مِّنْ اٰیٰتِ رَبِّهِمْ اِلَّا كَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَ Open ayah 36:46 in the Quran reader
اور ان کے رب کی نشانیوں میں سے جو نشانی بھی ان کے سامنے آتی ہے یہ اس سے منہ موڑ لیتے ہیں۔
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ١ۙ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنُطْعِمُ مَنْ لَّوْ یَشَآءُ اللّٰهُ اَطْعَمَهٗۤ١ۖۗ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 36:47 in the Quran reader
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو رزق تمہیں دے رکھا ہے اس میں سے (کچھ اس کی راہ میں غرباء پر بھی) خرچ کرتے رہا کرو تو یہ کافر ایمان لانے والوں کو جواب دیتے ہیں کہ کیا ہم ایسے لوگوں کو کھلائیں جنہیں اللہ چاہے تو آپ (بہت کچھ) کھلا سکتا ہے ؟ تم لوگ تو بس صریح گمراہی میں (پڑے ہوئے) ہو۔
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 36:48 in the Quran reader
اور یہ (کافر) کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو (بتاؤ) یہ (قیامت کا) وعدہ (آخر) کب (پورا) ہوگا ؟
مَا یَنْظُرُوْنَ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً تَاْخُذُهُمْ وَ هُمْ یَخِصِّمُوْنَ Open ayah 36:49 in the Quran reader
یہ جس چیز کی راہ تک رہے ہیں وہ تو بس ایک چنگھاڑ ہوگی جو ان کو (ایک دم سے) آن پکڑے گی جب یہ (اپنے دنیوی معاملات میں باہم) لڑ جھگڑ رہے ہوں گے۔
فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ تَوْصِیَةً وَّ لَاۤ اِلٰۤى اَهْلِهِمْ یَرْجِعُوْنَ۠ Open ayah 36:50 in the Quran reader
پھر نہ تو یہ وصیت ہی کرسکیں گے اور نہ اپنے گھر والوں میں واپس جاسکیں گے۔
وَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَاِذَا هُمْ مِّنَ الْاَجْدَاثِ اِلٰى رَبِّهِمْ یَنْسِلُوْنَ Open ayah 36:51 in the Quran reader
پھر (جب دوبارہ) صور پھونکا جائے گا تو ایک دم سے (سب کے سب) قبروں سے (نکل نکل کر) اپنے رب کی طرف چل کھڑے ہوں گے۔
قَالُوْا یٰوَیْلَنَا مَنْۢ بَعَثَنَا مِنْ مَّرْقَدِنَا١ؐٚۘ هٰذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمٰنُ وَ صَدَقَ الْمُرْسَلُوْنَ Open ayah 36:52 in the Quran reader
(اور حیران ہو کر ایک دوسرے سے) پوچھیں گے کہ ہائے ہماری کم بختی، یہ کس نے ہمیں ہماری خواب گاہ سے (جگا) اٹھایا ؟ (فرشتے جواب دیں گے کہ) یہ وہی (قیامت) ہے جس کا وعدہ ( اللہ) رحمان نے کر رکھا تھا اور پیغمبروں نے سچ کہا تھا (کہ وعدہئ قیامت برحق ہے)
اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ Open ayah 36:53 in the Quran reader
نہیں ہوگی یہ مگر ایک زور کی آواز (اور) ایک دم سب لوگ ہمارے سامنے حاضر کر دئیے جائیں گے۔
فَالْیَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَیْئًا وَّ لَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 36:54 in the Quran reader
پھر اس دن کسی شخص پر ذرا بھی ظلم نہ ہوگا اور تم لوگوں کو اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو تم (دنیا میں) کرتے رہے۔
اِنَّ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ الْیَوْمَ فِیْ شُغُلٍ فٰكِهُوْنَۚ Open ayah 36:55 in the Quran reader
اس دن بیشک اہل جنت مزے کرنے میں مشغول ہوں گے
هُمْ وَ اَزْوَاجُهُمْ فِیْ ظِلٰلٍ عَلَى الْاَرَآئِكِ مُتَّكِئُوْنَ Open ayah 36:56 in the Quran reader
وہ اور ان کی بیویاں چھاؤں میں تختوں پر تکیے لگائے (بیٹھے) ہوں گے۔
لَهُمْ فِیْهَا فَاكِهَةٌ وَّ لَهُمْ مَّا یَدَّعُوْنَۚۖ Open ayah 36:57 in the Quran reader
وہاں ان کے لئے میوے (موجود) ہوں گے اور جو کچھ وہ طلب کریں گے وہ ان کے لئے (حاضر)
سَلٰمٌ١۫ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ Open ayah 36:58 in the Quran reader
(اور) ہمیشہ رحم کرنے والے پروردگار کی طرف سے انہیں سلام کہا جائے گا۔
وَ امْتَازُوا الْیَوْمَ اَیُّهَا الْمُجْرِمُوْنَ Open ayah 36:59 in the Quran reader
اور (اس دن ہم گنہگاروں سے کہیں گے کہ) اے مجرمو، آج تم (اہل ایمان سے) الگ ہوجاؤ۔
اَلَمْ اَعْهَدْ اِلَیْكُمْ یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ اَنْ لَّا تَعْبُدُوا الشَّیْطٰنَ١ۚ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌۙ Open ayah 36:60 in the Quran reader
اے اولاد آدم، کیا ہم نے نہ کہہ رکھا تھا تم کو کہ شیطان کی عبادت نہ کرنا، وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ؟
وَّ اَنِ اعْبُدُوْنِیْ١ؔؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ Open ayah 36:61 in the Quran reader
اور یہ کہ ہماری ہی عبادت کرنا کہ یہی (دین کا) سیدھا راستہ ہے ؟
وَ لَقَدْ اَضَلَّ مِنْكُمْ جِبِلًّا كَثِیْرًا١ؕ اَفَلَمْ تَكُوْنُوْا تَعْقِلُوْنَ Open ayah 36:62 in the Quran reader
اور البتہ اس نے تم میں ایک کثیر مخلوق کو گمراہ کردیا۔ کیا تم عقل نہیں رکھتے تھے ؟
هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِیْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ Open ayah 36:63 in the Quran reader
(تو اب) یہ جہنم ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا۔
اِصْلَوْهَا الْیَوْمَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ Open ayah 36:64 in the Quran reader
گھس جاؤ آج اس میں کہ یہ بدلہ ہے اس کفر کا جو تم (دنیا میں) کرتے رہے۔
اَلْیَوْمَ نَخْتِمُ عَلٰۤى اَفْوَاهِهِمْ وَ تُكَلِّمُنَاۤ اَیْدِیْهِمْ وَ تَشْهَدُ اَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ Open ayah 36:65 in the Quran reader
آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگادیں گے (اب یہ بات نہیں کر پائیں گے) اور ان کے ہاتھ ہمیں بتائیں گے اور ان کے پاؤں بھی گواہی دیں گے کہ یہ لوگ (دنیا میں) کیا کچھ کرتے رہے۔
وَ لَوْ نَشَآءُ لَطَمَسْنَا عَلٰۤى اَعْیُنِهِمْ فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَاَنّٰى یُبْصِرُوْنَ Open ayah 36:66 in the Quran reader
اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھوں کو بےنور کردیتے پھر یہ راستے کی طرف دوڑتے پھرتے تو کہاں سے دیکھ پاتے ؟
وَ لَوْ نَشَآءُ لَمَسَخْنٰهُمْ عَلٰى مَكَانَتِهِمْ فَمَا اسْتَطَاعُوْا مُضِیًّا وَّ لَا یَرْجِعُوْنَ۠ Open ayah 36:67 in the Quran reader
اور (اس سے بڑھ کر) اگر ہم چاہتے تو (ان کے کفر کی پاداش میں) ان کی جگہ ہی پر ان کو مسخ کر (کے بالکل اپاہج بنا) دیتے، پھر یہ نہ آگے ہی چل سکتے نہ پیچھے ہی لوٹ سکتے۔
وَ مَنْ نُّعَمِّرْهُ نُنَكِّسْهُ فِی الْخَلْقِ١ؕ اَفَلَا یَعْقِلُوْنَ Open ayah 36:68 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) جس شخص کو ہم لمبی عمر دیتے ہیں (تو) اس کو طبعی حالت میں الٹا کردیتے ہیں۔ کیا یہ لوگ (اتنی بات بھی) نہیں سمجھتے ؟
وَ مَا عَلَّمْنٰهُ الشِّعْرَ وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهٗ١ؕ اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ وَّ قُرْاٰنٌ مُّبِیْنٌۙ Open ayah 36:69 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) ہم نے اس (پیغمبر، ) کو شاعری نہیں سکھائی اور نہ وہ اس کے شایان ہے۔ یہ (قرآن) تو ایک نصیحت ہے پڑھنے کے لائق (اور) عام فہم ہے
لِّیُنْذِرَ مَنْ كَانَ حَیًّا وَّ یَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 36:70 in the Quran reader
تاکہ یہ ہر اس شخص کو جو زندہ ہو (انکار و بدعملی کے نتائج سے) خبردار کر دے اور منکرین پر حجت (الٰہی) قائم ہوجائے۔
اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا خَلَقْنَا لَهُمْ مِّمَّا عَمِلَتْ اَیْدِیْنَاۤ اَنْعَامًا فَهُمْ لَهَا مٰلِكُوْنَ Open ayah 36:71 in the Quran reader
کیا ان لوگوں نے (اس بات پر) نظر نہیں کی کہ ہم نے ان کے (نفع) کے لئے اپنے ہاتھ سے بنائی ہوئی چیزوں میں سے مویشی پیدا کئے اور (اب) یہ ان کے مالک (بنے بیٹھے) ہیں۔
وَ ذَلَّلْنٰهَا لَهُمْ فَمِنْهَا رَكُوْبُهُمْ وَ مِنْهَا یَاْكُلُوْنَ Open ayah 36:72 in the Quran reader
ہم نے ان (مویشیوں) کو ان کے بس میں کردیا ہے کہ ان میں بعض تو ان کی سواریاں ہیں اور بعض (کا گوشت) یہ کھاتے ہیں۔
وَ لَهُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ وَ مَشَارِبُ١ؕ اَفَلَا یَشْكُرُوْنَ Open ayah 36:73 in the Quran reader
اور ان کے اندر ان کے لئے (اور بھی بہتیرے) فائدے ہیں اور مشروبات بھی۔ پھر کیا (بات ہے کہ) یہ لوگ (ان نعمتوں کا) شکر ادا نہیں کرتے ؟
وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لَّعَلَّهُمْ یُنْصَرُوْنَؕ Open ayah 36:74 in the Quran reader
اور (یہ سب کچھ ہوتے ہوئے) انہوں نے اللہ کے سوا (دوسرے) معبود بنا لئے ہیں تاکہ (ان سے) مدد ملے۔
لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَهُمْ١ۙ وَ هُمْ لَهُمْ جُنْدٌ مُّحْضَرُوْنَ Open ayah 36:75 in the Quran reader
(حالانکہ) وہ ان کی (کچھ بھی) مدد نہیں کرسکتے بلکہ یہ لوگ الٹے ان کے لئے حاضر باش لشکر بنے ہوئے ہیں۔
فَلَا یَحْزُنْكَ قَوْلُهُمْ١ۘ اِنَّا نَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ Open ayah 36:76 in the Quran reader
تو (اے پیغمبر، ) ان لوگوں کی باتیں تمہیں رنجیدہ نہ کریں۔ بیشک ہم جانتے ہیں جو کچھ یہ چھپاتے ہیں اور جو کچھ یہ ظاہر کرتے ہیں۔
اَوَ لَمْ یَرَ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰهُ مِنْ نُّطْفَةٍ فَاِذَا هُوَ خَصِیْمٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 36:77 in the Quran reader
کیا انسان نے (اس بات پر) نظر نہیں کی کہ ہم نے اس کو ایک قطرے سے پیدا کیا بایں ہمہ وہ کھلم کھلا جھگڑالو بن (کر کھڑا ہو) گیا
وَ ضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَّ نَسِیَ خَلْقَهٗ١ؕ قَالَ مَنْ یُّحْیِ الْعِظَامَ وَ هِیَ رَمِیْمٌ Open ayah 36:78 in the Quran reader
اور لگا ہماری نسبت باتیں بنانے اور اپنی اصلیّت کو بھول گیا ؟ کہتا (کیا) ہے کہ کون (آدمی کی) ہڈیوں کو زندہ کرے گا جب کہ وہ بوسیدہ ہوگئی ہیں۔
قُلْ یُحْیِیْهَا الَّذِیْۤ اَنْشَاَهَاۤ اَوَّلَ مَرَّةٍ١ؕ وَ هُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِیْمُۙ Open ayah 36:79 in the Quran reader
(اے پیغمبر، تم اس گستاخ سے) کہو کہ جس نے ان کو اول بار پیدا کیا تھا وہی ان کو زندہ کرے گا اور وہ سب (طرح کا) پیدا کرنا جانتا ہے۔