32. Surah As-Sajda
السجدةThe Prostration · 30 ayahsتفسیر الکتاب
الٓمّٓۚ Open ayah 32:1 in the Quran reader
الف۔ لام۔ میم۔
تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ لَا رَیْبَ فِیْهِ مِنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 32:2 in the Quran reader
اس کتاب کا اتارا جانا بلاشبہ تمام جہانوں کے پروردگار کی طرف سے ہے۔
اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُ١ۚ بَلْ هُوَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّاۤ اَتٰىهُمْ مِّنْ نَّذِیْرٍ مِّنْ قَبْلِكَ لَعَلَّهُمْ یَهْتَدُوْنَ Open ayah 32:3 in the Quran reader
کیا (یہ لوگ) کہتے ہیں کہ اس (کتاب) کو اس شخص نے گھڑ لیا ہے ؟ (نہیں اے پیغمبر، ان کا کہنا سراسر غلط ہے) بلکہ یہ حق ہے تمہارے رب کی طرف سے تاکہ تم (انکاروبدعملی کے نتائج سے) خبردار کردو اس قوم کو جس کے پاس تم سے پہلے کوئی خبردار کرنے والا نہیں آیا تاکہ وہ لوگ راہ پر آجائیں۔
اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِ١ؕ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا شَفِیْعٍ١ؕ اَفَلَا تَتَذَكَّرُوْنَ Open ayah 32:4 in the Quran reader
(وہ) اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور (ان ساری چیزوں کو) جو ان کے درمیان ہیں چھ دنوں میں پیدا کیا، پھر عرش (بریں) پر متمکن ہوگیا۔ اس کے سوا تمہارا نہ کوئی کارساز ہے اور نہ سفارشی، پھر کیا تم لوگ (اتنی بات بھی) نہیں سمجھتے ؟
یُدَبِّرُ الْاَمْرَ مِنَ السَّمَآءِ اِلَى الْاَرْضِ ثُمَّ یَعْرُجُ اِلَیْهِ فِیْ یَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٗۤ اَلْفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّوْنَ Open ayah 32:5 in the Quran reader
آسمان سے (لے کر) زمین تک (وہی ہر) کام کا انتظام کرتا ہے، پھر انتظام (کا نتیجہ) اوپر اس کے حضور جاتا ہے ایک دن میں جس کی مدت تم لوگوں کی گنتی کے مطابق ہزار سال ہے۔
ذٰلِكَ عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُۙ Open ayah 32:6 in the Quran reader
وہی ( اللہ) ہے ہر پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا، زبردست (اور) ہمیشہ رحم کرنے والا،
الَّذِیْۤ اَحْسَنَ كُلَّ شَیْءٍ خَلَقَهٗ وَ بَدَاَ خَلْقَ الْاِنْسَانِ مِنْ طِیْنٍۚ Open ayah 32:7 in the Quran reader
اس نے جو چیز بھی بنائی خوب ہی بنائی۔ اور اس نے انسان کی پیدائش مٹی سے شروع کی۔
ثُمَّ جَعَلَ نَسْلَهٗ مِنْ سُلٰلَةٍ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍۚ Open ayah 32:8 in the Quran reader
پھر اس کی نسل نچڑے ہوئے حقیر پانی سے چلائی۔
ثُمَّ سَوّٰىهُ وَ نَفَخَ فِیْهِ مِنْ رُّوْحِهٖ وَ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ Open ayah 32:9 in the Quran reader
پھر اس (کے پتلے) کو (نِک سک سے) درست کیا، پھر اس میں اپنی روح سے (کچھ) پھونکا اور تم لوگوں کو کان، آنکھ اور دل دئیے۔ (اس پر بھی) تم لوگ کم ہی (اس کا) شکر کرتے ہو۔
وَ قَالُوْۤا ءَاِذَا ضَلَلْنَا فِی الْاَرْضِ ءَاِنَّا لَفِیْ خَلْقٍ جَدِیْدٍ١ؕ۬ بَلْ هُمْ بِلِقَآئِ رَبِّهِمْ كٰفِرُوْنَ Open ayah 32:10 in the Quran reader
اور (یہ منکرین) کہتے ہیں کہ جب ہم مٹی میں رل مل جائیں گے تو کیا ہم (پھر) نئے جنم میں آئیں گے ؟ (نہیں) بلکہ (اصل بات یہ ہے کہ) یہ لوگ اپنے رب سے ملنے ہی کے منکر ہیں۔
قُلْ یَتَوَفّٰىكُمْ مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِیْ وُكِّلَ بِكُمْ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ تُرْجَعُوْنَ۠ Open ayah 32:11 in the Quran reader
(اے پیغمبر، تم ان لوگوں سے) کہو کہ موت کا فرشتہ جو تم پر مقرر ہے وہ تم کو قبض کرے گا، پھر تم اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔
وَ لَوْ تَرٰۤى اِذِ الْمُجْرِمُوْنَ نَاكِسُوْا رُءُوْسِهِمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ١ؕ رَبَّنَاۤ اَبْصَرْنَا وَ سَمِعْنَا فَارْجِعْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا اِنَّا مُوْقِنُوْنَ Open ayah 32:12 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) کاش تم (وہ وقت) دیکھو جب یہ مجرم (قیامت کے دن) اپنے رب کے روبرو سر جھکائے کھڑے ہوں گے (اور عرض کر رہے ہوں گے) کہ اے ہمارے رب، ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا۔ اب ہمیں (ایک بار) پھر (دنیا میں) بھیج دے کہ ہم نیک عمل کریں، (اب) ہم کو (عاقبت کا) یقین آگیا ہے۔
وَ لَوْ شِئْنَا لَاٰتَیْنَا كُلَّ نَفْسٍ هُدٰىهَا وَ لٰكِنْ حَقَّ الْقَوْلُ مِنِّیْ لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَ Open ayah 32:13 in the Quran reader
(اللہ فرمائے گا کہ) اگر ہم چاہتے تو (دنیا ہی میں) ہر شخص کو اس کی ہدایت عطا کردیتے۔ لیکن ہماری (وہ) بات (جو ہم روز ازل میں فرما چکے تھے پوری ہونی تھی اور) پوری ہو کر رہی کہ ہم دوزخ کو جن و انس دونوں سے بھر دیں گے۔
فَذُوْقُوْا بِمَا نَسِیْتُمْ لِقَآءَ یَوْمِكُمْ هٰذَا١ۚ اِنَّا نَسِیْنٰكُمْ وَ ذُوْقُوْا عَذَابَ الْخُلْدِ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 32:14 in the Quran reader
پس چکھو مزا اس کا کہ جیسے تم نے اس دن کی ملاقات کو بھلا دیا تھا (آج) ہم نے بھی تم کو بھلا دیا ہے۔ (اب) چکھو اپنے کرتوتوں کی پاداش میں ابدی عذاب کا مزا۔
اِنَّمَا یُؤْمِنُ بِاٰیٰتِنَا الَّذِیْنَ اِذَا ذُكِّرُوْا بِهَا خَرُّوْا سُجَّدًا وَّ سَبَّحُوْا بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَ هُمْ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ۩ Open ayah 32:15 in the Quran reader
ہماری آیتوں پر بس وہی لوگ ایمان لاتے ہیں کہ جب ان کو ان آیات (کے ذریعے) سے نصیحت کی جاتی ہے (تو) وہ سجدے میں گرپڑتے ہیں اور اپنے رب کی حمد (وثنا) کے ساتھ اس کی تسبیح (و تقدیس) کرنے لگتے ہیں اور (کسی طرح کا) تکبر نہیں کرتے۔
تَتَجَافٰى جُنُوْبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَّ طَمَعًا١٘ وَّ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَ Open ayah 32:16 in the Quran reader
ان کے پہلو (رات کے وقت) بستروں سے الگ رہتے ہیں (اور) وہ (عذاب کے) خوف اور (رحمت کی) امید کے ساتھ اپنے رب کو پکارتے ہیں اور جو کچھ (بھی) ہم نے انھیں دے رکھا ہے اس میں سے (اللہ کی راہ میں) خرچ کرتے ہیں۔
فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّاۤ اُخْفِیَ لَهُمْ مِّنْ قُرَّةِ اَعْیُنٍ١ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 32:17 in the Quran reader
تو کسی کو علم نہیں کہ کیسا کیسا آنکھوں کی ٹھنڈک (کا سامان) ان کے لئے (خزانہ غیب میں) مخفی ہے۔ یہ ہے صلہ ان کے (نیک) اعمال کا۔
اَفَمَنْ كَانَ مُؤْمِنًا كَمَنْ كَانَ فَاسِقًا١ؔؕ لَا یَسْتَوٗنَؐ Open ayah 32:18 in the Quran reader
بھلا (کہیں ایسا ہوسکتا ہے کہ) جو شخص مومن ہو وہ اس شخص کے برابر ہوجائے جو نافرمان ہو ؟ (نہیں، یہ دونوں ہرگز) برابر نہیں ہوسکتے
اَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ جَنّٰتُ الْمَاْوٰى١٘ نُزُلًۢا بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 32:19 in the Quran reader
(تو) جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل (بھی) کئے ان کے لئے رہنے کو باغ ہوں گے۔ (یہ) مہمان داری ان کے (نیک) عملوں کا بدلہ (ہوگا) جو وہ (دنیا میں) کرتے رہے۔
وَ اَمَّا الَّذِیْنَ فَسَقُوْا فَمَاْوٰىهُمُ النَّارُ١ؕ كُلَّمَاۤ اَرَادُوْۤا اَنْ یَّخْرُجُوْا مِنْهَاۤ اُعِیْدُوْا فِیْهَا وَ قِیْلَ لَهُمْ ذُوْقُوْا عَذَابَ النَّارِ الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ Open ayah 32:20 in the Quran reader
اور جو لوگ نافرمانی کرتے رہے ان کا ٹھکانہ دوزخ ہوگا۔ جب بھی وہ اس سے نکلنا چاہیں گے اسی میں دھکیل دئیے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ چکھو عذاب دوزخ (کامزا) جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔
وَ لَنُذِیْقَنَّهُمْ مِّنَ الْعَذَابِ الْاَدْنٰى دُوْنَ الْعَذَابِ الْاَكْبَرِ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ Open ayah 32:21 in the Quran reader
اور ہم ان کو قریب کے عذاب (کامزا) بھی علاوہ اس بڑے عذاب کے چکھا کر رہیں گے شاید کہ یہ (ہماری طرف) رجوع کریں۔
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ ذُكِّرَ بِاٰیٰتِ رَبِّهٖ ثُمَّ اَعْرَضَ عَنْهَا١ؕ اِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِیْنَ مُنْتَقِمُوْنَ۠ Open ayah 32:22 in the Quran reader
اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا کہ اسے اس کے رب کی آیتوں (کے ذریعے) سے نصیحت کی جائے اور پھر وہ اس سے منہ پھیر لے۔ ہم (ایسے) مجرموں سے بدلہ لے کر رہیں گے۔
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ فَلَا تَكُنْ فِیْ مِرْیَةٍ مِّنْ لِّقَآئِهٖ وَ جَعَلْنٰهُ هُدًى لِّبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَۚ Open ayah 32:23 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) ہم نے موسیٰ کو بھی کتاب دی تھی لہذا تم اس (قرآن) کے ملنے پر شک میں نہ رہو۔ اور ہم نے اس کتاب کو بنی اسرائیل کے لئے (ذریعہئ) ہدایت بنایا تھا،
وَ جَعَلْنَا مِنْهُمْ اَئِمَّةً یَّهْدُوْنَ بِاَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوْا١ؕ۫ وَ كَانُوْا بِاٰیٰتِنَا یُوْقِنُوْنَ Open ayah 32:24 in the Quran reader
اور ان میں سے (دین کے) پیشوا بنائے تھے جو ہمارے حکم سے (لوگوں کی) راہنمائی کرتے تھے (اور یہ منصب امامت ان کو اس وقت عطا کیا گیا) جب کہ انہوں نے (کافروں کی ایذاؤں پر) صبر کیا اور ہماری آیتوں پر یقین لاتے رہے۔
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ یَفْصِلُ بَیْنَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فِیْمَا كَانُوْا فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ Open ayah 32:25 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) یقینا تمہارا رب قیامت کے دن ان باتوں کا فیصلہ کر دے گا جن میں (بنی اسرائیل) آپس میں اختلاف کرتے رہے ہیں۔
اَوَ لَمْ یَهْدِ لَهُمْ كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ یَمْشُوْنَ فِیْ مَسٰكِنِهِمْ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ١ؕ اَفَلَا یَسْمَعُوْنَ Open ayah 32:26 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) کیا (تمہاری قوم کے) لوگوں کو (اس بات سے) ہدایت نہ ہوئی کہ ہم ان سے پہلے کتنی قوموں کو ہلاک کرچکے ہیں جن کے رہنے کے مقامات میں یہ لوگ آتے جاتے ہیں ؟ بلاشبہ اس میں بڑی نشانیاں ہیں۔ تو کیا (یہ لوگ) سنتے (سمجھتے) نہیں۔
اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا نَسُوْقُ الْمَآءَ اِلَى الْاَرْضِ الْجُرُزِ فَنُخْرِجُ بِهٖ زَرْعًا تَاْكُلُ مِنْهُ اَنْعَامُهُمْ وَ اَنْفُسُهُمْ١ؕ اَفَلَا یُبْصِرُوْنَ Open ayah 32:27 in the Quran reader
کیا انہوں نے (اس بات پر) نظر نہیں کی ہم پانی (سے لدے ہوئے بادلوں) کو بنجر زمین کی طرف ہانک دیتے ہیں پھر پانی کے ذریعے سے فصل اگاتے ہیں جس میں سے ان کے مویشی بھی کھاتے ہیں اور یہ خود بھی ؟ تو کیا (یہ لوگ اس قدرت کے کرشمے کو) نہیں دیکھتے ؟
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْفَتْحُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 32:28 in the Quran reader
اور (یہ لوگ مسلمانوں سے) کہتے ہیں کہ اگر تم (اپنے دعوے میں) سچے ہو تو یہ فیصلہ (جس سے تم ہمیں ڈراتے ہو) کب ہوگا ؟
قُلْ یَوْمَ الْفَتْحِ لَا یَنْفَعُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِیْمَانُهُمْ وَ لَا هُمْ یُنْظَرُوْنَ Open ayah 32:29 in the Quran reader
(اے پیغمبر، تم ان سے) کہو کہ جو لوگ (دنیا میں) کفر کرتے رہے فیصلے کے دن ان کا ایمان (لانا ان کے) کچھ بھی کام نہ آئے گا اور نہ ان کو (کوئی) مہلت دی جائے گی۔
فَاَعْرِضْ عَنْهُمْ وَ انْتَظِرْ اِنَّهُمْ مُّنْتَظِرُوْنَ۠ Open ayah 32:30 in the Quran reader
تو (اے پیغمبر، ) تم ان لوگوں کی (باتوں کی) کچھ پروا نہ کرو اور انتظار کرو، یہ بھی منتظر ہیں۔