31. Surah Luqman
لقمانLuqman · 34 ayahsتفسیر الکتاب
الٓمّٓۚ Open ayah 31:1 in the Quran reader
الف۔ لام۔ میم۔
تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْحَكِیْمِۙ Open ayah 31:2 in the Quran reader
یہ آیتیں ہیں ایک پر حکمت کتاب کی
هُدًى وَّ رَحْمَةً لِّلْمُحْسِنِیْنَۙ Open ayah 31:3 in the Quran reader
جو ہدایت و رحمت ہے نیکوکاروں کے لئے،
الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ یُوْقِنُوْنَؕ Open ayah 31:4 in the Quran reader
جو نماز قائم کرتے ہیں، زکوٰۃ دیتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔
اُولٰٓئِكَ عَلٰى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ Open ayah 31:5 in the Quran reader
یہی لوگ اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّشْتَرِیْ لَهْوَ الْحَدِیْثِ لِیُضِلَّ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ بِغَیْرِ عِلْمٍ١ۖۗ وَّ یَتَّخِذَهَا هُزُوًا١ؕ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِیْنٌ Open ayah 31:6 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) لوگوں میں (کوئی) ایسا بھی ہے جو واہیات (خرافات) قصے (کہانیاں) خرید کر لاتا ہے تاکہ (لوگوں کو سنا کر) بےسمجھے بوجھے اللہ کی راہ سے بھٹکا دے اور اس (راہ) کا مذاق اڑائے۔ ایسے ہی لوگوں کے لئے آخرت میں رسوا کن عذاب ہے۔
وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا وَلّٰى مُسْتَكْبِرًا كَاَنْ لَّمْ یَسْمَعْهَا كَاَنَّ فِیْۤ اُذُنَیْهِ وَقْرًا١ۚ فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ Open ayah 31:7 in the Quran reader
اور جب اس کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو اکڑتا ہوا منہ پھیر کر چل دیتا ہے جیسے اس نے سنا ہی نہیں، گویا اس کے کانوں میں ڈاٹ (لگے ہوئے) ہیں۔ (اچھا) تو (اے پیغمبر، ) تم اسے عذاب دردناک کی خوشخبری سنا دو ۔
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتُ النَّعِیْمِۙ Open ayah 31:8 in the Quran reader
البتہ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل (بھی) کئے ان کے لئے نعمت بھری جنتیں ہیں
خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ وَعْدَ اللّٰهِ حَقًّا١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ Open ayah 31:9 in the Quran reader
جن میں وہ ہمیشہ (ہمیشہ) رہیں گے (یہ) اللہ کا پکا وعدہ ہے اور وہ زبردست (اور) حکمت والا ہے۔
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ بِغَیْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا وَ اَلْقٰى فِی الْاَرْضِ رَوَاسِیَ اَنْ تَمِیْدَ بِكُمْ وَ بَثَّ فِیْهَا مِنْ كُلِّ دَآبَّةٍ١ؕ وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِیْمٍ Open ayah 31:10 in the Quran reader
(لوگو، ) اسی نے آسمانوں کو بغیر ستونوں کے پیدا کیا ہے (جیسا کہ) تم ان کو دیکھ رہے ہو اور (اسی نے) زمین میں (بھاری) پہاڑ رکھ دئیے تاکہ وہ تمہیں لے کر ڈانواں ڈول نہ ہونے لگے اور اس میں ہر قسم کے جانور پھیلا دئیے اور آسمان سے پانی برسایا (اور) پھر ہم نے (اس پانی کے ذریعے سے زمین میں) ہر قسم کی عمدہ چیزیں اگائیں۔
هٰذَا خَلْقُ اللّٰهِ فَاَرُوْنِیْ مَا ذَا خَلَقَ الَّذِیْنَ مِنْ دُوْنِهٖ١ؕ بَلِ الظّٰلِمُوْنَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ۠ Open ayah 31:11 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان لوگوں سے کہو کہ) یہ تو ہوئی اللہ کی تخلیق، اب ذرا تم لوگ مجھے دکھاؤ کہ اللہ کے سوا جو (معبود تم نے بنا رکھے) ہیں انہوں نے کیا کچھ پیدا کیا ہے۔ بات یہ ہے کہ یہ ظالم صریح گمراہی میں (مبتلا) ہیں
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِكْمَةَ اَنِ اشْكُرْ لِلّٰهِ١ؕ وَ مَنْ یَّشْكُرْ فَاِنَّمَا یَشْكُرُ لِنَفْسِهٖ١ۚ وَ مَنْ كَفَرَ فَاِنَّ اللّٰهَ غَنِیٌّ حَمِیْدٌ Open ayah 31:12 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) ہم نے لقمان کو حکمت عطا کی تھی ( اور فرمایا تھا) کہ اللہ کا شکر کرتے رہو اور جو شکر کرتا ہے تو اپنے ہی (بھلے کے) لئے کرتا ہے اور جو ناشکری کرتا ہے تو اللہ (بندوں کے شکر سے) بےنیاز (اور سب) خوبیوں والا ہے۔
وَ اِذْ قَالَ لُقْمٰنُ لِابْنِهٖ وَ هُوَ یَعِظُهٗ یٰبُنَیَّ لَا تُشْرِكْ بِاللّٰهِ١ؔؕ اِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِیْمٌ Open ayah 31:13 in the Quran reader
اور (وہ وقت بھی قابل ذکر ہے) جب لقمان نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے اس سے کہا، '' بیٹا، اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانا، بلاشبہ شرک ظلم عظیم ہے۔ ''
وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِ١ۚ حَمَلَتْهُ اُمُّهٗ وَهْنًا عَلٰى وَهْنٍ وَّ فِصٰلُهٗ فِیْ عَامَیْنِ اَنِ اشْكُرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیْكَ١ؕ اِلَیَّ الْمَصِیْرُ Open ayah 31:14 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) ہم نے انسان کو اس کے والدین کے (حقوق کے) بارے میں تاکید فرمائی ہے۔ اس کی ماں نے ضعف پر ضعف اٹھا کر اسے پیٹ میں رکھا اور دو برس میں اس کا دودھ چھڑایا (اسی لحاظ سے ہم نے اس کو حکم دیا کہ) ہمارا بھی شکر گزار رہ اور اپنے والدین کا (بھی۔ آخرکار) ہماری ہی طرف (تم سب کو) لوٹ کر آنا ہے۔
وَ اِنْ جَاهَدٰكَ عَلٰۤى اَنْ تُشْرِكَ بِیْ مَا لَیْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌ١ۙ فَلَا تُطِعْهُمَا وَ صَاحِبْهُمَا فِی الدُّنْیَا مَعْرُوْفًا١٘ وَّ اتَّبِعْ سَبِیْلَ مَنْ اَنَابَ اِلَیَّ١ۚ ثُمَّ اِلَیَّ مَرْجِعُكُمْ فَاُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 31:15 in the Quran reader
اور اگر وہ دونوں تجھے (اس بات پر) مجبور کریں کہ تو ہمارے ساتھ (کسی ایسے کو) شریک کرے جس کی تیرے پاس کوئی دلیل نہیں تو ان کا کہا نہ مان (مگر ہاں، ) دنیا میں ان کی رفاقت کر دستور کے مطابق لیکن چل اس شخص کے طریقے پر جو ہماری طرف رجوع کئے ہوئے ہو۔ پھر تم سب کو لوٹنا ہماری طرف ہے۔ (اس وقت) ہم تم کو بتادیں گے کہ جو کچھ تم (دنیا میں) کرتے رہے۔
یٰبُنَیَّ اِنَّهَاۤ اِنْ تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُنْ فِیْ صَخْرَةٍ اَوْ فِی السَّمٰوٰتِ اَوْ فِی الْاَرْضِ یَاْتِ بِهَا اللّٰهُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَطِیْفٌ خَبِیْرٌ Open ayah 31:16 in the Quran reader
(اور لقمان نے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ) '' بیٹا، اگر کوئی عمل رائی کے دانے کے برابر (بھی) ہو، پھر وہ ہو کسی پتھر میں، یا آسمانوں میں (ہو) یا زمین میں (تو) اللہ اس کو (بھی قیامت کے دن عملوں کا حساب لیتے وقت) لاحاضر کرے گا۔ بلاشبہ وہ باریک بیں (اور) باخبر ہے۔
یٰبُنَیَّ اَقِمِ الصَّلٰوةَ وَ اْمُرْ بِالْمَعْرُوْفِ وَ انْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ اصْبِرْ عَلٰى مَاۤ اَصَابَكَ١ؕ اِنَّ ذٰلِكَ مِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِۚ Open ayah 31:17 in the Quran reader
بیٹا، نماز قائم کر اور (لوگوں کو) اچھے کاموں (کے کرنے) کی نصیحت کیا کر اور برے کاموں سے منع کیا کر اور تجھ پر جو مصیبت بھی پڑے اس پر صبر کیا کر۔ بیشک یہ (بڑی) ہمت کے کام ہیں۔
وَ لَا تُصَعِّرْ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَ لَا تَمْشِ فِی الْاَرْضِ مَرَحًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُوْرٍۚ Open ayah 31:18 in the Quran reader
اور لوگوں سے بےرخی نہ کر اور زمین پر اترا کر نہ چل (کیونکہ) اللہ کسی اترانے والے (اور) شیخی خورے کو پسند نہیں کرتا۔
وَ اقْصِدْ فِیْ مَشْیِكَ وَ اغْضُضْ مِنْ صَوْتِكَ١ؕ اِنَّ اَنْكَرَ الْاَصْوَاتِ لَصَوْتُ الْحَمِیْرِ۠ Open ayah 31:19 in the Quran reader
اور اپنی چال میں میانہ روی اختیار کر اور اپنی آواز پست رکھ (کیونکہ) سب آوازوں میں بری سے بری (آواز) گدھوں کی آواز ہے۔
اَلَمْ تَرَوْا اَنَّ اللّٰهَ سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ وَ اَسْبَغَ عَلَیْكُمْ نِعَمَهٗ ظَاهِرَةً وَّ بَاطِنَةً١ؕ وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یُّجَادِلُ فِی اللّٰهِ بِغَیْرِ عِلْمٍ وَّ لَا هُدًى وَّ لَا كِتٰبٍ مُّنِیْرٍ Open ayah 31:20 in the Quran reader
کیا تم لوگوں نے (اس بات پر) نظر نہیں کی کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب کو اللہ نے تمہارے لئے مسخر کر رکھا ہے۔ اور تم پر اپنی ظاہری اور باطنی نعمتیں پوری کردی ہیں ؟ (مگر حال یہ ہے کہ) انسانوں میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ کے بارے میں بغیر علم و دلیل اور بغیر کسی روشنی دکھانے والی کتاب کے بحث کیا کرتے ہیں
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اتَّبِعُوْا مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ قَالُوْا بَلْ نَتَّبِعُ مَا وَجَدْنَا عَلَیْهِ اٰبَآءَنَا١ؕ اَوَ لَوْ كَانَ الشَّیْطٰنُ یَدْعُوْهُمْ اِلٰى عَذَابِ السَّعِیْرِ Open ayah 31:21 in the Quran reader
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ پیروی کرو اس چیز کی جو اللہ نے نازل کی ہے تو کہتے ہیں کہ ہم تو اس کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے۔ بھلا اگر شیطان ان (کے باپ دادوں) کو دوزخ کے عذاب کی طرف بلا رہا ہو (تو کیا پھر بھی یہ انہی کی پیروی کئے جائیں گے) ؟
وَ مَنْ یُّسْلِمْ وَجْهَهٗۤ اِلَى اللّٰهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقٰى١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ عَاقِبَةُ الْاُمُوْرِ Open ayah 31:22 in the Quran reader
اور جو شخص اللہ کے آگے اپنا سر (تسلیم) خم کر دے اور وہ نیکوکار (بھی) ہو تو اس نے ایک مضبوط سہارا تھام لیا، اور تمام معاملات کا آخری فیصلہ اللہ ہی کے پاس ہے۔
وَ مَنْ كَفَرَ فَلَا یَحْزُنْكَ كُفْرُهٗ١ؕ اِلَیْنَا مَرْجِعُهُمْ فَنُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوْا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ Open ayah 31:23 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) جو شخص کفر کرتا ہے تو اس کا کفر تمہیں غمگین نہ کرے۔ انھیں لوٹ کر آنا تو ہماری ہی طرف ہے پھر ہم انھیں بتادیں گے جو کچھ (دنیا میں) کرتے رہے۔ بلاشبہ اللہ دلوں کی باتوں کا خوب جاننے والا ہے۔
نُمَتِّعُهُمْ قَلِیْلًا ثُمَّ نَضْطَرُّهُمْ اِلٰى عَذَابٍ غَلِیْظٍ Open ayah 31:24 in the Quran reader
ہم انھیں تھوڑی مدت (دنیوی) فائدے پہنچاتے رہیں گے پھر انھیں سخت عذاب کی طرف کھینچ لے جائیں گے۔
وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ١ؕ قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 31:25 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) اگر تم ان لوگوں سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو یہ ضرور یہی جواب دیں گے کہ اللہ نے۔ (اس پر تم ان سے) کہو کہ تمام تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہیں مگر ان میں اکثر لوگ نہیں جانتے۔
لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ Open ayah 31:26 in the Quran reader
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کا ہے۔ بلاشبہ وہ بےنیاز (اور) سب خوبیوں والا ہے۔
وَ لَوْ اَنَّ مَا فِی الْاَرْضِ مِنْ شَجَرَةٍ اَقْلَامٌ وَّ الْبَحْرُ یَمُدُّهٗ مِنْۢ بَعْدِهٖ سَبْعَةُ اَبْحُرٍ مَّا نَفِدَتْ كَلِمٰتُ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ Open ayah 31:27 in the Quran reader
اور زمین میں جتنے درخت ہیں اگر (ان سب کے) قلم (بن جائیں) اور سمندر روشنائی، (اور وہ بھی اس طرح پر) کہ اس کے (ختم ہونے کے) بعد (ویسے ہی) سات سمندر (اور اس کی مدد کریں) تب بھی اللہ کی باتیں (لکھنے سے) ختم نہ ہوں۔ بلاشبہ اللہ زبردست (اور) حکمت والا ہے۔
مَا خَلْقُكُمْ وَ لَا بَعْثُكُمْ اِلَّا كَنَفْسٍ وَّاحِدَةٍ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌۢ بَصِیْرٌ Open ayah 31:28 in the Quran reader
(لوگو، ) تم سب کا پیدا کرنا اور (مرنے کے بعد) زندہ اٹھانا (اللہ کے لئے) تو بس ایسا ہے جیسے ایک شخص کا (پیدا کرنا اور زندہ اٹھانا) بلاشبہ اللہ (سب کچھ) سننے والا (اور) دیکھنے والا ہے۔
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ یُوْلِجُ الَّیْلَ فِی النَّهَارِ وَ یُوْلِجُ النَّهَارَ فِی الَّیْلِ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ١٘ كُلٌّ یَّجْرِیْۤ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى وَّ اَنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ Open ayah 31:29 in the Quran reader
کیا تم نے (اس بات پر) نظر نہیں کی کہ اللہ رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے ؟ اور اسی نے سورج اور چاند کو مسخر کر رکھا ہے کہ ہر ایک (قیامت کے) وقت مقرر تک (اسی طرح) چلتا رہے گا۔ اور (کیا تم نہیں جانتے) کہ جو کچھ بھی تم لوگ کر رہے ہو اللہ کو اس کی (سب) خبر ہے ؟
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَ اَنَّ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ الْبَاطِلُ١ۙ وَ اَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْعَلِیُّ الْكَبِیْرُ۠ Open ayah 31:30 in the Quran reader
یہ (سب تصرفات) اس بات کی دلیل ہیں کہ اللہ ہی (کی ہستی) حقیقی ہے اور اس کے سوا جن (معبودوں) کو یہ لوگ پکارتے ہیں (وہ سب) ہیچ ہیں اور اللہ ہی (سب پر) بالا (اور) بڑائی والا ہے۔
اَلَمْ تَرَ اَنَّ الْفُلْكَ تَجْرِیْ فِی الْبَحْرِ بِنِعْمَتِ اللّٰهِ لِیُرِیَكُمْ مِّنْ اٰیٰتِهٖ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوْرٍ Open ayah 31:31 in the Quran reader
کیا تم نے (اس بات پر) نظر نہیں کی کہ اللہ ہی کے فضل سے کشتی سمندر میں چلتی ہے تاکہ وہ تمہیں اپنی (قدرت کی) بعض نشانیاں دکھائے۔ بلاشبہ اس میں ہر صابر وشاکر کے لئے (بہت سی) نشانیاں ہیں۔
وَ اِذَا غَشِیَهُمْ مَّوْجٌ كَالظُّلَلِ دَعَوُا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ۚ۬ فَلَمَّا نَجّٰىهُمْ اِلَى الْبَرِّ فَمِنْهُمْ مُّقْتَصِدٌ١ؕ وَ مَا یَجْحَدُ بِاٰیٰتِنَاۤ اِلَّا كُلُّ خَتَّارٍ كَفُوْرٍ Open ayah 31:32 in the Quran reader
اور جب (سمندر کی) موجیں (بلند ہو کر) ان (لوگوں پر) سائبانوں کی طرح چھا جاتی ہیں تو یہ اللہ کو پکارنے لگتے ہیں خالص اسی پر اعتقاد کرتے ہوئے۔ پھر جب وہ انھیں بچا کر خشکی پر پہنچا دیتا ہے تو ان میں سے کچھ اعتدال پر رہتے ہیں، اور ہماری (قدرت کی) نشانیوں سے تو وہی لوگ انکار کرتے ہیں جو بدعہد اور ناشکرے ہیں۔
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمْ وَ اخْشَوْا یَوْمًا لَّا یَجْزِیْ وَالِدٌ عَنْ وَّلَدِهٖ١٘ وَ لَا مَوْلُوْدٌ هُوَ جَازٍ عَنْ وَّالِدِهٖ شَیْئًا١ؕ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا١ٙ وَ لَا یَغُرَّنَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ Open ayah 31:33 in the Quran reader
لوگو، اپنے رب (کے عذاب) سے ڈرو اور اس دن کا خوف رکھو جب نہ کوئی باپ اپنے بیٹے کی طرف سے بدلہ دے گا اور نہ کوئی بیٹا ہی اپنے باپ کی طرف سے بدلہ دینے والا ہوگا۔ بلاشبہ اللہ کا وعدہ (قیامت) سچا ہے۔ تو (لوگو، ) یہ دنیا کی زندگی تمہیں (کہیں) دھوکے میں نہ ڈالے اور نہ وہ دھوکہ باز (شیطان) اللہ کے معاملے میں تمہیں دھوکہ دینے پائے۔
اِنَّ اللّٰهَ عِنْدَهٗ عِلْمُ السَّاعَةِ١ۚ وَ یُنَزِّلُ الْغَیْثَ١ۚ وَ یَعْلَمُ مَا فِی الْاَرْحَامِ١ؕ وَ مَا تَدْرِیْ نَفْسٌ مَّا ذَا تَكْسِبُ غَدًا١ؕ وَ مَا تَدْرِیْ نَفْسٌۢ بِاَیِّ اَرْضٍ تَمُوْتُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌ خَبِیْرٌ۠ Open ayah 31:34 in the Quran reader
بلاشبہ اللہ ہی کو قیامت (کے آنے) کا علم ہے اور وہی (ایک وقت مقرر پر جس کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ ) بارش برساتا ہے، اور وہی جانتا ہے جو کچھ (ماؤں کے) پیٹوں میں پرورش پا رہا ہے، اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ (وہ خود) کل کیا کرے گا اور نہ کوئی شخص یہ جانتا ہے کہ وہ کس زمین میں مرے گا۔ بلاشبہ اللہ ہی (سب کچھ) جاننے والا (اور) باخبر ہے۔