25. Surah Al-Furqaan
الفرقانThe Criterion · 77 ayahsتفسیر الکتاب
وَ لَقَدْ اَتَوْا عَلَى الْقَرْیَةِ الَّتِیْۤ اُمْطِرَتْ مَطَرَ السَّوْءِ١ؕ اَفَلَمْ یَكُوْنُوْا یَرَوْنَهَا١ۚ بَلْ كَانُوْا لَا یَرْجُوْنَ نُشُوْرًا Open ayah 25:40 in the Quran reader
اور یہ (کفار مکہ) تو اس بستی پر (بھی) ہو گزرے ہیں جس پر بدترین بارش برسائی گئی تھی۔ کیا انہوں نے اس کو نہ دیکھا ہوگا ؟ مگر بات یہ ہے کہ یہ لوگ (مرنے کے بعد دوبارہ) جی اٹھنے کی توقع ہی نہیں رکھتے۔
وَ اِذَا رَاَوْكَ اِنْ یَّتَّخِذُوْنَكَ اِلَّا هُزُوًا١ؕ اَهٰذَا الَّذِیْ بَعَثَ اللّٰهُ رَسُوْلًا Open ayah 25:41 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) جب یہ لوگ تمہیں دیکھتے ہیں تو تمہارا مذاق بنا لیتے ہیں (اور کہتے ہیں) کیا یہی ہیں جن کو اللہ نے رسول بنا کر بھیجا ہے ؟
اِنْ كَادَ لَیُضِلُّنَا عَنْ اٰلِهَتِنَا لَوْ لَاۤ اَنْ صَبَرْنَا عَلَیْهَا١ؕ وَ سَوْفَ یَعْلَمُوْنَ حِیْنَ یَرَوْنَ الْعَذَابَ مَنْ اَضَلُّ سَبِیْلًا Open ayah 25:42 in the Quran reader
اس نے تو ہم کو ہمارے معبودوں سے برگشتہ ہی کردیا ہوتا اگر ہم ان (کی پرستش) پر ثابت قدم نہ رہتے۔ (اچھا) عنقریب یہ جان لیں گے جب عذاب دیکھ لیں گے کہ کون گمراہ تھا۔
اَرَءَیْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰهَهٗ هَوٰىهُ١ؕ اَفَاَنْتَ تَكُوْنُ عَلَیْهِ وَكِیْلًاۙ Open ayah 25:43 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) کیا تم نے اس شخص (کے حال) پر بھی نظر کی جس نے اپنی خواہش (نفس) کو اپنا معبود بنا لیا ہے ؟ کیا تم اس (کو راہ راست پر لانے) کا ذمہ لے سکتے ہو ؟۔
اَمْ تَحْسَبُ اَنَّ اَكْثَرَهُمْ یَسْمَعُوْنَ اَوْ یَعْقِلُوْنَ١ؕ اِنْ هُمْ اِلَّا كَالْاَنْعَامِ بَلْ هُمْ اَضَلُّ سَبِیْلًا۠ Open ayah 25:44 in the Quran reader
یا تم خیال کرتے ہو کہ ان (کافروں) میں اکثر (بات کو) سنتے یا سمجھتے ہیں ؟ یہ تو بس چوپایوں کی طرح ہیں بلکہ (ان سے بھی) گئے گزرے۔
اَلَمْ تَرَ اِلٰى رَبِّكَ كَیْفَ مَدَّ الظِّلَّ١ۚ وَ لَوْ شَآءَ لَجَعَلَهٗ سَاكِنًا١ۚ ثُمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ عَلَیْهِ دَلِیْلًاۙ Open ayah 25:45 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) کیا تم نے اپنے رب (کی اس قدرت) پر نظر نہیں کی کہ اس نے سائے کو کس طرح پھیلا رکھا ہے ؟ وہ اگر چاہتا تو اس کو (ایک حالت پر) ٹھہرا ہوا رکھتا۔ پھر ہم نے آفتاب کو اس کا سبب ٹھہرا دیا۔
ثُمَّ قَبَضْنٰهُ اِلَیْنَا قَبْضًا یَّسِیْرًا Open ayah 25:46 in the Quran reader
پھر ہم اس کو آہستہ آہستہ اپنی طرف کھینچ کر سمیٹ لیتے ہیں۔
وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ لِبَاسًا وَّ النَّوْمَ سُبَاتًا وَّ جَعَلَ النَّهَارَ نُشُوْرًا Open ayah 25:47 in the Quran reader
اور وہ ( اللہ) ہی ہے جس نے تم لوگوں کے لئے رات کو پردہ پوش، نیند کو (موجب) راحت اور دن کو (گویا) جی اٹھنے کا وقت بنادیا۔
وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ الرِّیٰحَ بُشْرًۢا بَیْنَ یَدَیْ رَحْمَتِهٖ١ۚ وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً طَهُوْرًاۙ Open ayah 25:48 in the Quran reader
اور وہی ہے جو اپنی (باران) رحمت سے پہلے ہواؤں کو (بارش کی) خوشخبری دینے کے لئے بھیجتا ہے اور (پھر) آسمان سے پاک (صاف) پانی نازل کرتا ہے۔
لِّنُحْیَِۧ بِهٖ بَلْدَةً مَّیْتًا وَّ نُسْقِیَهٗ مِمَّا خَلَقْنَاۤ اَنْعَامًا وَّ اَنَاسِیَّ كَثِیْرًا Open ayah 25:49 in the Quran reader
تاکہ اس سے مردہ زمین میں جان ڈال دے اور اپنی مخلوق میں بہت سے چوپایوں اور انسانوں کو اس سے سیراب کر دے۔
وَ لَقَدْ صَرَّفْنٰهُ بَیْنَهُمْ لِیَذَّكَّرُوْا١ۖ٘ فَاَبٰۤى اَكْثَرُ النَّاسِ اِلَّا كُفُوْرًا Open ayah 25:50 in the Quran reader
اس (کرشمے) کو ہم باربار لوگوں کے سامنے لاتے ہیں تاکہ وہ غور کریں۔ لیکن اکثر لوگوں نے سوائے ناشکری کے (دوسرا رویہ اختیار) کرنے سے انکار کردیا۔
وَ لَوْ شِئْنَا لَبَعَثْنَا فِیْ كُلِّ قَرْیَةٍ نَّذِیْرًا٘ۖ Open ayah 25:51 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) اگر ہم چاہتے تو ہر بستی میں (انکار و بدعملی کے نتائج سے) ایک خبردار کرنے والا اٹھا کھڑا کرتے۔
فَلَا تُطِعِ الْكٰفِرِیْنَ وَ جَاهِدْهُمْ بِهٖ جِهَادًا كَبِیْرًا Open ayah 25:52 in the Quran reader
پس تم کافروں کا کہا نہ مانو (کہ لگو دعوت اسلام میں کسی طرح کی کوتاہی کرنے) اور اس (قرآن کے ہتھیار) سے ان سے جہاد کبیر کرو۔
وَ هُوَ الَّذِیْ مَرَجَ الْبَحْرَیْنِ هٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَّ هٰذَا مِلْحٌ اُجَاجٌ١ۚ وَ جَعَلَ بَیْنَهُمَا بَرْزَخًا وَّ حِجْرًا مَّحْجُوْرًا Open ayah 25:53 in the Quran reader
اور وہی ( اللہ) ہے جس نے دو دریا ملے ہوئے رواں کئے، ایک (کا پانی) میٹھا مزیدار، دوسرا کھاری کڑوا اور دونوں کے درمیان (اپنی قدرت سے) ایک پردہ اور آڑ (حائل) کردی (جو انھیں گڈمڈ ہونے سے روکے ہوئے ہے) ۔
وَ هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ مِنَ الْمَآءِ بَشَرًا فَجَعَلَهٗ نَسَبًا وَّ صِهْرًا١ؕ وَ كَانَ رَبُّكَ قَدِیْرًا Open ayah 25:54 in the Quran reader
اور وہی ہے جس نے آدمی کو پانی سے پیدا کیا اور پھر اسے خاندان والا اور سسرال والا بنایا۔ (اے پیغمبر، ) تمہارا رب بڑی قدرت والا ہے۔
وَ یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَنْفَعُهُمْ وَ لَا یَضُرُّهُمْ١ؕ وَ كَانَ الْكَافِرُ عَلٰى رَبِّهٖ ظَهِیْرًا Open ayah 25:55 in the Quran reader
اس اللہ کو چھوڑ کر یہ لوگ ان کو پوجتے ہیں جو ان کو نہ نفع پہنچا سکتے ہیں اور نہ نقصان اور (اوپر سے مزید یہ کہ) کافر اپنے رب کے مقابلے میں (ہر باغی کا) مددگار (بنا ہوا) ہے۔
وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا Open ayah 25:56 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) ہم نے تو تمہیں صرف ایک خوشخبری سنانے والا اور خبردار کرنے والا بنا کر بھیجا ہے۔
قُلْ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ اِلَّا مَنْ شَآءَ اَنْ یَّتَّخِذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِیْلًا Open ayah 25:57 in the Quran reader
ان (لوگوں) سے کہہ دو کہ میں تم سے اس (تبلیغِ حق) پر کوئی معاوضہ تو مانگتا نہیں، ہاں (البتہ یہ چاہتا ہوں کہ) جو کوئی چاہے اپنے رب تک پہنچنے کا راستہ اختیار کرلے۔
وَ تَوَكَّلْ عَلَى الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِهٖ١ؕ وَ كَفٰى بِهٖ بِذُنُوْبِ عِبَادِهٖ خَبِیْرَا٤ۚۛۙ Open ayah 25:58 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) تم ہمیشہ زندہ رہنے والے پر بھروسہ رکھو جو کبھی مرنے والا نہیں اور اس کی حمد (وثنا) کے ساتھ اس کی تسبیح (وتقدیس) کرتے رہو۔ اپنے بندوں کے گناہوں سے اس کا باخبر ہونا کافی ہے (وہ خود ان سے نبٹ لے گا) ۔
اِ۟لَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِ١ۛۚ اَلرَّحْمٰنُ فَسْئَلْ بِهٖ خَبِیْرًا Open ayah 25:59 in the Quran reader
(وہی تو ہے) جس نے آسمانوں اور زمین کو اور ان ساری چیزوں کو جو ان دونوں کے درمیان ہیں چھ دنوں میں پیدا کیا، پھر عرش (بریں) پر متمکن ہوگیا۔ (وہی ہے) جو رحم کرنے والا ہے، اس (کی شان) کے متعلق کسی جاننے والے سے پوچھو۔
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اسْجُدُوْا لِلرَّحْمٰنِ قَالُوْا وَ مَا الرَّحْمٰنُ١ۗ اَنَسْجُدُ لِمَا تَاْمُرُنَا وَ زَادَهُمْ نُفُوْرًا۠۩ Open ayah 25:60 in the Quran reader
اور جب ان لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ رحمن کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں رحمن کیا ہوتا ہے ؟ کیا جسے تم ہمیں (سجدہ کرنے کو) کہو اسی کو ہم سجدہ کرنے لگیں ؟ اس (دعوت) نے ان کی نفرت میں (اور) اضافہ کردیا۔
تَبٰرَكَ الَّذِیْ جَعَلَ فِی السَّمَآءِ بُرُوْجًا وَّ جَعَلَ فِیْهَا سِرٰجًا وَّ قَمَرًا مُّنِیْرًا Open ayah 25:61 in the Quran reader
بڑی برکت والا ہے وہ جس نے آسمان میں برج بنائے اور (برجوں کے علاوہ) اس میں ایک چراغ اور ایک جگمگاتا چاند (رکھ دیا) ۔
وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ خِلْفَةً لِّمَنْ اَرَادَ اَنْ یَّذَّكَّرَ اَوْ اَرَادَ شُكُوْرًا Open ayah 25:62 in the Quran reader
اور وہی ہے جس نے رات اور دن کو (ایک دوسرے کا) جانشین بنایا (اور یہ سب کچھ ہر) اس شخص کے لئے جو (ان باتوں سے) سبق لینا یا شکر گزار ہونا چاہے۔
وَ عِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِیْنَ یَمْشُوْنَ عَلَى الْاَرْضِ هَوْنًا وَّ اِذَا خَاطَبَهُمُ الْجٰهِلُوْنَ قَالُوْا سَلٰمًا Open ayah 25:63 in the Quran reader
رحمن کے (اصل) بندے تو وہ ہیں جو زمین پر دبے پاؤں چلتے ہیں اور جب جاہل ان کے منہ آئیں تو کہہ دیتے ہیں کہ (تم کو) سلام۔
وَ الَّذِیْنَ یَبِیْتُوْنَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَّ قِیَامًا Open ayah 25:64 in the Quran reader
اور جو اپنے رب کے آگے سجود و قیام میں راتیں گزارتے ہیں۔
وَ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ١ۖۗ اِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًاۗۖ Open ayah 25:65 in the Quran reader
اور جو دعائیں مانگتے ہیں کہ اے ہمارے رب، دوزخ کے عذاب سے ہمیں بچا لے۔ اس کا عذاب تو چمٹنے والا ہے۔
اِنَّهَا سَآءَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا Open ayah 25:66 in the Quran reader
(اور) وہ (بڑی ہی) بری جگہ ٹھہرنے اور رہنے کی ہے۔
وَ الَّذِیْنَ اِذَاۤ اَنْفَقُوْا لَمْ یُسْرِفُوْا وَ لَمْ یَقْتُرُوْا وَ كَانَ بَیْنَ ذٰلِكَ قَوَامًا Open ayah 25:67 in the Quran reader
اور وہ لوگ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ فضول خرچی کرتے ہیں اور نہ تنگی کرتے ہیں بلکہ ان کا خرچ اس (افراط وتفریط) کے درمیان اعتدال پر ہوتا ہے۔
وَ الَّذِیْنَ لَا یَدْعُوْنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ وَ لَا یَقْتُلُوْنَ النَّفْسَ الَّتِیْ حَرَّمَ اللّٰهُ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لَا یَزْنُوْنَ١ۚ وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ یَلْقَ اَثَامًاۙ Open ayah 25:68 in the Quran reader
اور جو اللہ کے ساتھ (کسی) دوسرے معبود کو نہیں پکارتے اور جس (انسان کی) جان کو اللہ نے حرام کیا ہے اسے ہلاک نہیں کرتے مگر ہاں بربنائے حق اور نہ وہ زنا (کا ارتکاب) کرتے ہیں اور جو کوئی ایسے کام کرے گا وہ (اپنے) گناہ کا بدلہ پائے گا ،
یُّضٰعَفْ لَهُ الْعَذَابُ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وَ یَخْلُدْ فِیْهٖ مُهَانًاۗۖ Open ayah 25:69 in the Quran reader
اور قیامت کے دن اسے دوہرا عذاب کیا جائے گا۔ اور اس میں وہ ذلیل (وخوار) ہو کر پڑا رہے گا۔
اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓئِكَ یُبَدِّلُ اللّٰهُ سَیِّاٰتِهِمْ حَسَنٰتٍ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا Open ayah 25:70 in the Quran reader
مگر جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور نیک عمل (بھی) کئے تو ایسے لوگوں کے (گزشتہ) گناہوں کو اللہ نیکیوں سے بدل دے گا اور وہ بڑا غفورُ رَّحیم ہے۔
وَ مَنْ تَابَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَاِنَّهٗ یَتُوْبُ اِلَى اللّٰهِ مَتَابًا Open ayah 25:71 in the Quran reader
اور جو شخص توبہ کرے اور (اس کے بعد) نیک عمل (بھی) کرے تو وہ حقیقت میں اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے۔
وَ الَّذِیْنَ لَا یَشْهَدُوْنَ الزُّوْرَ١ۙ وَ اِذَا مَرُّوْا بِاللَّغْوِ مَرُّوْا كِرَامًا Open ayah 25:72 in the Quran reader
اور (رحمن کے بندے وہ ہیں) جو جھوٹ کے گواہ نہیں بنتے اور اگر (اتفاقاً ) کسی لغو چیز پر ان کا گزر ہوجائے تو شرافت کے ساتھ گزر جاتے ہیں۔
وَ الَّذِیْنَ اِذَا ذُكِّرُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ لَمْ یَخِرُّوْا عَلَیْهَا صُمًّا وَّ عُمْیَانًا Open ayah 25:73 in the Quran reader
اور وہ لوگ (ایسے ہیں) جب انھیں ان کے رب کی آیات سنا کر نصیحت کی جاتی ہے تو وہ ان پر بہرے اور اندھے بن کر نہیں رہ جاتے،
وَ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا Open ayah 25:74 in the Quran reader
اور وہ دعائیں مانگا کرتے ہیں کہ اے ہمارے رب ہم کو ہماری بیویوں اور ہماری اولاد (کی طرف) سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا امام بنا دے۔
اُولٰٓئِكَ یُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوْا وَ یُلَقَّوْنَ فِیْهَا تَحِیَّةً وَّ سَلٰمًاۙ Open ayah 25:75 in the Quran reader
یہ ہیں وہ لوگ جن کو ان کے صبر کے بدلے میں (بہشت میں رہنے کو) بالاخانے ملیں گے اور (فرشتوں کی طرف سے) ان کا استقبال دعا اور سلام سے ہوگا۔
خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا Open ayah 25:76 in the Quran reader
(اور) وہ اس (بہشت) میں ہمیشہ (ہمیشہ) رہیں گے (کیا ہی) اچھی جگہ ہے وہ ٹھہرنے کی اور (کیا ہی) خوب جگہ ہے وہ رہنے کی ( ! )
قُلْ مَا یَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّیْ لَوْ لَا دُعَآؤُكُمْ١ۚ فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ یَكُوْنُ لِزَامًا۠ Open ayah 25:77 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان لوگوں سے) کہہ دو کہ میرے رب کو تمہاری ذرا پروا نہیں اگر تم اس کو نہ پکارو۔ اب کہ تم نے (اس کی آیتوں کو) جھٹلا دیا ہے تو عنقریب (یہ جھٹلانا تمہارے لئے) وبال (جان) ہوگا۔