24. Surah An-Noor
النورThe Light · 64 ayahsتفسیر الکتاب
سُوْرَةٌ اَنْزَلْنٰهَا وَ فَرَضْنٰهَا وَ اَنْزَلْنَا فِیْهَاۤ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ لَّعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ Open ayah 24:1 in the Quran reader
(یہ ایک) سورت ہے جس کو ہم (ہی) نے نازل کیا ہے اور ہم (ہی) نے اس (کے احکام) کو فرض کیا ہے اور ہم ہی نے اس (سورت) میں صاف صاف آیتیں نازل کی ہیں تاکہ تم (ان کو) یاد رکھو (اور ان پر عمل کرو) ۔
اَلزَّانِیَةُ وَ الزَّانِیْ فَاجْلِدُوْا كُلَّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا مِائَةَ جَلْدَةٍ١۪ وَّ لَا تَاْخُذْكُمْ بِهِمَا رَاْفَةٌ فِیْ دِیْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ۚ وَ لْیَشْهَدْ عَذَابَهُمَا طَآئِفَةٌ مِّنَ الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 24:2 in the Quran reader
زانیہ عورت اور زانی مرد، سو (دونوں کے لئے حکم یہ ہے کہ) ان میں سے ہر ایک کو سو کوڑے مارو اور تمہیں اللہ کے دین (کے معاملے) میں ان (کے حال) پر ترس (ذرا بھی) دامن گیر نہ ہو اگر تم اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہو۔ اور ان کی سزا کے وقت مسلمانوں کی ایک جماعت موجود رہے۔
اَلزَّانِیْ لَا یَنْكِحُ اِلَّا زَانِیَةً اَوْ مُشْرِكَةً١٘ وَّ الزَّانِیَةُ لَا یَنْكِحُهَاۤ اِلَّا زَانٍ اَوْ مُشْرِكٌ١ۚ وَ حُرِّمَ ذٰلِكَ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 24:3 in the Quran reader
زانی نکاح نہ کرے مگر زانیہ یا مشرک عورت کے ساتھ اور زانیہ کے ساتھ (کوئی) نکاح نہ کرے مگر زانی یا مشرک، اور یہ حرام کردیا گیا ہے اہل ایمان پر۔
وَ الَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَاْتُوْا بِاَرْبَعَةِ شُهَدَآءَ فَاجْلِدُوْهُمْ ثَمٰنِیْنَ جَلْدَةً وَّ لَا تَقْبَلُوْا لَهُمْ شَهَادَةً اَبَدًا١ۚ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَۙ Open ayah 24:4 in the Quran reader
اور جو لوگ پاک دامن عورتوں پر (زنا کی) تہمت لگائیں (اور) پھر (اپنے دعوے پر) چار گواہ نہ لاسکیں تو ان کو اسی کوڑے مارو اور (آئندہ) کبھی ان کی گواہی قبول نہ کرو، اور وہ خود ہی فاسق ہیں۔
اِلَّا الَّذِیْنَ تَابُوْا مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ وَ اَصْلَحُوْا١ۚ فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 24:5 in the Quran reader
لیکن جو اس (حرکت) کے بعد توبہ کرلیں اور (اپنی) حالت کی اصلاح کرلیں تو اللہ غفورُ رَّحیم ہے۔
وَ الَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ اَزْوَاجَهُمْ وَ لَمْ یَكُنْ لَّهُمْ شُهَدَآءُ اِلَّاۤ اَنْفُسُهُمْ فَشَهَادَةُ اَحَدِهِمْ اَرْبَعُ شَهٰدٰتٍۭ بِاللّٰهِ١ۙ اِنَّهٗ لَمِنَ الصّٰدِقِیْنَ Open ayah 24:6 in the Quran reader
اور جو لوگ اپنی بیویوں پر (زنا کی) تہمت لگائیں اور ان کے پاس بجز اپنے (ہی دعوے کے) اور کوئی گواہ نہ ہو تو ان میں سے ہر ایک کی شہادت (یہ ہے کہ وہ) چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر گواہی دے کہ بلاشک و شبہ وہ (اپنے الزام میں) سچا ہے۔
وَ الْخَامِسَةُ اَنَّ لَعْنَتَ اللّٰهِ عَلَیْهِ اِنْ كَانَ مِنَ الْكٰذِبِیْنَ Open ayah 24:7 in the Quran reader
اور پانچویں مرتبہ یہ (کہے) کہ اگر وہ جھوٹا ہو تو اس پر اللہ کی لعنت۔
وَ یَدْرَؤُا عَنْهَا الْعَذَابَ اَنْ تَشْهَدَ اَرْبَعَ شَهٰدٰتٍۭ بِاللّٰهِ١ۙ اِنَّهٗ لَمِنَ الْكٰذِبِیْنَۙ Open ayah 24:8 in the Quran reader
اور (مرد کے اس حلف کے بعد) عورت سے سزا اس طرح ٹل سکتی ہے کہ وہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر گواہی دے کہ یہ شخص (اپنے الزام میں) جھوٹا ہے۔
وَ الْخَامِسَةَ اَنَّ غَضَبَ اللّٰهِ عَلَیْهَاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ Open ayah 24:9 in the Quran reader
اور پانچویں (مرتبہ) یہ (کہے) کہ مجھ پر اللہ کا غضب (ٹوٹے) اگر یہ شخص سچاہو۔
وَ لَوْ لَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ رَحْمَتُهٗ وَ اَنَّ اللّٰهَ تَوَّابٌ حَكِیْمٌ۠ Open ayah 24:10 in the Quran reader
(مسلمانو، ) اگر تم پر اللہ کا فضل و کرم نہ ہوتا اور یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا (اور) حکمت والا ہے (تو تم بڑی مصیبت میں پڑجاتے) ۔
اِنَّ الَّذِیْنَ جَآءُوْ بِالْاِفْكِ عُصْبَةٌ مِّنْكُمْ١ؕ لَا تَحْسَبُوْهُ شَرًّا لَّكُمْ١ؕ بَلْ هُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ١ؕ لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ مَّا اكْتَسَبَ مِنَ الْاِثْمِ١ۚ وَ الَّذِیْ تَوَلّٰى كِبْرَهٗ مِنْهُمْ لَهٗ عَذَابٌ عَظِیْمٌ Open ayah 24:11 in the Quran reader
جو لوگ یہ بہتان (گھڑ کر) لائے ہیں تم ہی میں کا ایک ٹولہ ہیں۔ اس (واقعے) کو اپنے حق میں برا نہ سمجھو بلکہ (بہ اعتبار انجام کے) یہ تمہارے حق میں بہتر (ہی بہتر) ہے۔ ان میں سے ہر شخص کو جتنا کچھ اس نے کیا تھا گناہ ہوا اور جس شخص نے اس (واقعے) میں سب سے بڑا حصہ لیا اس کے لئے تو بڑا (سخت) عذاب ہے۔
لَوْ لَاۤ اِذْ سَمِعْتُمُوْهُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُوْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتُ بِاَنْفُسِهِمْ خَیْرًا١ۙ وَّ قَالُوْا هٰذَاۤ اِفْكٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 24:12 in the Quran reader
جب تم نے یہ (افواہ) سنی تھی تو کیوں نہ مومن مردوں اور مومن عورتوں نے اپنوں کے حق میں نیک گمان کیا اور کیوں نہ کہہ دیا کہ یہ صریح بہتان ہے ؟۔
لَوْ لَا جَآءُوْ عَلَیْهِ بِاَرْبَعَةِ شُهَدَآءَ١ۚ فَاِذْ لَمْ یَاْتُوْا بِالشُّهَدَآءِ فَاُولٰٓئِكَ عِنْدَ اللّٰهِ هُمُ الْكٰذِبُوْنَ Open ayah 24:13 in the Quran reader
(اور جن لوگوں نے یہ بہتان تراشا تھا) وہ کیوں نہ لائے اس (بات) پر چار گواہ ؟ پھر جب گواہ نہ لاسکے تو اللہ کے نزدیک وہی جھوٹے ہیں۔
وَ لَوْ لَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ رَحْمَتُهٗ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ لَمَسَّكُمْ فِیْ مَاۤ اَفَضْتُمْ فِیْهِ عَذَابٌ عَظِیْمٌۚۖ Open ayah 24:14 in the Quran reader
(مسلمانو، ) اگر دنیا اور آخرت میں تم پر اللہ کا فضل و کرم نہ ہوتا تو جس بات کا تم نے چرچا کیا تھا اس (کی پاداش) میں تمہیں بڑا عذاب پہنچتا۔
اِذْ تَلَقَّوْنَهٗ بِاَلْسِنَتِكُمْ وَ تَقُوْلُوْنَ بِاَفْوَاهِكُمْ مَّا لَیْسَ لَكُمْ بِهٖ عِلْمٌ وَّ تَحْسَبُوْنَهٗ هَیِّنًا١ۖۗ وَّ هُوَ عِنْدَ اللّٰهِ عَظِیْمٌ Open ayah 24:15 in the Quran reader
(تم اس وقت کیسی سخت غلطی کر رہے تھے) جب کہ تم اس (جھوٹ) کو اپنی زبانوں سے نقل در نقل کر رہے تھے اور تم اپنے منہ سے وہ کچھ بکے جا رہے تھے جس کے بارے میں تمہیں مطلق علم نہ تھا اور تم اسے ایک ہلکی (سی) بات سمجھ رہے تھے حالانکہ وہ اللہ کے نزدیک بڑی (سخت بات) تھی۔
وَ لَوْ لَاۤ اِذْ سَمِعْتُمُوْهُ قُلْتُمْ مَّا یَكُوْنُ لَنَاۤ اَنْ نَّتَكَلَّمَ بِهٰذَا١ۖۗ سُبْحٰنَكَ هٰذَا بُهْتَانٌ عَظِیْمٌ Open ayah 24:16 in the Quran reader
اور جب تم نے اسے سنا تھا تو (سنتے ہی) کیوں نہ بول اٹھے کہ ہمیں زیبا نہیں کہ ایسی بات منہ سے نکالیں۔ معاذ اللہ ! یہ تو بڑا (بھاری) بہتان ہے۔
یَعِظُكُمُ اللّٰهُ اَنْ تَعُوْدُوْا لِمِثْلِهٖۤ اَبَدًا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَۚ Open ayah 24:17 in the Quran reader
اللہ تمہیں نصیحت کرتا ہے کہ پھر ایسی حرکت کبھی نہ کرنا اگر تم مومن ہو۔
وَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمُ الْاٰیٰتِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ Open ayah 24:18 in the Quran reader
اور اللہ (اپنے) احکام تم سے (صاف صاف) بیان کرتا ہے اور وہ (سب کچھ) جاننے والا (اور) حکمت والا ہے۔
اِنَّ الَّذِیْنَ یُحِبُّوْنَ اَنْ تَشِیْعَ الْفَاحِشَةُ فِی الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ١ۙ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 24:19 in the Quran reader
جو لوگ چاہتے ہیں کہ مسلمانوں میں فحش پھیلے ان کے لئے دنیا میں دردناک عذاب ہے اور آخرت میں (بھی) ۔ اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔
وَ لَوْ لَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ رَحْمَتُهٗ وَ اَنَّ اللّٰهَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ۠ Open ayah 24:20 in the Quran reader
اور اگر اللہ کا فضل اور اس کا رحم (وکرم) تم پر نہ ہوتا اور یہ (بات نہ ہوتی) کہ اللہ بڑا شفیق و رحیم ہے (تو تم میں بڑا فساد برپا ہوگیا ہوتا) ۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِ١ؕ وَ مَنْ یَّتَّبِعْ خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِ فَاِنَّهٗ یَاْمُرُ بِالْفَحْشَآءِ وَ الْمُنْكَرِ١ؕ وَ لَوْ لَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ رَحْمَتُهٗ مَا زَكٰى مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ اَبَدًا١ۙ وَّ لٰكِنَّ اللّٰهَ یُزَكِّیْ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ Open ayah 24:21 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو اور جو شیطان کے نقش قدم پر چلے گا تو وہ (اسے) بےحیائی اور بری باتوں ہی کا حکم دے گا اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کا رحم (وکرم) نہ ہوتا تو تم میں سے کوئی شخص بھی (توبہ کر کے) پاک نہ ہوتا۔ لیکن اللہ جس کو چاہتا ہے پاک کرتا ہے اور اللہ سننے والا (اور) جاننے والا ہے۔
وَ لَا یَاْتَلِ اُولُوا الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَ السَّعَةِ اَنْ یُّؤْتُوْۤا اُولِی الْقُرْبٰى وَ الْمَسٰكِیْنَ وَ الْمُهٰجِرِیْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١۪ۖ وَ لْیَعْفُوْا وَ لْیَصْفَحُوْا١ؕ اَلَا تُحِبُّوْنَ اَنْ یَّغْفِرَ اللّٰهُ لَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 24:22 in the Quran reader
اور تم میں سے جو لوگ فضیلت والے اور صاحب مقدرت ہیں وہ رشتہ داروں، مسکینوں اور اللہ کی راہ میں ہجرت کرنے والوں کو (مدد) نہ دینے کی قسم نہ کھا بیٹھیں اور چاہئے کہ (ان کے قصور) معاف کردیں اور درگزر کریں۔ کیا تم نہیں چاہتے کہ اللہ تمہیں بخش دے ؟ اور اللہ (کی صفت یہ ہے کہ وہ) بخشنے والا (اور) ہمیشہ رحم کرنے والا ہے۔ (پس تم بھی اللہ کے رنگ میں رنگ جاؤ) ۔
اِنَّ الَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ الْغٰفِلٰتِ الْمُؤْمِنٰتِ لُعِنُوْا فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ١۪ وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌۙ Open ayah 24:23 in the Quran reader
بیشک جو لوگ (زنا کی) تہمت لگاتے ہیں ان عورتوں پر (جو) پاک دامن (ہیں اور ایسی باتوں سے) بیخبر ، (اور) ایمان والیاں (ہیں، ایسے لوگ) دنیا اور آخرت (دونوں) میں ملعون ہیں اور (آخرت میں) ان کے لئے بڑا عذاب ہے۔
یَّوْمَ تَشْهَدُ عَلَیْهِمْ اَلْسِنَتُهُمْ وَ اَیْدِیْهِمْ وَ اَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 24:24 in the Quran reader
(وہ) اس دن (کو بھول نہ جائیں جس دن) ان کے خلاف گواہی دیں گی ان کی زبانیں اور ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں ان کاموں کی جو وہ کیا کرتے تھے۔
یَوْمَئِذٍ یُّوَفِّیْهِمُ اللّٰهُ دِیْنَهُمُ الْحَقَّ وَ یَعْلَمُوْنَ اَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِیْنُ Open ayah 24:25 in the Quran reader
اس دن اللہ ان کو ان کا واجبی بدلہ پورا پورا دے گا اور وہ جان لیں گے کہ اللہ ہی سچا (اور سچ کو سچ کر) دکھانے والا ہے۔
اَلْخَبِیْثٰتُ لِلْخَبِیْثِیْنَ وَ الْخَبِیْثُوْنَ لِلْخَبِیْثٰتِ١ۚ وَ الطَّیِّبٰتُ لِلطَّیِّبِیْنَ وَ الطَّیِّبُوْنَ لِلطَّیِّبٰتِ١ۚ اُولٰٓئِكَ مُبَرَّءُوْنَ مِمَّا یَقُوْلُوْنَ١ؕ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌ۠ Open ayah 24:26 in the Quran reader
خبیث عورتیں خبیث مردوں کے لئے ہیں اور خبیث مرد خبیث عورتوں کے لئے، اور پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لئے۔ یہ لوگ ان (تہمتوں) سے بری ہیں جو (بہتان لگانے والے) بکتے پھرتے ہیں۔ ان کے لئے (آخرت میں) مغفرت ہے اور عزت کی روزی۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُیُوْتًا غَیْرَ بُیُوْتِكُمْ حَتّٰى تَسْتَاْنِسُوْا وَ تُسَلِّمُوْا عَلٰۤى اَهْلِهَا١ؕ ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ Open ayah 24:27 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تم اپنے گھروں کے سوا (دوسرے) گھروں میں داخل نہ ہوا کرو جب تک کہ تم (ان گھر والوں سے) اجازت حاصل نہ کرلو اور تم (اجازت لینے سے پہلے) ان پر سلام نہ بھیج لو۔ یہی تمہارے لئے بہتر (طریقہ) ہے۔ تاکہ تم نصیحت پکڑو۔
فَاِنْ لَّمْ تَجِدُوْا فِیْهَاۤ اَحَدًا فَلَا تَدْخُلُوْهَا حَتّٰى یُؤْذَنَ لَكُمْ١ۚ وَ اِنْ قِیْلَ لَكُمُ ارْجِعُوْا فَارْجِعُوْا هُوَ اَزْكٰى لَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِیْمٌ Open ayah 24:28 in the Quran reader
پھر اگر گھر میں تم کسی کو نہ پاؤ تو بھی اس میں داخل نہ ہو جب تک کہ تم کو اجازت نہ مل جائے۔ اور اگر تم سے کہا جائے کہ (اس وقت موقع نہیں) لوٹ جاؤ تو (بےتامّل) لوٹ آیا کرو۔ یہ تمہارے حق میں زیادہ پاکیزہ تر ہے اور جو کچھ بھی تم کرتے ہو اللہ اسے خوب جانتا ہے۔
لَیْسَ عَلَیْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَدْخُلُوْا بُیُوْتًا غَیْرَ مَسْكُوْنَةٍ فِیْهَا مَتَاعٌ لَّكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تُبْدُوْنَ وَ مَا تَكْتُمُوْنَ Open ayah 24:29 in the Quran reader
(البتہ) ان گھروں میں جہاں کوئی نہیں رہتا اور جہاں تمہارے فائدے کی کوئی چیز ہو (تو) تمہارے (بےاجازت) چلے جانے سے تم پر (کوئی) گناہ نہیں اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو اور جو کچھ چھپاتے ہو اللہ (سب) جانتا ہے۔
قُلْ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِهِمْ وَ یَحْفَظُوْا فُرُوْجَهُمْ١ؕ ذٰلِكَ اَزْكٰى لَهُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ خَبِیْرٌۢ بِمَا یَصْنَعُوْنَ Open ayah 24:30 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) مومن مردوں سے کہو کہ اپنی نظریں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔ یہ ان کے حق میں زیادہ پاکیزہ ہے (اور) جو کچھ بھی لوگ کیا کرتے ہیں بیشک اللہ کو (سب) خبر ہے۔
وَ قُلْ لِّلْمُؤْمِنٰتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِهِنَّ وَ یَحْفَظْنَ فُرُوْجَهُنَّ وَ لَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَهُنَّ اِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَ لْیَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلٰى جُیُوْبِهِنَّ١۪ وَ لَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَهُنَّ اِلَّا لِبُعُوْلَتِهِنَّ اَوْ اٰبَآئِهِنَّ اَوْ اٰبَآءِ بُعُوْلَتِهِنَّ اَوْ اَبْنَآئِهِنَّ اَوْ اَبْنَآءِ بُعُوْلَتِهِنَّ اَوْ اِخْوَانِهِنَّ اَوْ بَنِیْۤ اِخْوَانِهِنَّ اَوْ بَنِیْۤ اَخَوٰتِهِنَّ اَوْ نِسَآئِهِنَّ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُنَّ اَوِ التّٰبِعِیْنَ غَیْرِ اُولِی الْاِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ اَوِ الطِّفْلِ الَّذِیْنَ لَمْ یَظْهَرُوْا عَلٰى عَوْرٰتِ النِّسَآءِ١۪ وَ لَا یَضْرِبْنَ بِاَرْجُلِهِنَّ لِیُعْلَمَ مَا یُخْفِیْنَ مِنْ زِیْنَتِهِنَّ١ؕ وَ تُوْبُوْۤا اِلَى اللّٰهِ جَمِیْعًا اَیُّهَ الْمُؤْمِنُوْنَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ Open ayah 24:31 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) مومن عورتوں سے کہو کہ (وہ بھی) اپنی نظریں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں مگر جو کھلی چیز ہے اس میں سے، اور اپنے سینوں پر دوپٹوں کے بکل مارے رہیں اور اپنی زینت ظاہر نہ ہونے دیں مگر اپنے شوہروں پر، اپنے باپ پر، اپنے شوہروں کے باپ پر، اپنے بیٹوں پر، اپنے شوہر کے بیٹوں پر، اپنے بھائیوں پر، اپنے بھائیوں کے بیٹوں پر، اپنی بہنوں کے بیٹوں پر، اپنی (میل جول کی) عورتوں پر، اپنے لونڈی غلام پر، ان زیردست مردوں پر جو (عورتوں) سے کچھ غرض نہ رکھتے ہوں، یا وہ بچے جو عورتوں کی پوشیدہ باتوں سے ابھی آگاہ نہیں ہوئے ہوں۔ اور (انہیں چاہئے کہ چلنے میں) اپنے پاؤں (زمین پر ایسے زور سے) نہ ماریں کہ جو زینت انہوں نے چھپا رکھی ہو اس کا علم (لوگوں کو) ہوجائے۔ اے ایمان والو، (اگر تم سے ان احکام کی بجا آوری میں کوتاہی ہوگئی ہو تو) تم سب اللہ کی جناب میں توبہ کرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔
وَ اَنْكِحُوا الْاَیَامٰى مِنْكُمْ وَ الصّٰلِحِیْنَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَ اِمَآئِكُمْ١ؕ اِنْ یَّكُوْنُوْا فُقَرَآءَ یُغْنِهِمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ Open ayah 24:32 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) تم میں سے جو بےنکاح ہوں ان کا نکاح کردیا کرو اور (اسی طرح) تمہارے لونڈی غلاموں میں سے جو نیک بخت ہوں ان کا بھی۔ اگر وہ لوگ مفلس ہوں گے تو اللہ اپنے فضل سے ان کو غنی کر دے گا۔ اللہ بڑی وسعت والا (اور خوب) جاننے والا ہے۔
وَ لْیَسْتَعْفِفِ الَّذِیْنَ لَا یَجِدُوْنَ نِكَاحًا حَتّٰى یُغْنِیَهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ١ؕ وَ الَّذِیْنَ یَبْتَغُوْنَ الْكِتٰبَ مِمَّا مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْ فَكَاتِبُوْهُمْ اِنْ عَلِمْتُمْ فِیْهِمْ خَیْرًا١ۖۗ وَّ اٰتُوْهُمْ مِّنْ مَّالِ اللّٰهِ الَّذِیْۤ اٰتٰىكُمْ١ؕ وَ لَا تُكْرِهُوْا فَتَیٰتِكُمْ عَلَى الْبِغَآءِ اِنْ اَرَدْنَ تَحَصُّنًا لِّتَبْتَغُوْا عَرَضَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ؕ وَ مَنْ یُّكْرِهْهُّنَّ فَاِنَّ اللّٰهَ مِنْۢ بَعْدِ اِكْرَاهِهِنَّ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 24:33 in the Quran reader
اور جو لوگ نکاح (کرنے) کا مقدور نہیں رکھتے انھیں چاہئے کہ ضبط (نفس) کریں یہاں تک کہ اللہ انھیں اپنے فضل سے غنی کر دے۔ اور (دیکھو، ) تمہارے مملوکوں میں سے جو مکاتبت کے خواہاں ہوں ان سے مکاتبت کرلو بشرطیکہ تم ان میں بہتری (کے آثار) پاؤ، اور اللہ کے اس مال میں سے بھی انھیں دو جو اس نے تمہیں عطا کیا ہے۔ اور اپنی لونڈیوں کو جو پاک دامن رہنا چاہتی ہیں دنیوی فائدوں کی غرض سے بدکاری پر مجبور نہ کرو اور جو کوئی انھیں مجبور کرے گا تو ان کے مجبور کئے جانے کے بعد اللہ (ان کے لئے) بخشنے والا (اور) ہمیشہ رحم کرنے والا ہے۔
وَ لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ اٰیٰتٍ مُّبَیِّنٰتٍ وَّ مَثَلًا مِّنَ الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ وَ مَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِیْنَ۠ Open ayah 24:34 in the Quran reader
(مسلمانو، ) ہم نے تمہارے پاس کھلے کھلے احکام بھیج دئیے ہیں اور جو لوگ تم سے پہلے ہو گزرے ہیں ان کے (عبرتناک) حالات اور پرہیزگاروں کے لئے نصیحت (کی باتیں بھی) ۔
اَللّٰهُ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ مَثَلُ نُوْرِهٖ كَمِشْكٰوةٍ فِیْهَا مِصْبَاحٌ١ؕ اَلْمِصْبَاحُ فِیْ زُجَاجَةٍ١ؕ اَلزُّجَاجَةُ كَاَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّیٌّ یُّوْقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبٰرَكَةٍ زَیْتُوْنَةٍ لَّا شَرْقِیَّةٍ وَّ لَا غَرْبِیَّةٍ١ۙ یَّكَادُ زَیْتُهَا یُضِیْٓءُ وَ لَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ١ؕ نُوْرٌ عَلٰى نُوْرٍ١ؕ یَهْدِی اللّٰهُ لِنُوْرِهٖ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ یَضْرِبُ اللّٰهُ الْاَمْثَالَ لِلنَّاسِ١ؕ وَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌۙ Open ayah 24:35 in the Quran reader
اللہ (ہی) نور ہے آسمانوں اور زمین کا۔ اس کے نور کی مثال ایسی ہے جیسے کہ ایک طاق ہے (اور) اس میں ایک چراغ (رکھا ہوا) ہے (اور) وہ چراغ ایک قندیل میں ہے (اور) قندیل (کا یہ حال ہے کہ) گویا ایک چمکدار ستارہ، (اور وہ چراغ) زیتون کے ایسے مبارک درخت (کے تیل) سے روشن کیا جاتا ہے جو نہ شرقی ہے نہ غربی، (اور وہ تیل اس قدر صاف اور سلگنے والا ہے کہ) ایسا معلوم ہوتا ہے کہ خودبخود جل اٹھے گا اگرچہ آگ اسے نہ بھی چھوئے، (اور جب آگ بھی لگ گئی تب تو) نورٌ علیٰ نور ہے۔ اللہ اپنے اس نور کی طرف جس کو چاہتا ہے راہ دکھاتا ہے، اور وہ لوگوں (کے سمجھنے) کے لئے مثالیں بیان فرماتا ہے اور وہ ہر چیز سے خوب واقف ہے۔
فِیْ بُیُوْتٍ اَذِنَ اللّٰهُ اَنْ تُرْفَعَ وَ یُذْكَرَ فِیْهَا اسْمُهٗ١ۙ یُسَبِّحُ لَهٗ فِیْهَا بِالْغُدُوِّ وَ الْاٰصَالِۙ Open ayah 24:36 in the Quran reader
(اس نور کی طرف ہدایت پانے والے) ان گھروں میں (پائے جاتے) ہیں جن کی تعظیم کا اور ان میں اپنے نام کی یاد کا اللہ نے حکم دیا ہے۔ (ان میں) صبح و شام ایسے لوگ اللہ کی تسبیح (وتقدیس) کرتے رہتے ہیں۔
رِجَالٌ١ۙ لَّا تُلْهِیْهِمْ تِجَارَةٌ وَّ لَا بَیْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِ وَ اِقَامِ الصَّلٰوةِ وَ اِیْتَآءِ الزَّكٰوةِ١۪ۙ یَخَافُوْنَ یَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِیْهِ الْقُلُوْبُ وَ الْاَبْصَارُۗۙ Open ayah 24:37 in the Quran reader
جنہیں نہ تجارت غفلت میں ڈالتی ہے نہ (خریدو) فروخت اللہ کی یاد سے اور اقامت صلوۃ اور ادائے زکوٰۃ سے۔ وہ اس دن سے ڈرتے رہتے ہیں جب (مارے خوف کے) دل الٹ جائیں گے اور آنکھیں (پھری کی) پھری رہ جائیں گی۔
لِیَجْزِیَهُمُ اللّٰهُ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا وَ یَزِیْدَهُمْ مِّنْ فَضْلِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ Open ayah 24:38 in the Quran reader
(وہ سب کچھ اس لئے کرتے ہیں کہ) اللہ ان کے بہترین اعمال کا بدلہ دے اور مزید اپنے فضل سے نوازے۔ اور اللہ جسے چاہتا ہے بےحساب رزق دیتا ہے۔
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَعْمَالُهُمْ كَسَرَابٍۭ بِقِیْعَةٍ یَّحْسَبُهُ الظَّمْاٰنُ مَآءً١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءَهٗ لَمْ یَجِدْهُ شَیْئًا وَّ وَجَدَ اللّٰهَ عِنْدَهٗ فَوَفّٰىهُ حِسَابَهٗ١ؕ وَ اللّٰهُ سَرِیْعُ الْحِسَابِۙ Open ayah 24:39 in the Quran reader
(اس کے برعکس) جن لوگوں نے کفر (کا راستہ اختیار) کیا ان کے اعمال (نرے دھوکے کی ٹٹی ہیں) جیسے دشت (بےآب) میں سراب کہ پیاسا (دور سے) اسے پانی سمجھے ہوئے تھا یہاں تک کہ جب اس کے پاس پہنچا تو کچھ بھی نہ پایا اور (دیکھا تو) اللہ کو اپنے پاس موجود پایا جس نے اس (کے اعمال) کا حساب پورا پورا چکا دیا اور اللہ جلد حساب چکانے والا ہے۔