110. Surah An-Nasr

النصرDivine Support · 3 ayahsتفسیر الکتاب

Ayah 110:1

اِذَا جَآءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَ الْفَتْحُۙ Open ayah 110:1 in the Quran reader

(اے پیغمبر، ) جب اللہ کی مدد آپہنچی اور (مکہ) فتح (ہو گیا)

[1] یہ قرآن مجید کی آخری سورت ہے جو نبی اکرم ﷺ کی وفات سے تقریباً تین ماہ پہلے نازل ہوئی۔ اس کے بعد بعض آیات تو نازل ہوئیں مگر کوئی پوری سورت نازل نہیں ہوئی۔
Ayah 110:2

وَ رَاَیْتَ النَّاسَ یَدْخُلُوْنَ فِیْ دِیْنِ اللّٰهِ اَفْوَاجًاۙ Open ayah 110:2 in the Quran reader

اور تم نے لوگوں کو (بچشم خود) دیکھ لیا کہ اللہ کے دین میں جوق در جوق داخل ہو رہے ہیں

[2] بڑی فیصلہ کن چیز یہ تھی کہ مکہ معظمہ فتح ہوجائے۔ اسی پر اکثر قبائل عرب کی نظریں لگی ہوئی تھیں۔ اس سے پہلے ایک ایک دو دو آدمی اسلام میں داخل ہوتے تھے۔ فتح مکہ (رمضان سنہ 8 ھ) کے بعد جوق درجوق داخل ہونے لگے یہاں تک کہ سارا عرب اسلام کا کلمہ پڑھنے لگا اور جو مقصد آپ ﷺ کی بعثت کا تھا پورا ہوا۔
Ayah 110:3

فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ اسْتَغْفِرْهُ١ؔؕ اِنَّهٗ كَانَ تَوَّابًا۠ Open ayah 110:3 in the Quran reader

تو اپنے رب کی حمد (وثنا) کے ساتھ (اس کی) تسبیح (وتقدیس) میں مشغول ہوجاؤ اور اس سے استغفار کرو۔ بیشک وہ بڑا توبہ قبول کرنے ولا ہے۔

[3] یعنی سمجھ لو کہ مقصود بعثت کا اور دنیا میں رہنے کا ( جو تکمیل دین تھا) پورا ہوچکا۔ اب سفر آخرت قریب ہے لہذا کثرت سے اپنے رب کی حمدوثنا اور تسبیح و تقدیس میں لگ جاؤ اور فتوحات اور کامیابیوں پر اس کا شکر ادا کرو۔ [4] تشریح کے لئے ملاحظہ ہو سورة محمد حاشیہ 11 صفحہ 9221۔