109. Surah Al-Kaafiroon

الكافرونThe Disbelievers · 6 ayahsتفسیر الکتاب

Ayahs 109:1–2

قُلْ یٰۤاَیُّهَا الْكٰفِرُوْنَۙ Open ayah 109:1 in the Quran reader

(اے پیغمبر، ان کافروں سے) کہہ دو کہ اے کافرو،

لَاۤ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَۙ Open ayah 109:2 in the Quran reader

نہ تو میں پوجوں گا جن کو تم پوجتے ہو،

[1] یہ خطاب روسائے قریش سے ہے جنہوں نے نبی ﷺ سے کہا کہ آؤ ہم سے اس شرط پر صلح کرلو کہ ایک سال تک تم ہمارے معبودوں کی پرستش کیا کرو، پھر دوسرے سال ہم تمہارے معبود کو پوجیں۔ اس طرح دونوں فریقوں کو ہر ایک کے دین میں سے کچھ نہ کچھ حصہ مل جائے گا۔ اس پر یہ سورت نازل ہوئی۔
Ayah 109:3

وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُۚ Open ayah 109:3 in the Quran reader

اور نہ تم پوجنے والے ہو جسے میں پوجتا ہوں،

[2] یعنی اللہ کے سوا جو معبود تم نے بنا رکھے ہیں نہ میں ان کو پوجوں گا اور نہ تم اس اللہ کو بلاشرکت غیرے پوجو گے جس کی عبادت میں کرتا ہوں۔
Ayah 109:4

وَ لَاۤ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّمْۙ Open ayah 109:4 in the Quran reader

اور نہ میں پوجنے والا ہوا، جن کو تم نے پوجا،

[3] اوپر کا اعلان جیسا کہ واضح ہوا مستقبل سے ہے۔ اب یہ ماضی سے متعلق بھی آپ نے اپنا موقف واضح فرما دیا کہ میں ماضی میں بھی کبھی ان معبودوں کا پرستار نہیں رہا ہوں جن کی تم نے پرستش کی۔
Ayah 109:5

وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُؕ Open ayah 109:5 in the Quran reader

اور نہ تم پوجنے والے ہوئے جسے میں پوجتا آ رہا ہوں۔

[4] یہ آیت لفظاً تو آیت نمبر 3 کا اعادہ ہے جس کی وجہ سے تکرار کا شبہ پیدا ہوگیا ہے لیکن معناً یہ اس سے مختلف ہے۔ اس کا تعلق آیت نمبر 4 کی طرح دور ماضی سے ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اگر تم اس مغالطے میں مبتلا ہو کہ ماضی میں تم بھی اسی معبود کی پوجا کرتے رہے ہو جس کی میں پوجا کرتا رہا ہوں تو یہ محض تمہاری خام خیالی ہے۔ شرک کے ساتھ میرے معبود کی پرستش کا جیسا کہ اوپر واضح ہوا کوئی امکان ہی نہیں ہے اور تم شرک سے کبھی پاک نہیں ہوئے۔
Ayah 109:6

لَكُمْ دِیْنُكُمْ وَ لِیَ دِیْنِ۠ Open ayah 109:6 in the Quran reader

تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور میرے لئے میرادین۔

[5] یعنی جب میرے دین اور تمہارے دین میں کوئی اشتراک نہ ماضی میں ہوا نہ حاضر میں تو آئندہ کس طرح توقع کرتے ہو کہ ہم ایک نقطے پر جمع ہو سکیں گے۔ پس میرے لئے میرا دین ہے اور تمہارے لئے تمہارا دین۔