80. Surah Abasa
عبسHe frowned · 42 ayahsتدبرِ قرآن
وَ وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ عَلَیْهَا غَبَرَةٌۙ Open ayah 80:40 in the Quran reader
اور کتنے چہروں پر اس دن خاک اڑتی
تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌؕ Open ayah 80:41 in the Quran reader
اور سیاہی چھائی ہوگی ،
اہل کفر کے چہروں کا جو حال ہو گا اس کی تصویر یوں کھینچی ہے کہ ’وَوُجُوْہٌ یَّوْمَئِذٍ عَلَیْھَا غَبَرَۃٌ تَرْھَقُھَا قَتَرَۃٌ‘ کہ ان پر خاک اڑ رہی اور سیاہی چھائی ہوئی ہو گی۔ اس لیے کہ ان پر امید کے تمام دروازے بند ہو چکے ہوں گے۔
اُولٰٓئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ۠ Open ayah 80:42 in the Quran reader
یہی کافرو نابکارہوں گے !
’اُولٰٓئِکَ ھُمُ الْکَفَرَۃُ الْفَجَرَۃُ‘۔ یہ آخر میں ان کی فرد قرار داد جرم کی طرف اجمالی اشارہ ہے کہ ان کا یہ حشر اس وجہ سے ہو گا کہ یہ خدا کے ناشکرے اور اس کے باغی و نافرمان رہے ہیں۔