70. Surah Al-Ma'aarij
المعارجThe Ascending Stairways · 44 ayahsسراج البیان
فَمَالِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا قِبَلَكَ مُهْطِعِیْنَۙ Open ayah 70:36 in the Quran reader
پھر ان کافروں کو کیا ہوگیا ۔ کہ تیری طرف دوڑے آتے ہیں
عَنِ الْیَمِیْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ عِزِیْنَ Open ayah 70:37 in the Quran reader
دہنے اور بائیں سے گروہ گروہ ہوکر
اَیَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّدْخَلَ جَنَّةَ نَعِیْمٍۙ Open ayah 70:38 in the Quran reader
کیا ہر شخص ان میں سے یہ لالچ رکھتا ہے کہ وہ نعمت کے باغ میں داخل ہو
كَلَّا١ؕ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّمَّا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 70:39 in the Quran reader
ہرگز نہیں ہم نے انہیں اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ جانتے ہیں
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشٰرِقِ وَ الْمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوْنَۙ Open ayah 70:40 in the Quran reader
سو میں مشرقوں اور مغربوں کے رب کی قسم کھاتا ہوں بیشک ہم اس بات پر قادر ہیں
عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ خَیْرًا مِّنْهُمْ١ۙ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَ Open ayah 70:41 in the Quran reader
کہ ان سے بہتر لوگ بدل لائیں اور ہم عاجز نہیں
فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَ یَلْعَبُوْا حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَۙ Open ayah 70:42 in the Quran reader
سو تو انہیں چھوڑ کر بکواس کریں اور کھیلیں ۔ یہاں تک کہ اپنے اس دن سے آملیں جس کا ان سے (ف 1) وعدہ کیا گیا ہے
یَوْمَ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمْ اِلٰى نُصُبٍ یُّوْفِضُوْنَۙ Open ayah 70:43 in the Quran reader
جس دن قبروں سے اس طرح اڑتے نکلیں گے ۔ کہ گویا وہ کسی نشان کی طرف (یعنی گول) دوڑتے چلے جارہے ہیں
خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ١ؕ ذٰلِكَ الْیَوْمُ الَّذِیْ كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ۠ Open ayah 70:44 in the Quran reader
ان کی آنکھیں نیچے کی طرف جھکی ہوئی ہوں گی ۔ ان پر ذلت (ف 1) چھارہی ہوگی ۔ یہ وہ دن ہے جس کا وعدہ ان سے کیا گیا تھا