15. Surah Al-Hijr
الحجرThe Rock · 99 ayahsسراج البیان
قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَۙ Open ayah 15:37 in the Quran reader
فرمایا ۔ تجھے مہلت ملی ۔ (ف 1) ۔
اِلٰى یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ Open ayah 15:38 in the Quran reader
مقررہ وقت کے دن تک ۔
قَالَ رَبِّ بِمَاۤ اَغْوَیْتَنِیْ لَاُزَیِّنَنَّ لَهُمْ فِی الْاَرْضِ وَ لَاُغْوِیَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 15:39 in the Quran reader
بولا اے رب اس لئے کہ تونے مجھے گمراہ کیا میں بھی ان سب آدمیوں کو زمین بہاریں دکھلاؤں گا اور گمراہ کروں گا ۔
اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 15:40 in the Quran reader
سوائے ان کے جو تیرے برگزیدہ بندے ہیں ۔
قَالَ هٰذَا صِرَاطٌ عَلَیَّ مُسْتَقِیْمٌ Open ayah 15:41 in the Quran reader
فرمایا یہی (برگزیدگی) میرے پاس آن کی سیدھی راہ ہے ۔
اِنَّ عِبَادِیْ لَیْسَ لَكَ عَلَیْهِمْ سُلْطٰنٌ اِلَّا مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْغٰوِیْنَ Open ayah 15:42 in the Quran reader
جو میرے بندے ہیں ان پر تیرا غلبہ نہ ہوگا مگر جو گمراہوں میں سے تیرا پیرو ہوا ۔
وَ اِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ اَجْمَعِیْنَ۫ۙ Open ayah 15:43 in the Quran reader
اور ان سب کی وعدہ گاہ دوزخ ہے ۔
لَهَا سَبْعَةُ اَبْوَابٍ١ؕ لِكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُوْمٌ۠ Open ayah 15:44 in the Quran reader
جس کے سات دروازے ہیں (اور) ہر دروازے کے لئے ان میں سے ایک فرقہ مقرر ہے ۔
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍؕ Open ayah 15:45 in the Quran reader
بیشک جو متقی ہیں وہ باغوں اور چشموں میں ہونگے ۔
اُدْخُلُوْهَا بِسَلٰمٍ اٰمِنِیْنَ Open ayah 15:46 in the Quran reader
سل امتی سے امن کے ساتھ اس میں داخل ہوجاؤ ۔
وَ نَزَعْنَا مَا فِیْ صُدُوْرِهِمْ مِّنْ غِلٍّ اِخْوَانًا عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ Open ayah 15:47 in the Quran reader
اور جو ان کے دلوں میں خفگی ہی ہم اسے نکال ڈالیں گے بھائی ہو کر آمنے سامنے تختوں پر ہوں گے ،
لَا یَمَسُّهُمْ فِیْهَا نَصَبٌ وَّ مَا هُمْ مِّنْهَا بِمُخْرَجِیْنَ Open ayah 15:48 in the Quran reader
انہیں وہاں کچھ تکلیف نہ پہنچے گی اور وہاں سے کبھی نہ نکلیں گے ۔
نَبِّئْ عِبَادِیْۤ اَنِّیْۤ اَنَا الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُۙ Open ayah 15:49 in the Quran reader
میرے بندوں سے کہہ دے کہ میں بخشنے والا مہربان ہوں (ف 1) ۔
وَ اَنَّ عَذَابِیْ هُوَ الْعَذَابُ الْاَلِیْمُ Open ayah 15:50 in the Quran reader
اور کہ میرا عذاب دیکھ دینے والا عذاب ہے ۔
وَ نَبِّئْهُمْ عَنْ ضَیْفِ اِبْرٰهِیْمَۘ Open ayah 15:51 in the Quran reader
اور انہیں ابراہیم (علیہ السلام) کے مہمانوں کا حال سنا دے ،
اِذْ دَخَلُوْا عَلَیْهِ فَقَالُوْا سَلٰمًا١ؕ قَالَ اِنَّا مِنْكُمْ وَ جِلُوْنَ Open ayah 15:52 in the Quran reader
جب اس کے پاس آئے ، بولے سلام وہ بولا ہم تم سے ڈرتے ہیں ۔
قَالُوْا لَا تَوْجَلْ اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰمٍ عَلِیْمٍ Open ayah 15:53 in the Quran reader
بولے ، خوف نہ کر ہم تجھے ایک ہوشیار لڑکے کی بشارت دیتے ہیں ۔
قَالَ اَبَشَّرْتُمُوْنِیْ عَلٰۤى اَنْ مَّسَّنِیَ الْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُوْنَ Open ayah 15:54 in the Quran reader
کہا تم مجھے خوشی سناتے ہو جب کہ مجھ پر بڑھاپا آچکا ہے تو کس بات کی خوشی سناتے ہو ۔
قَالُوْا بَشَّرْنٰكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُنْ مِّنَ الْقٰنِطِیْنَ Open ayah 15:55 in the Quran reader
کہا کہ ہم تجھے ٹھیک بشارت دیتے ہیں سو تو ناامیدوں میں نہ ہو (ف 1) ۔
قَالَ وَ مَنْ یَّقْنَطُ مِنْ رَّحْمَةِ رَبِّهٖۤ اِلَّا الضَّآلُّوْنَ Open ayah 15:56 in the Quran reader
بولا اپنے رب کی رحمت سے گمراہوں کے سوا اور کون ناامید ہوتا ہے ۔
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ اَیُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ Open ayah 15:57 in the Quran reader
بولا اے رسولو ! تمہارا مطلب کیا ہے ۔
قَالُوْۤا اِنَّاۤ اُرْسِلْنَاۤ اِلٰى قَوْمٍ مُّجْرِمِیْنَۙ Open ayah 15:58 in the Quran reader
بولے ہم گنہ گار لوگوں کی طرف بھیجے گئے ہیں ،
اِلَّاۤ اٰلَ لُوْطٍ١ؕ اِنَّا لَمُنَجُّوْهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 15:59 in the Quran reader
مگر لوط (علیہ السلام) کے گھر والے کہ ہم ان سب کو نجات دیں گے ،
اِلَّا امْرَاَتَهٗ قَدَّرْنَاۤ١ۙ اِنَّهَا لَمِنَ الْغٰبِرِیْنَ۠ Open ayah 15:60 in the Quran reader
لیکن اس کی عورت کو نہیں کہ ہم نے مقرر کردیا ہے کہ وہ پیچھے رہنے والوں میں ہو ،
فَلَمَّا جَآءَ اٰلَ لُوْطِ اِ۟لْمُرْسَلُوْنَۙ Open ayah 15:61 in the Quran reader
پھر جب رسول لوط (علیہ السلام) کے گھر آئے ۔
قَالَ اِنَّكُمْ قَوْمٌ مُّنْكَرُوْنَ Open ayah 15:62 in the Quran reader
بولا تم اوپرے لوگ معلوم ہوتے ہو ،
قَالُوْا بَلْ جِئْنٰكَ بِمَا كَانُوْا فِیْهِ یَمْتَرُوْنَ Open ayah 15:63 in the Quran reader
بولے نہیں ہم تیرے پاس وہ چیز لے کر آئے ہیں ، جس میں اہل شہر شک کرتے تھے (یعنی عذاب)
وَ اَتَیْنٰكَ بِالْحَقِّ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ Open ayah 15:64 in the Quran reader
اور ہم تیرے پاس حق بات لائے اور ہم سچے ہیں ،
فَاَسْرِ بِاَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّیْلِ وَ اتَّبِعْ اَدْبَارَهُمْ وَ لَا یَلْتَفِتْ مِنْكُمْ اَحَدٌ وَّ امْضُوْا حَیْثُ تُؤْمَرُوْنَ Open ayah 15:65 in the Quran reader
سو تو اپنے گھر والوں کو کچھ رات رہے لے نکل اور خود ان کے پیچھے چل اور تم میں کوئی مڑ کر نہ دیکھے ، اور چلے جاؤ جہاں تم کو حکم ہوا ہے ۔
وَ قَضَیْنَاۤ اِلَیْهِ ذٰلِكَ الْاَمْرَ اَنَّ دَابِرَ هٰۤؤُلَآءِ مَقْطُوْعٌ مُّصْبِحِیْنَ Open ayah 15:66 in the Quran reader
اور لوط (علیہ السلام) کے دل میں ہم نے یہ بات قائم کردی تھی کہ صبح ہوتے ہی ان لوگوں کی جڑ کاٹی جائے گی (ف 1) ۔
وَ جَآءَ اَهْلُ الْمَدِیْنَةِ یَسْتَبْشِرُوْنَ Open ayah 15:67 in the Quran reader
اور اہل شہر خوشیاں کرتے آئے ۔
قَالَ اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ ضَیْفِیْ فَلَا تَفْضَحُوْنِۙ Open ayah 15:68 in the Quran reader
بولا یہ میرے مہمان ہیں سو مجھے رسوا نہ کرو ،
وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ لَا تُخْزُوْنِ Open ayah 15:69 in the Quran reader
اور خدا سے ڈرو اور میری آبرو مت کھوؤ ۔
قَالُوْۤا اَوَ لَمْ نَنْهَكَ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 15:70 in the Quran reader
بولے ، کیا ہم نے تجھے جہان کی حمایت سے نہ روکا تھا ،
قَالَ هٰۤؤُلَآءِ بَنٰتِیْۤ اِنْ كُنْتُمْ فٰعِلِیْنَؕ Open ayah 15:71 in the Quran reader
بولا یہ میری بیٹیاں حاضر ہیں اگر (نکاح) کرنا چاہو ۔
لَعَمْرُكَ اِنَّهُمْ لَفِیْ سَكْرَتِهِمْ یَعْمَهُوْنَ Open ayah 15:72 in the Quran reader
تیری جان کی قسم وہ اپنی مستی میں مدہوش ہیں ۔
فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ مُشْرِقِیْنَۙ Open ayah 15:73 in the Quran reader
سو سورج نکلتے وقت انہیں چنگھاڑ نے پکڑ لیا ،
فَجَعَلْنَا عَالِیَهَا سَافِلَهَا وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ حِجَارَةً مِّنْ سِجِّیْلٍؕ Open ayah 15:74 in the Quran reader
پھر ہم نے اس بستی کو اوپر نیچے کردیا ، اور ان پر کھنگر کی قسم سے پتھر برسائے ۔
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّلْمُتَوَسِّمِیْنَ Open ayah 15:75 in the Quran reader
بیشک اس قصہ میں دھیان کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں ،
وَ اِنَّهَا لَبِسَبِیْلٍ مُّقِیْمٍ Open ayah 15:76 in the Quran reader
اور وہ بستی سیدھی راہ پر ہے (یعنی شاہراہ عام ہے ) ۔