اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَجَعَلَ الظُّلُمٰتِ وَالنُّوْرَ ؕ۬— ثُمَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ یَعْدِلُوْنَ ۟اَلۡحَمۡدُ لِلّٰهِ الَّذِىۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَجَعَلَ الظُّلُمٰتِ وَالنُّوۡرَ ؕ ثُمَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِرَبِّهِمۡ يَعۡدِلُوۡنَ
ہر طرح کی تعریف خدا ہی کو سزاوار ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور اندھیرا اور روشنی بنائی پھر بھی کافر (اور چیزوں کو) خدا کے برابر ٹھیراتے ہیں
Tafseer of 6:1
1- تمام تر کمالات کے ساتھ توصیف اور اعلیٰ خوبیوں کے ساتھ تعریف جس میں محبت بھی شامل ہو صرف اس اللہ کے لیے ثابت ہے جس نے بغیر کسی سابقہ نمونے کے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا۔ دن اور رات کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے والا بنایا۔ جس نے رات کو تاریک بنایا اور دن کو جگمگایا۔ اس کے باوجود کافر دوسروں کو اللہ کے برابر اور اس کا شریک قرار دیتے ہیں۔