یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَوْفُوْا بِالْعُقُوْدِ ؕ۬— اُحِلَّتْ لَكُمْ بَهِیْمَةُ الْاَنْعَامِ اِلَّا مَا یُتْلٰی عَلَیْكُمْ غَیْرَ مُحِلِّی الصَّیْدِ وَاَنْتُمْ حُرُمٌ ؕ— اِنَّ اللّٰهَ یَحْكُمُ مَا یُرِیْدُ ۟يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَوۡفُوۡا بِالۡعُقُوۡدِ ؕ اُحِلَّتۡ لَـكُمۡ بَهِيۡمَةُ الۡاَنۡعَامِ اِلَّا مَا يُتۡلٰى عَلَيۡكُمۡ غَيۡرَ مُحِلِّى الصَّيۡدِ وَاَنۡـتُمۡ حُرُمٌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ يَحۡكُمُ مَا يُرِيۡدُ
اے ایمان والو! اپنے اقراروں کو پورا کرو۔ تمہارے لیے چارپائے جانور (جو چرنے والے ہیں) حلال کر دیئے گئے ہیں۔ بجز ان کے جو تمہیں پڑھ کر سنائے جاتے ہیں مگر احرام (حج) میں شکار کو حلال نہ جاننا۔ خدا جیسا چاہتا ہے حکم دیتا ہے
Tafseer of 5:1
1- اے ایمان والو! وہ تمام معاہدے پورے کرو جو تمھارے اور تمھارے خالق کے درمیان ہیں اور اسی طرح تمھارے جو معاہدے اللہ تعالیٰ کی مخلوق کے ساتھ ہیں، وہ بھی پورے کرو۔ اللہ تعالیٰ نے تمھارے لیے اپنی خاص رحمت سے چوپائے جانور (اونٹ، گائے اور بکری) حلال کیے ہیں، سوائے ان کے جن کی حرمت کا تمھیں بتا دیا گیا ہے۔ اسی طرح حج اور عمرے کے احرام کی حالت میں خشکی کے شکار بھی تم پرحرام قرار دیے گئے ہیں۔ بے شک اللہ تعالیٰ اپنی حکمت کے مطابق حلال و حرام کے جوفیصلے چاہتا ہے، کرتا ہے۔ اسے کوئی مجبور کرنے والا ہے نہ اس کے فیصلے پر کسی کو اعتراض کا حق حاصل ہے۔