صٓ وَالْقُرْاٰنِ ذِی الذِّكْرِ ۟ؕصٓ ۚ وَالۡقُرۡاٰنِ ذِى الذِّكۡرِؕ
ص۔ قسم ہے اس قرآن کی جو نصیحت دینے والا ہے (کہ تم حق پر ہو)
Tafseer of 38:1
1- (صٓ) اس طرح کے حروف مقطعات پر تفصیلی کلام سورۂ بقرہ کی ابتدا میں گزر چکا ہے۔ میں قسم کھاتا ہوں اس قرآن کی جو لوگوں کے لیے ایسی یاد دہانی پر مشتمل ہے جو دنیا و آخرت میں ان کے لیے نفع بخش ہے۔ معاملہ ایسے نہیں جیسا مشرک سمجھتے ہیں کہ اللہ کے ساتھ اس کے شریک ہیں۔