37. As-Saaffaatالصافات

Those drawn up in Ranks · Meccan · 182 ayahs · 5 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

وَالصّٰٓفّٰتِ صَفًّا ۟ۙوَالصّٰٓفّٰتِ صَفًّا

قسم ہے صف باندھنے والوں کی پرا جما کر

Tafseer of 37:1

1-میں ان فرشتوں کی قسم کھاتا ہوں جو اپنی عبادت میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح صف بناتے ہیں۔

فَالزّٰجِرٰتِ زَجْرًا ۟ۙفَالزّٰجِرٰتِ زَجۡرًا

پھر ڈانٹنے والوں کی جھڑک کر

Tafseer of 37:2

2-میں قسم کھاتا ہوں ان فرشتوں کی جو بادلوں کو ڈانٹتے اور انھیں اس طرف ہانک لے جاتے ہیں جہاں اللہ تعالیٰ انھیں برسانا چاہتا ہے۔

فَالتّٰلِیٰتِ ذِكْرًا ۟ۙفَالتّٰلِيٰتِ ذِكۡرًا

پھر ذکر (یعنی قرآن) پڑھنے والوں کی (غور کرکر)

Tafseer of 37:3

3-میں قسم کھاتا ہوں ان فرشتوں کی جو اللہ کے کلام کی تلاوت کرتے ہیں۔

اِنَّ اِلٰهَكُمْ لَوَاحِدٌ ۟ؕاِنَّ اِلٰهَكُمۡ لَوَاحِدٌ

کہ تمہارا معبود ایک ہے

Tafseer of 37:4

4-اے لوگو! بلاشبہ تمھارا معبودِ برحق ایک ہی ہے جس کا کوئی شریک نہیں اور وہ ہے اللہ۔

رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَیْنَهُمَا وَرَبُّ الْمَشَارِقِ ۟ؕرَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا وَرَبُّ الۡمَشَارِقِ

جو آسمانوں اور زمین اور جو چیزیں ان میں ہیں سب کا مالک ہے اور سورج کے طلوع ہونے کے مقامات کا بھی مالک ہے

Tafseer of 37:5

5-جو آسمانوں کا رب ہے، زمین کا رب ہے اور ان دونوں میں جو کچھ ہے، اس کا رب ہے اور سارا سال سورج کے طلوع اور غروب ہونے کی مختلف جگہوں کا رب ہے۔

اِنَّا زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِزِیْنَةِ ١لْكَوَاكِبِ ۟ۙاِنَّا زَيَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنۡيَا بِزِيۡنَةِ اۨلۡكَوَاكِبِۙ

بےشک ہم ہی نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے مزین کیا

Tafseer of 37:6

6-بلاشبہ ہم نے زمین کے قریب ترین آسمان کو خوبصورت زینت کے ساتھ حسن بخشا ہے اور وہ ہے ستاروں کی زینت جو دیکھنے میں چمکتے ہوئے موتی معلوم ہوتے ہیں۔

وَحِفْظًا مِّنْ كُلِّ شَیْطٰنٍ مَّارِدٍ ۟ۚوَحِفۡظًا مِّنۡ كُلِّ شَيۡطٰنٍ مَّارِدٍ‌ۚ

اور ہر شیطان سرکش سے اس کی حفاظت کی

Tafseer of 37:7

7-ہم نے آسمانِ دنیا کو ان ستاروں (شہابیوں) کے ذریعے سے ہر سرکش اور نافرمان شیطان سے محفوظ رکھا ہے جسے ان کے ساتھ مارا جاتا ہے۔

لَا یَسَّمَّعُوْنَ اِلَی الْمَلَاِ الْاَعْلٰی وَیُقْذَفُوْنَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍ ۟ۗۖلَّا يَسَّمَّعُوۡنَ اِلَى الۡمَلَاِ الۡاَعۡلٰى وَيُقۡذَفُوۡنَ مِنۡ كُلِّ جَانِبٍۖ

کہ اوپر کی مجلس کی طرف کان نہ لگاسکیں اور ہر طرف سے (ان پر انگارے) پھینکے جاتے ہیں

Tafseer of 37:8

8-یہ شیاطین آسمان میں موجود فرشتوں کی وہ گفتگو سننے کی طاقت نہیں رکھتے جو ان کا رب اپنی شریعت اور تقدیر کے حوالے سے ان کی طرف وحی کرتا ہے اور وہ اس بارے میں آپس میں بات کرتے ہیں۔ ان شیاطین پر ہر طرف سے شعلے نکالتے شہابیے پڑتے ہیں۔

دُحُوْرًا وَّلَهُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌ ۟ۙدُحُوۡرًا ۖ وَّلَهُمۡ عَذَابٌ وَّاصِبٌ

(یعنی وہاں سے) نکال دینے کو اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے

Tafseer of 37:9

9-انھیں دھتکارنے کے لیے اور اس لیے کہ وہ ان کے سننے سے دور رہیں۔ ان کے لیے آخرت میں نہ ختم ہونے والا دائمی اور دردناک عذاب ہے۔

اِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَاَتْبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ ۟اِلَّا مَنۡ خَطِفَ الۡخَطۡفَةَ فَاَتۡبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ‏

ہاں جو کوئی (فرشتوں کی کسی بات کو) چوری سے جھپٹ لینا چاہتا ہے تو جلتا ہوا انگارہ ان کے پیچھے لگتا ہے

Tafseer of 37:10

10-مگر شیطانوں میں سے جو کوئی ایک آدھی بات اچک لے، اور اس سے مراد وہ کلمہ ہے جس پر فرشتے آپس میں گفتگو کر رہے ہوتے ہیں اور وہ ان کے مابین گردش کر رہا ہوتا ہے اور اس کا علم ابھی زمین والوں کو نہیں ہوتا، تو اس کا پیچھا ایک چمکتا ہوا شہابیہ کرتا ہے جو اسے جلا دیتا ہے اور بعض اوقات وہ شیطان شہابیہ پڑنے سے پہلے یہ کلمہ اپنے کسی بھائی کو پہنچانے میں کامیاب ہو جاتا ہے جو کاہنوں اور نجومیوں کو پہنچا دیتا ہے اور وہ اس کے ساتھ سو جھوٹ ملا لیتے ہیں۔

فَاسْتَفْتِهِمْ اَهُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمْ مَّنْ خَلَقْنَا ؕ— اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّنْ طِیْنٍ لَّازِبٍ ۟فَاسۡتَفۡتِهِمۡ اَهُمۡ اَشَدُّ خَلۡقًا اَمۡ مَّنۡ خَلَقۡنَاؕ اِنَّا خَلَقۡنٰهُمۡ مِّنۡ طِيۡنٍ لَّازِبٍ

تو ان سے پوچھو کہ ان کا بنانا مشکل ہے یا جتنی خلقت ہم نے بنائی ہے؟ انہیں ہم نے چپکتے گارے سے بنایا ہے

Tafseer of 37:11

11- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! دوبارہ اٹھائے جانے کے منکر کافروں سے پوچھیں: کیا وہ ہمارے پیدا کیے ہوئے آسمانوں، زمین اور فرشتوں سے بھی تخلیق کے اعتبار سے زیادہ سخت، جسمانی طور پر زیادہ طاقتور اور اعضاء کے اعتبار سے زیادہ بڑے ہیں؟ بلاشبہ ہم نے انھیں لیس دار مٹی سے پیدا کیا ہے۔ وہ دوبارہ اٹھائے جانے کا انکار کیسے کرتے ہیں جبکہ وہ نہایت کمزور مخلوق، یعنی لیس دار مٹی سے پیدا ہوئے ہیں؟

بَلْ عَجِبْتَ وَیَسْخَرُوْنَ ۪۟بَلۡ عَجِبۡتَ وَيَسۡخَرُوۡنَ

ہاں تم تو تعجب کرتے ہو اور یہ تمسخر کرتے ہیں

Tafseer of 37:12

12- بلکہ اے نبی( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ کو اللہ کی قدرت اور اس کے مخلوق کے معاملات کی تدبیر کرنے پر حیرانی ہے اور دوسری طرف آپ مشرکوں کے دوبارہ جی اٹھنے کا انکار کرنے پر حیران ہو رہے ہیں۔ یہ مشرک دوبارہ جی اٹھنے کو اس زور و شور سے جھٹلاتے ہیں کہ آپ اس کے بارے میں جو کہتے ہیں، وہ اس کا مذاق اڑانے لگتے ہیں۔

وَاِذَا ذُكِّرُوْا لَا یَذْكُرُوْنَ ۪۟وَاِذَا ذُكِّرُوۡا لَا يَذۡكُرُوۡنَ

اور جب ان کو نصیحت دی جاتی ہے تو نصیحت قبول نہیں کرتے

Tafseer of 37:13

13- جب ان مشرکوں کو کوئی نصیحت کی جاتی ہے تو وہ دل کی سختی کی وجہ سے نصیحت حاصل کرتے ہیں نہ اس نصیحت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

وَاِذَا رَاَوْا اٰیَةً یَّسْتَسْخِرُوْنَ ۪۟وَاِذَا رَاَوۡا اٰيَةً يَّسۡتَسۡخِرُوۡنَ

اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو ٹھٹھے کرتے ہیں

Tafseer of 37:14

14- جب وہ نبی صلى اللہ عليہ وسلم کی نشانیوں میں سے کسی نشانی کا مشاہدہ کرتے ہیں جو آپ کی سچائی کی دلیل ہو تو وہ اس کا نہایت بھونڈے طریقے سے مذاق اڑاتے اور اس پر حیرانی ظاہر کرتے ہیں۔

وَقَالُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ ۟ۚۖوَقَالُوۡۤا اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ مُّبِيۡنٌ‌

اور کہتے ہیں کہ یہ تو صریح جادو ہے

Tafseer of 37:15

15- انھوں نے کہا: محمد( صلى اللہ عليہ وسلم ) یہ جو کچھ بھی لائے ہیں، کھلم کھلا جادو کے سوا کچھ بھی نہیں۔

ءَاِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ ۟ۙءَاِذَا مِتۡنَا وَكُـنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَۙ

بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی اور ہڈیاں ہوگئے تو کیا پھر اٹھائے جائیں گے؟

Tafseer of 37:16

16-پھر جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور گلی سڑی ریزہ ریزہ ہڈیاں ہو جائیں گے، کیا اس کے بعد ہمیں دوبارہ زندہ کر کے اٹھایا جائے گا؟ ایسا تو یقیناً محال اور ناممکن ہے۔

اَوَاٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَ ۟ؕاَوَاٰبَآؤُنَا الۡاَوَّلُوۡنَؕ

اور کیا ہمارے باپ دادا بھی (جو) پہلے (ہو گزرے ہیں)

Tafseer of 37:17

17- کیا ہم سے پہلے ہمارے باپ دادا جو فوت ہو گئے، انھیں بھی اٹھایا جائے گا؟

قُلْ نَعَمْ وَاَنْتُمْ دَاخِرُوْنَ ۟ۚقُلۡ نَعَمۡ وَاَنۡـتُمۡ دٰخِرُوۡنَ‌ۚ

کہہ دو کہ ہاں اور تم ذلیل ہوگے

Tafseer of 37:18

18-اے پیغمبر( صلى اللہ عليہ وسلم )! انھیں جواب دیتے ہوئے کہیں: ہاں، تمھیں مٹی اور گلی سڑی ہڈیاں ہو جانے کے بعد اٹھایا جائے گا اور تمھارے پہلے باپ دادا کو بھی۔ تم سب کو اٹھایا جائے گا جبکہ تم ذلیل و رسوا بھی ہوگے۔

فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمْ یَنْظُرُوْنَ ۟فَاِنَّمَا هِىَ زَجۡرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمۡ يَنۡظُرُوۡنَ

وہ تو ایک زور کی آواز ہوگی اور یہ اس وقت دیکھنے لگیں گے

Tafseer of 37:19

19- وہ تو بس صور میں ایک ہی بار پھونکا جائے گا (یہ دوسری پھونک ہوگی) تو یکایک وہ سارے قیامت کی ہولناکیوں کو دیکھ رہے ہوں گے۔ وہ انتظار کر رہے ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ کیا کرتا ہے۔

وَقَالُوْا یٰوَیْلَنَا هٰذَا یَوْمُ الدِّیْنِ ۟وَقَالُوۡا يٰوَيۡلَنَا هٰذَا يَوۡمُ الدِّيۡنِ

اور کہیں گے، ہائے شامت یہی جزا کا دن ہے

Tafseer of 37:20

20- دوبارہ اٹھائے جانے کو جھٹلانے والے مشرک کہیں گے: ہائے ہماری بربادی! یہ تو بدلے کا دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ان اعمال کی جزا دے گا جو انھوں نے دنیا کی زندگی میں کر کے آگے بھیجے۔

هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ ۟۠هٰذَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِ الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَ

(کہا جائے گا کہ ہاں) فیصلے کا دن جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے یہی ہے

Tafseer of 37:21

21- تب ان سے کہا جائے گا: یہ بندوں کے درمیان فیصلے کا وہ دن ہے جس کا تم دنیا میں انکار کرتے اور اسے جھٹلایا کرتے تھے۔

اُحْشُرُوا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَاَزْوَاجَهُمْ وَمَا كَانُوْا یَعْبُدُوْنَ ۟ۙاُحۡشُرُوا الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا وَاَزۡوَاجَهُمۡ وَمَا كَانُوۡا يَعۡبُدُوۡنَۙ

جو لوگ ظلم کرتے تھے ان کو اور ان کے ہم جنسوں کو اور جن کو وہ پوجا کرتے تھے (سب کو) جمع کرلو

Tafseer of 37:22

23-22- اس دن فرشتوں سے کہا جائے گا: مشرکوں کو جمع کرو جنھوں نے شرک کر کے ظلم کیا اور شرک کرنے اور جھٹلانے میں جو ان کے ہمراہی تھے، انھیں بھی اکٹھا کرو اور اللہ تعالیٰ کے سوا جن بتوں کی یہ عبادت کرتے تھے، انھیں بھی حاضر کرو، پھر انھیں آگ کی راہ کی پہچان کراؤ اور اس کی طرف ان کی راہنمائی کرکے انھیں اس کی طرف ہانک کر لے جاؤ۔ بلاشبہ وہی ان کے لوٹنے کی جگہ ہے۔

مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَاهْدُوْهُمْ اِلٰی صِرَاطِ الْجَحِیْمِ ۟مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ فَاهۡدُوۡهُمۡ اِلٰى صِرَاطِ الۡجَحِيۡمِ

(یعنی جن کو) خدا کے سوا (پوجا کرتے تھے) پھر ان کو جہنم کے رستے پر چلا دو

Tafseer of 37:23

23-22- اس دن فرشتوں سے کہا جائے گا: مشرکوں کو جمع کرو جنھوں نے شرک کر کے ظلم کیا اور شرک کرنے اور جھٹلانے میں جو ان کے ہمراہی تھے، انھیں بھی اکٹھا کرو اور اللہ تعالیٰ کے سوا جن بتوں کی یہ عبادت کرتے تھے، انھیں بھی حاضر کرو، پھر انھیں آگ کی راہ کی پہچان کراؤ اور اس کی طرف ان کی راہنمائی کرکے انھیں اس کی طرف ہانک کر لے جاؤ۔ بلاشبہ وہی ان کے لوٹنے کی جگہ ہے۔

وَقِفُوْهُمْ اِنَّهُمْ مَّسْـُٔوْلُوْنَ ۟ۙوَقِفُوۡهُمۡ‌ اِنَّهُمۡ مَّسْئُـوۡلُوۡنَۙ‏

اور ان کو ٹھیرائے رکھو کہ ان سے (کچھ) پوچھنا ہے

Tafseer of 37:24

24-انھیں آگ میں داخل کرنے سے پہلے حساب کتاب کے لیے روک لو، ان سے ابھی پوچھ گچھ ہوگی، پھر اس کے بعد انھیں آ گ کی طرف ہانکنا۔

مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُوْنَ ۟مَا لَـكُمۡ لَا تَنَاصَرُوۡنَ

تم کو کیا ہوا کہ ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے؟

Tafseer of 37:25

25- ان کی ڈانٹ ڈپٹ کے لیے ان سے کہا جائے گا: تمھیں کیا ہے، تم ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کرتے جیسے دنیا میں تم ایک دوسرے کے حمایتی تھے اور یہ سمجھتے تھے کہ تمھارے بت تمھاری مدد کریں گے؟

بَلْ هُمُ الْیَوْمَ مُسْتَسْلِمُوْنَ ۟بَلۡ هُمُ الۡيَوۡمَ مُسۡتَسۡلِمُوۡنَ

بلکہ آج تو وہ فرمانبردار ہیں

Tafseer of 37:26

26- بلکہ اُس دن وہ اللہ کے حکم کے سامنے ذلیل ہو کر فرمانبردار بن جائیں گے اور اپنی بے بسی اور لاچارگی کی وجہ سے ایک دوسرے کی مدد نہیں کر سکیں گے۔

وَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰی بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ ۟وَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَسَآءَلُوۡنَ

اور ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال (وجواب) کریں گے

Tafseer of 37:27

27- اور وہ ایک دوسرے کو ملامت کرنے لگیں گے اور آپس میں جھگڑیں گے مگر اس وقت ملامت کرنا اور جھگڑنا انھیں فائدہ نہیں دے گا۔

قَالُوْۤا اِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَاْتُوْنَنَا عَنِ الْیَمِیْنِ ۟قَالُوۡۤا اِنَّكُمۡ كُنۡتُمۡ تَاۡتُوۡنَنَا عَنِ الۡيَمِيۡنِ

کہیں گے کیا تم ہی ہمارے پاس دائیں (اور بائیں) سے آتے تھے

Tafseer of 37:28

28- پیروی کرنے والے ان سے کہیں گے جن کی پیروی کی گئی: اے ہمارے بڑو! تم ہی دین اور حق کے علمبردار بن کر ہمارے پاس آتے تھے اور اللہ کے ساتھ کفر و شرک اور گناہ کرنے کو ہمارے لیے پُرکشش بناتے تھے اور اللہ کی طرف سے رسول جو حق لے کر آئے تھے، ہمیں اس سے نفرت دلاتے تھے۔

قَالُوْا بَلْ لَّمْ تَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَ ۟ۚقَالُوۡا بَلْ لَّمۡ تَكُوۡنُوۡا مُؤۡمِنِيۡنَ‌ۚ

وہ کہیں گے بلکہ تم ہی ایمان لانے والے نہ تھے

Tafseer of 37:29

29- جن کی پیروی کی گئی تھی، وہ اپنے پیروکاروں سے کہیں گے: معاملہ ایسے نہیں جیسے تم خیال کرتے ہو بلکہ تم کفر پر تھے اور ماننے والے نہ تھے بلکہ تم تھے ہی منکر۔

وَمَا كَانَ لَنَا عَلَیْكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ ۚ— بَلْ كُنْتُمْ قَوْمًا طٰغِیْنَ ۟وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيۡكُمۡ مِّنۡ سُلۡطٰنِ‌ۚ بَلۡ كُنۡتُمۡ قَوۡمًا طٰغِيۡنَ

اور ہمارا تم پر کچھ زور نہ تھا۔ بلکہ تم سرکش لوگ تھے

Tafseer of 37:30

30- اے پیروی کرنے والو! ہم نے تم پر کوئی زبردستی تو نہیں کی تھی یا ہمارا زور تو تم پر نہیں چلتا تھا کہ تمھیں کفر و شرک اور گناہ کرنے پر مجبور کرتے بلکہ تم خود ہی کفرو گمراہی کی تمام حدیں پار کرنے والے تھے۔

فَحَقَّ عَلَیْنَا قَوْلُ رَبِّنَاۤ ۖۗ— اِنَّا لَذَآىِٕقُوْنَ ۟فَحَقَّ عَلَيۡنَا قَوۡلُ رَبِّنَآ ۖ اِنَّا لَذَآئِقُوۡنَ

سو ہمارے بارے میں ہمارے پروردگار کی بات پوری ہوگئی اب ہم مزے چکھیں گے

Tafseer of 37:31

فَاَغْوَیْنٰكُمْ اِنَّا كُنَّا غٰوِیْنَ ۟فَاَغۡوَيۡنٰكُمۡ اِنَّا كُنَّا غٰوِيۡنَ‏

ہم نے تم کو بھی گمراہ کیا (اور) ہم خود بھی گمراہ تھے

Tafseer of 37:32

فَاِنَّهُمْ یَوْمَىِٕذٍ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ ۟فَاِنَّهُمۡ يَوۡمَئِذٍ فِى الۡعَذَابِ مُشۡتَرِكُوۡنَ

پس وہ اس روز عذاب میں ایک دوسرے کے شریک ہوں گے

Tafseer of 37:33

اِنَّا كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ ۟اِنَّا كَذٰلِكَ نَفۡعَلُ بِالۡمُجۡرِمِيۡنَ

ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں

Tafseer of 37:34

اِنَّهُمْ كَانُوْۤا اِذَا قِیْلَ لَهُمْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ یَسْتَكْبِرُوْنَ ۟ۙاِنَّهُمۡ كَانُوۡۤا اِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُۙ يَسۡتَكۡبِرُوۡنَۙ

ان کا یہ حال تھا کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں تو غرور کرتے تھے

Tafseer of 37:35

وَیَقُوْلُوْنَ اَىِٕنَّا لَتَارِكُوْۤا اٰلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُوْنٍ ۟ؕوَيَقُوۡلُوۡنَ اَئِنَّا لَتٰرِكُوۡۤا اٰلِهَـتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجۡـنُوۡنٍ

اور کہتے تھے کہ بھلا ہم ایک دیوانے شاعر کے کہنے سے کہیں اپنے معبودوں کو چھوڑ دینے والے ہیں

Tafseer of 37:36

بَلْ جَآءَ بِالْحَقِّ وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِیْنَ ۟بَلۡ جَآءَ بِالۡحَقِّ وَصَدَّقَ الۡمُرۡسَلِيۡنَ

بلکہ وہ حق لے کر آئے ہیں اور (پہلے) پیغمبروں کو سچا کہتے ہیں

Tafseer of 37:37

اِنَّكُمْ لَذَآىِٕقُوا الْعَذَابِ الْاَلِیْمِ ۟ۚاِنَّكُمۡ لَذَآئِقُوا الۡعَذَابِ الۡاَلِيۡمِ‌ۚ

بےشک تم تکلیف دینے والے عذاب کا مزہ چکھنے والے ہو

Tafseer of 37:38

وَمَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ ۟ۙوَمَا تُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَۙ

اور تم کو بدلہ ویسا ہی ملے گا جیسے تم کام کرتے تھے

Tafseer of 37:39

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ ۟اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ

مگر جو خدا کے بندگان خاص ہیں

Tafseer of 37:40

اُولٰٓىِٕكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُوْمٌ ۟ۙاُولٰٓئِكَ لَهُمۡ رِزۡقٌ مَّعۡلُوۡمٌۙ‏

یہی لوگ ہیں جن کے لئے روزی مقرر ہے

Tafseer of 37:41

فَوَاكِهُ ۚ— وَهُمْ مُّكْرَمُوْنَ ۟ۙفَوَاكِهُ‌ۚ وَهُمۡ مُّكۡرَمُوۡنَۙ

(یعنی) میوے اور ان کا اعزاز کیا جائے گا

Tafseer of 37:42

فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ ۟ۙفِىۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِۙ

نعمت کے باغوں میں

Tafseer of 37:43

عَلٰی سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ ۟عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِيۡنَ

ایک دوسرے کے سامنے تختوں پر (بیٹھے ہوں گے)

Tafseer of 37:44

یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِكَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍ ۟ۙيُطَافُ عَلَيۡهِمۡ بِكَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِيۡنٍۢ

شراب لطیف کے جام کا ان میں دور چل رہا ہوگا

Tafseer of 37:45

بَیْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِیْنَ ۟ۚۖبَيۡضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِيۡنَ‌

جو رنگ کی سفید اور پینے والوں کے لئے (سراسر) لذت ہوگی

Tafseer of 37:46

لَا فِیْهَا غَوْلٌ وَّلَا هُمْ عَنْهَا یُنْزَفُوْنَ ۟لَا فِيۡهَا غَوۡلٌ وَّلَا هُمۡ عَنۡهَا يُنۡزَفُوۡنَ

نہ اس سے دردِ سر ہو اور نہ وہ اس سے متوالے ہوں گے

Tafseer of 37:47

وَعِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِیْنٌ ۟ۙوَعِنۡدَهُمۡ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِ عِيۡنٌۙ‏

اور ان کے پاس عورتیں ہوں گی جو نگاہیں نیچی رکھتی ہوں گی اور آنکھیں بڑی بڑی

Tafseer of 37:48

كَاَنَّهُنَّ بَیْضٌ مَّكْنُوْنٌ ۟كَاَنَّهُنَّ بَيۡضٌ مَّكۡنُوۡنٌ

گویا وہ محفوظ انڈے ہیں

Tafseer of 37:49

فَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰی بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ ۟فَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَسَآءَلُوۡنَ‏

پھر وہ ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال (وجواب) کریں گے

Tafseer of 37:50

قَالَ قَآىِٕلٌ مِّنْهُمْ اِنِّیْ كَانَ لِیْ قَرِیْنٌ ۟ۙقَالَ قَآئِلٌ مِّنۡهُمۡ اِنِّىۡ كَانَ لِىۡ قَرِيۡنٌۙ

ایک کہنے والا ان میں سے کہے گا کہ میرا ایک ہم نشین تھا

Tafseer of 37:51

یَّقُوْلُ اَىِٕنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِیْنَ ۟يَقُوۡلُ اَءِ نَّكَ لَمِنَ الۡمُصَدِّقِيۡنَ

(جو) کہتا تھا کہ بھلا تم بھی ایسی باتوں کے باور کرنے والوں میں ہو

Tafseer of 37:52

ءَاِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِیْنُوْنَ ۟ءَاِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِيۡنُوۡنَ

بھلا جب ہم مر گئے اور مٹی اور ہڈیاں ہوگئے تو کیا ہم کو بدلہ ملے گا؟

Tafseer of 37:53

قَالَ هَلْ اَنْتُمْ مُّطَّلِعُوْنَ ۟قَالَ هَلۡ اَنۡتُمۡ مُّطَّلِعُوۡنَ

(پھر) کہے گا کہ بھلا تم (اسے) جھانک کر دیکھنا چاہتے ہو؟

Tafseer of 37:54

فَاطَّلَعَ فَرَاٰهُ فِیْ سَوَآءِ الْجَحِیْمِ ۟فَاطَّلَعَ فَرَاٰهُ فِىۡ سَوَآءِ الۡجَحِيۡمِ

(اتنے میں) وہ (خود) جھانکے گا تو اس کو وسط دوزخ میں دیکھے گا

Tafseer of 37:55

قَالَ تَاللّٰهِ اِنْ كِدْتَّ لَتُرْدِیْنِ ۟ۙقَالَ تَاللّٰهِ اِنۡ كِدْتَّ لَـتُرۡدِيۡنِۙ

کہے گا کہ خدا کی قسم تُو تو مجھے ہلاک ہی کرچکا تھا

Tafseer of 37:56

وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّیْ لَكُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِیْنَ ۟وَلَوۡلَا نِعۡمَةُ رَبِّىۡ لَـكُنۡتُ مِنَ الۡمُحۡضَرِيۡنَ

اور اگر میرے پروردگار کی مہربانی نہ ہوتی تو میں بھی ان میں ہوتا جو (عذاب میں) حاضر کئے گئے ہیں

Tafseer of 37:57

اَفَمَا نَحْنُ بِمَیِّتِیْنَ ۟ۙاَفَمَا نَحۡنُ بِمَيِّتِيۡنَۙ

کیا (یہ نہیں کہ) ہم (آئندہ کبھی) مرنے کے نہیں

Tafseer of 37:58

اِلَّا مَوْتَتَنَا الْاُوْلٰی وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَ ۟اِلَّا مَوۡتَتَـنَا الۡاُوۡلٰى وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِيۡنَ

ہاں (جو) پہلی بار مرنا (تھا سو مرچکے) اور ہمیں عذاب بھی نہیں ہونے کا

Tafseer of 37:59

اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ ۟اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ

بےشک یہ بڑی کامیابی ہے

Tafseer of 37:60

لِمِثْلِ هٰذَا فَلْیَعْمَلِ الْعٰمِلُوْنَ ۟لِمِثۡلِ هٰذَا فَلۡيَعۡمَلِ الۡعٰمِلُوۡنَ

ایسی ہی (نعمتوں) کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنے چاہئیں

Tafseer of 37:61

اَذٰلِكَ خَیْرٌ نُّزُلًا اَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّوْمِ ۟اَذٰ لِكَ خَيۡرٌ نُّزُلًا اَمۡ شَجَرَةُ الزَّقُّوۡمِ

بھلا یہ مہمانی اچھی ہے یا تھوہر کا درخت؟

Tafseer of 37:62

اِنَّا جَعَلْنٰهَا فِتْنَةً لِّلظّٰلِمِیْنَ ۟اِنَّا جَعَلۡنٰهَا فِتۡنَةً لِّلظّٰلِمِيۡنَ

ہم نے اس کو ظالموں کے لئے عذاب بنا رکھا ہے

Tafseer of 37:63

اِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِیْۤ اَصْلِ الْجَحِیْمِ ۟ۙاِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخۡرُجُ فِىۡۤ اَصۡلِ الۡجَحِيۡمِۙ

وہ ایک درخت ہے کہ جہنم کے اسفل میں اُگے گا

Tafseer of 37:64

طَلْعُهَا كَاَنَّهٗ رُءُوْسُ الشَّیٰطِیْنِ ۟طَلۡعُهَا كَاَنَّهٗ رُءُوۡسُ الشَّيٰطِيۡنِ

اُس کے خوشے ایسے ہوں گے جیسے شیطانوں کے سر

Tafseer of 37:65

فَاِنَّهُمْ لَاٰكِلُوْنَ مِنْهَا فَمَالِـُٔوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَ ۟ؕفَاِنَّهُمۡ لَاٰكِلُوۡنَ مِنۡهَا فَمٰلِـئُــوۡنَ مِنۡهَا الۡبُطُوۡنَ

سو وہ اسی میں سے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے

Tafseer of 37:66

ثُمَّ اِنَّ لَهُمْ عَلَیْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِیْمٍ ۟ۚثُمَّ اِنَّ لَهُمۡ عَلَيۡهَا لَشَوۡبًا مِّنۡ حَمِيۡمٍ‌ۚ

پھر اس (کھانے) کے ساتھ ان کو گرم پانی ملا کر دیا جائے گا

Tafseer of 37:67

ثُمَّ اِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَاۡاِلَی الْجَحِیْمِ ۟ثُمَّ اِنَّ مَرۡجِعَهُمۡ لَا۟اِلَى الۡجَحِيۡمِ

پھر ان کو دوزخ کی طرف لوٹایا جائے گا

Tafseer of 37:68

اِنَّهُمْ اَلْفَوْا اٰبَآءَهُمْ ضَآلِّیْنَ ۟ۙاِنَّهُمۡ اَلۡفَوۡا اٰبَآءَهُمۡ ضَآلِّيۡنَۙ‏

انہوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ ہی پایا

Tafseer of 37:69

فَهُمْ عَلٰۤی اٰثٰرِهِمْ یُهْرَعُوْنَ ۟فَهُمۡ عَلٰٓى اٰثٰرِهِمۡ يُهۡرَعُوۡنَ‏

سو وہ ان ہی کے پیچھے دوڑے چلے جاتے ہیں

Tafseer of 37:70

وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ اَكْثَرُ الْاَوَّلِیْنَ ۟ۙوَلَـقَدۡ ضَلَّ قَبۡلَهُمۡ اَكۡثَرُ الۡاَوَّلِيۡنَۙ‏

اور ان سے پیشتر بہت سے لوگ بھی گمراہ ہوگئے تھے

Tafseer of 37:71

وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا فِیْهِمْ مُّنْذِرِیْنَ ۟وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا فِيۡهِمۡ مُّنۡذِرِيۡنَ‏

اور ہم نے ان میں متنبہ کرنے والے بھیجے

Tafseer of 37:72

فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِیْنَ ۟ۙفَانْظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُنۡذَرِيۡنَۙ

سو دیکھ لو کہ جن کو متنبہ کیا گیا تھا ان کا انجام کیسا ہوا

Tafseer of 37:73

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ ۟۠اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ

ہاں خدا کے بندگان خاص (کا انجام بہت اچھا ہوا)

Tafseer of 37:74

وَلَقَدْ نَادٰىنَا نُوْحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِیْبُوْنَ ۟ؗۖوَلَقَدۡ نَادٰٮنَا نُوۡحٌ فَلَنِعۡمَ الۡمُجِيۡبُوۡنَ

اور ہم کو نوح نے پکارا سو (دیکھ لو کہ) ہم (دعا کو کیسے) اچھے قبول کرنے والے ہیں

Tafseer of 37:75

وَنَجَّیْنٰهُ وَاَهْلَهٗ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِ ۟ؗۖوَنَجَّيۡنٰهُ وَاَهۡلَهٗ مِنَ الۡكَرۡبِ الۡعَظِيۡمِ

اور ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو بڑی مصیبت سے نجات دی

Tafseer of 37:76

وَجَعَلْنَا ذُرِّیَّتَهٗ هُمُ الْبٰقِیْنَ ۟ؗۖوَجَعَلۡنَا ذُرِّيَّتَهٗ هُمُ الۡبٰقِيۡنَ

اور ان کی اولاد کو ایسا کیا کہ وہی باقی رہ گئے

Tafseer of 37:77

وَتَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَ ۟ؗۖوَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَ

اور پیچھے آنے والوں میں ان کا ذکر (جمیل باقی) چھوڑ دیا

Tafseer of 37:78

سَلٰمٌ عَلٰی نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ ۟سَلٰمٌ عَلٰى نُوۡحٍ فِى الۡعٰلَمِيۡنَ

یعنی) تمام جہان میں (کہ) نوح پر سلام

Tafseer of 37:79

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ ۟اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ

نیکوکاروں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

Tafseer of 37:80

اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ ۟اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ

بےشک وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا

Tafseer of 37:81

ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِیْنَ ۟ثُمَّ اَغۡرَقۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَ‏

پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا

Tafseer of 37:82

وَاِنَّ مِنْ شِیْعَتِهٖ لَاِبْرٰهِیْمَ ۟ۘوَاِنَّ مِنۡ شِيۡعَتِهٖ لَاِبۡرٰهِيۡمَ‌ۘ

اور ان ہی کے پیرووں میں ابراہیم تھے

Tafseer of 37:83

اِذْ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ ۟اِذۡ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلۡبٍ سَلِيۡمٍ

جب وہ اپنے پروردگار کے پاس (عیب سے) پاک دل لے کر آئے

Tafseer of 37:84

اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَقَوْمِهٖ مَاذَا تَعْبُدُوْنَ ۟ۚاِذۡ قَالَ لِاَبِيۡهِ وَقَوۡمِهٖ مَاذَا تَعۡبُدُوۡنَ‌ۚ

جب انہوں نے اپنے باپ سے اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کن چیزوں کو پوجتے ہو؟

Tafseer of 37:85

اَىِٕفْكًا اٰلِهَةً دُوْنَ اللّٰهِ تُرِیْدُوْنَ ۟ؕاَئِفۡكًا اٰلِهَةً دُوۡنَ اللّٰهِ تُرِيۡدُوۡنَؕ

کیوں جھوٹ (بنا کر) خدا کے سوا اور معبودوں کے طالب ہو؟

Tafseer of 37:86

فَمَا ظَنُّكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ۟فَمَا ظَنُّكُمۡ بِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ

بھلا پروردگار عالم کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟

Tafseer of 37:87

فَنَظَرَ نَظْرَةً فِی النُّجُوْمِ ۟ۙفَنَظَرَ نَظۡرَةً فِى النُّجُوۡمِۙ

تب انہوں نے ستاروں کی طرف ایک نظر کی

Tafseer of 37:88

فَقَالَ اِنِّیْ سَقِیْمٌ ۟فَقَالَ اِنِّىۡ سَقِيۡمٌ

اور کہا میں تو بیمار ہوں

Tafseer of 37:89

فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِیْنَ ۟فَتَوَلَّوۡا عَنۡهُ مُدۡبِرِيۡنَ

تب وہ ان سے پیٹھ پھیر کر لوٹ گئے

Tafseer of 37:90

فَرَاغَ اِلٰۤی اٰلِهَتِهِمْ فَقَالَ اَلَا تَاْكُلُوْنَ ۟ۚفَرَاغَ اِلٰٓى اٰلِهَتِهِمۡ فَقَالَ اَلَا تَاۡكُلُوۡنَ‌ۚ

پھر ابراہیم ان کے معبودوں کی طرف متوجہ ہوئے اور کہنے لگے کہ تم کھاتے کیوں نہیں؟

Tafseer of 37:91

مَا لَكُمْ لَا تَنْطِقُوْنَ ۟مَا لَـكُمۡ لَا تَنۡطِقُوۡنَ

تمہیں کیا ہوا ہے تم بولتے نہیں؟

Tafseer of 37:92

فَرَاغَ عَلَیْهِمْ ضَرْبًا بِالْیَمِیْنِ ۟فَرَاغَ عَلَيۡهِمۡ ضَرۡبًۢا بِالۡيَمِيۡنِ‏

پھر ان کو داہنے ہاتھ سے مارنا (اور توڑنا) شروع کیا

Tafseer of 37:93

فَاَقْبَلُوْۤا اِلَیْهِ یَزِفُّوْنَ ۟فَاَقۡبَلُوۡۤا اِلَيۡهِ يَزِفُّوۡنَ‏

تو وہ لوگ ان کے پاس دوڑے ہوئے آئے

Tafseer of 37:94

قَالَ اَتَعْبُدُوْنَ مَا تَنْحِتُوْنَ ۟ۙقَالَ اَتَعۡبُدُوۡنَ مَا تَنۡحِتُوۡنَۙ

انہوں نے کہا کہ تم ایسی چیزوں کو کیوں پوجتے ہو جن کو خود تراشتے ہو؟

Tafseer of 37:95

وَاللّٰهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُوْنَ ۟وَاللّٰهُ خَلَقَكُمۡ وَمَا تَعۡمَلُوۡنَ

حالانکہ تم کو اور جو تم بناتے ہو اس کو خدا ہی نے پیدا کیا ہے

Tafseer of 37:96

قَالُوا ابْنُوْا لَهٗ بُنْیَانًا فَاَلْقُوْهُ فِی الْجَحِیْمِ ۟قَالُوا ابۡنُوۡا لَهٗ بُنۡيَانًا فَاَلۡقُوۡهُ فِى الۡجَحِيۡمِ

وہ کہنے لگے کہ اس کے لئے ایک عمارت بناؤ پھر اس کو آگ کے ڈھیر میں ڈال دو

Tafseer of 37:97

فَاَرَادُوْا بِهٖ كَیْدًا فَجَعَلْنٰهُمُ الْاَسْفَلِیْنَ ۟فَاَرَادُوۡا بِهٖ كَيۡدًا فَجَعَلۡنٰهُمُ الۡاَسۡفَلِيۡنَ‏

غرض انہوں نے ان کے ساتھ ایک چال چلنی چاہی اور ہم نے ان ہی کو زیر کردیا

Tafseer of 37:98

وَقَالَ اِنِّیْ ذَاهِبٌ اِلٰی رَبِّیْ سَیَهْدِیْنِ ۟وَقَالَ اِنِّىۡ ذَاهِبٌ اِلٰى رَبِّىۡ سَيَهۡدِيۡنِ‏

اور ابراہیم بولے کہ میں اپنے پروردگار کی طرف جانے والا ہوں وہ مجھے رستہ دکھائے گا

Tafseer of 37:99

رَبِّ هَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ ۟رَبِّ هَبۡ لِىۡ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ

اے پروردگار مجھے (اولاد) عطا فرما (جو) سعادت مندوں میں سے (ہو)

Tafseer of 37:100

فَبَشَّرْنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِیْمٍ ۟فَبَشَّرۡنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِيۡمٍ

تو ہم نے ان کو ایک نرم دل لڑکے کی خوشخبری دی

Tafseer of 37:101

فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْیَ قَالَ یٰبُنَیَّ اِنِّیْۤ اَرٰی فِی الْمَنَامِ اَنِّیْۤ اَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَاذَا تَرٰی ؕ— قَالَ یٰۤاَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ ؗ— سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِیْنَ ۟فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعۡىَ قَالَ يٰبُنَىَّ اِنِّىۡۤ اَرٰى فِى الۡمَنَامِ اَنِّىۡۤ اَذۡبَحُكَ فَانْظُرۡ مَاذَا تَرٰى‌ؕ قَالَ يٰۤاَبَتِ افۡعَلۡ مَا تُؤۡمَرُ‌ سَتَجِدُنِىۡۤ اِنۡ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِيۡنَ

جب وہ ان کے ساتھ دوڑنے (کی عمر) کو پہنچا تو ابراہیم نے کہا کہ بیٹا میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ (گویا) تم کو ذبح کر رہا ہوں تو تم سوچو کہ تمہارا کیا خیال ہے؟ انہوں نے کہا کہ ابا جو آپ کو حکم ہوا ہے وہی کیجیئے خدا نے چاہا تو آپ مجھے صابروں میں پایئے گا

Tafseer of 37:102

فَلَمَّاۤ اَسْلَمَا وَتَلَّهٗ لِلْجَبِیْنِ ۟ۚفَلَمَّاۤ اَسۡلَمَا وَتَلَّهٗ لِلۡجَبِيۡنِ‌ۚ

جب دونوں نے حکم مان لیا اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹا دیا

Tafseer of 37:103

وَنَادَیْنٰهُ اَنْ یّٰۤاِبْرٰهِیْمُ ۟ۙوَنَادَيۡنٰهُ اَنۡ يّٰۤاِبۡرٰهِيۡمُۙ

تو ہم نے ان کو پکارا کہ اے ابراہیم

Tafseer of 37:104

قَدْ صَدَّقْتَ الرُّءْیَا ۚ— اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ ۟قَدۡ صَدَّقۡتَ الرُّءۡيَا ‌ ‌ۚ اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ

تم نے خواب کو سچا کر دکھایا۔ ہم نیکوکاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

Tafseer of 37:105

اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْبَلٰٓؤُا الْمُبِیْنُ ۟اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الۡبَلٰٓؤُا الۡمُبِيۡنُ

بلاشبہ یہ صریح آزمائش تھی

Tafseer of 37:106

وَفَدَیْنٰهُ بِذِبْحٍ عَظِیْمٍ ۟وَفَدَيۡنٰهُ بِذِبۡحٍ عَظِيۡمٍ

اور ہم نے ایک بڑی قربانی کو ان کا فدیہ دیا

Tafseer of 37:107

وَتَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَ ۟ۖوَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَ‌ۖ

اور پیچھے آنے والوں میں ابراہیم کا (ذکر خیر باقی) چھوڑ دیا

Tafseer of 37:108

سَلٰمٌ عَلٰۤی اِبْرٰهِیْمَ ۟سَلٰمٌ عَلٰٓى اِبۡرٰهِيۡمَ

کہ ابراہیم پر سلام ہو

Tafseer of 37:109

كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ ۟كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ

نیکوکاروں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

Tafseer of 37:110

اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ ۟اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ

وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے

Tafseer of 37:111

وَبَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ ۟وَبَشَّرۡنٰهُ بِاِسۡحٰقَ نَبِيًّا مِّنَ الصّٰلِحِيۡنَ‏

اور ہم نے ان کو اسحاق کی بشارت بھی دی (کہ وہ) نبی (اور) نیکوکاروں میں سے (ہوں گے)

Tafseer of 37:112

وَبٰرَكْنَا عَلَیْهِ وَعَلٰۤی اِسْحٰقَ ؕ— وَمِنْ ذُرِّیَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَّظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ مُبِیْنٌ ۟۠وَبٰرَكۡنَا عَلَيۡهِ وَعَلٰٓى اِسۡحٰقَ‌ؕ وَ مِنۡ ذُرِّيَّتِهِمَا مُحۡسِنٌ وَّظَالِمٌ لِّنَفۡسِهٖ مُبِيۡنٌ

اور ہم نے ان پر اور اسحاق پر برکتیں نازل کی تھیں۔ اور ان دونوں اولاد کی میں سے نیکوکار بھی ہیں اور اپنے آپ پر صریح ظلم کرنے والے (یعنی گنہگار) بھی ہیں

Tafseer of 37:113

وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلٰی مُوْسٰی وَهٰرُوْنَ ۟ۚوَلَقَدۡ مَنَنَّا عَلٰى مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ‌ۚ

اور ہم نے موسیٰ اور ہارون پر بھی احسان کئے

Tafseer of 37:114

وَنَجَّیْنٰهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِ ۟ۚوَنَجَّيۡنٰهُمَا وَقَوۡمَهُمَا مِنَ الۡكَرۡبِ الۡعَظِيۡمِ‌ۚ

اور ان کو اور ان کی قوم کو مصیبت عظیمہ سے نجات بخشی

Tafseer of 37:115

وَنَصَرْنٰهُمْ فَكَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَ ۟ۚوَنَصَرۡنٰهُمۡ فَكَانُوۡا هُمُ الۡغٰلِبِيۡنَ‌ۚ

اور ان کی مدد کی تو وہ غالب ہوگئے

Tafseer of 37:116

وَاٰتَیْنٰهُمَا الْكِتٰبَ الْمُسْتَبِیْنَ ۟ۚوَاٰتَيۡنٰهُمَا الۡكِتٰبَ الۡمُسۡتَبِيۡنَ‌ۚ

اور ان دونوں کو کتاب واضح (المطالب) عنایت کی

Tafseer of 37:117

وَهَدَیْنٰهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ ۟ۚوَهَدَيۡنٰهُمَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِيۡمَ‌ۚ

اور ان کو سیدھا رستہ دکھایا

Tafseer of 37:118

وَتَرَكْنَا عَلَیْهِمَا فِی الْاٰخِرِیْنَ ۟ۙوَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِمَا فِى الۡاٰخِرِيۡنَۙ

اور پیچھے آنے والوں میں ان کا ذکر (خیر باقی) چھوڑ دیا

Tafseer of 37:119

سَلٰمٌ عَلٰی مُوْسٰی وَهٰرُوْنَ ۟سَلٰمٌ عَلٰى مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ

کہ موسیٰ اور ہارون پر سلام

Tafseer of 37:120

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ ۟اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ

بےشک ہم نیکوکاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

Tafseer of 37:121

اِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ ۟اِنَّهُمَا مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ

وہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے

Tafseer of 37:122

وَاِنَّ اِلْیَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَ ۟ؕوَاِنَّ اِلۡيَاسَ لَمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ

اور الیاس بھی پیغمبروں میں سے تھے

Tafseer of 37:123

اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوْنَ ۟اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوۡنَ‏

جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں؟

Tafseer of 37:124

اَتَدْعُوْنَ بَعْلًا وَّتَذَرُوْنَ اَحْسَنَ الْخَالِقِیْنَ ۟ۙاَتَدۡعُوۡنَ بَعۡلًا وَّتَذَرُوۡنَ اَحۡسَنَ الۡخٰلِقِيۡنَۙ

کیا تم بعل کو پکارتے (اور اسے پوجتے) ہو اور سب سے بہتر پیدا کرنے والے کو چھوڑ دیتے ہو

Tafseer of 37:125

اللّٰهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ اٰبَآىِٕكُمُ الْاَوَّلِیْنَ ۟اللّٰهَ رَبَّكُمۡ وَرَبَّ اٰبَآئِكُمُ الۡاَوَّلِيۡنَ‏

(یعنی) خدا کو جو تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادا کا پروردگار ہے

Tafseer of 37:126

فَكَذَّبُوْهُ فَاِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَ ۟ۙفَكَذَّبُوۡهُ فَاِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُوۡنَۙ‏

تو ان لوگوں نے ان کو جھٹلا دیا۔ سو وہ (دوزخ میں) حاضر کئے جائیں گے

Tafseer of 37:127

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ ۟اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ

ہاں خدا کے بندگان خاص (مبتلائے عذاب نہیں) ہوں گے

Tafseer of 37:128

وَتَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَ ۟ۙوَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَۙ

اور ان کا ذکر (خیر) پچھلوں میں (باقی) چھوڑ دیا

Tafseer of 37:129

سَلٰمٌ عَلٰۤی اِلْ یَاسِیْنَ ۟سَلٰمٌ عَلٰٓى اِلۡ يَاسِيۡنَ

کہ اِل یاسین پر سلام

Tafseer of 37:130

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ ۟اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ

ہم نیک لوگوں کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں

Tafseer of 37:131

اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ ۟اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

بےشک وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے

Tafseer of 37:132

وَاِنَّ لُوْطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِیْنَ ۟ؕوَاِنَّ لُوۡطًا لَّمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ

اور لوط بھی پیغمبروں میں سے تھے

Tafseer of 37:133

اِذْ نَجَّیْنٰهُ وَاَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَ ۟ۙاِذۡ نَجَّيۡنٰهُ وَاَهۡلَهٗۤ اَجۡمَعِيۡنَۙ

جب ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو سب کو (عذاب سے) نجات دی

Tafseer of 37:134

اِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَ ۟اِلَّا عَجُوۡزًا فِى الۡغٰبِرِيۡنَ

مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ جانے والوں میں تھی

Tafseer of 37:135

ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَ ۟ثُمَّ دَمَّرۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَ‏

پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کردیا

Tafseer of 37:136

وَاِنَّكُمْ لَتَمُرُّوْنَ عَلَیْهِمْ مُّصْبِحِیْنَ ۟ۙوَاِنَّكُمۡ لَتَمُرُّوۡنَ عَلَيۡهِمۡ مُّصۡبِحِيۡنَۙ

اور تم دن کو بھی ان (کی بستیوں) کے پاس سے گزرتے رہتے ہو

Tafseer of 37:137

وَبِالَّیْلِ ؕ— اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ ۟۠وَبِالَّيۡلِ‌ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ‌

اور رات کو بھی۔ تو کیا تم عقل نہیں رکھتے

Tafseer of 37:138

وَاِنَّ یُوْنُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَ ۟ؕوَاِنَّ يُوۡنُسَ لَمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ‏

اور یونس بھی پیغمبروں میں سے تھے

Tafseer of 37:139

اِذْ اَبَقَ اِلَی الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِ ۟ۙاِذۡ اَبَقَ اِلَى الۡفُلۡكِ الۡمَشۡحُوۡنِۙ

جب بھاگ کر بھری ہوئی کشتی میں پہنچے

Tafseer of 37:140

فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِیْنَ ۟ۚفَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الۡمُدۡحَضِيۡنَ‌ۚ

اس وقت قرعہ ڈالا تو انہوں نے زک اُٹھائی

Tafseer of 37:141

فَالْتَقَمَهُ الْحُوْتُ وَهُوَ مُلِیْمٌ ۟فَالۡتَقَمَهُ الۡحُوۡتُ وَهُوَ مُلِيۡمٌ

پھر مچھلی نے ان کو نگل لیا اور وہ (قابل) ملامت (کام) کرنے والے تھے

Tafseer of 37:142

فَلَوْلَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَ ۟ۙفَلَوۡلَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الۡمُسَبِّحِيۡنَۙ

پھر اگر وہ (خدا کی) پاکی بیان نہ کرتے

Tafseer of 37:143

لَلَبِثَ فِیْ بَطْنِهٖۤ اِلٰی یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ ۟ۚلَلَبِثَ فِىۡ بَطۡنِهٖۤ اِلٰى يَوۡمِ يُبۡعَثُوۡنَ‌ۚ

تو اس روز تک کہ لوگ دوبارہ زندہ کئے جائیں گے اسی کے پیٹ میں رہتے

Tafseer of 37:144

فَنَبَذْنٰهُ بِالْعَرَآءِ وَهُوَ سَقِیْمٌ ۟ۚفَنَبَذۡنٰهُ بِالۡعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيۡمٌ‌ۚ

پھر ہم نے ان کو جب کہ وہ بیمار تھے فراخ میدان میں ڈال دیا

Tafseer of 37:145

وَاَنْۢبَتْنَا عَلَیْهِ شَجَرَةً مِّنْ یَّقْطِیْنٍ ۟ۚوَاَنۡۢبَتۡنَا عَلَيۡهِ شَجَرَةً مِّنۡ يَّقۡطِيۡنٍ‌ۚ

اور ان پر کدو کا درخت اُگایا

Tafseer of 37:146

وَاَرْسَلْنٰهُ اِلٰی مِائَةِ اَلْفٍ اَوْ یَزِیْدُوْنَ ۟ۚوَاَرۡسَلۡنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلۡفٍ اَوۡ يَزِيۡدُوۡنَ‌ۚ

اور ان کو لاکھ یا اس سے زیادہ (لوگوں) کی طرف (پیغمبر بنا کر) بھیجا

Tafseer of 37:147

فَاٰمَنُوْا فَمَتَّعْنٰهُمْ اِلٰی حِیْنٍ ۟ؕفَاٰمَنُوۡا فَمَتَّعۡنٰهُمۡ اِلٰى حِيۡنٍؕ‏

تو وہ ایمان لے آئے سو ہم نے بھی ان کو (دنیا میں) ایک وقت (مقرر) تک فائدے دیتے رہے

Tafseer of 37:148

فَاسْتَفْتِهِمْ اَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَلَهُمُ الْبَنُوْنَ ۟ۙفَاسۡتَفۡتِهِمۡ اَلِرَبِّكَ الۡبَنَاتُ وَلَهُمُ الۡبَنُوۡنَۙ‏

ان سے پوچھو تو کہ بھلا تمہارے پروردگار کے لئے تو بیٹیاں اور ان کے لئے بیٹے

Tafseer of 37:149

اَمْ خَلَقْنَا الْمَلٰٓىِٕكَةَ اِنَاثًا وَّهُمْ شٰهِدُوْنَ ۟اَمۡ خَلَقۡنَا الۡمَلٰٓئِكَةَ اِنَاثًا وَّهُمۡ شٰهِدُوۡنَ

یا ہم نے فرشتوں کو عورتیں بنایا اور وہ (اس وقت) موجود تھے

Tafseer of 37:150

اَلَاۤ اِنَّهُمْ مِّنْ اِفْكِهِمْ لَیَقُوْلُوْنَ ۟ۙاَلَاۤ اِنَّهُمۡ مِّنۡ اِفۡكِهِمۡ لَيَقُوۡلُوۡنَۙ

دیکھو یہ اپنی جھوٹ بنائی ہوئی (بات) کہتے ہیں

Tafseer of 37:151

وَلَدَ اللّٰهُ ۙ— وَاِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ ۟وَلَدَ اللّٰهُۙ وَاِنَّهُمۡ لَـكٰذِبُوۡنَ

کہ خدا کے اولاد ہے کچھ شک نہیں کہ یہ جھوٹے ہیں

Tafseer of 37:152

اَصْطَفَی الْبَنَاتِ عَلَی الْبَنِیْنَ ۟ؕاَصۡطَفَى الۡبَنَاتِ عَلَى الۡبَنِيۡنَؕ‏

کیا اس نے بیٹوں کی نسبت بیٹیوں کو پسند کیا ہے؟

Tafseer of 37:153

مَا لَكُمْ ۫— كَیْفَ تَحْكُمُوْنَ ۟مَا لَـكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُوۡنَ

تم کیسے لوگ ہو، کس طرح کا فیصلہ کرتے ہو

Tafseer of 37:154

اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ ۟ۚاَفَلَا تَذَكَّرُوۡنَ‌ۚ

بھلا تم غور کیوں نہیں کرتے

Tafseer of 37:155

اَمْ لَكُمْ سُلْطٰنٌ مُّبِیْنٌ ۟ۙاَمۡ لَـكُمۡ سُلۡطٰنٌ مُّبِيۡنٌۙ‏

یا تمہارے پاس کوئی صریح دلیل ہے

Tafseer of 37:156

فَاْتُوْا بِكِتٰبِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ ۟فَاۡتُوۡا بِكِتٰبِكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

اگر تم سچے ہو تو اپنی کتاب پیش کرو

Tafseer of 37:157

وَجَعَلُوْا بَیْنَهٗ وَبَیْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا ؕ— وَلَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ اِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَ ۟ۙوَجَعَلُوۡا بَيۡنَهٗ وَبَيۡنَ الۡجِنَّةِ نَسَبًا ؕ‌ وَلَقَدۡ عَلِمَتِ الۡجِنَّةُ اِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُوۡنَۙ‏

اور انہوں نے خدا میں اور جنوں میں رشتہ مقرر کیا۔ حالانکہ جنات جانتے ہیں کہ وہ (خدا کے سامنے) حاضر کئے جائیں گے

Tafseer of 37:158

سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یَصِفُوْنَ ۟ۙسُبۡحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يَصِفُوۡنَۙ

یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں خدا اس سے پاک ہے

Tafseer of 37:159

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ ۟اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ

مگر خدا کے بندگان خالص (مبتلائے عذاب نہیں ہوں گے)

Tafseer of 37:160

فَاِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُوْنَ ۟ۙفَاِنَّكُمۡ وَمَا تَعۡبُدُوۡنَۙ‏

سو تم اور جن کو تم پوجتے ہو

Tafseer of 37:161

مَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِ بِفٰتِنِیْنَ ۟ۙمَاۤ اَنۡـتُمۡ عَلَيۡهِ بِفٰتِنِيۡنَۙ

خدا کے خلاف بہکا نہیں سکتے

Tafseer of 37:162

اِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِیْمِ ۟اِلَّا مَنۡ هُوَ صَالِ الۡجَحِيۡمِ

مگر اس کو جو جہنم میں جانے والا ہے

Tafseer of 37:163

وَمَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌ ۟ۙوَمَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعۡلُوۡمٌۙ‏

اور (فرشتے کہتے ہیں کہ) ہم میں سے ہر ایک کا ایک مقام مقرر ہے

Tafseer of 37:164

وَّاِنَّا لَنَحْنُ الصَّآفُّوْنَ ۟ۚوَّاِنَّا لَـنَحۡنُ الصَّآفُّوۡنَ‌ۚ

اور ہم صف باندھے رہتے ہیں

Tafseer of 37:165

وَاِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُوْنَ ۟وَاِنَّا لَـنَحۡنُ الۡمُسَبِّحُوۡنَ

اور (خدائے) پاک (ذات) کا ذکر کرتے رہتے ہیں

Tafseer of 37:166

وَاِنْ كَانُوْا لَیَقُوْلُوْنَ ۟ۙوَاِنۡ كَانُوۡا لَيَقُوۡلُوۡنَۙ

اور یہ لوگ کہا کرتے تھے

Tafseer of 37:167

لَوْ اَنَّ عِنْدَنَا ذِكْرًا مِّنَ الْاَوَّلِیْنَ ۟ۙلَوۡ اَنَّ عِنۡدَنَا ذِكۡرًا مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ

کہ اگر ہمارے پاس اگلوں کی کوئی نصیحت (کی کتاب) ہوتی

Tafseer of 37:168

لَكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ ۟لَـكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ

تو ہم خدا کے خالص بندے ہوتے

Tafseer of 37:169

فَكَفَرُوْا بِهٖ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ ۟فَكَفَرُوۡا بِهٖ‌ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُوۡنَ

لیکن (اب) اس سے کفر کرتے ہیں سو عنقریب ان کو (اس کا نتیجہ) معلوم ہوجائے گا

Tafseer of 37:170

وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِیْنَ ۟ۚۖوَلَقَدۡ سَبَقَتۡ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الۡمُرۡسَلِيۡنَ

اور اپنے پیغام پہنچانے والے بندوں سے ہمارا وعدہ ہوچکا ہے

Tafseer of 37:171

اِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَ ۪۟اِنَّهُمۡ لَهُمُ الۡمَنۡصُوۡرُوۡنَ

کہ وہی (مظفرو) منصور ہیں

Tafseer of 37:172

وَاِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغٰلِبُوْنَ ۟وَاِنَّ جُنۡدَنَا لَهُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ‏

اور ہمارا لشکر غالب رہے گا

Tafseer of 37:173

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰی حِیْنٍ ۟ۙفَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتّٰى حِيۡنٍۙ‏

تو ایک وقت تک ان سے اعراض کئے رہو

Tafseer of 37:174

وَّاَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ ۟وَاَبۡصِرۡهُمۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُوۡنَ‏

اور انہیں دیکھتے رہو۔ یہ بھی عنقریب (کفر کا انجام) دیکھ لیں گے

Tafseer of 37:175

اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ ۟اَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُوۡنَ‏

کیا یہ ہمارے عذاب کے لئے جلدی کر رہے ہیں

Tafseer of 37:176

فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِیْنَ ۟فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمۡ فَسَآءَ صَبَاحُ الۡمُنۡذَرِيۡنَ

مگر جب وہ ان کے میدان میں آ اُترے گا تو جن کو ڈر سنا دیا گیا تھا ان کے لئے برا دن ہوگا

Tafseer of 37:177

وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰی حِیْنٍ ۟ۙوَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتّٰى حِيۡنٍۙ

اور ایک وقت تک ان سے منہ پھیرے رہو

Tafseer of 37:178

وَّاَبْصِرْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ ۟وَّاَبۡصِرۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُوۡنَ

اور دیکھتے رہو یہ بھی عنقریب (نتیجہ) دیکھ لیں گے

Tafseer of 37:179

سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَ ۟ۚسُبۡحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الۡعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُوۡنَ‌ۚ‏

یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں تمہارا پروردگار جو صاحب عزت ہے اس سے (پاک ہے)

Tafseer of 37:180

وَسَلٰمٌ عَلَی الْمُرْسَلِیْنَ ۟ۚوَسَلٰمٌ عَلَى الۡمُرۡسَلِيۡنَ‌ۚ

اور پیغمبروں پر سلام

Tafseer of 37:181

وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ۟۠وَالۡحَمۡدُ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ

اور سب طرح کی تعریف خدائے رب العالمین کو (سزاوار) ہے

Tafseer of 37:182