یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمْ ۚ— اِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَیْءٌ عَظِیْمٌ ۟يٰۤـاَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوۡا رَبَّكُمۡۚ اِنَّ زَلۡزَلَةَ السَّاعَةِ شَىۡءٌ عَظِيۡمٌ
لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو۔ کہ قیامت کا زلزلہ ایک حادثہٴ عظیم ہوگا
Tafseer of 22:1
1- اے لوگو! اپنے رب کے حکم مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے رک کر اس سے ڈرو۔ بلاشبہ قیامت آنے پر زمین میں جو بھونچال اور دیگر ہولناک صورت حال پیش آئے گی، وہ بہت بڑا حادثہ ہے۔ اس کی تیاری ایسے عمل کے ساتھ ضروری ہے جس سے اللہ راضی ہو جائے۔