الٓرٰ ۫— تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِ ۟۫الٓرٰ ۚ تِلۡكَ اٰيٰتُ الۡكِتٰبِ الۡمُبِيۡن
الٓرا۔ یہ کتاب روشن کی آیتیں ہیں
Tafseer of 12:1
1- ﴿الٓرٰ﴾ حروف مقطعات پر تفصیلی گفتگو سورۂ بقرہ کے شروع میں گزر چکی ہے۔ یہ آیات جو اس سورت میں نازل کی گئی ہیں، یہ اسی قرآن کی آیات میں سے ہیں جو اپنے مضامین میں بالکل روشن اور واضح ہے۔