الٓرٰ ۫— تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْحَكِیْمِ ۟الٓر ۚ تِلۡكَ اٰيٰتُ الۡكِتٰبِ الۡحَكِيۡمِ
آلرا۔ یہ بڑی دانائی کی کتاب کی آیتیں ہیں
Tafseer of 10:1
1- ﴿الٓرٰ﴾ یہ حروف مقطعات ہیں اور ان کے بارے میں تفصیل سورۂ بقرہ کے شروع میں گزر چکی ہے۔ یہ آیات جن کی تلاوت اس سورت میں کی جائے گی، یہ اس محکم اور پختہ قرآن کی آیات ہیں جو حکمت اور احکام پر مشتمل ہے۔