1. Al-Faatihaالفاتحة

The Opening · Meccan · 7 ayahs · 1 ruku

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۟بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شروع اللہ کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

Tafseer of 1:1

1- میں قرآن مجید پڑھنے کا آغاز اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ، اسی سے مدد لیتے ہوئے اور اس کے نام سے تبرک حاصل کرتے ہوئے کرتا ہوں۔ بسم اللہ تین اسمائے حسنیٰ پر مشتمل ہے: (1) ﴿اللّٰهِ﴾ یعنی معبود برحق اور یہی اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سب سے خاص نام ہے۔ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کا یہ نام نہیں رکھا جا سکتا۔ (2) ﴿الرَّحْمٰنِ﴾یعنی وسیع رحمت والا، لہٰذا وہی بذاتِ خود رحمٰن ہے۔ (3) ﴿الرَّحِیْمِ﴾یعنی لگاتار اورمسلسل رحمت کرنے والا۔ وہ اپنی رحمت کے ذریعے اپنی مخلوق میں سے جس پر چاہتا ہے، رحم فرماتا ہے اور اس کی اس مخلوق میں سے بعض بندے مومن ہیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ۟ۙاَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ

سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے

Tafseer of 1:2

2- کامل ثنا، ہرقسم کی تعریفات اور جلال و کمال کی تمام صفات صرف اللہ اکیلے کے لیے ہیں کیونکہ وہی ہر چیز کو پالنے والا، پیدا کرنے والا اور اس کی تدبیر کرنے والا ہے۔ عالمین، عالَم کی جمع ہے جس سے مراد اللہ تعالیٰ کے سوا ہر چیز ہے۔

الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۟ۙالرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

بڑا مہربان نہایت رحم والا

Tafseer of 1:3

3- پچھلی آیت میں اللہ تعالیٰ کی تعریف بیان کرنے کے بعد اس آیت میں اللہ تعالیٰ کی ثنا بیان کی گئی ہے۔

مٰلِكِ یَوْمِ الدِّیْنِ ۟ؕمٰلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ

انصاف کے دن کا حاکم

Tafseer of 1:4

4- عظمت و بزرگی بھی صرف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے، وہ اس طرح کہ روزِ قیامت وہی ہرچیز کا مالک ہو گا۔ اور کوئی کسی دوسرے کے لیے کچھ بھی اختیار نہ رکھے گا۔ لہٰذا ﴿یَوْمِ الدِّیْنِ۰۰﴾ سے مرادجزا و سزا اور حساب کا دن ہے۔

اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَاِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُ ۟ؕاِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ

(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

Tafseer of 1:5

5- یااللہ! ہم عبادت و طاعت کی تمام اقسام میں صرف تجھ اکیلے کو خاص کرتے ہیں، تیرے ساتھ تیرے غیر کو شریک نہیں ٹھہراتے۔ تجھ اکیلے ہی سے اپنے تمام معاملات میں مدد مانگتے ہیں۔ ہرقسم کی خیر تیرے ہی ہاتھ میں ہے اور تیرے سوا کوئی مددگار نہیں ہے۔

اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ ۟ۙاِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَـقِيْمَ

ہم کو سیدھے رستے چلا

Tafseer of 1:6

6- سیدھی راہ کی طرف ہماری راہ نمائی فرما کر ہمیں اس پر چلا، اسی پر مضبوطی سے جما دے اور ہمیں ہدایت میں مزید ترقی دے۔ ﴿الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيْمَ﴾ سے مراد ایسا واضح راستہ ہے جس میں کسی طرح کی کجی اور کوئی ٹیڑھا پن نہ ہو، اور وہ یقیناً اسلام ہے جو اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم کو دے کر مبعوث فرمایا۔

صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ ۙ۬ۦ— غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْهِمْ وَلَا الضَّآلِّیْنَ ۟۠صِرَاطَ الَّذِيۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَيۡهِمۡ ۙ غَيۡرِ الۡمَغۡضُوۡبِ عَلَيۡهِمۡ وَلَا الضَّآلِّيۡنَ

ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے

Tafseer of 1:7

7- اپنے ان بندوں کی راہ دکھا جنھیں تو نے ہدایت دے کر ان پر انعامات فرمائے، جیسے: انبیاء، صدیقین، شہداء اور صالحین۔ یہ کیا ہی اچھے ساتھی ہیں! ان لوگوں کی راہ پر نہ چلانا جو تیرے غضب کا شکار ہوئے، جنھوں نے حق کو پہچان کر اس کی پیروی سے گریز کیا، جیسے: یہود۔ اور حق سے بھٹکے ہوئے لوگوں کی راہ پر بھی نہ چلانا جو تلاشِ حق میں اپنی کوتاہی کی و جہ سے حق پانے سے قاصر رہے، جیسے: عیسائی۔