94. Surah Ash-Sharh

الشرحThe Consolation · 8 ayahsمظہر القرآن

Ayah 94:1

اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَۙ Open ayah 94:1 in the Quran reader

اے محبوب1) کیا ہم نے تمہار اسینہ (علم و حکمت کے لیے) کشادہ نہ کیا

(ف 1) یعنی ہم نے آپ کو سینہ کو کشادہ اور وسیع کیا، ہدایت معرفت اور موعظت ونبوت اور علم و حکمت کے لیے یہاں تک کہ عالم غیب وشہادت اس کی وسعت میں سماگئے ، اور علائق جسمانیہ انوار روحانیہ کے لیے مانع نہ ہوسکے، اور علوم لدنیہ وحکم الٰہیہ معارف ربانیہ وحقائق رحمانیہ سینہ پاک میں جلوہ نما ہوئے اور ظاہری شرح صدر بھی بار بار ہو اور ابتدائے نزول وحی اور شب معراج جیسا کہ احادیث میں آیا ہے کہ اس کی شکل یہ تھی کہ جبرائیلی امین نے سینہ پاک کو چاک کرکے قلب مبارک نکالا اور زین طشت میں آب زم زم سے غسل دیا اور نور حکمت سے بھر کاس کو اس کی جگہ پر رکھ دیا۔
Ayahs 94:2–3

وَ وَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَۙ Open ayah 94:2 in the Quran reader

اور تم پرف 2 سے (تمہاری امت کے گناہوں کے غم کا) وہ بوجھ اتارلیا

الَّذِیْۤ اَنْقَضَ ظَهْرَكَۙ Open ayah 94:3 in the Quran reader

جس نے تمہاری پیٹھ توڑی تھی

(ف 2) اس بوجھ سے مراد امت کے گناہوں کا غم ہے جس میں قلب مبارک مشغول رہتا تھا مراد یہ ہے کہ ہم نے آپ کو مقبول شفاعت کرکے وہ غم دور کردیا۔
Ayah 94:4

وَ رَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَؕ Open ayah 94:4 in the Quran reader

اورف 3 ہم نے تمہارے لیے تمہارا ذکر بلند کردیا (کہ اپنے نام کے ساتھ تمہارا نام رکھا)

ذکر مصطفیٰ کی بلندی۔ (ف 3) حدیث شریف میں سید عالم نے حضرت جبرائیل (علیہ السلام) سے آیت کو دریافت فرمایا تو انہوں نے کہا، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ آپ کے ذکر کی بلندی ہی میں ہے کہ جب میرا ذکر کیا جائے ، میرے ساتھ آپ کا بھی ذکر کیا جائے ، حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ مراد اس سے یہ ہے کہ اذان تکبیر میں تشہد میں منبروں پر خطبوں میں تو اگر کوئی اللہ کی عبادت کرے ہر بات میں اس کی تصدیق کرے اور سید عالم کی رسالت کی گواہی نہ دے تو یہ سب بیکار وہ کافر ہی رہے گا، قتادہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کا ذکر دنیا وآخرت میں بلند کیا، ہر خطیب ہر تشہد پڑھنے والا اشھد ان لا الہ الا الہ کے ساتھ اشھد ان محمدرسول اللہ پکارتا ہے بعض مفسرین نے فرمایا کہ آپ کے ذکر کی بلندی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انبیاء سے آپ پر ایمان لانے کا عہد لیا (تفسیر خزائن)
Ayahs 94:5–6

فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاۙ Open ayah 94:5 in the Quran reader

سو1 بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے

اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاؕ Open ayah 94:6 in the Quran reader

بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے

(ف 1) یعنی جو شدت و سختی کہ آپ کفار کے مقابلہ میں برداشت کررہے ہیں اس کے ساتھ ہی آسانی ہے کہ ہم آپ کو ان پر غلبہ عطافرمائیں گے ۔
Ayahs 94:7–8

فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْۙ Open ayah 94:7 in the Quran reader

تو جب2 تم کاروبار سے فارغ ہوجاؤ تو خدا کی عبادت میں محنت کرو

وَ اِلٰى رَبِّكَ فَارْغَبْ۠ Open ayah 94:8 in the Quran reader

اور اپنے پروردگار کی طرف رغبت کرو

(ف 2) پس جب آپ انتظام امت سے فارغ ہوں تو عبادت کیجئے اور اپنے پروردگار کی طرف متوجہ ہوجائیں۔