83. Surah Al-Mutaffifin
المطففينDefrauding · 36 ayahsمظہر القرآن
وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَۙ Open ayah 83:1 in the Quran reader
کم تولنے والے (ف 1) کی خرابی ہے
الَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ٘ۖ Open ayah 83:2 in the Quran reader
وہ لوگ جب اوروں سے اپنے لیے ناپ لیں تو پوراتولیں
وَ اِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّ زَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَؕ Open ayah 83:3 in the Quran reader
اور جب انہیں ناپ تول کردیں تو گھٹا کردیں
اَلَا یَظُنُّ اُولٰٓئِكَ اَنَّهُمْ مَّبْعُوْثُوْنَۙ Open ayah 83:4 in the Quran reader
کیا ان لوگوں کو گمان نہیں ہے کہ انہیں اٹھنا ہے
لِیَوْمٍ عَظِیْمٍۙ Open ayah 83:5 in the Quran reader
ایک عظمت والے دن کے لیے
یَّوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 83:6 in the Quran reader
جس دن سب لوگ رب العالمین کے حضور کھڑے ہوں گے
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍؕ Open ayah 83:7 in the Quran reader
ہرگز (ف 1) نہیں (ایسا) نہیں بیشک کافروں کا اعمال نامہ سب سے نیچی جگہ سجین میں ہے
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سِجِّیْنٌؕ Open ayah 83:8 in the Quran reader
اور تو کیا جانے سجین کیسی ہے
كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌؕ Open ayah 83:9 in the Quran reader
وہ لکھت ایک مہر کیا ہونوشت ہے
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ Open ayah 83:10 in the Quran reader
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
الَّذِیْنَ یُكَذِّبُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِؕ Open ayah 83:11 in the Quran reader
جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں
وَ مَا یُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍۙ Open ayah 83:12 in the Quran reader
اور اسے نہ جھٹلائے گا مگر حد سے گزنے والا گناہ گار
اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَؕ Open ayah 83:13 in the Quran reader
جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں کہتا ہے کہ پہلوں کی کہانیاں ہیں
كَلَّا بَلْ١ٚ رَانَ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ Open ayah 83:14 in the Quran reader
کوئی نہیں بلکہ ان کے دلوں پر ان کے اعمال کا زنگ چڑھادیا ہے
كَلَّاۤ اِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ یَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَؕ Open ayah 83:15 in the Quran reader
ہرگز (ف 1) نہیں بیشک وہ اس دن اپنے رب کے دیدار سے محروم ہوں گے
ثُمَّ اِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِیْمِؕ Open ayah 83:16 in the Quran reader
پھر بیشک وہ دوزخ میں داخل ہوں گے
ثُمَّ یُقَالُ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَؕ Open ayah 83:17 in the Quran reader
پھر ان کو کہاجائے گا کہ یہی ہے وہ جس کو تم جھٹلاتے تھے
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْاَبْرَارِ لَفِیْ عِلِّیِّیْنَؕ Open ayah 83:18 in the Quran reader
نہیں نہیں بیشک (ف 2) نیکوں کی لکھت (یعنی نامہ اعمال) سب سے اونچے محل علین میں ہے
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا عِلِّیُّوْنَؕ Open ayah 83:19 in the Quran reader
اور تو کیا جانے علیین کیسی ہے ؟
كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌۙ Open ayah 83:20 in the Quran reader
وہ لکھا ایک مہر کیا ہوانوشتہ ہے
یَّشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُوْنَۙ Open ayah 83:21 in the Quran reader
اس کے پاس خدا کے مقرب فرشتے حاضر رہتے ہیں
اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍۙ Open ayah 83:22 in the Quran reader
بیشک نیک لوگ نعمت میں ہوں گے
عَلَى الْاَرَآئِكِ یَنْظُرُوْنَۙ Open ayah 83:23 in the Quran reader
تختوں پر بیٹھ کر نظارہ کریں گے
تَعْرِفُ فِیْ وُجُوْهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِیْمِۚ Open ayah 83:24 in the Quran reader
تو ان کے چہروں پر نعمت کی تازگی پہچانے گا
یُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ مَّخْتُوْمٍۙ Open ayah 83:25 in the Quran reader
اور (ف 1) ان کو خاص شراب پلائی جائے گی جو مہر کی ہوئی رکھی ہے
خِتٰمُهٗ مِسْكٌ١ؕ وَ فِیْ ذٰلِكَ فَلْیَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَؕ Open ayah 83:26 in the Quran reader
اس کی مہر بجائے موم کے مشک سے ہوگی اور اسی پر چاہے کہ رغبت کریں رغبت کرنے والے
وَ مِزَاجُهٗ مِنْ تَسْنِیْمٍۙ Open ayah 83:27 in the Quran reader
اور شراب میں تسنیم کی ملونی ہوگی
عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَؕ Open ayah 83:28 in the Quran reader
وہ چشمہ جسے خدا کے مقرب لوگ پیتے ہیں
اِنَّ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَضْحَكُوْنَ٘ۖ Open ayah 83:29 in the Quran reader
بیشک (ف 1) وہ لوگ جو گناہ گار تھے مسلمانوں پر ہنسا کرتے تھے
وَ اِذَا مَرُّوْا بِهِمْ یَتَغَامَزُوْنَ٘ۖ Open ayah 83:30 in the Quran reader
اور جب وہ ان پر گزرتے تو یہ آپس میں ان پر آنکھوں سے اشارے کرتے
وَ اِذَا انْقَلَبُوْۤا اِلٰۤى اَهْلِهِمُ انْقَلَبُوْا فَكِهِیْنَ٘ۖ Open ayah 83:31 in the Quran reader
اور جب اپنے گھر پلٹتے خوشیاں کرتے پلٹتے
وَ اِذَا رَاَوْهُمْ قَالُوْۤا اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَضَآلُّوْنَۙ Open ayah 83:32 in the Quran reader
اور جب مسلمانوں کو دیکھتے تو کہتے بیشک یہ لوگ بہکے ہوئے ہیں
وَ مَاۤ اُرْسِلُوْا عَلَیْهِمْ حٰفِظِیْنَؕ Open ayah 83:33 in the Quran reader
اور یہ (کافر) ان (مسلمان) پر نگہبان بنا کر نہ بھیجے گئے
فَالْیَوْمَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنَ الْكُفَّارِ یَضْحَكُوْنَۙ Open ayah 83:34 in the Quran reader
پس آج مسلمان کافروں سے ہنستے ہیں
عَلَى الْاَرَآئِكِ١ۙ یَنْظُرُوْنَؕ Open ayah 83:35 in the Quran reader
تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے
هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ۠ Open ayah 83:36 in the Quran reader
کیا کچھ کافروں کو بدلہ ملا اس کے موافق جو کچھ وہ (دنیا میں) کرتے تھے