80. Surah Abasa

عبسHe frowned · 42 ayahsمظہر القرآن

Ayahs 80:40–41

وَ وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ عَلَیْهَا غَبَرَةٌۙ Open ayah 80:40 in the Quran reader

اور (ف 2) کتنے ہی مونہوں پر اس گرد پڑی ہوگی

تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌؕ Open ayah 80:41 in the Quran reader

ان پر سیاہی غالب آئے گی

(ف 2) یعنی کافروں کے چہروں پر کفر کی کدورت چھائی ہوگی اور اوپر سے فسق وفجور کی ظلمت اور زیادہ تیرہ و تاریک کردے گی۔
Ayah 80:42

اُولٰٓئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ۠ Open ayah 80:42 in the Quran reader

یہی (ف 3) لوگ کافر بدکار ہیں

(ف 3) یعنی کافر بےحیاکوکتنا ہی سمجھاؤ، ذرا نہ پسیجیں ، نہ خدا سے ڈریں، نہ مخلوق سے شرمائیں، سورة کورت مکیہ ہے اس میں ایک رکوع، انتیس آیتیں ، ایک سوچارے کلمے ، پانچ سو تیس حرف ہیں حدیث شریف میں ہے نبی ﷺ نے فرمایا کہ جس شخص کو یہ منظور ہو کہ قیامت کو دنیا میں بھی اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ لے تو اس کو چاہیے کہ ، اذالشمس کورت ، اور سورة اذا السماء انفطرت، اور سورة اذا السماء انشقت۔ پڑھے کہ ان سورتوں میں دنیا کے ختم ہونے اور قیامت کے قائم ہونے کا پوراحال ہے۔