76. Surah Al-Insaan
الانسانMan · 31 ayahsمظہر القرآن
هَلْ اَتٰى عَلَى الْاِنْسَانِ حِیْنٌ مِّنَ الدَّهْرِ لَمْ یَكُنْ شَیْئًا مَّذْكُوْرًا Open ayah 76:1 in the Quran reader
بیشک1 آدمی پر ایک زمانہ وہ گزرا ہے کہ وہ کوئی چیز قابل تذکرہ نہ تھا۔
اِنَّا خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ اَمْشَاجٍ١ۖۗ نَّبْتَلِیْهِ فَجَعَلْنٰهُ سَمِیْعًۢا بَصِیْرًا Open ayah 76:2 in the Quran reader
بیشک1 ہم نے آدمی کو (مرد و عورت کے) مخلوط نطفہ سے پیدا کیا کہ اسے جانچیں، پس2 ہم نے اس کو سنتا دیکھتا (سمجھتا) کردیا۔
اِنَّا هَدَیْنٰهُ السَّبِیْلَ اِمَّا شَاكِرًا وَّ اِمَّا كَفُوْرًا Open ayah 76:3 in the Quran reader
بیشک3 ہم نے اس کو (رسول بھیج کر) راہ بتائی (اب) وہ شکر گزار ہے (یعنی مومن) یا ناشکرا (یعنی کافر) ۔
اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ سَلٰسِلَاۡ وَ اَغْلٰلًا وَّ سَعِیْرًا Open ayah 76:4 in the Quran reader
بیشک4 ہم نے کافروں کے لیے زنجیریں اور طوق اور دہکتی آگ تیار کر رکھی ہے ۔
اِنَّ الْاَبْرَارَ یَشْرَبُوْنَ مِنْ كَاْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوْرًاۚ Open ayah 76:5 in the Quran reader
بیشک5 نیک لوگ وہ جام پئیں گے جس میں کافور کی آمیزش ہے۔
عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللّٰهِ یُفَجِّرُوْنَهَا تَفْجِیْرًا Open ayah 76:6 in the Quran reader
( وہ کافور کیا ہے جنت میں) ایک چشمہ ہے جس میں سے اللہ کے مقرب بندے پیئیں گے اپنے محلوں میں اسے جہاں چاہیں گے بہا کرلے جائیں گے ۔
یُوْفُوْنَ بِالنَّذْرِ وَ یَخَافُوْنَ یَوْمًا كَانَ شَرُّهٗ مُسْتَطِیْرًا Open ayah 76:7 in the Quran reader
یہ1 لوگ اپنی منتیں پوری کرتے ہیں اور ایسے دن سے ڈرتے ہیں جس کی برائی پھیلی ہوئی ہے ۔
وَ یُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰى حُبِّهٖ مِسْكِیْنًا وَّ یَتِیْمًا وَّ اَسِیْرًا Open ayah 76:8 in the Quran reader
اور وہ لوگ (محض) اللہ کی محبت پر مسکین اور یتیم اور قیدی کو کھانا کھلاتے ہیں۔
اِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللّٰهِ لَا نُرِیْدُ مِنْكُمْ جَزَآءً وَّ لَا شُكُوْرًا Open ayah 76:9 in the Quran reader
ان سے کہتے ہیں ہم تم کو خالص اللہ کے لیے کھانا دیتے ہیں نہ ہم تم سے اس کا بدلہ چاہیں اور نہ شکر گزاری مانگتے ہیں۔
اِنَّا نَخَافُ مِنْ رَّبِّنَا یَوْمًا عَبُوْسًا قَمْطَرِیْرًا Open ayah 76:10 in the Quran reader
بیشک1 ہمیں اپنے پروردگار سے ایک ایسے دن کا ڈر ہے جو بہت ترش اور نہایت سخت ہوگا۔
فَوَقٰىهُمُ اللّٰهُ شَرَّ ذٰلِكَ الْیَوْمِ وَ لَقّٰىهُمْ نَضْرَةً وَّ سُرُوْرًاۚ Open ayah 76:11 in the Quran reader
پھر2 اللہ نے ان کو اس دن کی برائی سے بچا لیا اور انہیں تازگی اور خوشحالی عطا فرمائی۔
وَ جَزٰىهُمْ بِمَا صَبَرُوْا جَنَّةً وَّ حَرِیْرًاۙ Open ayah 76:12 in the Quran reader
اور3 ان کے صبر کے بدلے میں ان کو جنت اور ریشمی لباس دئے۔
مُّتَّكِئِیْنَ فِیْهَا عَلَى الْاَرَآئِكِ١ۚ لَا یَرَوْنَ فِیْهَا شَمْسًا وَّ لَا زَمْهَرِیْرًاۚ Open ayah 76:13 in the Quran reader
جنت میں مسہریوں پرف 4 (آرام و عزت سے) تکیہ لگائے ہوں گے ، نہ وہاں دھوپ (کی تپش ) دیکھیں گے اور نہ سخت سردی (بلکہ موسم فرحت بخش ہوگا)
وَ دَانِیَةً عَلَیْهِمْ ظِلٰلُهَا وَ ذُلِّلَتْ قُطُوْفُهَا تَذْلِیْلًا Open ayah 76:14 in the Quran reader
اور جنت کے درختوں کے سائے ان پر جھکے ہوں گے اور میوے کے گچھے بہت ہی پاس لٹک رہے ہوں گے (کہ بلامشقت لے سکیں گے) ۔
وَ یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِاٰنِیَةٍ مِّنْ فِضَّةٍ وَّ اَكْوَابٍ كَانَتْ قَؔوَارِیْرَاۡۙ Open ayah 76:15 in the Quran reader
اور ان پر چاندی کے برتنوں اور کو زوں کا دور ہوگا جو شیشہ کے مثل ہورہے ہوں گے ۔
قَؔوَارِیْرَاۡ مِنْ فِضَّةٍ قَدَّرُوْهَا تَقْدِیْرًا Open ayah 76:16 in the Quran reader
کیسے شیشے چاندی کے سے اندازہ کیے ہوئے ہوں گے اس کے پلانے والوں نے مناسب انداز سے بھرا ہوگا۔
وَ یُسْقَوْنَ فِیْهَا كَاْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِیْلًاۚ Open ayah 76:17 in the Quran reader
اور ان کو اس جگہ وہ جام پلائے جائیں گے جس میں سونٹھ کے چشمے کے پانی کی آمیزش ہوگی۔
عَیْنًا فِیْهَا تُسَمّٰى سَلْسَبِیْلًا Open ayah 76:18 in the Quran reader
(وہ چشمہ کیا ہے) وہ جنت میں ایک چشمہ ہے جسے سلسبیل کہتے ہیں۔
وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَ١ۚ اِذَا رَاَیْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا مَّنْثُوْرًا Open ayah 76:19 in the Quran reader
اور ان کے پاس (یہ چیزیں لیکر) ایسے لڑکے آمد و رفت کریں گے جو ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے (اے مخاطب) جب تو ان کو دیکھے تو یوں سمجھے موتی بکھیرے ہوئے۔
وَ اِذَا رَاَیْتَ ثَمَّ رَاَیْتَ نَعِیْمًا وَّ مُلْكًا كَبِیْرًا Open ayah 76:20 in the Quran reader
اور1 جب تو اس جگہ کو دیکھے تو بڑٰ نعمت اور بڑی بادشاہی دیکھے۔
عٰلِیَهُمْ ثِیَابُ سُنْدُسٍ خُضْرٌ وَّ اِسْتَبْرَقٌ١٘ وَّ حُلُّوْۤا اَسَاوِرَ مِنْ فِضَّةٍ١ۚ وَ سَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ شَرَابًا طَهُوْرًا Open ayah 76:21 in the Quran reader
اور ان جنتیوں کے بدن پر سبز ریشمی باریک کپڑے ہوں گے اور دبیز ریشم کے کپڑے اور ان کو چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور ان کو ان کا پروردگار پاکیزہ شراب پلائے گا۔
اِنَّ هٰذَا كَانَ لَكُمْ جَزَآءً وَّ كَانَ سَعْیُكُمْ مَّشْكُوْرًا۠ Open ayah 76:22 in the Quran reader
بیشک (ان سے کہا جائے گا) یہ تمہارا صلہ ہے (جو دنیا میں کرتے تھے) اور تمہاری محنت مقبول ہوئی (کہ تم سے تمہارا رب راضی ہوا) ۔
اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَیْكَ الْقُرْاٰنَ تَنْزِیْلًاۚ Open ayah 76:23 in the Quran reader
بیشک1 ہم نے (اے محبوب) تم پر قرآن بتدریج اتارا۔
فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَ لَا تُطِعْ مِنْهُمْ اٰثِمًا اَوْ كَفُوْرًاۚ Open ayah 76:24 in the Quran reader
پس تم اپنے پروردگار کے حکم پر صابر رہو اور2 ان میں کسی گنہگار یا ناشکرے کی بات نہ سنو۔
وَ اذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًاۖۚ Open ayah 76:25 in the Quran reader
اور اپنے پروردگار کا نام صبح و شام یاد کرو۔3
وَ مِنَ الَّیْلِ فَاسْجُدْ لَهٗ وَ سَبِّحْهُ لَیْلًا طَوِیْلًا Open ayah 76:26 in the Quran reader
اور کچھ رات میں اسے سجدہ کرو۔1 اور بڑی رات تک اس کی تسبیح کیا کرو۔
اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ یُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَ وَ یَذَرُوْنَ وَرَآءَهُمْ یَوْمًا ثَقِیْلًا Open ayah 76:27 in the Quran reader
بیشک یہ کافر دنیا کو چاہتے ہیں اور اپنے پیچھے ایک بھاری (یعنی قیامت کے) دن کو چھوڑ بیٹھے ہیں۔
نَحْنُ خَلَقْنٰهُمْ وَ شَدَدْنَاۤ اَسْرَهُمْ١ۚ وَ اِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَاۤ اَمْثَالَهُمْ تَبْدِیْلًا Open ayah 76:28 in the Quran reader
ہم ان کو پیدا کیا اور ان کے جوڑ بند مضبوط کیے اور ہم جب چاہیں (انہیں ہلاک کردیں اور ) ان جیسے اور بدل دیں (جو اطاعت شعار ہوں) ۔
اِنَّ هٰذِهٖ تَذْكِرَةٌ١ۚ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِیْلًا Open ayah 76:29 in the Quran reader
بیشک یہ نصیحت ہے پس جو کوئی چاہے اپنے پروردگار کی طرف راہ لے (یعنی اللہ کی اطاعت اور رسول کا اتباع کرے) ۔
وَ مَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِیْمًا حَكِیْمًاۗۖ Open ayah 76:30 in the Quran reader
اور تم کیا چاہو مگر اللہ چاہے، بیشک اللہ جاننے والا حکمت والا ہے۔
یُّدْخِلُ مَنْ یَّشَآءُ فِیْ رَحْمَتِهٖ١ؕ وَ الظّٰلِمِیْنَ اَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا۠ Open ayah 76:31 in the Quran reader
اپنی رحمت (یعنی جنت) میں داخل کرتا ہے (ایمان عطا فرما کر) جسے چاہے، اور ظالموں (یعنی کافروں) کے لیے اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے ۔