69. Surah Al-Haaqqa
الحاقةThe Reality · 52 ayahsمظہر القرآن
اَلْحَآقَّةُۙ Open ayah 69:1 in the Quran reader
وہ1 حق ہونے والی (قیامت) ۔
مَا الْحَآقَّةُۚ Open ayah 69:2 in the Quran reader
کیا ہے وہ حق ہونے والی (قیامت کو) ۔
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحَآقَّةُؕ Open ayah 69:3 in the Quran reader
اور کس چیز نے تم کو جتلایا گیا ہے وہ حق ہونے والی (قیامت) ۔
كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ وَ عَادٌۢ بِالْقَارِعَةِ Open ayah 69:4 in the Quran reader
قبیلہ ثمود اور عاد نے قیامت کو جھٹلایا۔
فَاَمَّا ثَمُوْدُ فَاُهْلِكُوْا بِالطَّاغِیَةِ Open ayah 69:5 in the Quran reader
پس ثمود تو ایک زور کی آواز سے ہلاک کردیئے گئے۔
وَ اَمَّا عَادٌ فَاُهْلِكُوْا بِرِیْحٍ صَرْصَرٍ عَاتِیَةٍۙ Open ayah 69:6 in the Quran reader
اور جو عاد تھے بس وہ ایک سخت آندھی سے ہلاک کیے گئے ۔
سَخَّرَهَا عَلَیْهِمْ سَبْعَ لَیَالٍ وَّ ثَمٰنِیَةَ اَیَّامٍ١ۙ حُسُوْمًا١ۙ فَتَرَى الْقَوْمَ فِیْهَا صَرْعٰى١ۙ كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِیَةٍۚ Open ayah 69:7 in the Quran reader
اور ان پر سات راتیں اور آٹھ دن (چہار شنبہ سے چہار شنبہ تک) لگاتار قوت سے چلائی، پس اے مخاطب اگر تو (اس وقت وہاں موجود ہوتا تو) اس قو کو اس طرح گرا (یعنی مرا) ہوا دیکھتا کہ گویا گرے ہوئے کھجوروں کے تنے (پڑے) ہیں۔
فَهَلْ تَرٰى لَهُمْ مِّنْۢ بَاقِیَةٍ Open ayah 69:8 in the Quran reader
پس تو ان میں سے کسی کو بھی بچا ہوا دیکھتا ہے ؟ (نہیں نام و نشان تک نہیں ہے)
وَ جَآءَ فِرْعَوْنُ وَ مَنْ قَبْلَهٗ وَ الْمُؤْتَفِكٰتُ بِالْخَاطِئَةِۚ Open ayah 69:9 in the Quran reader
اور (اسی طرح) فرعون اور اس سے پہلے کافر لوگ اور الٹ جانے والی بستیاں (مثل لوط کی قوم) گناہ کے مرتکب ہوئے ۔
فَعَصَوْا رَسُوْلَ رَبِّهِمْ فَاَخَذَهُمْ اَخْذَةً رَّابِیَةً Open ayah 69:10 in the Quran reader
پس انہوں نے اپنے پروردگار کے رسولوں کی نافرمانی کی تو اللہ نے ان کو ایک بڑٰ پکڑ میں پکڑا۔
اِنَّا لَمَّا طَغَا الْمَآءُ حَمَلْنٰكُمْ فِی الْجَارِیَةِۙ Open ayah 69:11 in the Quran reader
بیشک جس وقت پانی ابلا تو ہم نے تم کو (یعنی تمہارے باپ دادوں کو جبکہ تم ان کی پشت میں تھے) کشتی میں سوار کیا (اور باقیوں کو غرق کردیا) ۔
لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَّ تَعِیَهَاۤ اُذُنٌ وَّاعِیَةٌ Open ayah 69:12 in the Quran reader
تاکہ ہم اس معاملہ کو تمہارے لیے نصیحت اور یادگار کریں ۔
فَاِذَا نُفِخَ فِی الصُّوْرِ نَفْخَةٌ وَّاحِدَةٌۙ Open ayah 69:13 in the Quran reader
اور (یہ بات) یاد رکھنے والوں کے کان یاد رکھیں، پس1 جب صور میں پھونک ماری جاوے گی۔
وَّ حُمِلَتِ الْاَرْضُ وَ الْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةًۙ Open ayah 69:14 in the Quran reader
اور زمین اور پہاڑ اٹھا کر دفعۃ ریزہ ریزہ کردیئے جائیں گے ۔
فَیَوْمَئِذٍ وَّقَعَتِ الْوَاقِعَةُۙ Open ayah 69:15 in the Quran reader
پس اس روز قیامت قائم ہوجائے گی ۔
وَ انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَهِیَ یَوْمَئِذٍ وَّاهِیَةٌۙ Open ayah 69:16 in the Quran reader
اور آسمان2 پھٹ جائے گا تو اس دن کا اسکا پتلا حال ہوگا۔
وَّ الْمَلَكُ عَلٰۤى اَرْجَآئِهَا١ؕ وَ یَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ یَوْمَئِذٍ ثَمٰنِیَةٌؕ Open ayah 69:17 in the Quran reader
اور3 فرشتے آسمان کے کناروں پر کھڑے ہوں گے اور اس دن4 تمہارے پروردگار کا عرش اپنے اوپر آٹھ فرشتے اٹھائیں گے۔
یَوْمَئِذٍ تُعْرَضُوْنَ لَا تَخْفٰى مِنْكُمْ خَافِیَةٌ Open ayah 69:18 in the Quran reader
اس5 دن (خدا کے روبرو حساب کے واسطے) تم سب پیش ہوگے کہ تم میں کوئی چھپنے والی جان چھپ نہ سکے گی۔
فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖ١ۙ فَیَقُوْلُ هَآؤُمُ اقْرَءُوْا كِتٰبِیَهْۚ Open ayah 69:19 in the Quran reader
پھر1 جس کو اس کا اعمال نامہ داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا تو خوشی کے مارے آس پاس والوں سے) کہے گا : لو میرے نامہ اعمال پڑھو۔
اِنِّیْ ظَنَنْتُ اَنِّیْ مُلٰقٍ حِسَابِیَهْۚ Open ayah 69:20 in the Quran reader
مجھے (دنیا میں) یقین تھا کہ (آخرت میں) میں اپنے حساب کو پہنچوں گا۔
فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍۙ Open ayah 69:21 in the Quran reader
پس وہ شخص پسندیدہ زندگانی۔
فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍۙ Open ayah 69:22 in the Quran reader
بہشت بریں میں ہوگا۔
قُطُوْفُهَا دَانِیَةٌ Open ayah 69:23 in the Quran reader
کہ جس کے میوے جھکے ہوئے ہوں گے ۔
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَاۤ اَسْلَفْتُمْ فِی الْاَیَّامِ الْخَالِیَةِ Open ayah 69:24 in the Quran reader
(کہا جائے گا) مزے کے ساتھ کھاؤ پیو ان نیک اعمال کے صلہ میں، جو تم نے گزشتہ دنوں (یعنی دنیا کی زندگی) میں آگے (یعنی آخرت کے لیے ) بھیجے تھے ۔
وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ١ۙ۬ فَیَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ لَمْ اُوْتَ كِتٰبِیَهْۚ Open ayah 69:25 in the Quran reader
اور2 جس کا اعمال نامہ اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا۔ تو کہے گا : اے کاش ! میرا اعمال نامہ مجھے نہ ملتا۔
وَ لَمْ اَدْرِ مَا حِسَابِیَهْۚ Open ayah 69:26 in the Quran reader
اور میں نہ جانتا کہ میرا کیا حساب ہے ۔
یٰلَیْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِیَةَۚ Open ayah 69:27 in the Quran reader
اے کاش ! کسی طرح موت ہی قصہ چکا جاتی۔
مَاۤ اَغْنٰى عَنِّیْ مَالِیَهْۚ Open ayah 69:28 in the Quran reader
(افسوس) میرا مال (جو میں دنیا میں جمع کیا تھا) کچھ کام نہ آیا۔
هَلَكَ عَنِّیْ سُلْطٰنِیَهْۚ Open ayah 69:29 in the Quran reader
میری سب (حجت اور) قوت جاتی رہی۔
خُذُوْهُ فَغُلُّوْهُۙ Open ayah 69:30 in the Quran reader
ایسے شخص1 کے لیئے فرشتوں کو حکم ہوگا : اسے پکڑو پھر اس کی گردن میں طوق ڈالو۔
ثُمَّ الْجَحِیْمَ صَلُّوْهُۙ Open ayah 69:31 in the Quran reader
پھر اس کو دوزخ میں لے جاؤ۔
ثُمَّ فِیْ سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُوْنَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوْهُؕ Open ayah 69:32 in the Quran reader
پھر ایک ایسی زنجیر میں جس کی ناپ (فرشتوں کے ہاتھ سے) ستر ہاتھ ہے اس کو جکڑ دو ۔
اِنَّهٗ كَانَ لَا یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ الْعَظِیْمِۙ Open ayah 69:33 in the Quran reader
کیونکہ یہ (دنیا میں)2 خدائے بزرگ پر ایمان نہیں رکھتا تھا۔
وَ لَا یَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِؕ Open ayah 69:34 in the Quran reader
اور مسکین کو کھانا دینے کی ترغیب نہ دیتا تھا۔
فَلَیْسَ لَهُ الْیَوْمَ هٰهُنَا حَمِیْمٌۙ Open ayah 69:35 in the Quran reader
تو آج1 یہاں (یعنی آخرت میں) اس کا کوئی دوست نہیں (کہ مدد کرے) ۔
وَّ لَا طَعَامٌ اِلَّا مِنْ غِسْلِیْنٍۙ Open ayah 69:36 in the Quran reader
اور نہ2 (اسے) کچھ کھانے کو بجز زخموں کی پیپ کے ۔
لَّا یَاْكُلُهٗۤ اِلَّا الْخَاطِئُوْنَ۠ Open ayah 69:37 in the Quran reader
جس کو گنہگاروں کے سوا اور کوئی نہیں کھائے گا۔