61. Surah As-Saff
الصفThe Ranks · 14 ayahsمظہر القرآن
سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ۚ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ Open ayah 61:1 in the Quran reader
اللہ کی1 پاکی ہر چیز بیان کرتی ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو چیز زمین میں ہے ، اور وہی غالب حکمت والا ہے ۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لِمَ تَقُوْلُوْنَ مَا لَا تَفْعَلُوْنَ Open ayah 61:2 in the Quran reader
اے مسلمانو ! تم ایسی بات کیوں کہتے ہو جو کرتے نہیں۔
كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللّٰهِ اَنْ تَقُوْلُوْا مَا لَا تَفْعَلُوْنَ Open ayah 61:3 in the Quran reader
اللہ کے نزدیک یہ بات بڑٰ ناپسند ہے کہ جو بات کہو وہ کرو نہیں۔
اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِهٖ صَفًّا كَاَنَّهُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ Open ayah 61:4 in the Quran reader
بیشک اللہ ان لوگوں کو دوست رکھتا ہے جو اس کی راہ میں صف باندھ کر لڑتے ہیں (اور پیچھے ہٹنا جانتے نہیں) گویا وہ سیسہ پلائی ہوئی عمارت ہیں۔
وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهٖ یٰقَوْمِ لِمَ تُؤْذُوْنَنِیْ وَ قَدْ تَّعْلَمُوْنَ اَنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَیْكُمْ١ؕ فَلَمَّا زَاغُوْۤا اَزَاغَ اللّٰهُ قُلُوْبَهُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ Open ayah 61:5 in the Quran reader
اور1 یاد کرو جبکہ موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اے میری قوم ! مجھ کو کیوں ستاتے ہو اور بیشک تم جانتے ہو کہ میں تمہاری طرف اللہ کا بھیجا ہوا (پیغبر) ہوں، پھر جب وہ (اس پر بھی راہ حق سے) ٹیڑھے رہے تو اللہ نے ان کے دل (حق کی توفیق سے) ٹیڑھے کردیئے، اور اللہ ایسے فاسق لوگوں کو راہ (کی توفیق ) نہیں دیتا۔
وَ اِذْ قَالَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ یٰبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اِنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَیْكُمْ مُّصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیَّ مِنَ التَّوْرٰىةِ وَ مُبَشِّرًۢا بِرَسُوْلٍ یَّاْتِیْ مِنْۢ بَعْدِی اسْمُهٗۤ اَحْمَدُ١ؕ فَلَمَّا جَآءَهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ قَالُوْا هٰذَا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 61:6 in the Quran reader
اور1 یاد کرو جبکہ عیسیٰ بن مریم نے کہا : اے بنی اسرائیل ! میں تمہاری طرف اللہ کا بھیجا ہوا (پیغمبر) ہوں، مجھ سے پہلے جو کتاب توریت (آچکی) ہے میں اس کی تصدیق کرنے والا ہوں، اور ایک رسول کی بشارت دینے والا ہوں جو میرے بعد تشریف لائیں گے ان کا نام احمد (ﷺ) ہے، پس جب احمد ان لوگوں کے پاس روشن نشانیاں لے کر شریف لائے کہنے لگے : یہ کھلا جادو ہے۔
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ وَ هُوَ یُدْعٰۤى اِلَى الْاِسْلَامِ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 61:7 in the Quran reader
اور1 اس سے بڑھ کر کون ظالم ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھے حالانکہ اسے اسلام کی طرف بلایا جاتا ہے ، اللہ ایسے ظالم لوگوں کو راہ نہیں دکھاتا۔
یُرِیْدُوْنَ لِیُطْفِئُوْا نُوْرَ اللّٰهِ بِاَفْوَاهِهِمْ وَ اللّٰهُ مُتِمُّ نُوْرِهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْكٰفِرُوْنَ Open ayah 61:8 in the Quran reader
یہ کافر چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور سے (یعنی دین اسلام) کو (جادو اور شعر ار کہانت کہہ کر) اپنے مونہوں سے بجھا دیں اور اللہ اپنا نور پورا کر کے رہے گا اگرچہ کافر کیسے ہی ناخوش ہوں۔
هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰى وَ دِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهٗ عَلَى الدِّیْنِ كُلِّهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُوْنَ۠ Open ayah 61:9 in the Quran reader
وہی2 (اللہ) ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچا دین (یعنی اسلام) کے ساتھ بھیجا تاکہ اس (دین) کو تمام دینوں پر غالب کرے اگرچہ کیسے ہی ناخوش ہوں مشرک لوگ۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰى تِجَارَةٍ تُنْجِیْكُمْ مِّنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ Open ayah 61:10 in the Quran reader
اے مسلمانو ! کیا1 میں تمہیں وہ تجارت بتا دوں جو تمہیں دردناک عذاب سے بچائے۔
تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ تُجَاهِدُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ بِاَمْوَالِكُمْ وَ اَنْفُسِكُمْ١ؕ ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَۙ Open ayah 61:11 in the Quran reader
(وہ یہ ہے کہ) تم لوگ اللہ پر ار اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اللہ کی راہ میں اپنے مال و جان سے جہاد کرو، یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو۔
یَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْ وَ یُدْخِلْكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ وَ مَسٰكِنَ طَیِّبَةً فِیْ جَنّٰتِ عَدْنٍ١ؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُۙ Open ayah 61:12 in the Quran reader
(اگر ایسا کرو گے تو) اللہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور تم کو (جنت کے) ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں چلتی ہیں اور پاکیزہ محلوں میں (داخل کرے گا) جو ہمیشہ رہنے کے باغوں میں ہیں، یہی بڑی کامیابی ہے ۔
وَ اُخْرٰى تُحِبُّوْنَهَا١ؕ نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌ١ؕ وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 61:13 in the Quran reader
اور (اس کے علاوہ) ایک نعمت تمہیں اور دے گا جو تمہیں پیاری ہے وہ نعمت اللہ کی طرف سے مدد اور جلد آنے والی فتح ہے اور (اے محبوب) مسلمانوں کو ( دنیا میں فتح کی اور آخرت میں جنت کی) خوشی سنا دو ۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْۤا اَنْصَارَ اللّٰهِ كَمَا قَالَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ لِلْحَوَارِیّٖنَ مَنْ اَنْصَارِیْۤ اِلَى اللّٰهِ١ؕ قَالَ الْحَوَارِیُّوْنَ نَحْنُ اَنْصَارُ اللّٰهِ فَاٰمَنَتْ طَّآئِفَةٌ مِّنْۢ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ وَ كَفَرَتْ طَّآئِفَةٌ١ۚ فَاَیَّدْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا عَلٰى عَدُوِّهِمْ فَاَصْبَحُوْا ظٰهِرِیْنَ۠ Open ayah 61:14 in the Quran reader
اے مسلمانو !1 تم اللہ کے دین کے مددگار ہوجاؤ جیسا کہ عیسیٰ بن مریم نے (اپنے) حواریوں سے کہا تھا : کون ہے جو اللہ کی طرف ہوکر میری مدد کرے حواریوں نے کہا : ہم اللہ (کے دین) کے مددگار ہیں، پس (اس کے بعد) بنی اسرائیل میں سے ایک گروہ (عیسی پر) ایمان لایا اور ایک گروہ کافر رہا۔ پس ہم نے ایمان والوں کو ان کے دشمنوں کے مقابلہ پر مدد دی پس وہ غالب ہوگئے۔