60. Surah Al-Mumtahana
الممتحنةShe that is to be examined · 13 ayahsمظہر القرآن
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا عَدُوِّیْ وَ عَدُوَّكُمْ اَوْلِیَآءَ تُلْقُوْنَ اِلَیْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ وَ قَدْ كَفَرُوْا بِمَا جَآءَكُمْ مِّنَ الْحَقِّ١ۚ یُخْرِجُوْنَ الرَّسُوْلَ وَ اِیَّاكُمْ اَنْ تُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ رَبِّكُمْ١ؕ اِنْ كُنْتُمْ خَرَجْتُمْ جِهَادًا فِیْ سَبِیْلِیْ وَ ابْتِغَآءَ مَرْضَاتِیْ١ۖۗ تُسِرُّوْنَ اِلَیْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ١ۖۗ وَ اَنَا اَعْلَمُ بِمَاۤ اَخْفَیْتُمْ وَ مَاۤ اَعْلَنْتُمْ١ؕ وَ مَنْ یَّفْعَلْهُ مِنْكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَآءَ السَّبِیْلِ Open ayah 60:1 in the Quran reader
اے مسلمانوف 1 میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ (یعنی کافروں کو) کہ تم ان کی طرف دوستی سے خبریں پہنچاتے ہو، حالانکہ بیشک وہ لوگ منکر ہیں اس حق (یعنی دین اسلام و قرآن) کے جو تمہارے پاس آیا ہے ، جلا وطن کرتے ہیں (مکہ سے) رسول کو اور تمہیں بھی، اس لیے کہ تم اپنے پروردگار پر ایمان لائے، اگر تم میری راہ میں جہاد کے لیے اور میری رضا مندی چاہنے کے لیے اپنے وطنوں سے نکلتے ہو تو ان (کافروں) سے دوستی نہ کرو ، تم ان کے پاس خفیہ پیغام بھیجتے ہو دوستی کے سبب سے اور میں خوب جانتا ہوں کہ جو کچھ تم چھپاتے ہو اور جو ظاہر کرتے ہو اور جو کوئی تم میں یہ کام کرے بیشک وہ سیدھی راہ سے بہکا۔
اِنْ یَّثْقَفُوْكُمْ یَكُوْنُوْا لَكُمْ اَعْدَآءً وَّ یَبْسُطُوْۤا اِلَیْكُمْ اَیْدِیَهُمْ وَ اَلْسِنَتَهُمْ بِالسُّوْٓءِ وَ وَدُّوْا لَوْ تَكْفُرُوْنَؕ Open ayah 60:2 in the Quran reader
اگر (کافر) تم پر موقعہ پائیں تو وہ تمہارے دشمن ہوں گے اور ایذا دینے کے لیے تمہاری طرف اپنے ہاتھ اور اپنی زبانیں بڑھائیں گے، اور ان کی تمنا ہے کہ کسی طرح تم کافر ہوجاؤ (تو ایسے لوگوں سے دوستی رکھنا خطائے عظیم ہے ) ۔
لَنْ تَنْفَعَكُمْ اَرْحَامُكُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُكُمْ١ۛۚ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ۛۚ یَفْصِلُ بَیْنَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ Open ayah 60:3 in the Quran reader
قیامت کے دن تمہیں تمہارے رشتے اور نہ تمہاری (مشرک) اولاد (جس کی وجہ سے تم کفار سے دوستی کرتے ہو) ہرگز کام نہ آئیں گے، تمہارے درمیان اللہ فیصلہ کرے گا (کہ فرمانبردار جنت میں، نافرمان دوزخ میں) اور اللہ تمہارے سب کام دیکھ رہا ہے ۔
قَدْ كَانَتْ لَكُمْ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ فِیْۤ اِبْرٰهِیْمَ وَ الَّذِیْنَ مَعَهٗ١ۚ اِذْ قَالُوْا لِقَوْمِهِمْ اِنَّا بُرَءٰٓؤُا مِنْكُمْ وَ مِمَّا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١٘ كَفَرْنَا بِكُمْ وَ بَدَا بَیْنَنَا وَ بَیْنَكُمُ الْعَدَاوَةُ وَ الْبَغْضَآءُ اَبَدًا حَتّٰى تُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ وَحْدَهٗۤ اِلَّا قَوْلَ اِبْرٰهِیْمَ لِاَبِیْهِ لَاَسْتَغْفِرَنَّ لَكَ وَ مَاۤ اَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍ١ؕ رَبَّنَا عَلَیْكَ تَوَكَّلْنَا وَ اِلَیْكَ اَنَبْنَا وَ اِلَیْكَ الْمَصِیْرُ Open ayah 60:4 in the Quran reader
بیشک تمہارے لیے ابراہیم اور اس کے ساتھ والوں (یعنی اہل ایمان) میں اچھی پیروی ہے جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا (جو مشرک تھی) بیشک ہم بےتعلق ہیں تم سے اور ان سے جنہیں تم اللہ کے سوا پوجتے ہو، ہم تمہارے معتقد نہیں اور ہم میں اور تم میں ہمیشہ کے لیے دشمنی اور عداوت ظاہر ہوگئی جب تک تم ایک اللہ پر ایمان نہ لاؤ، مگر ابراہیم کا اپنے باپ سے کہنا کہ میں ضرور تمہارے لیے (اللہ سے) مغفرت چاہوں گا اور میں اللہ کی طرف سے تمہارے کسی نفع کا مالک نہیں۔ (اور کہا) اے ہمارے پروردگار ! ہم نے تجھ پر بھروسہ کیا اور تیری طرف رجوع لائے اور تیری ہی طرف (ہم سب کو ) پھرنا ہے ۔
رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ اغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا١ۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ Open ayah 60:5 in the Quran reader
(اور کہا) اے ہمارے پروردگار ! ہمیں کافروں کی آزمائش میں نہ ڈال اور اے پروردگار ہمارے ہمیں بخش سے بیشک تو ہی غالب حکمت والا ہے ۔
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْهِمْ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَنْ كَانَ یَرْجُوا اللّٰهَ وَ الْیَوْمَ الْاٰخِرَ١ؕ وَ مَنْ یَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ۠ Open ayah 60:6 in the Quran reader
بیشک (اے محمد کی امت) تمہارے لیے انہی کے طریقہ پر چلنا اچھا ہے ، اس پر وہی چلے گا جو اللہ اور قیامت کے دن کی امید رکھتا ہے اور جو کوئی پھرجائے (اور کفار سے دوستی کرے تو اسی کا ضرر ہے) پس بیشک اللہ ہی بےنیاز سب خوبیوں والا ہے ۔
عَسَى اللّٰهُ اَنْ یَّجْعَلَ بَیْنَكُمْ وَ بَیْنَ الَّذِیْنَ عَادَیْتُمْ مِّنْهُمْ مَّوَدَّةً١ؕ وَ اللّٰهُ قَدِیْرٌ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 60:7 in the Quran reader
قریب ہے اللہ تم میں اور ان میں جو ان میں سے (کفار) تمہارے دشمن ہیں دوستی کردے (یعنی انہیں ایمان کی توفیق دے) اور اللہ قدرت والا ہے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔
لَا یَنْهٰىكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِیْنَ لَمْ یُقَاتِلُوْكُمْ فِی الدِّیْنِ وَ لَمْ یُخْرِجُوْكُمْ مِّنْ دِیَارِكُمْ اَنْ تَبَرُّوْهُمْ وَ تُقْسِطُوْۤا اِلَیْهِمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُقْسِطِیْنَ Open ayah 60:8 in the Quran reader
اللہ تم کو1 ان لوگوں کے ملنے سے منع نہیں کرتا جو تم سے دین کے بارے میں نہ لڑے اور تمہیں تمہارے گھروں سے نہ نکالا کہ تم ان کے ساتھ احسان کرو اور ان کے حق میں انصاف کرو، بیشک اللہ انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے ۔
اِنَّمَا یَنْهٰىكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِیْنَ قٰتَلُوْكُمْ فِی الدِّیْنِ وَ اَخْرَجُوْكُمْ مِّنْ دِیَارِكُمْ وَ ظٰهَرُوْا عَلٰۤى اِخْرَاجِكُمْ اَنْ تَوَلَّوْهُمْ١ۚ وَ مَنْ یَّتَوَلَّهُمْ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ Open ayah 60:9 in the Quran reader
اللہ تمہیں انہی سے منع کرتا ہے کہ جو تم سے دین کے بارے میں لڑتے ہیں اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا ہے اور دوسروں کی تمہارے نکالنے پر مدد کی ، اس سے تم کو منع کرتا ہے کہ ان سے دوستی کرو اور جو کوئی ان سے دوستی کرے پس وہی لوگ ظالم ہیں۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا جَآءَكُمُ الْمُؤْمِنٰتُ مُهٰجِرٰتٍ فَامْتَحِنُوْهُنَّ١ؕ اَللّٰهُ اَعْلَمُ بِاِیْمَانِهِنَّ١ۚ فَاِنْ عَلِمْتُمُوْهُنَّ مُؤْمِنٰتٍ فَلَا تَرْجِعُوْهُنَّ اِلَى الْكُفَّارِ١ؕ لَا هُنَّ حِلٌّ لَّهُمْ وَ لَا هُمْ یَحِلُّوْنَ لَهُنَّ١ؕ وَ اٰتُوْهُمْ مَّاۤ اَنْفَقُوْا١ؕ وَ لَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ اَنْ تَنْكِحُوْهُنَّ اِذَاۤ اٰتَیْتُمُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّ١ؕ وَ لَا تُمْسِكُوْا بِعِصَمِ الْكَوَافِرِ وَ سْئَلُوْا مَاۤ اَنْفَقْتُمْ وَ لْیَسْئَلُوْا مَاۤ اَنْفَقُوْا١ؕ ذٰلِكُمْ حُكْمُ اللّٰهِ١ؕ یَحْكُمُ بَیْنَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ Open ayah 60:10 in the Quran reader
اے مسلمانو !1 جب تمہارے پاس مسلمان عورتیں (کفرستان سے) ہجرت کر کے آویں تو تم ان کی آزمائش کرو، اللہ ان کے ایمان کو خوب جانتا ہے ۔ پس اگر تمہیں ایمان والیاں معلوم ہوں تو انہیں کافروں کو واپس نہ دو (کیونکہ اب ) نہ یہ (مسلمان عورتیں) ان (کافروں) کو حلال ہیں اور نہ وہ (کافر مرد) ان (مسلمان عورتوں) کو حلال ہیں، اور ان کے کافر شوہروں کو دے دو ان کا خرچ (مہر وغیرہ میں) ہو اور تم کو ان (مہاجر) عورتوں سے نکاح کرنے میں کچھ گناہ نہیں جبکہ تم ان کے مہر ان کو دے دو ، اور (اے مسلمانو) تم کافر عورتوں کے نکاح پر جمے نہ رہو (جبکہ وہ مرتد ہوکر دار الحرب چلی گئیں) اور جو تم نے (ان عورتوں پر مہر وغیرہ) خرچ کیا ہے (ان کافروں سے) تم مانگ لو، اور جو کچھ ان کافروں نے خرچ کیا ہے وہ (تم سے) مانگ لیں، یہی اللہ کا حخم ہے وہ تمہارے لیے فیصلہ فرماتا ہے اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے ۔
وَ اِنْ فَاتَكُمْ شَیْءٌ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْ اِلَى الْكُفَّارِ فَعَاقَبْتُمْ فَاٰتُوا الَّذِیْنَ ذَهَبَتْ اَزْوَاجُهُمْ مِّثْلَ مَاۤ اَنْفَقُوْا١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِیْۤ اَنْتُمْ بِهٖ مُؤْمِنُوْنَ Open ayah 60:11 in the Quran reader
اور اگر مسلمانوں1 کے ہاتھ سے کچھ عورتیں کافروں کی طرف نکل جائیں پھر تم کافروں کو سزا دو (جہاد میں اور ان سے غنیمت پاؤ) تو جن کی عورتیں (مرتد ہوکر دا رالحرب میں) چلی گئیں تھیں جتنا (مہر) انہوں نے (اپنی بیبیوں پر) خرچ کیا تھا (غنیمت میں سے) اس کے برابر تم ان کو دے دو ، اور اللہ سے جس پر تم ایمان لائے ہو۔
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِذَا جَآءَكَ الْمُؤْمِنٰتُ یُبَایِعْنَكَ عَلٰۤى اَنْ لَّا یُشْرِكْنَ بِاللّٰهِ شَیْئًا وَّ لَا یَسْرِقْنَ وَ لَا یَزْنِیْنَ وَ لَا یَقْتُلْنَ اَوْلَادَهُنَّ وَ لَا یَاْتِیْنَ بِبُهْتَانٍ یَّفْتَرِیْنَهٗ بَیْنَ اَیْدِیْهِنَّ وَ اَرْجُلِهِنَّ وَ لَا یَعْصِیْنَكَ فِیْ مَعْرُوْفٍ فَبَایِعْهُنَّ وَ اسْتَغْفِرْ لَهُنَّ اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 60:12 in the Quran reader
اے نبی1 جب تمہارے پاس مسلمان عورتیں آئیں کہ تم سے اس شرط پر بیعت کریں کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں گی اور نہ چوری کریں گی اور نہ بدکاری کریں گی اور نہ اپنی اولاد کو قتل کریں گی (جیسا کہ پہلے زمانہ جاہلیت میں دستور تھا) اور نہ بہتان (کی اولاد) لاویں گی جس کو اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے درمیان (یعنی نطفہ شوہر سے جنی ہوئی دعوی کر کے) بنا لیویں، اور کسی نیک بات میں تمہاری نافرمانی نہ کریں گی پس تم ان کی بیعت قبول کرلو اور ان کے لیے اللہ سے بخشش چاہو ، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ قَدْ یَئِسُوْا مِنَ الْاٰخِرَةِ كَمَا یَئِسَ الْكُفَّارُ مِنْ اَصْحٰبِ الْقُبُوْرِ۠ Open ayah 60:13 in the Quran reader
اے مسلمانو1 تم ان لوگوں سے دوستی نہ کرو کہ جن پر اللہ کا غضب ہے، بیشک وہ آخرت کے ثواب سے ایسے ناامید ہوگئے جیسے کافر قبر والوں سے ناامید ہیں۔