50. Surah Qaaf
قThe letter Qaaf · 45 ayahsمظہر القرآن
قٓ١ۚ۫ وَ الْقُرْاٰنِ الْمَجِیْدِۚ Open ayah 50:1 in the Quran reader
ق۔1۔ قسم ہے عزت والے قرآن کی
بَلْ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ فَقَالَ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا شَیْءٌ عَجِیْبٌۚ Open ayah 50:2 in the Quran reader
کہ تم خدا کے پیغمبر ہو (کفار ایمان نہیں لائے) بلکہ کافروں نے تعجب کیا کہ ان کے پاس ان کی قوم میں ایک ڈر سنانے والا رسو ل تشریف لایا، پس کافروں نے کہا کہ یہ تو عجیب بات ہے
ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا١ۚ ذٰلِكَ رَجْعٌۢ بَعِیْدٌ Open ayah 50:3 in the Quran reader
کیا جب ہم مرجائیں گے اور خاک ہوجائیں گے پھر دوبارہ زندہ ہوں گے، یہ دوبارہ زندہ ہونا عقل سے بعید ہے
قَدْ عَلِمْنَا مَا تَنْقُصُ الْاَرْضُ مِنْهُمْ١ۚ وَ عِنْدَنَا كِتٰبٌ حَفِیْظٌ Open ayah 50:4 in the Quran reader
بیشک ہم جانتے ہیں کہ جو کچھ زمین ان (کے جسم کے حصہ) میں سے گھٹاتی ہے اور ہمارے پاس ایک یادرکھنے والی کتاب (میں محفوظ) ہے
بَلْ كَذَّبُوْا بِالْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ فَهُمْ فِیْۤ اَمْرٍ مَّرِیْجٍ Open ayah 50:5 in the Quran reader
انہوں نے حق کو جھٹلایا جبکہ وہ ان کے پاس آیا ، پس (ف 1) وہ لوگ (قرآن اور پیغمبر کے بارے میں) ایک مضطرب حالت میں ہیں
اَفَلَمْ یَنْظُرُوْۤا اِلَى السَّمَآءِ فَوْقَهُمْ كَیْفَ بَنَیْنٰهَا وَ زَیَّنّٰهَا وَ مَا لَهَا مِنْ فُرُوْجٍ Open ayah 50:6 in the Quran reader
پھر کیا انہوں نے آسمان کی طرف نہیں دیکھا جو ان کے اوپر ہے کہ ہم نے اسے کس طرح بنایا ہے اور (ستاروں سے) اس کو زینت دی اور اس میں کوئی شگاف (یعنی عیب) نہیں ہے
وَ الْاَرْضَ مَدَدْنٰهَا وَ اَلْقَیْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ وَ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍۭ بَهِیْجٍۙ Open ayah 50:7 in the Quran reader
اور زمین کو ہم نے پھیلایا اور اس میں پہاڑوں کے لنگرڈالے اور اس میں ہم نے ہر قسم کی بارونق چیزیں اگائیں
تَبْصِرَةً وَّ ذِكْرٰى لِكُلِّ عَبْدٍ مُّنِیْبٍ Open ayah 50:8 in the Quran reader
تاکہ تم کو بصیرت اور نصیحت ہے بندے رجوع ہونے والے کے لیے
وَ نَزَّلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً مُّبٰرَكًا فَاَنْۢبَتْنَا بِهٖ جَنّٰتٍ وَّ حَبَّ الْحَصِیْدِۙ Open ayah 50:9 in the Quran reader
اور ہم نے آسمان سے برکت (یعنی نفع) والا پانی اتارا پھر اس سے ہم نے باغ اگائے اور اناج کہ کاٹاجاتا ہے
وَ النَّخْلَ بٰسِقٰتٍ لَّهَا طَلْعٌ نَّضِیْدٌۙ Open ayah 50:10 in the Quran reader
اور کجھور کے لمبے لمبے درخت جس میں تہ بہ تہ خوش (لگتے) ہیں
رِّزْقًا لِّلْعِبَادِ١ۙ وَ اَحْیَیْنَا بِهٖ بَلْدَةً مَّیْتًا١ؕ كَذٰلِكَ الْخُرُوْجُ Open ayah 50:11 in the Quran reader
بندوں کے رزق دینے کے لیے (پیدا کیے) اور ہم نے اس (بارش ) کے ذریعہ سے مردہ (یعنی خشک) شہر کو زندہ (یعنی سرسبز) کیا اسی طرح (تمہیں بھی ) قبروں سے نکلنا ہوگا
كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّ اَصْحٰبُ الرَّسِّ وَ ثَمُوْدُۙ Open ayah 50:12 in the Quran reader
ان سے (ف 1) پہلے قوم نوح نے جھٹلایا اور رس والوں نے اور ثمود نے
وَ عَادٌ وَّ فِرْعَوْنُ وَ اِخْوَانُ لُوْطٍۙ Open ayah 50:13 in the Quran reader
اور عاد نے اور فرعون نے اور لوط کے ہم قوموں نے
وَّ اَصْحٰبُ الْاَیْكَةِ وَ قَوْمُ تُبَّعٍ١ؕ كُلٌّ كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِیْدِ Open ayah 50:14 in the Quran reader
اور بن کے رہنے والوں نے اور تبع کی قوم نے ، ان سب نے (اپنے اپنے) رسولوں کو جھٹلایا پس میرے عذاب کا وعدہ ان پر ثابت ہوگیا
اَفَعَیِیْنَا بِالْخَلْقِ الْاَوَّلِ١ؕ بَلْ هُمْ فِیْ لَبْسٍ مِّنْ خَلْقٍ جَدِیْدٍ۠ Open ayah 50:15 in the Quran reader
پس کیا ہم پہلی بار (مخلوقات کو) پیدا کرکے تھک گئے ؟ بلکہ وہ لوگ نئی پیدائش سے شبہہ میں ہیں
وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ وَ نَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهٖ نَفْسُهٗ١ۖۚ وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیْدِ Open ayah 50:16 in the Quran reader
اور (ف 1) بیشک ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے اور ہم اس کا نفس جو وسوسہ پیدا کرتا ہے ہم جانتے ہیں اور ہم اس کی جان کی رگ سے بھی زیادہ نزدیک ہیں
اِذْ یَتَلَقَّى الْمُتَلَقِّیٰنِ عَنِ الْیَمِیْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ قَعِیْدٌ Open ayah 50:17 in the Quran reader
جب اس سے لیتے ہیں دو (فرشتے) لینے والے (یعنی اعمال لکھنے والے ) ایک داہنی طرف بیٹھا ہے اور ایک بائیں طرف
مَا یَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ اِلَّا لَدَیْهِ رَقِیْبٌ عَتِیْدٌ Open ayah 50:18 in the Quran reader
کوئی بات آدمی زبان سے نہیں نکالتا کہ اس کے پاس ایک نگہبان (یعنی اعمال لکھنے والا) تیار نہ بیٹھا ہو
وَ جَآءَتْ سَكْرَةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ١ؕ ذٰلِكَ مَا كُنْتَ مِنْهُ تَحِیْدُ Open ayah 50:19 in the Quran reader
اور (اس کو) موت کی سختی یقینا (پیش) آئے گی (پھر اس سے کہا جائے گا کہ ) یہ ہے جس سے تو بھاگتا تھا
وَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ١ؕ ذٰلِكَ یَوْمُ الْوَعِیْدِ Open ayah 50:20 in the Quran reader
اور قیامت کے دن (دوبارہ) صور (ف 1) پھونکا جائیگا (تب کافروں سے کہا جائے گا کہ ) عذاب کے وعدہ کا دن یہی ہے
وَ جَآءَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَآئِقٌ وَّ شَهِیْدٌ Open ayah 50:21 in the Quran reader
اور ہر شخص اسی طرح (میدان حشر میں) آوے گا کہ اس کے ہمراہ ایک (فرشتہ اس کو) ہانکنے والا اور ایک اس کے اعمال کا) گواہی دینے والا ہوگا
لَقَدْ كُنْتَ فِیْ غَفْلَةٍ مِّنْ هٰذَا فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ Open ayah 50:22 in the Quran reader
( اور کافروں سے کہا جائے گا کہ ) بیشک تو اس معمالہ سے (دنیا میں) غفلت میں تھا پس ہم نے تیرا پردہ (دل اور کانوں اور آنکھوں کا) اٹھادیا سواج تیری نگاہ تیز ہے
وَ قَالَ قَرِیْنُهٗ هٰذَا مَا لَدَیَّ عَتِیْدٌؕ Open ayah 50:23 in the Quran reader
اور (وہ فرشتہ جو) اس کے (اعمال لکھنے والا) ہم نشین تھا کہے گا : یہ ہے (اس کا اعمال نامہ) جو میرے پاس حاضر ہے
اَلْقِیَا فِیْ جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِیْدٍۙ Open ayah 50:24 in the Quran reader
حکم ہوگا کہ (اے فرشتوں) تم دونوں جہنم میں ہر بڑے ناشکرے ہٹ دھرم کو ڈال دو
مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ مُعْتَدٍ مُّرِیْبِۙ Open ayah 50:25 in the Quran reader
جو بھلائی سے بہت روکنے والا حد سے بڑھنے والا (دین میں) شک کرنے والا ہے
اِ۟لَّذِیْ جَعَلَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَاَلْقِیٰهُ فِی الْعَذَابِ الشَّدِیْدِ Open ayah 50:26 in the Quran reader
جس نے خدا کے ساتھ دوسرا معبود ٹھہرایا تو تم دونوں اسے سخت عذاب میں ڈالو
قَالَ قَرِیْنُهٗ رَبَّنَا مَاۤ اَطْغَیْتُهٗ وَ لٰكِنْ كَانَ فِیْ ضَلٰلٍۭ بَعِیْدٍ Open ayah 50:27 in the Quran reader
اس کا ساتھی (شیطان) کہے گا : اے میرے پروردگار میں نے اس کو گمراہ نہیں کیا لیکن یہ خود ہی دور کی گمراہی میں تھا
قَالَ لَا تَخْتَصِمُوْا لَدَیَّ وَ قَدْ قَدَّمْتُ اِلَیْكُمْ بِالْوَعِیْدِ Open ayah 50:28 in the Quran reader
فرمائے گا : میرے سامنے نہ جھگڑو اور تمہیں پہلے ہی میں اپنی کتابوں اور اپنے رسولوں کے ذریعہ تمہارے پاس وعدہ عذاب بھیج چکا تھا
مَا یُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَیَّ وَ مَاۤ اَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِ۠ Open ayah 50:29 in the Quran reader
میرے ہاں بات بدلتی نہیں اور نہ میں بندوں پر ظلم کروں
یَوْمَ نَقُوْلُ لِجَهَنَّمَ هَلِ امْتَلَاْتِ وَ تَقُوْلُ هَلْ مِنْ مَّزِیْدٍ Open ayah 50:30 in the Quran reader
جس (ف 1) دن کہ ہم دوزخ سے کہیں گے کیا تو بھرگئی اور وہ عرض کرے گی کہ کچھ اور زیادہ ہے
وَ اُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِیْنَ غَیْرَ بَعِیْدٍ Open ayah 50:31 in the Quran reader
اور جنت پرہیزگاروں کے لیے نزدیک کردی جائے گی کہ ان سے کچھ دور نہ ہوگی
هٰذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِكُلِّ اَوَّابٍ حَفِیْظٍۚ Open ayah 50:32 in the Quran reader
ہم کہیں گے یہ ہے کہ جس کا تم سے (رسولوں کی معرفت دنیا میں) وعدہ دیاجاتا تھا ہر رجوع لانے والے (احکام شرعیہ) کی نگہداشت والے کے لیے
مَنْ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیْبِ وَ جَآءَ بِقَلْبٍ مُّنِیْبِۙ Open ayah 50:33 in the Quran reader
جو خدا سے بےدیکھے ڈرتا ہے اور رجوع ہونے والا دل لایا
اِ۟دْخُلُوْهَا بِسَلٰمٍ١ؕ ذٰلِكَ یَوْمُ الْخُلُوْدِ Open ayah 50:34 in the Quran reader
ہم ان لوگوں سے کہیں گے تم سلامتی سے جنت میں داخل ہوجاؤ یہ ہمیشہ رہنے کا دن ہے
لَهُمْ مَّا یَشَآءُوْنَ فِیْهَا وَ لَدَیْنَا مَزِیْدٌ Open ayah 50:35 in the Quran reader
ان کے لیے اس میں جو چاہیں (موجود ہے) اور ہمارے پاس اس سے بھی زیادہ ہے
وَ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ هُمْ اَشَدُّ مِنْهُمْ بَطْشًا فَنَقَّبُوْا فِی الْبِلَادِ١ؕ هَلْ مِنْ مَّحِیْصٍ Open ayah 50:36 in the Quran reader
اور ہم ان (کفار) سے پہلے بہت سی امتوں کو ہلاک کرچکے ہیں جو قوت میں ان سے (کہیں) زیادہ تھیں ، پھر (جب ہمارا عذاب ان پر آیاتو) تمام شہروں میں تلاش کیا کہ کوئی (موت اور حکم الٰہی سے ) بھاگنے کی جگہ ہے (مگر کہیں پناہ نہ ملی)
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَذِكْرٰى لِمَنْ كَانَ لَهٗ قَلْبٌ اَوْ اَلْقَى السَّمْعَ وَ هُوَ شَهِیْدٌ Open ayah 50:37 in the Quran reader
بیشک اس (بیان) میں اس شخص کے لیے نصیحت ہے جو دل رکھتا ہو یا متوجہ ہوکر کان لگائے
وَ لَقَدْ خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ١ۖۗ وَّ مَا مَسَّنَا مِنْ لُّغُوْبٍ Open ayah 50:38 in the Quran reader
اور (ف 1) بیشک ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے چھ دن میں پیدا کیا اور ہم کو کچھ تکان نہ ہوئی
فَاصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَ قَبْلَ الْغُرُوْبِۚ Open ayah 50:39 in the Quran reader
پس جو کچھ (کافر) کہتے ہیں کہ اس پر صبر کرو اور اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بیان کروآفتاب چمکنے سے پہلے (یعنی صبح کی نماز) اور آفتاب ڈوبنے سے پہلے (یعنی ظہر وعصر )
وَ مِنَ الَّیْلِ فَسَبِّحْهُ وَ اَدْبَارَ السُّجُوْدِ Open ayah 50:40 in the Quran reader
اور کچھ رات کے وقتوں میں (یعنی مغرب اور عشاء) اس کی تسبیح بیان کرو اور نمازوں کے بعد بھی