46. Surah Al-Ahqaf
الأحقافThe Dunes · 35 ayahsمظہر القرآن
تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ Open ayah 46:2 in the Quran reader
یہ2 کتاب (یعنی قرآن) کا اتارنا خدائے غالب حکمت والے کی طرف سے ہے۔
مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ اَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا عَمَّاۤ اُنْذِرُوْا مُعْرِضُوْنَ Open ayah 46:3 in the Quran reader
ہم نے آسمانوں اور زمین اور ان چیزوں کو جو ان کے درمیان میں ہیں درست تدبیر ہی کے ساتھ پیدا کیا اور ایک میعاد معین تک کے لیے اور جو لوگ کہ کافر ہوگئے اس چیز سے کہ ڈرایا گیا منہ پھیرتے ہیں۔
قُلْ اَرَءَیْتُمْ مَّا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَرُوْنِیْ مَا ذَا خَلَقُوْا مِنَ الْاَرْضِ اَمْ لَهُمْ شِرْكٌ فِی السَّمٰوٰتِ١ؕ اِیْتُوْنِیْ بِكِتٰبٍ مِّنْ قَبْلِ هٰذَاۤ اَوْ اَثٰرَةٍ مِّنْ عِلْمٍ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 46:4 in the Quran reader
تم فرماؤ کہ یہ تو بتاؤ کہ جن چیزوں کو تم خدا کے سوا پوجتے ہو مجھ کو دکھاؤ کہ انہوں نے زمین کا کون سا حصہ پیدا کیا ؟ یا آسمانوں1 میں ان کی کچھ شرکت ہے، میرے پاس اس (قرآن) سے پہلے کی کوئی کتاب لاؤ یا کوئی بقیہ علم (پہلوں کا) چلا آتا ہو (جس میں خدا کی شرکت کا ذکر ہو) اگر تم سچے ہو۔
وَ مَنْ اَضَلُّ مِمَّنْ یَّدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَنْ لَّا یَسْتَجِیْبُ لَهٗۤ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ وَ هُمْ عَنْ دُعَآئِهِمْ غٰفِلُوْنَ Open ayah 46:5 in the Quran reader
اور اس سے بڑھ کر گمراہ کون ہے جو اللہ کے سوا اس چیز کو پوجے جو اس کی نہ سنیں قیامت تک اور انہیں ان کی پوجا کی خبر تک نہیں۔
وَ اِذَا حُشِرَ النَّاسُ كَانُوْا لَهُمْ اَعْدَآءً وَّ كَانُوْا بِعِبَادَتِهِمْ كٰفِرِیْنَ Open ayah 46:6 in the Quran reader
اور جب (قیامت کے دن) لوگ جمع کیے جائیں گے تو وہ ان کے دشمن ہوجائیں گے اور ان کی عبادت کے منکر ہوجائیں گے ۔
وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ١ۙ هٰذَا سِحْرٌ مُّبِیْنٌؕ Open ayah 46:7 in the Quran reader
اور جب ہماری کھلی کھلی آیتیں ان لوگوں کے سامنے پڑھی جاتی ہیں تو یہ کافر لوگ حق (یعنی قرآن) کو جب ان کے پاس آگیا تو کہتے ہیں : یہ کھلا جادو ہے ۔
اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُ١ؕ قُلْ اِنِ افْتَرَیْتُهٗ فَلَا تَمْلِكُوْنَ لِیْ مِنَ اللّٰهِ شَیْئًا١ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِمَا تُفِیْضُوْنَ فِیْهِ١ؕ كَفٰى بِهٖ شَهِیْدًۢا بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ١ؕ وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ Open ayah 46:8 in the Quran reader
کیا یہ کہتے ہیں کہ اس (قرٓان) کو انہوں نے (یعنی محمد نے) خود بنا لیاتم فرماؤ کہ اگر میں نے اس کو خود بنا لیا ہے تو تم اللہ کے سامنے میرا کچھ اختیار نہیں رکھتے، وہ خوب جانتا ہے جو تم قرآن کی نسبت باتیں بناتے ہو، وہی میرے اور تمہارے درمیان گواہ کافی ہے اور وہی بخشنے والا مہربان ہے ۔
قُلْ مَا كُنْتُ بِدْعًا مِّنَ الرُّسُلِ وَ مَاۤ اَدْرِیْ مَا یُفْعَلُ بِیْ وَ لَا بِكُمْ١ؕ اِنْ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ وَ مَاۤ اَنَا اِلَّا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 46:9 in the Quran reader
تم فرماؤ کہ1 میں رسولوں میں سے کچھ نیا نہیں ہوں۔ اور1 میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا اور تمہارے ساتھ کیا ہو، میں تو اس ہی کی پیروی کرتا ہوں جو مجھے وحی ہوتی ہے اور میں تو صرف صاف صاف ڈر سنانے والا ہوں۔
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ وَ كَفَرْتُمْ بِهٖ وَ شَهِدَ شَاهِدٌ مِّنْۢ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ عَلٰى مِثْلِهٖ فَاٰمَنَ وَ اسْتَكْبَرْتُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ۠ Open ayah 46:10 in the Quran reader
تم2 فرماؤ کہ مجھ کو یہ بتاؤ کہ اگر یہ قرآن اللہ کی طرف سے ہو اور تم نے اس کا انکار کیا اور بنی اسرائیل میں سے ایک گواہی دینے والا اس (قرآن کے حق ہونے) پر گواہی دے چکا ، پس وہ اس پر ایمان لایا اور تم نے سرکشی کی ، بیشک تم ظالم ہوئے، بیشک اللہ ظالم لوگوں کو راہ نہیں دکھاتا۔
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَوْ كَانَ خَیْرًا مَّا سَبَقُوْنَاۤ اِلَیْهِ١ؕ وَ اِذْ لَمْ یَهْتَدُوْا بِهٖ فَسَیَقُوْلُوْنَ هٰذَاۤ اِفْكٌ قَدِیْمٌ Open ayah 46:11 in the Quran reader
اور1 کافروں نے مسلمانوں کی نسبت یہ کہا : اگر یہ دین (اسلام) کچھ اچھا ہوتا تو یہ لوگ ہم سے آگے اس تک نہ پہنچ جاتے (بلکہ اس سے پہلے ہم مسلمان ہوجاتے) اور جب ان لوگوں کو قرآن کے ذریعہ سے ہدایت نہ ہوئی تو اب (قرآن کی نسبت) یہ کہیں گے کہ یہ قدیمی جھوٹ ہے۔
وَ مِنْ قَبْلِهٖ كِتٰبُ مُوْسٰۤى اِمَامًا وَّ رَحْمَةً١ؕ وَ هٰذَا كِتٰبٌ مُّصَدِّقٌ لِّسَانًا عَرَبِیًّا لِّیُنْذِرَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا١ۖۗ وَ بُشْرٰى لِلْمُحْسِنِیْنَۚ Open ayah 46:12 in the Quran reader
اور اس (قرآن) سے پہلے موسیٰ کی کتاب (یعنی توریت) ہے جو (لوگوں کے لیے) پیشوا اور رحمت تھی اور یہ کتاب (یعنی قرآن پہلی کتابوں کی) تصدیق کرنے والی عربی زبان میں آئی ہے تاکہ ظالموں کو ڈر سنائے اور نیک لوگوں کو خوشخبری سنائے۔
اِنَّ الَّذِیْنَ قَالُوْا رَبُّنَا اللّٰهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوْا فَلَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَۚ Open ayah 46:13 in the Quran reader
بیشک1 وہ جنہوں نے کہا : ہمارا پروردگار اللہ ہے ، پھر (اس پر) قائم رہے پس ان پر کچھ خوف نہیں اور نہ وہ (قیامت میں) غمگین ہوں گے۔
اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 46:14 in the Quran reader
یہی لوگ اہل جنت ہیں جو اس میں ہمیشہ رہیں گے، اس کے بدلے میں جو وہ اعمال (دنیا میں) کرتے تھے۔
وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِ اِحْسٰنًا١ؕ حَمَلَتْهُ اُمُّهٗ كُرْهًا وَّ وَضَعَتْهُ كُرْهًا١ؕ وَ حَمْلُهٗ وَ فِصٰلُهٗ ثَلٰثُوْنَ شَهْرًا١ؕ حَتّٰۤى اِذَا بَلَغَ اَشُدَّهٗ وَ بَلَغَ اَرْبَعِیْنَ سَنَةً١ۙ قَالَ رَبِّ اَوْزِعْنِیْۤ اَنْ اَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِیْۤ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَ عَلٰى وَالِدَیَّ وَ اَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰىهُ وَ اَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ١ؕۚ اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْكَ وَ اِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ Open ayah 46:15 in the Quran reader
اور ہم نے2 انسان کو حکم دیا کہ اپنے ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرے، اس کی ماں نے اسے تکلیف سے پیٹ میں رکھا اور تکلیف سے اسے جنا اور اس کا پیٹ میں رہنا اور اس کے دودھ چھڑانے کی اقل (قلیل ترین) مدت تیس مہینے1 ہیں، یہاں تک جب وہ اپنی جوانی پہنچا اور چالیس برس کا ہوا تو کہا اے پروردگار ! میرے مجھے اس بات کی توفیق دے کہ میں تیری نعمت کا شکر کروں جو تو نے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کی ہے اور میں وہ نیک عمل کروں جس سے تو خوش ہو اور میرے لیے اولاد میں صلاح رکھ، بیشک میں تیری طرف رجوع لایا اور بیشک میں مسلمان ہوں۔
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ نَتَقَبَّلُ عَنْهُمْ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا وَ نَتَجَاوَزُ عَنْ سَیِّاٰتِهِمْ فِیْۤ اَصْحٰبِ الْجَنَّةِ١ؕ وَعْدَ الصِّدْقِ الَّذِیْ كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ Open ayah 46:16 in the Quran reader
یہ وہ لوگ ہیں کہ ہم ان کے نیک عملوں کو قبول فرمائیں گے ان کی برائیوں سے درگزر فرمائیں گے (وہ لوگ) اہل جنت ہوں گے، اس سچے وعدہ کے موافق جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا۔
وَ الَّذِیْ قَالَ لِوَالِدَیْهِ اُفٍّ لَّكُمَاۤ اَتَعِدٰنِنِیْۤ اَنْ اُخْرَجَ وَ قَدْ خَلَتِ الْقُرُوْنُ مِنْ قَبْلِیْ١ۚ وَ هُمَا یَسْتَغِیْثٰنِ اللّٰهَ وَیْلَكَ اٰمِنْ١ۖۗ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ١ۖۚ فَیَقُوْلُ مَا هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 46:17 in the Quran reader
اور1 وہ شخص جس نے اپنے ماں باپ سے کہا : اف تم سے دل پک گیا کیا تم مجھے یہ وعدہ دیتے ہو کہ میں مرنے کے بعد قبر سے (زندہ ہوکر) پھر نکالا جاؤں گا ، اور بیشک مجھ سے پہلے بہت سی امتیں گزر گئیں اور وہ دونوں (یعنی ماں باپ) اللہ سے فریاد کرتے ہیں (اور اس سے کہتے ہیں) کہ اے کمبخت ! مسلمان ہوجا بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے ۔ پس کہتا ہے کہ یہ تو صرف اگلے لوگوں کے قصے ہیں۔
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ حَقَّ عَلَیْهِمُ الْقَوْلُ فِیْۤ اُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا خٰسِرِیْنَ Open ayah 46:18 in the Quran reader
یہی وہ لوگ ہیں جن پر (عذاب کا) وعدہ ثابت ہوگیا منجملہ ان امتوں کے جو ان سے پہلے جن اور آدمیوں سے گزر چکیں، بیشک وہ نقصان پانے والے تھے۔
وَ لِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوْا١ۚ وَ لِیُوَفِّیَهُمْ اَعْمَالَهُمْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ Open ayah 46:19 in the Quran reader
اور ہر ایک کے لیے1 اپنے اپنے عمل کے (الگ الگ) درجے ہیں اور تاکہ اللہ ان کے اعمال کا بدلہ پورا دے اور ان پر ظلم نہ ہوگا۔
وَ یَوْمَ یُعْرَضُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا عَلَى النَّارِ١ؕ اَذْهَبْتُمْ طَیِّبٰتِكُمْ فِیْ حَیَاتِكُمُ الدُّنْیَا وَ اسْتَمْتَعْتُمْ بِهَا١ۚ فَالْیَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُوْنِ بِمَا كُنْتُمْ تَسْتَكْبِرُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ بِمَا كُنْتُمْ تَفْسُقُوْنَ۠ Open ayah 46:20 in the Quran reader
اور جس دن کہ کافر لوگ دوزخ پر پیش کیے جائیں گے (ان سے) کہا جاوے گا کہ تم اپنے حصہ کی نعمتیں اپنی دنیا ہی کی زندگی میں ضائع کرچکے اور ان (نعمتوں) سے فائدہ اٹھا چکے، پس آج تم کو ذلت کے عذاب کا بدلہ دیا جائے گا سزا اس کی کہ تم زمین میں ناحق تکبر کرتے تھے ، اور سزا اس کی کہ تم حکم عدولی (نافرمانی) کرتے تھے۔
وَ اذْكُرْ اَخَا عَادٍ١ؕ اِذْ اَنْذَرَ قَوْمَهٗ بِالْاَحْقَافِ وَ قَدْ خَلَتِ النُّذُرُ مِنْۢ بَیْنِ یَدَیْهِ وَ مِنْ خَلْفِهٖۤ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّا اللّٰهَ١ؕ اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ Open ayah 46:21 in the Quran reader
اور1 یاد کرو عاد کے ہم قوم (ہود) کو جب اس نے احقاف کی سرزمین پر اپنی قوم کو (عذاب الہی ) سے ڈرایا ۔ اور بیشک اس سے پہلے (پیغمبر) ڈر سنانے والے گزر چکے اور اس کے بعد بھی (پیغبر) آئے کہ اے لوگو ! تم خدا کے سوا کسی کو نہ پوجو بیشک مجھے ایک بڑے دن کے عذاب کا اندیشہ ہے۔
قَالُوْۤا اَجِئْتَنَا لِتَاْفِكَنَا عَنْ اٰلِهَتِنَا١ۚ فَاْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ Open ayah 46:22 in the Quran reader
وہ کہنے لگے : (اے ہود) کیا تم ہمارے پاس اس لے آئے ہو کہ ہم کو ہمارے معبودوں سے پھیر دو پس لے ل آؤ جس عذاب کا تم ہم سے وعدہ دیتے ہو اگر تم سچے ہو۔
قَالَ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰهِ١ۖ٘ وَ اُبَلِّغُكُمْ مَّاۤ اُرْسِلْتُ بِهٖ وَ لٰكِنِّیْۤ اَرٰىكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُوْنَ Open ayah 46:23 in the Quran reader
ہود نے فرمایا : اس کی خبر تو اللہ ہی کے پاس ہے اور میں تو تمہیں اپنے پروردگار کے پیغام پہنچتا ہوں و لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ جہالت کی باتیں کرتے ہو۔
فَلَمَّا رَاَوْهُ عَارِضًا مُّسْتَقْبِلَ اَوْدِیَتِهِمْ١ۙ قَالُوْا هٰذَا عَارِضٌ مُّمْطِرُنَا١ؕ بَلْ هُوَ مَا اسْتَعْجَلْتُمْ بِهٖ١ؕ رِیْحٌ فِیْهَا عَذَابٌ اَلِیْمٌۙ Open ayah 46:24 in the Quran reader
پس جب ان لوگوں نے عذاب کو بصورت بادل آسمان کے کناروں میں پھیلا ہوا اپنے میدانوں کی طرف آتا دیکھا تو کہنے لگے : یہ بادل ہم پر برسے گا (ہود نے کہا : نہیں نہیں) بلکہ یہ تو وہی عذاب ہے جس کی تم جلدی کرتے تھے ، یہ ایک آندھی ہے جس میں دردناک عذاب ہے ۔
تُدَمِّرُ كُلَّ شَیْءٍۭ بِاَمْرِ رَبِّهَا فَاَصْبَحُوْا لَا یُرٰۤى اِلَّا مَسٰكِنُهُمْ١ؕ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْقَوْمَ الْمُجْرِمِیْنَ Open ayah 46:25 in the Quran reader
وہ ہر چیز کو اپنے پروردگار کے حکم سے تباہ کر ڈالتی ہے ، چناچہ وہ ایسے ہوگئے کہ ان کے گھروں کے سوا اور کچھ نظر نہیں آتا تھا، ہم مجرموں کو اس طرح سزا دیتے ہیں۔
وَ لَقَدْ مَكَّنّٰهُمْ فِیْمَاۤ اِنْ مَّكَّنّٰكُمْ فِیْهِ وَ جَعَلْنَا لَهُمْ سَمْعًا وَّ اَبْصَارًا وَّ اَفْئِدَةً١ۖ٘ فَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ سَمْعُهُمْ وَ لَاۤ اَبْصَارُهُمْ وَ لَاۤ اَفْئِدَتُهُمْ مِّنْ شَیْءٍ اِذْ كَانُوْا یَجْحَدُوْنَ١ۙ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ۠ Open ayah 46:26 in the Quran reader
اور1 بیشک ہم نے عاد کو (قوت و مال) میں وہ قدرت دی تھی جو (اے اہل مکہ) تم کو نہیں دی اور ہم نے ان کو کان اور آنکھیں اور دل دیئے تھے (تاکہ دین کے کام میں لائیں) پس ان کے کان اور آنکھیں اور دل کچھ کام نہ آئے جبکہ وہ اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے تھے اور انہیں گھیر لیا اس عذاب نے جس کی وہ ہنسی کرتے تھے۔
وَ لَقَدْ اَهْلَكْنَا مَا حَوْلَكُمْ مِّنَ الْقُرٰى وَ صَرَّفْنَا الْاٰیٰتِ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ Open ayah 46:27 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے تمہارے آس پاس کی بستیاں (مثل ثمود و عاد و قوم لوط وغیرہ) ہلاک کردیں اور طرح طرح سے نشانیاں لائے کہ وہ رجوع کریں۔
فَلَوْ لَا نَصَرَهُمُ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ قُرْبَانًا اٰلِهَةً١ؕ بَلْ ضَلُّوْا عَنْهُمْ١ۚ وَ ذٰلِكَ اِفْكُهُمْ وَ مَا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ Open ayah 46:28 in the Quran reader
پس کیوں نہ مدد کی ان کی ان لوگوں نے جن کو اللہ کے سوا قرب حاصل کرنے کو معبود ٹھہرا رکھا تھا، بلکہ وہ سب (نزول عذاب کے وقت) ان کی نظروں سے غائب ہوگئے ۔
وَ اِذْ صَرَفْنَاۤ اِلَیْكَ نَفَرًا مِّنَ الْجِنِّ یَسْتَمِعُوْنَ الْقُرْاٰنَ١ۚ فَلَمَّا حَضَرُوْهُ قَالُوْۤا اَنْصِتُوْا١ۚ فَلَمَّا قُضِیَ وَ لَّوْا اِلٰى قَوْمِهِمْ مُّنْذِرِیْنَ Open ayah 46:29 in the Quran reader
اور ان کا (بتوں کا معبود بنانا) جھوٹ اور افترا ہے اور1 یاد کرو جبکہ ہم نے تمہاری طرف ایک جماعت جنوں میں سے متوجہ کی جو کان لگا قرآن سنتے تھے پس جب وہ پیغمبر کے پاس حاضر ہوئے تو آپس میں کہنے لگے : خاموش رہو ، پس جب قرآن پڑھا جاچکا تو اپنی قوم کی طرف ڈر سنانے کو واپس گئے۔
قَالُوْا یٰقَوْمَنَاۤ اِنَّا سَمِعْنَا كِتٰبًا اُنْزِلَ مِنْۢ بَعْدِ مُوْسٰى مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ یَهْدِیْۤ اِلَى الْحَقِّ وَ اِلٰى طَرِیْقٍ مُّسْتَقِیْمٍ Open ayah 46:30 in the Quran reader
کہنے لگے کہ اے قوم ہماری ! بیشک ہم نے ایک کتاب سنی ہے جو موسیٰ کے بعد اتاری گئی ہے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے، سچے دین کی طرف راہ دکھاتی ہے اور سیدھی راہ چلاتی ہے ۔
یٰقَوْمَنَاۤ اَجِیْبُوْا دَاعِیَ اللّٰهِ وَ اٰمِنُوْا بِهٖ یَغْفِرْ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وَ یُجِرْكُمْ مِّنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ Open ayah 46:31 in the Quran reader
اے قوم ! اللہ کی طرف بلانے والے (محمد) کی بات مانو اور اس پر ایمان لاؤ تاکہ اللہ تمہارے گناہ بخش دے اور تم کو دردناک عذاب سے بچا لے۔
وَ مَنْ لَّا یُجِبْ دَاعِیَ اللّٰهِ فَلَیْسَ بِمُعْجِزٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَیْسَ لَهٗ مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءُ١ؕ اُولٰٓئِكَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 46:32 in the Quran reader
اور جو کوئی اللہ کی طرف بلانے والے کا کہنا قبول نہ کرے پس وہ زمین میں (اللہ کو) عاجز کرنے والا نہیں اور اللہ کے سوا اس کا کوئی مددگار نہیں، یہ لوگ ہیں جو کھلی گمراہی میں ہیں۔
اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّ اللّٰهَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ لَمْ یَعْیَ بِخَلْقِهِنَّ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یُّحْیَِۧ الْمَوْتٰى١ؕ بَلٰۤى اِنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ Open ayah 46:33 in the Quran reader
کیا1 انہوں نے نہیں دیکھا ؟ کہ وہ اللہ کہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور ان کے پیدا کرنے میں نہیں تھکا، وہ اس پر قادر ہے کہ مردوں کو زندہ کردے، ہاں (ضرور قادر ہے) بلکہ وہ یقینا ہر چیز پر قادر ہے۔
وَ یَوْمَ یُعْرَضُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا عَلَى النَّارِ١ؕ اَلَیْسَ هٰذَا بِالْحَقِّ١ؕ قَالُوْا بَلٰى وَ رَبِّنَا١ؕ قَالَ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ Open ayah 46:34 in the Quran reader
اور (یاد کرو) جس دن کافر دوزخ پر پیش کیے جائیں گے کہا جائے گا : کیا یہ عذاب سچا وعدہ نہیں ہے، وہ کہیں گے کہ ہم کو اپنے پروردگار کی قسم ! درست ہے۔ حکم ہوگا پس اپنے کفر کے بدلے اس عذاب کا مزہ چکھو (جس کے تم دنیا میں مرتکب ہوئے تھے )
فَاصْبِرْ كَمَا صَبَرَ اُولُوا الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ وَ لَا تَسْتَعْجِلْ لَّهُمْ١ؕ كَاَنَّهُمْ یَوْمَ یَرَوْنَ مَا یُوْعَدُوْنَ١ۙ لَمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا سَاعَةً مِّنْ نَّهَارٍ١ؕ بَلٰغٌ١ۚ فَهَلْ یُهْلَكُ اِلَّا الْقَوْمُ الْفٰسِقُوْنَ۠ Open ayah 46:35 in the Quran reader
پس (اے محبوب) تم صبر کرو جیسا کہ عالی ہمت والے پیغبروں نے اپنی قوموں کی ایذا پر صبر کیا تھا اور ان لوگوں (کے عذاب) کے لیے جلدی نہ کرو، وہ جس دن (عذاب آخرت کو) دیکھیں گے جو انہیں وعدہ دیا جاتا ہے ۔ تو (اس کی درازی کے سبب) ان کو ایسا معلوم ہوگا گویا (دنیا میں) ایک دن میں سے ایک گھڑی رہے تھے۔ یہ (قرآن) پیغام ہے، پس ہلاک تو وہی ہوں گے جو لوگ بدکار ہیں۔