112. Surah Al-Ikhlaas

الإخلاصSincerity · 4 ayahsمظہر القرآن

Ayahs 112:1–3

قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ Open ayah 112:1 in the Quran reader

اے محبوب1) فرماؤ وہ اللہ ایک ہے

اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ Open ayah 112:2 in the Quran reader

اس کا کوئی شریک نہیں

لَمْ یَلِدْ١ۙ۬ وَ لَمْ یُوْلَدْۙ Open ayah 112:3 in the Quran reader

اللہ ہر چیز سے بےنیاز ہے

(ف 1) اس سورت کی بہت سی فضیلتیں وارد ہوئی ہیں اس کو تہائی قران کے برابر فرمایا گیا ہے یعنی تین مرتبہ اس کو پڑھاجائے تو پورے قرآن کی تلاوت کا ثواب ملے۔ ایک شخص نے نبی ﷺ سے عرض کیا کہ مجھے اس سورت سے بہت محبت ہے فرمایا اس کی محبت تجھے جنت میں داخل کرے گی۔
Ayah 112:4

وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ۠ Open ayah 112:4 in the Quran reader

نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی سے پیدا ہو اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے۔

توحیدکابیان۔ شان نزول : کفار عرب نے نبی ﷺ سے اللہ رب العزت کے متعلق طرح طرح کے سوال کیے۔ کوئی کہتا کہ اللہ کا نسب کیا ہے کوئی کہتا تھا کہ وہ سونے کا ہے یا چاندی کا، یالو ہے کا، لکڑی کا، کس چیز کا، کسی نے کہا وہ کیا کھاتا ہے کیا پیتا ہے ربوبیت اس نے کس سے ورثہ میں پائی ، اور اس کا کون وارث ہوگا، ان کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے یہ سورت نازل فرمائی کہ اور اپنی ذات وصفات کا بیان فرماکرمعرفت کی راہ واضح کی، اور جاہلانہ خیالات واوھام کی تاریکیوں کو جن میں وہ لوگ گرفتار تھے اپنی ذات وصفات کے انور کے بیان سے مضمحل کردیا۔