55. Surah Ar-Rahmaan
الرحمنThe Beneficent · 78 ayahsمفہوم القرآن
یُرْسَلُ عَلَیْكُمَا شُوَاظٌ مِّنْ نَّارٍ١ۙ۬ وَّ نُحَاسٌ فَلَا تَنْتَصِرٰنِۚ Open ayah 55:35 in the Quran reader
تم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑ دیا جائے گا تو تم پھر مقابلہ نہ کرسکو گے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:36 in the Quran reader
تو تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے
فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِۚ Open ayah 55:37 in the Quran reader
پھر جب آسمان پھٹ کر سرخ ہوجائے جیسے نری کا چمڑہ ہو۔ (کیسا ہولناک دن ہوگا)
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:38 in the Quran reader
تو تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے
فَیَوْمَئِذٍ لَّا یُسْئَلُ عَنْ ذَنْۢبِهٖۤ اِنْسٌ وَّ لَا جَآنٌّۚ Open ayah 55:39 in the Quran reader
اس روز نہ تو کسی انسان سے اس کے گناہوں کے بارے میں پرسش کی جائے گی اور نہ کسی جن سے
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:40 in the Quran reader
تو تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ کے
یُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِیْمٰىهُمْ فَیُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِیْ وَ الْاَقْدَامِۚ Open ayah 55:41 in the Quran reader
گنہگار اپنے چہرے ہی سے پہچان لیے جائیں گے تو پیشانی کے بالوں اور پاؤں سے پکڑ لیے جائیں گے
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:42 in the Quran reader
تو تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے
هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِیْ یُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُوْنَۘ Open ayah 55:43 in the Quran reader
یہی وہ جہنم ہے جسے گنہگار لوگ جھٹلاتے تھے
یَطُوْفُوْنَ بَیْنَهَا وَ بَیْنَ حَمِیْمٍ اٰنٍۚ Open ayah 55:44 in the Quran reader
وہ دوزخ اور کھولتے ہوئے پانی کے درمیان گھومتے پھریں گے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۠ Open ayah 55:45 in the Quran reader
تو تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے