66. At-Tahrimالتحريم

The Prohibition · Medinan · 12 ayahs · 2 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Introduction· خزائن العرفان

Loading…

یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَاۤ اَحَلَّ اللّٰهُ لَكَ ۚ— تَبْتَغِیْ مَرْضَاتَ اَزْوَاجِكَ ؕ— وَاللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ ۟يٰۤاَيُّهَا النَّبِىُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَاۤ اَحَلَّ اللّٰهُ لَـكَ‌ۚ تَبۡتَغِىۡ مَرۡضَاتَ اَزۡوَاجِكَ‌ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ

اے غیب بتانے والے (نبی) تم اپنے اوپر کیوں حرام کیے لیتے ہو وہ چیز جو اﷲ نے تمہارے لیے حلال کی (ف۲) اپنی بیبیوں کی مرضی چاہتے ہواور اللّٰہ بخشنے والا مہربان ہے

— خزائن العرفان

Tafseer of 66:1

(ف 2) شانِ نزول: سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم حضرت اُمّ المومنین حفصہ رضی اللہ عنھا کے محل میں رونق ا فروز ہوئے ، وہ حضور کی اجازت سے اپنے والد حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ کی عیادت کےلئے تشریف لے گئیں ، حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے حضرت ماریہ قبطیہ کو سرفرازِ خدمت کیا ، یہ حضرت حفصہ پر گراں گذرا ، حضور نے ان کی دلجوئی کےلئے فرمایا کہ میں نے ماریہ کو اپنے اوپر حرام کیا اور میں تمہیں خوش خبری دیتا ہوں کہ میرے بعد امورِ امّت کے مالک ابوبکر و عمر (رضی اللہ تعالٰی عنھما) ہونگے ، وہ اس سے خوش ہوگئیں اور نہایت خوشی میں انہوں نے یہ تمام گفتگو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنھا کو سنائی ۔ اس پر یہ آیتِ کریمہ نازل ہوئی اور ارشاد فرمایا گیا کہ جو چیز اللہ تعالٰی نے آپ کےلئے حلال کی یعنی ماریہ قبطیہ آپ انہیں اپنے لئے کیوں حرام کئے لیتے ہیں ، اپنی بیبیوں حفصہ و عائشہ (رضی اللہ تعالٰی عنھما) کی رضا جوئی کےلئے ، اور ایک قول اس آیت کی شانِ نزول میں یہ بھی ہے کہ اُمّ المومنین زینب بنتِ حجش کے یہاں جب حضور تشریف لے جاتے تو وہ شہد پیش کرتیں ، اس ذریعہ سے ان کے یہاں کچھ زیادہ دیر تشریف فرما رہتے ۔ یہ بات حضرت عائشہ و حفصہ رضی اللہ تعالٰی عنھما وغیرھما کو ناگوار گزری اور انہیں رشک ہوا ، انہوں نے باہم مشورہ کیا کہ جب حضور تشریف فرما ہوں تو عرض کیا جائے کہ دہنِ مبارک سے مغافیر کی بُو آتی ہے اور مغافیر کی بُو حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو ناپسند تھی ، چنانچہ ایسا کیا گیا ، حضور کو ان کا منشاء معلوم تھا ، فرمایا مغافیر تو میرے قریب نہیں آیا ، زینب کے یہاں شہد میں نے پیا ہے ، اس کومیں اپنے اوپر حرام کرتا ہوں ۔ مقصود یہ کہ حضرت زینب کے یہاں شہد کا شغل ہونے سے تمہاری دل شکنی ہوتی ہے تو ہم شہد ہی ترک فرمائے دیتے ہیں ۔ اس پر یہ آیتِ کریمہ نازل ہوئی ۔

قَدْ فَرَضَ اللّٰهُ لَكُمْ تَحِلَّةَ اَیْمَانِكُمْ ۚ— وَاللّٰهُ مَوْلٰىكُمْ ۚ— وَهُوَ الْعَلِیْمُ الْحَكِیْمُ ۟قَدۡ فَرَضَ اللّٰهُ لَـكُمۡ تَحِلَّةَ اَيۡمَانِكُمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ مَوۡلٰٮكُمۡ‌ۚ وَهُوَ الۡعَلِيۡمُ الۡحَكِيۡمُ‏

بےشک اللّٰہ نے تمہارے لیے تمہاری قسموں کا اتار مقرّر فرمادیا (ف۳) اور اللّٰہ تمہارا مولٰی ہے اور اللّٰہ علم و حکمت والا ہے

— خزائن العرفان

Tafseer of 66:2

(ف 3) یعنی کَفّارہ تو ماریہ کو خدمت سے سرفراز فرمائیے یا شہد نوش فرمائیے یا قَسم کے اوتار سے یہ مراد ہے کہ قَسم کے بعد انشاء اللہ کہا جائے تاکہ اس کے خلاف کرنے سے حِنْث (قسم شکنی) نہ ہو ۔ مقاتل سے مروی ہے کہ سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے حضرت ماریہ کی تحریم کے کَفّارہ میں ایک غلام آزاد کیا اور حسن رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے کفّارہ نہیں دیا کیونکہ آپ مغفور ہیں ، کفّارہ کا حکم تعلیمِ امّت کےلئے ہے ۔

مسئلہ : اس آیت سے ثابت ہوا کہ حلال کو اپنے اوپر حرام کرلینا یمین یعنی قَسم ہے ۔

وَاِذْ اَسَرَّ النَّبِیُّ اِلٰی بَعْضِ اَزْوَاجِهٖ حَدِیْثًا ۚ— فَلَمَّا نَبَّاَتْ بِهٖ وَاَظْهَرَهُ اللّٰهُ عَلَیْهِ عَرَّفَ بَعْضَهٗ وَاَعْرَضَ عَنْ بَعْضٍ ۚ— فَلَمَّا نَبَّاَهَا بِهٖ قَالَتْ مَنْ اَنْۢبَاَكَ هٰذَا ؕ— قَالَ نَبَّاَنِیَ الْعَلِیْمُ الْخَبِیْرُ ۟وَاِذۡ اَسَرَّ النَّبِىُّ اِلٰى بَعۡضِ اَزۡوَاجِهٖ حَدِيۡثًا‌ۚ فَلَمَّا نَـبَّاَتۡ بِهٖ وَاَظۡهَرَهُ اللّٰهُ عَلَيۡهِ عَرَّفَ بَعۡضَهٗ وَاَعۡرَضَ عَنۡۢ بَعۡضٍ‌ۚ فَلَمَّا نَـبَّاَهَا بِهٖ قَالَتۡ مَنۡ اَنۡۢبَاَكَ هٰذَا‌ؕ قَالَ نَـبَّاَنِىَ الۡعَلِيۡمُ الۡخَبِیْرُ‏

اور جب نبی نے اپنی ایک بی بی (ف۴) سے ایک راز کی بات فرمائی (ف۵) پھر جب وہ (ف۶) اس کا ذکر کر بیٹھی اور اللّٰہ نے اسے نبی پر ظاہر کردیا تو نبی نے اسے کچھ جتایا اور کچھ سے چشم پوشی فرمائی (ف۷) پھر جب نبی نے اسے اس کی خبر دی بولی (ف۸) حضور کو کس نے بتایا فرمایا مجھے علم والے خبردار نے بتایا (ف۹)

— خزائن العرفان

Tafseer of 66:3

(ف 4) یعنی حضرت حفصہ ۔

(ف 5) ماریہ کو اپنے اوپر حرام کرلینے کی اور اس کے ساتھ یہ فرمایا کہ اس کا کسی پر اظہار نہ کرنا ۔

(ف 6) یعنی حضرت حفصہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہما سے ۔

(ف 7) یعنی تحریمِ ماریہ اور خلافتِ شیخین کے متعلق جو دو باتیں فرمائی تھیں ، ان میں سے ایک بات کا ذکر فرمایا کہ تم نے یہ بات ظاہر کردی اور دوسری بات کا ذکر نہ فرمایا ۔ یہ شانِ کریمی تھی کہ گرفت فرمانے میں بعض سے چشم پوشی فرمائی ۔

(ف 8) حضرت حفصہ رضی اللہ تعالٰی عنھا ۔

(ف 9) جس سے کچھ بھی چُھپا نہیں ۔ اس کے بعد اللہ تعالٰی حضرت عائشہ و حفصہ رضی اللہ تعالٰی عنہما کو خطاب فرماتا ہے ۔

اِنْ تَتُوْبَاۤ اِلَی اللّٰهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوْبُكُمَا ۚ— وَاِنْ تَظٰهَرَا عَلَیْهِ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ مَوْلٰىهُ وَجِبْرِیْلُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِیْنَ ۚ— وَالْمَلٰٓىِٕكَةُ بَعْدَ ذٰلِكَ ظَهِیْرٌ ۟اِنۡ تَتُوۡبَاۤ اِلَى اللّٰهِ فَقَدۡ صَغَتۡ قُلُوۡبُكُمَا‌ۚ وَاِنۡ تَظٰهَرَا عَلَيۡهِ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ مَوۡلٰٮهُ وَجِبۡرِيۡلُ وَصَالِحُ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‌ۚ وَالۡمَلٰٓئِكَةُ بَعۡدَ ذٰلِكَ ظَهِيۡرٌ

نبی کی دونوں بیبیو اگر اللّٰہ کی طرف تم رجوع کرو تو (ف۱۰) ضرور تمہارے دل راہ سے کچھ ہٹ گئے ہیں (ف۱۱) اور اگر ان پر زور باندھو (ف۱۲) تو بےشک اللّٰہ ان کا مددگار ہے اور جبریل اور نیک ایمان والے اور اس کے بعد فرشتے مدد پر ہیں

— خزائن العرفان

Tafseer of 66:4

(ف 10) یہ تم پر واجب ہے ۔

(ف 11) کہ تمہیں وہ بات پسند آئی جو سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو گراں ہے یعنی تحریمِ ماریہ ۔

(ف 12) اور باہم مل کر ایسا طریقہ اختیار کرو جو سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو ناگوار ہو ۔

عَسٰی رَبُّهٗۤ اِنْ طَلَّقَكُنَّ اَنْ یُّبْدِلَهٗۤ اَزْوَاجًا خَیْرًا مِّنْكُنَّ مُسْلِمٰتٍ مُّؤْمِنٰتٍ قٰنِتٰتٍ تٰٓىِٕبٰتٍ عٰبِدٰتٍ سٰٓىِٕحٰتٍ ثَیِّبٰتٍ وَّاَبْكَارًا ۟عَسٰى رَبُّهٗۤ اِنۡ طَلَّقَكُنَّ اَنۡ يُّبۡدِلَهٗۤ اَزۡوَاجًا خَيۡرًا مِّنۡكُنَّ مُسۡلِمٰتٍ مُّؤۡمِنٰتٍ قٰنِتٰتٍ تٰٓئِبٰتٍ عٰبِدٰتٍ سٰٓئِحٰتٍ ثَيِّبٰتٍ وَّاَبۡكَارًا

ان کا رب قریب ہے اگر وہ تمہیں طلاق دے دیں کہ انہیں تم سے بہتر بیبیاں بدل دے اطاعت والیاں ایمان والیاں ادب والیاں (ف۱۳) توبہ والیاں بندگی والیاں (ف۱۴) روزہ داریں بیاہیاں اور کنواریاں (ف۱۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 66:5

(ف 13) جو اللہ تعالٰی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اللہ کی فرمانبردار اور ان کی رضا جو ہوں ۔

(ف 14) یعنی کثیر العبادت ۔

(ف 15) یہ تخویف ہے ازواجِ مطہرات کو کہ اگر انہوں نے سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو آزردہ کیا اور حضورِ انور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے انہیں طلاق دی تو حضورِ انور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو اللہ تعالٰی اپنے لطف و کرم سے اور بہتر بیبیاں عطا فرمائے گا ۔ اس تخویف سے ازواجِ مطہرات متاثر ہوئیں اور انہوں نے سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے شرفِ خدمت کو ہر نعمت سے زیادہ سمجھا اور حضور کی دلجوئی اور رضا طلبی مقدّم جانی ، لہذا آپ نے انہیں طلاق نہ دی ۔

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَاَهْلِیْكُمْ نَارًا وَّقُوْدُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ عَلَیْهَا مَلٰٓىِٕكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا یَعْصُوْنَ اللّٰهَ مَاۤ اَمَرَهُمْ وَیَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ ۟يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا قُوۡۤا اَنۡفُسَكُمۡ وَاَهۡلِيۡكُمۡ نَارًا وَّقُوۡدُهَا النَّاسُ وَالۡحِجَارَةُ عَلَيۡهَا مَلٰٓئِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا يَعۡصُوۡنَ اللّٰهَ مَاۤ اَمَرَهُمۡ وَيَفۡعَلُوۡنَ مَا يُؤۡمَرُوۡنَ

اے ایمان والو اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو اس آ گ سے بچاؤ (ف۱۶) جس کے ایندھن آدمی (ف۱۷) اور پتھر ہیں (ف۱۸) اس پر سخت کرّے فرشتے مقرّر ہیں (ف۱۹) جو اللّٰہ کا حکم نہیں ٹالتے اور جو انہیں حکم ہو وہی کرتے ہیں(ف۲۰)

— خزائن العرفان

Tafseer of 66:6

(ف 16) اللہ تعالٰی اور ا س کے رسول کی فرمانبرداری اختیار کرکے ، عبادتیں بجالا کر ، گناہوں سے باز رہ کر اور گھر والوں کو نیکی کی ہدایت اور بدی سے ممانعت کرکے ،اور انہیں علم و ادب سکھا کر ۔

(ف 17) یعنی کافر ۔

(ف 18) یعنی بت وغیرہ ، مراد یہ ہے کہ جہنّم کی آ گ بہت ہی شدیدُ الحرارت ہے اور جس طرح دنیا کی آ گ لکڑی وغیرہ سے جلتی ہے جہنّم کی آ گ ان چیزوں سے جلتی ہے جن کا ذکر کیا گیا ہے ۔

(ف 19) جو نہایت قوی اور زور آور ہیں اور ان کی طبیعتوں میں رحم نہیں ۔

(ف 20) کافروں سے وقتِ دخولِ دوزخ کہا جائے گا جب کہ وہ آتشِ دوزخ کی شدّت اور اس کا عذاب دیکھیں گے ۔

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَا تَعْتَذِرُوا الْیَوْمَ ؕ— اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ ۟۠يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَا تَعۡتَذِرُوا الۡيَوۡمَ‌ؕ اِنَّمَا تُجۡزَوۡنَ مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ

اے کافرو آج بہانے نہ بناؤ (ف۲۱) تمہیں وہی بدلہ ملے گا جو تم کرتے تھے

— خزائن العرفان

Tafseer of 66:7

(ف 21) کیونکہ اب تمہارے لئے کوئی جائے عذر باقی نہیں رہی ، نہ آج کوئی عذر قبول کیا جائے ۔

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا تُوْبُوْۤا اِلَی اللّٰهِ تَوْبَةً نَّصُوْحًا ؕ— عَسٰی رَبُّكُمْ اَنْ یُّكَفِّرَ عَنْكُمْ سَیِّاٰتِكُمْ وَیُدْخِلَكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ ۙ— یَوْمَ لَا یُخْزِی اللّٰهُ النَّبِیَّ وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ ۚ— نُوْرُهُمْ یَسْعٰی بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَبِاَیْمَانِهِمْ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَاۤ اَتْمِمْ لَنَا نُوْرَنَا وَاغْفِرْ لَنَا ۚ— اِنَّكَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ ۟يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا تُوۡبُوۡۤا اِلَى اللّٰهِ تَوۡبَةً نَّصُوۡحًا ؕ عَسٰى رَبُّكُمۡ اَنۡ يُّكَفِّرَ عَنۡكُمۡ سَيِّاٰتِكُمۡ وَيُدۡخِلَـكُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ يَوۡمَ لَا يُخۡزِى اللّٰهُ النَّبِىَّ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَهٗ‌ ۚ نُوۡرُهُمۡ يَسۡعٰى بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَبِاَيۡمَانِهِمۡ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَاۤ اَ تۡمِمۡ لَـنَا نُوۡرَنَا وَاغۡفِرۡ لَـنَا‌ ۚ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ

اے ایمان والو! اللّٰہ کی طرف ایسی توبہ کرو جو آ گے کو نصیحت ہوجائے (ف۲۲) قریب ہے کہ تمہارا رب (ف۲۳) تمہاری برائیاں تم سے اُتار دے اور تمہیں باغوں میں لے جائے جن کے نیچے نہریں بہیں جس دن اللّٰہ رسوا نہ کرے گا نبی اور ان کے ساتھ کے ایمان والوں کو (ف۲۴) اُن کا نور دوڑتا ہوگا اُن کے آ گے اور اُن کے دہنے (ف۲۵) عرض کریں گے اے ہمارے رب ہمارے لیے ہمارا نور پورا کردے (ف۲۶) اور ہمیں بخش دے بےشک تجھے ہر چیز پر قدرت ہے

— خزائن العرفان

Tafseer of 66:8

(ف 22) یعنی توبۂِ صادقہ جس کا اثر توبہ کرنے والے کے اعمال میں ظاہر ہو اور اس کی زندگی طاعتوں اور عبادتوں سے معمور ہوجائے اور وہ گناہوں سے مجتنب رہے حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ایک اور دوسرے اصحاب نے فرمایا تو بۂِ نصوح وہ ہے کہ توبہ کے بعد آدمی پھر گناہ کی طرف نہ لوٹے جیسا کہ نکلا ہوا دودھ پھر تھن میں واپس نہیں ہوتا ۔

(ف 23) توبہ قبول فرمانے کے بعد ۔

(ف 24) اس میں کفّار پر تعریض ہے کہ وہ دن ان کی رسوائی کا ہوگا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اور حضور کے ساتھ والوں کی عزّت کا ۔

(ف 25) صراط پر ۔ اور جب مومن دیکھیں گے کہ منافقوں کا نور بجھ گیا ۔

(ف 26) یعنی اس کو باقی رکھ کر دخولِ جنّت تک باقی رہے ۔

یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَالْمُنٰفِقِیْنَ وَاغْلُظْ عَلَیْهِمْ ؕ— وَمَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُ ؕ— وَبِئْسَ الْمَصِیْرُ ۟يٰۤاَيُّهَا النَّبِىُّ جَاهِدِ الۡكُفَّارَ وَالۡمُنٰفِقِيۡنَ وَاغۡلُظۡ عَلَيۡهِمۡ‌ؕ وَمَاۡوٰٮهُمۡ جَهَنَّمُ‌ؕ وَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ

اے غیب بتانے والے (نبی) (ف۲۷) کافروں پر اور منافقوں پر (ف۲۸) جہاد کرو اور ان پر سختی فرماؤ اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے اور کیا ہی بُرا انجام

— خزائن العرفان

Tafseer of 66:9

(ف 27) تلوار سے ۔

(ف 28) قولِ غلیظ اور وعظِ بلیغ اور حجّتِ قوی سے ۔

ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوا امْرَاَتَ نُوْحٍ وَّامْرَاَتَ لُوْطٍ ؕ— كَانَتَا تَحْتَ عَبْدَیْنِ مِنْ عِبَادِنَا صَالِحَیْنِ فَخَانَتٰهُمَا فَلَمْ یُغْنِیَا عَنْهُمَا مِنَ اللّٰهِ شَیْـًٔا وَّقِیْلَ ادْخُلَا النَّارَ مَعَ الدّٰخِلِیْنَ ۟ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا لِّـلَّذِيۡنَ كَفَرُوا امۡرَاَتَ نُوۡحٍ وَّ امۡرَاَتَ لُوۡطٍ‌ ؕ كَانَـتَا تَحۡتَ عَبۡدَيۡنِ مِنۡ عِبَادِنَا صَالِحَـيۡنِ فَخَانَتٰهُمَا فَلَمۡ يُغۡنِيَا عَنۡهُمَا مِنَ اللّٰهِ شَيۡـئًا وَّقِيۡلَ ادۡخُلَا النَّارَ مَعَ الدّٰخِلِيۡنَ‏

اللّٰہ کافروں کی مثال دیتا ہے (ف۲۹) نوح کی عورت اور لوط کی عورت وہ ہمارے بندوں میں دو سزاوارِ قرب(مقرّب) بندوں کے نکاح میں تھیں پھر انہوں نے ان سے دغا کی (ف۳۰) تو وہ اللّٰہ کے سامنے انہیں کچھ کام نہ آئے اور فرمادیا گیا(ف۳۱) کہ تم دونوں عورتیں جہنم میں جا ؤ جانے والوں کے ساتھ(ف۳۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 66:10

(ف 29) اس بات میں کہ انہیں ان کے کفر اور مومنین کی عداوت پر عذاب کیا جائے گا اور اس کفر و عداوت کے ہوتے ہوئے ان کا نسب اور مومنین و مقرّبین کے ساتھ انکی قرابت و رشتہ داری انہیں کچھ نفع نہ دے گی ۔

(ف 30) دِین میں کہ کفر اختیار کیا ، حضرت نوح کی عورت واہلہ اپنی قوم سے حضرت نوح علیہ السلام کی نسبت کہتی تھی کہ وہ مجنون ہیں اور حضرت لوط علیہ السلام کی عورت و اعلہ اپنا نفاق چُھپاتی تھی اور جو مہمان آپ کے یہاں آتے تھے آ گ جلا کر اپنی قوم کو ان کے آنے سے خبردار کرتی تھی ۔

(ف 31) ان سے وقتِ موت یا روزِ قیامت (اور تعبیر صیغۂِ ماضی سے) بلحاظِ تحقّقِ وقوع کے ہے ۔

(ف 32) یعنی اپنی قوموں کے کفّار کے ساتھ کیونکہ تمہارے اور ان انبیاء کے درمیان تمہارے کفر کے باعث علاقہ باقی نہ رہا ۔

وَضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوا امْرَاَتَ فِرْعَوْنَ ۘ— اِذْ قَالَتْ رَبِّ ابْنِ لِیْ عِنْدَكَ بَیْتًا فِی الْجَنَّةِ وَنَجِّنِیْ مِنْ فِرْعَوْنَ وَعَمَلِهٖ وَنَجِّنِیْ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ ۟ۙوَضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا لِّـلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا امۡرَاَتَ فِرۡعَوۡنَ‌ۘ اِذۡ قَالَتۡ رَبِّ ابۡنِ لِىۡ عِنۡدَكَ بَيۡتًا فِى الۡجَـنَّةِ وَنَجِّنِىۡ مِنۡ فِرۡعَوۡنَ وَعَمَلِهٖ وَنَجِّنِىۡ مِنَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَۙ

اور اللّٰہ مسلمانوں کی مثال بیان فرماتا ہے (ف۳۳) فرعون کی بی بی (ف۳۴) جب اس نے عرض کی اے میرے رب میرے لیے اپنے پاس جنّت میں گھر بنا (ف۳۵) اور مجھے فرعون اور اس کے کام سے نجات دے(ف۳۶) اور مجھے ظالم لوگوں سے نجات بخش (ف۳۷)

— خزائن العرفان

Tafseer of 66:11

(ف 33) کہ انہیں دوسرے کی معصیّت ضرر نہیں دیتی ۔

(ف 34) جن کا نام آسیہ بنتِ مزاحم ہے ۔ جب حضرت موسٰی علیہ ا لسلام نے جادو گروں کو مغلوب کیا تو یہ آسیہ آپ پر ایمان لے آئیں ، فرعون کو خبر ہوئی تو اس نے ان پر سخت عذاب کئے انہیں چو میخا کیا ، اور بھاری چکّی سینہ پر رکھی اور دھوپ میں ڈال دیا ، جب فرعونی ان کے پاس سے ہٹتے تو فرشتہ ان پر سایہ کرتے ۔

(ف 35) اللہ تعالٰی نے انکا مکان جو جنّت میں ہے ان پر ظاہر فرمایا اور اس کی مسرت میں فرعون کی سختیوں کی شدّت ان پر سہل ہوگئی ۔

(ف 36) فرعون کے کام سے یا اس کا شرک و کفر و ظلم مراد ہے یا اس کا قرب ۔

(ف 37) یعنی فرعون کے دِین والوں سے ، چنانچہ یہ دعا ان کی قبول ہوئی اور اللہ تعالٰی نے ان کی روح قبض فرمائی اور ابنِ کیسان نے کہا کہ وہ زندہ اٹھا کرجنّت میں داخل کی گئیں ۔

وَمَرْیَمَ ابْنَتَ عِمْرٰنَ الَّتِیْۤ اَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِیْهِ مِنْ رُّوْحِنَا وَصَدَّقَتْ بِكَلِمٰتِ رَبِّهَا وَكُتُبِهٖ وَكَانَتْ مِنَ الْقٰنِتِیْنَ ۟۠وَمَرۡيَمَ ابۡنَتَ عِمۡرٰنَ الَّتِىۡۤ اَحۡصَنَتۡ فَرۡجَهَا فَنَفَخۡنَا فِيۡهِ مِنۡ رُّوۡحِنَا وَصَدَّقَتۡ بِكَلِمٰتِ رَبِّهَا وَكُتُبِهٖ وَكَانَتۡ مِنَ الۡقٰنِتِيۡنَ

اور عمران کی بیٹی مریم جس نے اپنی پارسائی کی حفاظت کی تو ہم نے اس میں اپنی طرف کی روح پھونکی اور اس نے اپنے رب کی باتوں (ف۳۸) اور اس کی کتابوں (ف۳۹) کی تصدیق کی اور فرمان برداروں میں ہوئی

— خزائن العرفان

Tafseer of 66:12

(ف 38) رب کی باتوں سے شرائع و احکام مراد ہیں جو اللہ تعالٰی نے اپنے بندوں کےلئے مقرّر فرمائے ۔

(ف 39) کتابوں سے وہ کتابیں مراد ہیں جو انبیاء علیہم السلام پر نازل ہوئی تھیں ۔