حٰمٓ ۟ۚۛحٰمٓ
حٰم
وَالْكِتٰبِ الْمُبِیْنِ ۟ۙۛوَالۡكِتٰبِ الۡمُبِيۡنِ
قسم اس روشن کتاب کی (ف۲)
— خزائن العرفان
Tafseer of 44:1–2
(ف 2) یعنی قرآنِ پاک کی جو حلال و حرام وغیرہ احکام کا بیان فرمانے والاہے ۔
The Smoke · Meccan · 59 ayahs · 3 rukus
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
Loading…
حٰمٓ ۟ۚۛحٰمٓ
حٰم
وَالْكِتٰبِ الْمُبِیْنِ ۟ۙۛوَالۡكِتٰبِ الۡمُبِيۡنِ
قسم اس روشن کتاب کی (ف۲)
— خزائن العرفان
(ف 2) یعنی قرآنِ پاک کی جو حلال و حرام وغیرہ احکام کا بیان فرمانے والاہے ۔
اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةٍ مُّبٰرَكَةٍ اِنَّا كُنَّا مُنْذِرِیْنَ ۟اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنٰهُ فِىۡ لَيۡلَةٍ مُّبٰـرَكَةٍ اِنَّا كُنَّا مُنۡذِرِيۡنَ
بےشک ہم نے اُسے برکت والی رات میں اُتارا (ف۳) بےشک ہم ڈر سنانے والے ہیں (ف۴)
— خزائن العرفان
(ف 3) اس رات سے یا شبِ قدر مراد ہے یا شبِ براء ۃ ۔ اس شب میں قرآنِ پاک بِتمامہ لوحِ محفوظ سے آسمانِ دنیا کی طرف اتارا گیا ، پھر وہاں سے حضرت جبرئیل بیس۲۰ سال کے عرصہ میں تھوڑا تھوڑا لے کر نازل ہوئے ، اس شب کو شبِ مبارکہ اس لئے فرمایا گیا کہ اس میں قرآنِ پاک نازل ہوا اور ہمیشہ اس شب میں خیر و برکت نازل ہوتی ہے دعائیں قبول کی جاتی ہیں ۔
(ف 4) اپنے عذاب کا ۔
فِیْهَا یُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِیْمٍ ۟ۙفِيۡهَا يُفۡرَقُ كُلُّ اَمۡرٍ حَكِيۡمٍۙ
اس میں بانٹ دیا جاتا ہے ہر حکمت والا کام (ف۵)
— خزائن العرفان
(ف 5) سال بھر کے ارزاق و آجال واحکام ۔
اَمْرًا مِّنْ عِنْدِنَا ؕ— اِنَّا كُنَّا مُرْسِلِیْنَ ۟ۚاَمۡرًا مِّنۡ عِنۡدِنَاؕ اِنَّا كُنَّا مُرۡسِلِيۡنَۚ
ہمارے پاس کے حکم سے بےشک ہم بھیجنے والے ہیں (ف۶)
— خزائن العرفان
(ف 6) اپنے رسول خاتمُ الانبیاء محمّد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اور ان سے پہلے انبیاء کو ۔
رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ ؕ— اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ ۟ۙرَحۡمَةً مِّنۡ رَّبِّكَؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُۙ
تمہارے رب کی طرف سے رحمت بےشک وہی سُنتا جانتا ہے
— خزائن العرفان
رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَیْنَهُمَا ۘ— اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ ۟رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَاۘ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّوۡقِنِيۡنَ
وہ جو رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اگر تمہیں یقین ہو (ف۷)
— خزائن العرفان
(ف 7) کہ وہ آسمان وز مین کا رب ہے تو یقین کرو کہ محمّد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اس کے رسول ہیں ۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ یُحْیٖ وَیُمِیْتُ ؕ— رَبُّكُمْ وَرَبُّ اٰبَآىِٕكُمُ الْاَوَّلِیْنَ ۟لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُؕ رَبُّكُمۡ وَرَبُّ اٰبَآئِكُمُ الۡاَوَّلِيۡنَ
اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں وہ جِلائے اور مارے تمہارا رب اور تمہارے اگلے باپ دادا کا رب
— خزائن العرفان
بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ یَّلْعَبُوْنَ ۟بَلۡ هُمۡ فِىۡ شَكٍّ يَّلۡعَبُوۡنَ
بلکہ وہ شک میں پڑے کھیل رہے ہیں (ف۸)
— خزائن العرفان
(ف 8) ان کا قرار علم و یقین سے نہیں بلکہ ان کی بات میں ہنسی اور تمسخر شامل ہے اور وہ آپ کے ساتھ استہزاء کرتے ہیں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے ان پر دعا کی کہ یارب انہیں ایسی ہفت سالہ قحط کی مصیبت میں مبتلا کر جیسے سات سال کا قحط حضرت یوسف علیہ السلام کے زمانہ میں بھیجا تھا ، یہ دعا مستجاب ہوئی اور حضور سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے ارشاد فرمایا گیا ۔
فَارْتَقِبْ یَوْمَ تَاْتِی السَّمَآءُ بِدُخَانٍ مُّبِیْنٍ ۟ۙفَارۡتَقِبۡ يَوۡمَ تَاۡتِى السَّمَآءُ بِدُخَانٍ مُّبِيۡنٍۙ
تو تم اس دن کے منتظر رہو جب آسمان ایک ظاہر دھواں لائے گا
— خزائن العرفان
یَّغْشَی النَّاسَ ؕ— هٰذَا عَذَابٌ اَلِیْمٌ ۟يَغۡشَى النَّاسَؕ هٰذَا عَذَابٌ اَلِيۡمٌ
کہ لوگوں کو ڈھانپ لے گا (ف۹) یہ ہے دردناک عذاب
— خزائن العرفان
(ف 9) چنانچہ قریش پر قحط سالی آئی اور یہاں تک اس کی شدّت ہوئی کہ وہ لوگ مردار کھا گئے اور بھوک سے اس حال کو پہنچ گئے کہ جب اوپر کو نظر اٹھاتے ، آسمان کی طرف دیکھتے تو ان کو دھواں ہی دھواں معلوم ہوتا یعنی ضعف سے نگاہوں میں خیر گی آگئی تھی اور قحط سے زمین سے خشک ہوگئی ، خاک اڑنے لگی ، غبار نے ہوا کو مکدر کردیا ۔ اس آیت کی تفسیر میں ایک قول یہ بھی ہے کہ دھوئیں سے مراد وہ دھواں ہے جو علاماتِ قیامت میں سے ہے اور قریبِ قیامت ظاہر ہوگا ، مشرق و مغرب اس سے بھر جائیں گے ، چالیس روز و شب رہے گا ، مومن کی حالت تو اس سے ایسی ہوجائے گی جیسے زکام ہوجائے اور کافر مدہوش ہوں گے ، ان کے نتھنوں اور کانوں اور بدن کے سوراخوں سے دھواں نکلے گا ۔
رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ اِنَّا مُؤْمِنُوْنَ ۟رَبَّنَا اكۡشِفۡ عَنَّا الۡعَذَابَ اِنَّا مُؤۡمِنُوۡنَ
اس دن کہیں گے اے ہمارے رب ہم پر سے عذاب کھول دے ہم ایمان لاتے ہیں (ف۱۰)
— خزائن العرفان
(ف 10) اور تیرے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی تصدیق کرتے ہیں ۔
اَنّٰی لَهُمُ الذِّكْرٰی وَقَدْ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مُّبِیْنٌ ۟ۙاَنّٰى لَهُمُ الذِّكۡرٰى وَقَدۡ جَآءَهُمۡ رَسُوۡلٌ مُّبِيۡنٌۙ
کہاں سے ہو انہیں نصیحت ماننا(ف۱۱)حالانکہ ان کے پاس صاف بیان فرمانے والا رسول تشریف لاچکا(ف۱۲)
— خزائن العرفان
(ف 11) یعنی ایسی حالت میں وہ کیسے نصیحت مانیں گے ۔
(ف 12) اور معجزاتِ ظاہرات اور آیاتِ بیّنات پیش فرماچکا ۔
ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَقَالُوْا مُعَلَّمٌ مَّجْنُوْنٌ ۟ۘثُمَّ تَوَلَّوۡا عَنۡهُ وَقَالُوۡا مُعَلَّمٌ مَّجۡنُوۡنٌۘ
پھراس سے روگرداں ہوئے اور بولے سکھایا ہوا دیوانہ ہے (ف۱۳)
— خزائن العرفان
(ف 13) جس کو وحی کی غشی طاری ہونے کے وقت جنّات یہ کلمات تلقین کرجاتے ہیں ۔ (معاذ اﷲ تعالٰی)
اِنَّا كَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِیْلًا اِنَّكُمْ عَآىِٕدُوْنَ ۟ۘاِنَّا كَاشِفُوا الۡعَذَابِ قَلِيۡلًا اِنَّكُمۡ عَآئِدُوۡنَۘ
ہم کچھ دنوں کو عذاب کھولے دیتے ہیں تم پھر وہی کرو گے (ف۱۴)
— خزائن العرفان
(ف 14) جس کفر میں تھے اسی کی طرف لوٹو گے چنانچہ ایسا ہی ہوا ، اب فرمایا جاتا ہے کہ ا س دن کو یاد کرو ۔
یَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرٰی ۚ— اِنَّا مُنْتَقِمُوْنَ ۟يَوۡمَ نَبۡطِشُ الۡبَطۡشَةَ الۡكُبۡـرٰىۚ اِنَّا مُنۡتَقِمُوۡنَ
جس دن ہم سب سے بڑی پکڑ پکڑیں گے (ف۱۵) بےشک ہم بدلہ لینے والے ہیں
— خزائن العرفان
(ف 15) اس دن سے مراد روزِ قیامت ہے یا روزِ بدر ۔
وَلَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَجَآءَهُمْ رَسُوْلٌ كَرِیْمٌ ۟ۙوَلَقَدۡ فَتَنَّا قَبۡلَهُمۡ قَوۡمَ فِرۡعَوۡنَ وَ جَآءَهُمۡ رَسُوۡلٌ كَرِيۡمٌۙ
اور بےشک ہم نے ان سے پہلے فرعون کی قوم کو جانچا اور اُن کے پاس ایک معزز رسول تشریف لایا (ف۱۶)
— خزائن العرفان
(ف 16) یعنی حضرت موسٰی علیہ السلام ۔
اَنْ اَدُّوْۤا اِلَیَّ عِبَادَ اللّٰهِ ؕ— اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ ۟ۙاَنۡ اَدُّوۡۤا اِلَىَّ عِبَادَ اللّٰهِؕ اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ
کہ اللّٰہ کے بندوں کو مجھے سپرد کردو (ف۱۷) بےشک میں تمہارے لیے امانت والا رسول ہوں
— خزائن العرفان
(ف 17) یعنی بنی اسرائیل کو میرے حوالے کردو اور جو شدّتیں اور سختیاں ان پر کرتے ہو اس سے رہائی دو ۔
وَّاَنْ لَّا تَعْلُوْا عَلَی اللّٰهِ ؕ— اِنِّیْۤ اٰتِیْكُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ ۟ۚوَّاَنۡ لَّا تَعۡلُوۡا عَلَى اللّٰهِۚ اِنِّىۡۤ اٰتِيۡكُمۡ بِسُلۡطٰنٍ مُّبِيۡنٍۚ
اور اللّٰہ کے مقابل سرکشی نہ کرو میں تمہارے پاس ایک روشن سند لاتا ہوں (ف۱۸)
— خزائن العرفان
(ف 18) اپنے صدقِ نبوّت و رسالت کی ، جب حضرت موسٰی علیہ السلام نے یہ فرمایا تو فرعونیوں نے آپ کو قتل کی دھمکی دی اور کہا کہ ہم تمہیں سنگسار کردیں گے تو آپ نے فرمایا ۔
وَاِنِّیْ عُذْتُ بِرَبِّیْ وَرَبِّكُمْ اَنْ تَرْجُمُوْنِ ۟ؗوَاِنِّىۡ عُذۡتُ بِرَبِّىۡ وَرَبِّكُمۡ اَنۡ تَرۡجُمُوۡنِ
اور میں پناہ لیتا ہوں اپنے رب اور تمہارے رب کی اس سے کہ تم مجھے سنگسار کرو(ف۱۹)
— خزائن العرفان
(ف 19) یعنی میرا تو کّل و اعتماد اس پر ہے ، مجھے تمہاری دھمکی کی کچھ پروا نہیں ، اللہ تعالٰی میرا بچانے والا ہے ۔
وَاِنْ لَّمْ تُؤْمِنُوْا لِیْ فَاعْتَزِلُوْنِ ۟وَاِنۡ لَّمۡ تُؤۡمِنُوۡا لِىۡ فَاعۡتَزِلُوۡنِ
اور اگر تم میرا یقین نہ لاؤ تو مجھ سے کنارے ہوجاؤ(ف۲۰)
— خزائن العرفان
(ف 20) میری ایذا کے درپے نہ ہو ، انہوں نے اس کو بھی نہ مانا ۔
فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ مُّجْرِمُوْنَ ۟فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنَّ هٰۤؤُلَاۤءِ قَوۡمٌ مُّجۡرِمُوۡنَ
تو اُس نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ مجرم لوگ ہیں
— خزائن العرفان
فَاَسْرِ بِعِبَادِیْ لَیْلًا اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَ ۟ۙفَاَسۡرِ بِعِبَادِىۡ لَيۡلًا اِنَّكُمۡ مُّتَّبَعُوۡنَۙ
ہم نے حکم فرمایا کہ میرے بندوں (ف۲۱) کو راتوں رات لے نکل ضرور تمہارا پیچھا کیا جائے گا (ف۲۲)
— خزائن العرفان
(ف 21) یعنی بنی اسرائیل ۔
(ف 22) یعنی فرعون مع اپنے لشکروں کے تمہارے درپے ہوگا ، چنانچہ حضرت موسٰی علیہ السلام روانہ ہوئے اور دریا پر پہنچ کر آپ نے عصا مارا ، اس میں بارہ رستے خشک پیدا ہوگئے ، آپ مع بنی اسرائیل کے دریا میں سے گزر گئے ، پیچھے فرعون اور اس کا لشکر آرہا تھا ، آپ نے چاہا کہ پھرعصا مار کر دریا کو ملادیں تاکہ فرعون اس میں سے گزر نہ سکے تو آپ کو حکم ہوا ۔
وَاتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًا ؕ— اِنَّهُمْ جُنْدٌ مُّغْرَقُوْنَ ۟وَاتۡرُكِ الۡبَحۡرَ رَهۡوًاؕ اِنَّهُمۡ جُنۡدٌ مُّغۡرَقُوۡنَ
اور دریا کو یونہی جگہ جگہ سے کھلاچھوڑ دے (ف۲۳) بےشک وہ لشکر ڈبو یا جائے گا (ف۲۴)
— خزائن العرفان
(ف 23) تاکہ فرعونی ان راستوں سے دریا میں داخل ہوجائیں ۔
(ف 24) حضرت موسٰی علیہ السلام کو اطمینان ہوگیا اور فرعون اور اس کے لشکر دریامیں غرق ہوگئے اور ان کا تمام مال و متاع اور سامان یہیں رہ گیا ۔
كَمْ تَرَكُوْا مِنْ جَنّٰتٍ وَّعُیُوْنٍ ۟ۙكَمۡ تَرَكُوۡا مِنۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍۙ
کتنے چھوڑ گئے باغ اور چشمے
— خزائن العرفان
وَّزُرُوْعٍ وَّمَقَامٍ كَرِیْمٍ ۟ۙوَّزُرُوۡعٍ وَّمَقَامٍ كَرِيۡمٍۙ
او رکھیت اور عمدہ مکانات (ف۲۵)
— خزائن العرفان
(ف 25) آراستہ ، پیراستہ ، مزیّن ۔
وَّنَعْمَةٍ كَانُوْا فِیْهَا فٰكِهِیْنَ ۟ۙوَّنَعۡمَةٍ كَانُوۡا فِيۡهَا فٰكِهِيۡنَۙ
اور نعمتیں جن میں فارغُ الْبال تھے (ف۲۶)
— خزائن العرفان
(ف 26) عیش کرتے ، اتراتے ۔
كَذٰلِكَ ۫— وَاَوْرَثْنٰهَا قَوْمًا اٰخَرِیْنَ ۟كَذٰلِكَ ۖوَاَوۡرَثۡنٰهَا قَوۡمًا اٰخَرِيۡنَ
ہم نے یونہی کیا اور ان کا وارث دوسری قوم کو کردیا (ف۲۷)
— خزائن العرفان
(ف 27) یعنی بنی اسرائیل کو جو نہ ان کے ہم مذہب تھے ، نہ رشتہ دار ، نہ دوست ۔
فَمَا بَكَتْ عَلَیْهِمُ السَّمَآءُ وَالْاَرْضُ وَمَا كَانُوْا مُنْظَرِیْنَ ۟۠فَمَا بَكَتۡ عَلَيۡهِمُ السَّمَآءُ وَالۡاَرۡضُ وَمَا كَانُوۡا مُنۡظَرِيۡنَ
تو ان پر آسمان اور زمین نہ روئے (ف۲۸) اور انہیں مہلت نہ دی گئی (ف۲۹)
— خزائن العرفان
(ف 28) کیونکہ وہ ایماندار نہ تھے اور ایماندار جب مرتا تو اس پر آسمان و زمین چالیس روز تک روتے ہیں ، جیسا کہ ترمذی کی حدیث میں ہے مجاہد سے کہا گیا کہ مومن کی موت پر آسمان و زمین روتے ہیں ، فرمایا زمین کیوں نہ روئے اس بندے پر جو زمین کو اپنے رکوع و سجود سے آباد رکھتا تھا اور آسمان کیوں نہ روئے اس بندے پر جس کی تسبیح و تکبیر آسمان میں پہنچتی تھی ۔ حسن کا قول ہے کہ مومن کی موت پر آسمان والے اور زمین والے روتے ہیں ۔
(ف 29) توبہ وغیرہ کے لئے عذاب میں گرفتار کرنے کے بعد ۔
وَلَقَدْ نَجَّیْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِیْنِ ۟ۙوَلَقَدۡ نَجَّيۡنَا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ مِنَ الۡعَذَابِ الۡمُهِيۡنِۙ
اور بےشک ہم نے بنی اسرائیل کو ذلت کے عذاب سے نجات بخشی (ف۳۰)
— خزائن العرفان
(ف 30) یعنی غلامی اور شاقّہ خدمتوں اور محنتوں سے اور اولاد کے قتل کئے جانے سے جو انہیں پہنچتا تھا ۔
مِنْ فِرْعَوْنَ ؕ— اِنَّهٗ كَانَ عَالِیًا مِّنَ الْمُسْرِفِیْنَ ۟مِنۡ فِرۡعَوۡنَؕ اِنَّهٗ كَانَ عَالِيًا مِّنَ الۡمُسۡرِفِيۡنَ
(یعنی) فرعون سے۔ بےشک وہ سرکش (اور) حد سے نکلا ہوا تھا
وَلَقَدِ اخْتَرْنٰهُمْ عَلٰی عِلْمٍ عَلَی الْعٰلَمِیْنَ ۟ۚوَلَقَدِ اخۡتَرۡنٰهُمۡ عَلٰى عِلۡمٍ عَلَى الۡعٰلَمِيۡنَۚ
اور ہم نے بنی اسرائیل کو اہل عالم سے دانستہ منتخب کیا تھا
وَاٰتَیْنٰهُمْ مِّنَ الْاٰیٰتِ مَا فِیْهِ بَلٰٓؤٌا مُّبِیْنٌ ۟وَاٰتَيۡنٰهُمۡ مِّنَ الۡاٰيٰتِ مَا فِيۡهِ بَلٰٓؤٌا مُّبِيۡنٌ
اور ان کو ایسی نشانیاں دی تھیں جن میں صریح آزمائش تھی
اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَیَقُوْلُوْنَ ۟ۙاِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ لَيَقُوۡلُوۡنَۙ
یہ لوگ یہ کہتے ہیں
اِنْ هِیَ اِلَّا مَوْتَتُنَا الْاُوْلٰی وَمَا نَحْنُ بِمُنْشَرِیْنَ ۟اِنۡ هِىَ اِلَّا مَوۡتَتُنَا الۡاُوۡلٰى وَمَا نَحۡنُ بِمُنۡشَرِيۡنَ
کہ ہمیں صرف پہلی دفعہ (یعنی ایک بار) مرنا ہے اور (پھر) اُٹھنا نہیں
فَاْتُوْا بِاٰبَآىِٕنَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ ۟فَاۡتُوۡا بِاٰبَآئِنَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
پس اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو (زندہ کر) لاؤ
اَهُمْ خَیْرٌ اَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ ۙ— وَّالَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ ؕ— اَهْلَكْنٰهُمْ ؗ— اِنَّهُمْ كَانُوْا مُجْرِمِیْنَ ۟اَهُمۡ خَيۡرٌ اَمۡ قَوۡمُ تُبَّعٍۙ وَّ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡؕ اَهۡلَكۡنٰهُمۡۖ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا مُجۡرِمِيۡنَ
بھلا یہ اچھے ہیں یا تُبّع کی قوم اور وہ لوگ جو تم سے پہلے ہوچکے ہیں۔ ہم نے ان (سب) کو ہلاک کردیا۔ بےشک وہ گنہگار تھے
وَمَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَمَا بَیْنَهُمَا لٰعِبِیْنَ ۟وَمَا خَلَقۡنَا السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا لٰعِبِيۡنَ
اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان میں ہے ان کو کھیلتے ہوئے نہیں بنایا
مَا خَلَقْنٰهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ ۟مَا خَلَقۡنٰهُمَاۤ اِلَّا بِالۡحَقِّ وَلٰكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
ان کو ہم نے تدبیر سے پیدا کیا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ مِیْقَاتُهُمْ اَجْمَعِیْنَ ۟ۙاِنَّ يَوۡمَ الۡفَصۡلِ مِيۡقَاتُهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَۙ
کچھ شک نہیں کہ فیصلے کا دن ان سب (کے اُٹھنے) کا وقت ہے
یَوْمَ لَا یُغْنِیْ مَوْلًی عَنْ مَّوْلًی شَیْـًٔا وَّلَا هُمْ یُنْصَرُوْنَ ۟ۙيَوۡمَ لَا يُغۡنِىۡ مَوۡلًى عَنۡ مَّوۡلًى شَيۡـئًا وَّلَا هُمۡ يُنۡصَرُوۡنَۙ
جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان کو مدد ملے گی
اِلَّا مَنْ رَّحِمَ اللّٰهُ ؕ— اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ ۟۠اِلَّا مَنۡ رَّحِمَ اللّٰهُؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ
مگر جس پر خدا مہربانی کرے۔ وہ تو غالب اور مہربان ہے
اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِ ۟ۙاِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوۡمِۙ
بلاشبہ تھوہر کا درخت
طَعَامُ الْاَثِیْمِ ۟طَعَامُ الۡاَثِيۡمِ
گنہگار کا کھانا ہے
كَالْمُهْلِ ۛۚ— یَغْلِیْ فِی الْبُطُوْنِ ۟ۙكَالۡمُهۡلِ ۛۚ يَغۡلِىۡ فِى الۡبُطُوۡنِۙ
جیسے پگھلا ہوا تانبا۔ پیٹوں میں (اس طرح) کھولے گا
كَغَلْیِ الْحَمِیْمِ ۟كَغَلۡىِ الۡحَمِيۡمِ
جس طرح گرم پانی کھولتا ہے
خُذُوْهُ فَاعْتِلُوْهُ اِلٰی سَوَآءِ الْجَحِیْمِ ۟ۗۖخُذُوۡهُ فَاعۡتِلُوۡهُ اِلٰى سَوَآءِ الۡجَحِيۡمِ
(حکم دیا جائے گا کہ) اس کو پکڑ لو اور کھینچتے ہوئے دوزخ کے بیچوں بیچ لے جاؤ
ثُمَّ صُبُّوْا فَوْقَ رَاْسِهٖ مِنْ عَذَابِ الْحَمِیْمِ ۟ؕثُمَّ صُبُّوۡا فَوۡقَ رَاۡسِهٖ مِنۡ عَذَابِ الۡحَمِيۡمِؕ
پھر اس کے سر پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دو (کہ عذاب پر) عذاب (ہو)
ذُقْ ۙۚ— اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْكَرِیْمُ ۟ذُقۡ ۖۚ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡعَزِيۡزُ الۡكَرِيۡمُ
(اب) مزہ چکھ۔ تو بڑی عزت والا (اور) سردار ہے
اِنَّ هٰذَا مَا كُنْتُمْ بِهٖ تَمْتَرُوْنَ ۟اِنَّ هٰذَا مَا كُنۡتُمۡ بِهٖ تَمۡتَرُوۡنَ
یہ وہی (دوزخ) ہے جس میں تم لوگ شک کیا کرتے تھے
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ مَقَامٍ اَمِیْنٍ ۟ۙاِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ مَقَامٍ اَمِيۡنٍۙ
بےشک پرہیزگار لوگ امن کے مقام میں ہوں گے
فِیْ جَنّٰتٍ وَّعُیُوْنٍ ۟ۚۙفِىۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍ
(یعنی) باغوں اور چشموں میں
یَّلْبَسُوْنَ مِنْ سُنْدُسٍ وَّاِسْتَبْرَقٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ ۟ۚۙيَّلۡبَسُوۡنَ مِنۡ سُنۡدُسٍ وَّاِسۡتَبۡرَقٍ مُّتَقٰبِلِيۡنَۚ
حریر کا باریک اور دبیز لباس پہن کر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں گے
كَذٰلِكَ ۫— وَزَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍ ۟ؕكَذٰلِكَ وَزَوَّجۡنٰهُمۡ بِحُوۡرٍ عِيۡنٍؕ
اس طرح (کا حال ہوگا) اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی سفید رنگ کی عورتوں سے ان کے جوڑے لگائیں گے
یَدْعُوْنَ فِیْهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ اٰمِنِیْنَ ۟ۙيَدۡعُوۡنَ فِيۡهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ اٰمِنِيۡنَۙ
وہاں خاطر جمع سے ہر قسم کے میوے منگوائیں گے (اور کھائیں گے)
لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا الْمَوْتَ اِلَّا الْمَوْتَةَ الْاُوْلٰی ۚ— وَوَقٰىهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ ۟ۙلَا يَذُوۡقُوۡنَ فِيۡهَا الۡمَوۡتَ اِلَّا الۡمَوۡتَةَ الۡاُوۡلٰى ۚ وَوَقٰٮهُمۡ عَذَابَ الۡجَحِيۡمِۙ
(اور) پہلی دفعہ کے مرنے کے سوا (کہ مرچکے تھے) موت کا مزہ نہیں چکھیں گے۔ اور خدا ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا
فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكَ ؕ— ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ ۟فَضۡلًا مِّنۡ رَّبِّكَ ؕ ذٰ لِكَ هُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ
یہ تمہارے پروردگار کا فضل ہے۔ یہی تو بڑی کامیابی ہے
فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ ۟فَاِنَّمَا يَسَّرۡنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُوۡنَ
ہم نے اس (قرآن) کو تمہاری زبان میں آسان کردیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت پکڑیں
فَارْتَقِبْ اِنَّهُمْ مُّرْتَقِبُوْنَ ۟۠فَارۡتَقِبۡ اِنَّهُمۡ مُّرۡتَقِبُوۡنَ
پس تم بھی انتظار کرو یہ بھی انتظار کر رہے ہیں