(ف 23) کافر حضرت رحمٰن کے لئے اولاد کی قِسموں میں سے تجویز کرتے ہیں ۔
(ف 24) یعنی زیوروں کی زیب و زینت میں نازو نزاکت کے ساتھ پرورش پائے ۔
فائدہ : اس سے معلوم ہوا کہ زیور سے تزیّن دلیلِ نقصان ہے تو مَردوں کو اس سے اجتناب چاہئے ، پرہیزگاری سے اپنی زینت کریں ۔ اب آگے آیت میں لڑکی کی ایک اور کمزوری کا اظہار فرمایا جاتا ہے ۔
(ف 25) یعنی اپنے ضعفِ حال اور قلّتِ عقل کی وجہ سے ۔ حضرت قتادہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا کہ عورت جب گفتگو کرتی ہے اور اپنی تائید میں کوئی دلیل پیش کرنا چاہتی ہے تو اکثر ایسا ہوتا ہے کہ وہ اپنے خلاف دلیل پیش کردیتی ہے ۔