9. Surah At-Tawba
التوبةThe Repentance · 129 ayahsکشف الرحمٰن
فَرِحَ الْمُخَلَّفُوْنَ بِمَقْعَدِهِمْ خِلٰفَ رَسُوْلِ اللّٰهِ وَ كَرِهُوْۤا اَنْ یُّجَاهِدُوْا بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ قَالُوْا لَا تَنْفِرُوْا فِی الْحَرِّ١ؕ قُلْ نَارُ جَهَنَّمَ اَشَدُّ حَرًّا١ؕ لَوْ كَانُوْا یَفْقَهُوْنَ Open ayah 9:81 in the Quran reader
رسول اللہ ؐ کے تشریف لے جانے کے بعد پیچھے رہ جانے والے اپنے بیٹھ رہنے پر بہت خوش ہوئے اور انہوں نے اس بات کو ناپسند کیا کہ خدا کی راہ میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے جہاد کریں اور یوں کہنے لگے کہ ایسی سخت گرمی میں مت نکلو آپ کہہ دیجئے کہ آتش دوزخ اس گرمی سے بہت زیادہ گرم ہے کاش وہ اس بات کو سمجھتے۔
فَلْیَضْحَكُوْا قَلِیْلًا وَّ لْیَبْكُوْا كَثِیْرًا١ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ Open ayah 9:82 in the Quran reader
سو اب ان کو چاہئے کہ تھوڑے دنوں ہنس لیں اور اس کمائی کے بدلے جو کمائی یہ کیا کرتے تھے بہت دنوں روتے رہیں۔
فَاِنْ رَّجَعَكَ اللّٰهُ اِلٰى طَآئِفَةٍ مِّنْهُمْ فَاسْتَاْذَنُوْكَ لِلْخُرُوْجِ فَقُلْ لَّنْ تَخْرُجُوْا مَعِیَ اَبَدًا وَّ لَنْ تُقَاتِلُوْا مَعِیَ عَدُوًّا١ؕ اِنَّكُمْ رَضِیْتُمْ بِالْقُعُوْدِ اَوَّلَ مَرَّةٍ فَاقْعُدُوْا مَعَ الْخٰلِفِیْنَ Open ayah 9:83 in the Quran reader
بس اب اگر آپ کو اللہ تعالیٰ ان کے کسی گروہ کی طرف جہاد سے واپس لائے اور پھر کبھی یہ آپ سے جہاد میں نکلنے کی اجازت چاہیں تو آپ ان سے اس وقت یہ فرمادیں کہ تم میرے ساتھ کبھی بھی نہ چلو گے اور نہ تم میرے ہمراہ ہوکر کبھی کسی دشمن سے لڑوگے کیونکہ تم نے پہلی مرتبہ بھی بیٹھ رہنے کو پسند کیا تھا لہٰذا اب بھی تم ان ہی لوگوں کے ساتھ بیٹھ رہو جو پیچھے رہ جانے کے لائق ہیں۔
وَ لَا تُصَلِّ عَلٰۤى اَحَدٍ مِّنْهُمْ مَّاتَ اَبَدًا وَّ لَا تَقُمْ عَلٰى قَبْرِهٖ١ؕ اِنَّهُمْ كَفَرُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ مَاتُوْا وَ هُمْ فٰسِقُوْنَ Open ayah 9:84 in the Quran reader
اور اے پیغمبر آئندہ ان میں سے جب کوئی مرجائے تو کبھی اس کے جنازے کی نماز نہ پڑھیں اور نہ آپ اس کی قبر پر جاکر کھڑے ہوں کیونکہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کیا ہے اور وہ حالت کفر ہی میں مرے بھی ہیں۔
وَ لَا تُعْجِبْكَ اَمْوَالُهُمْ وَ اَوْلَادُهُمْ١ؕ اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ اَنْ یُّعَذِّبَهُمْ بِهَا فِی الدُّنْیَا وَ تَزْهَقَ اَنْفُسُهُمْ وَ هُمْ كٰفِرُوْنَ Open ayah 9:85 in the Quran reader
اور ان کے اموال اور ان کی اولاد آپ کے لئے موجبِ تعجب نہ ہو کیونکہ اللہ کا مقصد ہی یہ ہے کہ وہ ان چیزوں کے ذریعہ ان کافروں کو دنیا ہی میں مبتلائے عذاب رکھے اور ان کی جان کفر ہی کی حالت میں نکلے۔
وَ اِذَاۤ اُنْزِلَتْ سُوْرَةٌ اَنْ اٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ جَاهِدُوْا مَعَ رَسُوْلِهِ اسْتَاْذَنَكَ اُولُوا الطَّوْلِ مِنْهُمْ وَ قَالُوْا ذَرْنَا نَكُنْ مَّعَ الْقٰعِدِیْنَ Open ayah 9:86 in the Quran reader
اور جب کبھی کوئی سورت اس مضمون کی نازل کی جاتی ہے کہ تم اللہ پر ایمان لائو اور اس کے رسول ﷺ کے ساتھ ہوکر جہاد کرو تو ان میں کے جو لوگ اصحب مقدرت ہیں وہی آپ سے رخصت کی درخواست کرنے لگتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم کو چھوڑ دیجئے کہ ہم بھی معذورین کے ہمراہ رہ جائیں۔
رَضُوْا بِاَنْ یَّكُوْنُوْا مَعَ الْخَوَالِفِ وَ طُبِعَ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ فَهُمْ لَا یَفْقَهُوْنَ Open ayah 9:87 in the Quran reader
انہوں نے پیچھے رہ جانے والی عورتوں کے ہمراہ رہ جانے کو پسند کیا اور ان کے دلوں پر مہر کردی گئی جس سے یہ جہاد کی خوبیوں کو سمجھتے ہی نہیں۔
لٰكِنِ الرَّسُوْلُ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ جٰهَدُوْا بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ١ؕ وَ اُولٰٓئِكَ لَهُمُ الْخَیْرٰتُ١٘ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ Open ayah 9:88 in the Quran reader
مگر ہاں رسول اور اس کے وہ ساتھی جو ایمان والے ہیں ان سب نے اپنے مال اور اپنی جان سے جہاد کیا اور یہی لوگ وہ ہیں جن کے لئے ہر قسم کی خوبیاں ہیں اور یہی لوگ اپنے مقصد میں کامیاب ہونے والے ہیں۔
اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ۠ Open ayah 9:89 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ نے ان کیلئے ایسے باغ تیارکررکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہی یہ لوگ ان باغوں میں ہمیشہ رہیں گے ان نعمتوں کا حصول بڑی کامیابی ہے۔
وَ جَآءَ الْمُعَذِّرُوْنَ مِنَ الْاَعْرَابِ لِیُؤْذَنَ لَهُمْ وَ قَعَدَ الَّذِیْنَ كَذَبُوا اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ١ؕ سَیُصِیْبُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 9:90 in the Quran reader
اور دیہاتی لوگوں میں سے بھی کچھ لوگ بہانہ کرتے ہوئے آئے تاکہ ان کو بھی بیٹھ رہنے کی اجازت مل جائے اور جن لوگوں نے ان دیہاتیوں میں سے اللہ اور اس کے رسول سے بالکل ہی جھوٹ بولا تھا وہ تو گھروں ہی میں بیٹھے رہے ان دیہاتیوں میں سے جو لوگ کفر پر قائم رہیں گے ان کو ضرور دردناک عذاب پہنچے گا۔
لَیْسَ عَلَى الضُّعَفَآءِ وَ لَا عَلَى الْمَرْضٰى وَ لَا عَلَى الَّذِیْنَ لَا یَجِدُوْنَ مَا یُنْفِقُوْنَ حَرَجٌ اِذَا نَصَحُوْا لِلّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ١ؕ مَا عَلَى الْمُحْسِنِیْنَ مِنْ سَبِیْلٍ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌۙ Open ayah 9:91 in the Quran reader
ناتوانوں پر جہاد سے رہ جانے میں کچھ گناہ نہیں اور نہ بیماروں پر اور نہ ان پر کچھ گناہ ہے جن کے لئے خرچ کرنے کو میسر نہیں بشرطیکہ یہ لوگ اللہ اور اس کے رسول سے خلوص و ہمدردی رکھیں ایسے نکوکاروں پر کسی قسم کے الزام کی گنجائش نہیں اور اللہ بہت بخشنے والا نہایت مہربان ہے
وَّ لَا عَلَى الَّذِیْنَ اِذَا مَاۤ اَتَوْكَ لِتَحْمِلَهُمْ قُلْتَ لَاۤ اَجِدُ مَاۤ اَحْمِلُكُمْ عَلَیْهِ١۪ تَوَلَّوْا وَّ اَعْیُنُهُمْ تَفِیْضُ مِنَ الدَّمْعِ حَزَنًا اَلَّا یَجِدُوْا مَا یُنْفِقُوْنَؕ Open ayah 9:92 in the Quran reader
اور نہ ان لوگوں پر کوئی گناہ اور الزام ہے جو آپ کی خدمت میں اس واسطے حاضر ہوئے کہ آپ ان کو کوئی سواری دیں اور آپ نے فرمایا کہ میں اپنے پاس کوئی ایسی سواری نہیں پاتا کہ جس پر تم کو سوارکردوں
اِنَّمَا السَّبِیْلُ عَلَى الَّذِیْنَ یَسْتَاْذِنُوْنَكَ وَ هُمْ اَغْنِیَآءُ١ۚ رَضُوْا بِاَنْ یَّكُوْنُوْا مَعَ الْخَوَالِفِ١ۙ وَ طَبَعَ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ فَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 9:93 in the Quran reader
تو وہ یہ سن کر واپس گئے اور ان کی حالت یہ تھی کہ ان کی آنکھوں سے اس غم میں آنسو جاری تھے کہ ان کو خرچ کرنے کے لئے کچھ میسر نہیں۔ بس الزام تو صرف ان لوگوں پر ہے جو باوجود مالدار ہونے کے آپ سے اجازت طلب کرتے ہیں انہوں نے گھروں میں بیٹھ رہنے والی عورتوں کے ساتھ رہ جا ناپسند کیا اور اللہ نے ان کے دلوں پر مہر کردی ہے اس لئے اب یہ کچھ نہیں جانتے۔
یَعْتَذِرُوْنَ اِلَیْكُمْ اِذَا رَجَعْتُمْ اِلَیْهِمْ١ؕ قُلْ لَّا تَعْتَذِرُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ لَكُمْ قَدْ نَبَّاَنَا اللّٰهُ مِنْ اَخْبَارِكُمْ١ؕ وَ سَیَرَى اللّٰهُ عَمَلَكُمْ وَ رَسُوْلُهٗ ثُمَّ تُرَدُّوْنَ اِلٰى عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 9:94 in the Quran reader
جب تم ان کی طرف جہاد سے واپس جائو گے تو یہ لوگ تمہارے سامنے طرح طرح کے عذر کریں گے تو آپ فرما دیجئے گا کہ تم بہانے نہ بنائو ہم ہرگز تمہاری کوئی بات نہیں مانیں گے اللہ تعالیٰ نے ہم کو تمہارے حالات سے باخبر کردیا ہے اور آئندہ بھی اللہ اور اس کا رسول تمہارے طرزعمل کو دیکھے گا پھر تم اس کی طرف لوٹائے جائوگے جو ہر چھپے اور ہر کھلے کا جاننے والا ہے پھر وہ تم کو اس کی حقیت سے آگاہ کردے گا جو تم کرتے رہو ہو۔
سَیَحْلِفُوْنَ بِاللّٰهِ لَكُمْ اِذَا انْقَلَبْتُمْ اِلَیْهِمْ لِتُعْرِضُوْا عَنْهُمْ١ؕ فَاَعْرِضُوْا عَنْهُمْ١ؕ اِنَّهُمْ رِجْسٌ١٘ وَّ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُ١ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ Open ayah 9:95 in the Quran reader
جب تم تبوک سے پلٹو گے تو یہ تمہارے سامنے اس غرض سے خدا کی قسمیں بھی کھائیں گے کہ تم ان کو درگزرکردو سو تم ان کو بالکل ہی نظرانداز کردو۔ کیونکہ یہ لوگ ناپاک ہیں اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اس کمائی کے بدلے میں جو یہ کمایا کرتے تھے
یَحْلِفُوْنَ لَكُمْ لِتَرْضَوْا عَنْهُمْ١ۚ فَاِنْ تَرْضَوْا عَنْهُمْ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یَرْضٰى عَنِ الْقَوْمِ الْفٰسِقِیْنَ Open ayah 9:96 in the Quran reader
نیز اس لئے تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھائیں گے کہ تم ان سے راضی ہوجائو حالانکہ تم اگر ان سے راضی بھی ہوجائو تو یقیناً اللہ ایسے نافرمان لوگوں سے راضی نہیں ہوگا۔
اَلْاَعْرَابُ اَشَدُّ كُفْرًا وَّ نِفَاقًا وَّ اَجْدَرُ اَلَّا یَعْلَمُوْا حُدُوْدَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ عَلٰى رَسُوْلِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ Open ayah 9:97 in the Quran reader
یہ دیہاتی لوگ عام طور سے کفر اور نفاق میں بہت ہی سخت ہیں اور ان کی حالت کا مقتضا بھی یہی ہے کہ وہ دین کی ان حدود سے ناواقف ہیں جو اللہ نے اپنے رسول پر نازل فرمائی ہیں اور اللہ کمال علم اور کمال حکمت کا مالک ہے۔
وَ مِنَ الْاَعْرَابِ مَنْ یَّتَّخِذُ مَا یُنْفِقُ مَغْرَمًا وَّ یَتَرَبَّصُ بِكُمُ الدَّوَآئِرَ١ؕ عَلَیْهِمْ دَآئِرَةُ السَّوْءِ١ؕ وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ Open ayah 9:98 in the Quran reader
اور ان دیہاتی منافقوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو خیرات کرنے کو ایک قسم کا تاوان سمجھتے ہیں اور تم مسلمانوں کے لئے زمانہ کی گردشوں کا انتظار کیا کرتے ہیں انہی پر بری گردش واقع ہو اور اللہ سب کچھ سنتا جانتا ہے۔
وَ مِنَ الْاَعْرَابِ مَنْ یُّؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ یَتَّخِذُ مَا یُنْفِقُ قُرُبٰتٍ عِنْدَ اللّٰهِ وَ صَلَوٰتِ الرَّسُوْلِ١ؕ اَلَاۤ اِنَّهَا قُرْبَةٌ لَّهُمْ١ؕ سَیُدْخِلُهُمُ اللّٰهُ فِیْ رَحْمَتِهٖ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠ Open ayah 9:99 in the Quran reader
اور انہی دیہائیوں میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ پر اور یوم آخرت پر پوری طرح یقین رکھتے ہیں اور جو کچھ خیرات کرتے ہیں اس کو اللہ کی قربت اور پیغمبر کی دعائیں حاصل کرنے کا ذریعہ سمجھتے ہیں یاد رکھو کہ ان کی خیرات واقعی ان کے لئے تقرب کا ذریعہ ہے اللہ تعالیٰ ضرور ان لوگوں کو اپنی رحمت میں داخل کرے گا۔ بیشک اللہ بڑی مغفرت اور بڑی رحمت والا ہے۔
وَ السّٰبِقُوْنَ الْاَوَّلُوْنَ مِنَ الْمُهٰجِرِیْنَ وَ الْاَنْصَارِ وَ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْهُمْ بِاِحْسَانٍ١ۙ رَّضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ وَ اَعَدَّ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ تَحْتَهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ Open ayah 9:100 in the Quran reader
اور وہ مہاجرین اور انصار جنہوں نے سب سے پہلے ایمان کی دعوت کو قبول کرنے میں سبقت کی اور وہ جنہوں نے اخلاص کے ساتھ مہاجرین اور انصار کا اتباع کیا اللہ تعالیٰ ان سب سے راضی ہوا اور وہ سب اللہ تعالیٰ سے راضی ہوئے اور خدا نے ان کے لئے ایسے باغ تیار کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں یہ لوگ ان باغوں میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ ان انعامات کا حصول بڑی کامیابی ہے۔
وَ مِمَّنْ حَوْلَكُمْ مِّنَ الْاَعْرَابِ مُنٰفِقُوْنَ١ۛؕ وَ مِنْ اَهْلِ الْمَدِیْنَةِ١ؔۛ۫ مَرَدُوْا عَلَى النِّفَاقِ١۫ لَا تَعْلَمُهُمْ١ؕ نَحْنُ نَعْلَمُهُمْ١ؕ سَنُعَذِّبُهُمْ مَّرَّتَیْنِ ثُمَّ یُرَدُّوْنَ اِلٰى عَذَابٍ عَظِیْمٍۚ Open ayah 9:101 in the Quran reader
اور تمہارے آس پاس کے کچھ دیہاتی اور خود مدینہ کے کچھ لوگ ایسے منافق ہیں جو صفتِ نفاق میں پورے ماہر ہیں آپ ان سے واقف نہیں ہیں مگر ہم ان سب کو جانتے ہیں ہم ان کو قیامت سے پہلے دومرتبہ سزا دیں گے پھر وہ قیامت میں بڑے سخت عذاب کی طرف بھیجے جائیں گے۔
وَ اٰخَرُوْنَ اعْتَرَفُوْا بِذُنُوْبِهِمْ خَلَطُوْا عَمَلًا صَالِحًا وَّ اٰخَرَ سَیِّئًا١ؕ عَسَى اللّٰهُ اَنْ یَّتُوْبَ عَلَیْهِمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 9:102 in the Quran reader
اور کچھ اور لوگ ہیں جنہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کرلیا انہوں نے کچھ اچھ اور کچھ برے ملے جلے کام کئے تھے ایسے لوگوں کے لئے توقع ہے کہ اللہ تعالیٰ ان پر مہربانی کے ساتھ توجہ فرمائے کیوں کہ اللہ بڑی مغفرت والا اور نہایت مہربان ہے۔
خُذْ مِنْ اَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَ تُزَكِّیْهِمْ بِهَا وَصَلِّ عَلَیْهِمْ١ؕ اِنَّ صَلٰوتَكَ سَكَنٌ لَّهُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ Open ayah 9:103 in the Quran reader
اے نبی آپ ان کے مالوں میں سے صدقہ لے لیجئے تاکہ آپ اس صدقہ کی وجہ سے ان کو خوب پاک اور صاف کردیں اور ان کو خیرو برکت کی دعادیجئے بلاشبہ آپ کی دعا ان کے لئے موجب راحت و تسکین ہے اور اللہ سب سنتا جانتا ہے۔
اَلَمْ یَعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ هُوَ یَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهٖ وَ یَاْخُذُ الصَّدَقٰتِ وَ اَنَّ اللّٰهَ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ Open ayah 9:104 in the Quran reader
کیا ان لوگوں کو خبر نہیں کہ اللہ تعالیٰ ہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور ان کے صدقات کو قبول فرماتا ہے اور یہ کہ اللہ ہی توبہ کو قبول کرنے والا نہایت مہربان ہے۔
وَ قُلِ اعْمَلُوْا فَسَیَرَى اللّٰهُ عَمَلَكُمْ وَ رَسُوْلُهٗ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ١ؕ وَ سَتُرَدُّوْنَ اِلٰى عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۚ Open ayah 9:105 in the Quran reader
اور آپ ان لوگوں سے کہہ دیجئے کہ تم عمل کئے جائو اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول اور مسلمان سب دیکھیں گے کہ اب تمہارا طرز عمل کیا رہتا ہے اور ضرور تم اس خدا کی طرف واپس لوٹائے جائوگے جوہر چھپے اور کھلے کا جاننے والا ہے پس وہ تم کو ان کاموں کی حقیقت سے آگاہ کردے گا جو تم کیا کرتے تھے
وَ اٰخَرُوْنَ مُرْجَوْنَ لِاَمْرِ اللّٰهِ اِمَّا یُعَذِّبُهُمْ وَ اِمَّا یَتُوْبُ عَلَیْهِمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ Open ayah 9:106 in the Quran reader
اور کچھ اور لوگ ہیں جن کا معاملہ خدا کا حکم آنے تک ملتوی ہے یا تو وہ ان کو سزا کا حکم کرے گا اور یا ان کی توبہ قبول کرے گا اور اللہ بڑے علم اور بڑی حکمت کا مالک ہے۔
وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مَسْجِدًا ضِرَارًا وَّ كُفْرًا وَّ تَفْرِیْقًۢا بَیْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ اِرْصَادًا لِّمَنْ حَارَبَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ مِنْ قَبْلُ١ؕ وَ لَیَحْلِفُنَّ اِنْ اَرَدْنَاۤ اِلَّا الْحُسْنٰى١ؕ وَ اللّٰهُ یَشْهَدُ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ Open ayah 9:107 in the Quran reader
اور کچھ منافق وہ ہیں جنہوں نے اس غرض سے ایک مسجد بناکر کھڑی کی کہ مسلمانوں کو نقصان پہنچائیں اور کفر کو تقویت دیں اور اہل ایمان میں تفریق پیدا کریں اور اس مسجد کو اس شخص کا اڈا مقرر کریں جو ایک عرصہ سے اللہ اور اس کے رسول سے برسر پیکار ہے وہ ضرور قسمیں کھا کھا کر یوں کہیں گے کہ ہمارا مقصد تو سوائے بھلائی کے اور کچھ نہیں تھا اور اللہ گواہ ہے کہ یہ لوگ یقیناً جھوٹے ہیں۔
لَا تَقُمْ فِیْهِ اَبَدًا١ؕ لَمَسْجِدٌ اُسِّسَ عَلَى التَّقْوٰى مِنْ اَوَّلِ یَوْمٍ اَحَقُّ اَنْ تَقُوْمَ فِیْهِ١ؕ فِیْهِ رِجَالٌ یُّحِبُّوْنَ اَنْ یَّتَطَهَّرُوْا١ؕ وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُطَّهِّرِیْنَ Open ayah 9:108 in the Quran reader
اے پیغمبر ﷺ ! آپ اس مسجد میں کبھی جاکر کھڑے نہ ہوں البتہ وہ مسجد جس کی بنیاد اول روز سے تقویٰ پر رکھی گئی ہے وہ مسجد اس کی مستحق ہے کہ آپ اس میں کھڑے ہوں اس مسجد میں ایسے لوگ ہیں جو خوب صاف ستھرے رہنے کو پسند کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ پاکیزگی اختیار کرنے والوں ہی کو پسند کرتا ہے
اَفَمَنْ اَسَّسَ بُنْیَانَهٗ عَلٰى تَقْوٰى مِنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانٍ خَیْرٌ اَمْ مَّنْ اَسَّسَ بُنْیَانَهٗ عَلٰى شَفَا جُرُفٍ هَارٍ فَانْهَارَ بِهٖ فِیْ نَارِ جَهَنَّمَ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 9:109 in the Quran reader
بھلا وہ شخص جو اپنی عمارت کی بنیاد خدا کے خوف اور خدا کی خوشنودی پر رکھے وہ بہتر ہے یا وہ بہتر ہے جو اپنی عمارت کی بنیاد کسی کھائی کے ایسے کڑاڑے کے کنارے پر رکھے جو گراہی چاہتاہو پھر وہ کڑاڑا اس پانی کو لیکر دوزخ کی آگ میں گرپڑے اور اللہ تعالیٰ ایسے ظالموں کی رہنمائی نہیں کیا کرتا۔
لَا یَزَالُ بُنْیَانُهُمُ الَّذِیْ بَنَوْا رِیْبَةً فِیْ قُلُوْبِهِمْ اِلَّاۤ اَنْ تَقَطَّعَ قُلُوْبُهُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ۠ Open ayah 9:110 in the Quran reader
ان لوگوں کی عمارت جو انہوں نے بنائی ہے ان کے دلوں میں ہمیشہ موجب شک و نفاق رہے گی یہاں تک کہ ان کے قلوب ہی پارا پارا ہوجائیں اور اللہ تعالیٰ سب کچھ جانتا بڑی حکمت والا ہے ۔
اِنَّ اللّٰهَ اشْتَرٰى مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ اَنْفُسَهُمْ وَ اَمْوَالَهُمْ بِاَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ١ؕ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ فَیَقْتُلُوْنَ وَ یُقْتَلُوْنَ١۫ وَعْدًا عَلَیْهِ حَقًّا فِی التَّوْرٰىةِ وَ الْاِنْجِیْلِ وَ الْقُرْاٰنِ١ؕ وَ مَنْ اَوْفٰى بِعَهْدِهٖ مِنَ اللّٰهِ فَاسْتَبْشِرُوْا بِبَیْعِكُمُ الَّذِیْ بَایَعْتُمْ بِهٖ١ؕ وَ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ Open ayah 9:111 in the Quran reader
بیشک اللہ نے مسلمانوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال اس قیمت پر خرید لئے ہیں کہ جنت ان مسلمانوں کے لئے ہے وہ مسلمان اللہ کی راہ میں جنگ کیا کرتے ہیں سو کبھی دشمنوں کو قتل کرتے ہیں اور کبھی خود شہید کردیئے جاتے ہیں اس امر پر توریت میں اور انجیل میں اور قرآن کریم میں سچا وعدہ کیا جاچکا ہے اور خدا سے بڑھ کر اپنے عہد کا پورا کون ہوسکتا ہے۔ سو اے مسلمانو ! اس سودے پر جو تم نے خدا سے کیا ہے اظہار مسرت کرو اور یہ معاملہ ہی بڑی کامیابی ہے
اَلتَّآئِبُوْنَ الْعٰبِدُوْنَ الْحٰمِدُوْنَ السَّآئِحُوْنَ الرّٰكِعُوْنَ السّٰجِدُوْنَ الْاٰمِرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ النَّاهُوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ الْحٰفِظُوْنَ لِحُدُوْدِ اللّٰهِ١ؕ وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 9:112 in the Quran reader
ان مسلمانوں سے بھی وعدہ ہے جو توبہ کرنے والے عبادت کرنے والے شکر بجالانے والے روزے رکھنے والے رکوع کرنے والے سجدہ کرنے والے اچھی باتوں کی تعلیم دینے والے اور برے کام سے منع کرنے والے اور اللہ کی مقررہ حدود کی نگہداشت کرنے والے ہیں اور آپ ایسے مسلمانوں کو خوش خبری سنا دیجئے
مَا كَانَ لِلنَّبِیِّ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْ یَّسْتَغْفِرُوْا لِلْمُشْرِكِیْنَ وَ لَوْ كَانُوْۤا اُولِیْ قُرْبٰى مِنْۢ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَهُمْ اَنَّهُمْ اَصْحٰبُ الْجَحِیْمِ Open ayah 9:113 in the Quran reader
نبی کے لئے اور دوسرے مسلمانوں کے لئے یہ بات جائز نہیں ہے کہ جب ان کو مشرکین کا دوزخی ہونا ظاہر ہوچکا اس کے بعد بھی وہ ان کے لئے مغفرت کی دعا کریں خواہ وہ مشرت ان کے قرابت دار ہی کیوں نہ ہوں۔
وَ مَا كَانَ اسْتِغْفَارُ اِبْرٰهِیْمَ لِاَبِیْهِ اِلَّا عَنْ مَّوْعِدَةٍ وَّعَدَهَاۤ اِیَّاهُ١ۚ فَلَمَّا تَبَیَّنَ لَهٗۤ اَنَّهٗ عَدُوٌّ لِّلّٰهِ تَبَرَّاَ مِنْهُ١ؕ اِنَّ اِبْرٰهِیْمَ لَاَوَّاهٌ حَلِیْمٌ Open ayah 9:114 in the Quran reader
اور رہا ابراہیم (علیہ السلام) کا اپنے باپ کے لئے بخشش طلب کرنا تو وہ محض ایک وعدے کی بنا پر تھا جو اس نے اپنے باپ سے کیا تھا پھر جب اس کو یہ ظاہر ہوگیا کہ اس کا باپ خدا کا دشمن ہے تو وہ اس سے بےتعلق ہوگیا بلاشبہ ابراہیم (علیہ السلام) بڑا نرم دل اور متحمل مزاج تھا۔
وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیُضِلَّ قَوْمًۢا بَعْدَ اِذْ هَدٰىهُمْ حَتّٰى یُبَیِّنَ لَهُمْ مَّا یَتَّقُوْنَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ Open ayah 9:115 in the Quran reader
اور خدا کا یہ دستور نہیں ہے کہ وہ کسی قوم کو ہدایت عطا کرنے کے بعد گمراہ قرار دیدے تاوقتیکہ ان پر وہ باتیں کھول کر نہ بیان کردے جن سے ان کو بچنا ہے بے اللہ ہر شئے سے بخوبی واقف ہے۔
اِنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ؕ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ Open ayah 9:116 in the Quran reader
بلاشبہ آسمانوں کی اور زمین کی سلطنت اللہ ہی کے لئے ہے وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے اور اللہ کے سوا نہ تمہارا کوئی حامی ہے اور نہ مددگار۔
لَقَدْ تَّابَ اللّٰهُ عَلَى النَّبِیِّ وَ الْمُهٰجِرِیْنَ وَ الْاَنْصَارِ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْهُ فِیْ سَاعَةِ الْعُسْرَةِ مِنْۢ بَعْدِ مَا كَادَ یَزِیْغُ قُلُوْبُ فَرِیْقٍ مِّنْهُمْ ثُمَّ تَابَ عَلَیْهِمْ١ؕ اِنَّهٗ بِهِمْ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌۙ Open ayah 9:117 in the Quran reader
بلاشبہ اللہ نے اپنے نبی پر مہربانی کی اور ان مہاجرین و انصار پر بھی توجہ فرمائی جنہوں نے ایسی سخت گھڑی میں پیغمبر کا ساتھ دیا جب کہ ان میں سے قریب تھا کہ بعض لوگوں کے قلوب متزلزل ہوجائیں پھر اللہ نے اپنی مہربانی سے ان کو سنبھال یلا بلاشبہ خدا ان سب پر بہت شفیق اور نہایت مہربان ہے۔
وَّ عَلَى الثَّلٰثَةِ الَّذِیْنَ خُلِّفُوْا١ؕ حَتّٰۤى اِذَا ضَاقَتْ عَلَیْهِمُ الْاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ وَ ضَاقَتْ عَلَیْهِمْ اَنْفُسُهُمْ وَ ظَنُّوْۤا اَنْ لَّا مَلْجَاَ مِنَ اللّٰهِ اِلَّاۤ اِلَیْهِ١ؕ ثُمَّ تَابَ عَلَیْهِمْ لِیَتُوْبُوْا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 9:118 in the Quran reader
اور ان تینوں شخصوں پر بھی خدا نے مہربانی کے ساتھ توجہ فرمائی جن کا معاملہ آئندہ کیلئے ملتوی رکھا گیا تھا یہاں تک کہ جب زمین باوجود اپنی فراخی کے ان تینوں اشخاص پر تنگ ہوگئی اور خود ان کی زندگی ان پر شاق ہوگئی اور انہوں نے سمجھ لیا کہ اللہ تعالیٰ کی گرفت کے مقابلہ میں سجز اس کی ذات کے اور کوئی پناہ گاہ نہیں ہے پھر خدا نے ان پر مہربانی سے توجہ فرمائی تاکہ وہ لوٹ آئیں بیشک اللہ توبہ کا بہت قبول کرنے والا نہایت مہربان ہے۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ كُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ Open ayah 9:119 in the Quran reader
اے ایمان والو اللہ سے ڈرتے رہو اور سچے لوگو کے ساتھ رہو
مَا كَانَ لِاَهْلِ الْمَدِیْنَةِ وَ مَنْ حَوْلَهُمْ مِّنَ الْاَعْرَابِ اَنْ یَّتَخَلَّفُوْا عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰهِ وَ لَا یَرْغَبُوْا بِاَنْفُسِهِمْ عَنْ نَّفْسِهٖ١ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ لَا یُصِیْبُهُمْ ظَمَاٌ وَّ لَا نَصَبٌ وَّ لَا مَخْمَصَةٌ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ لَا یَطَئُوْنَ مَوْطِئًا یَّغِیْظُ الْكُفَّارَ وَ لَا یَنَالُوْنَ مِنْ عَدُوٍّ نَّیْلًا اِلَّا كُتِبَ لَهُمْ بِهٖ عَمَلٌ صَالِحٌ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَۙ Open ayah 9:120 in the Quran reader
اہل مدینہ کو اور ان کے آس پاس کے دیہاتیوں کو یہ بات زیبا نہ تھی کہ وہ رسول اللہ کے ہمراہ جہاد میں جانے سے پیچھے رہ جائیں اور نہ یہ زیبا تھا کہ اپنی جانوں کو رسول کی جان سے زیادہ عزیز رکھیں یہ رسول کے ہمراہ جانا اس لئے ضروری تھا کہ ان مجاہدین کو جو پیاس اور مشقت و تکلیف اور بھوک خدا کی راہ میں پہنچتی ہے اور جہاں کہیں وہ کسی ایسے مقام پر چلتے ہیں کہ وہ چلنا کفار کو غلیظ و غضب میں مبتلا کرے اور دشمنوں کے مقابلہ میں جو کامیابی یہ حاصل کرلیتے ہیں ان سب امور کے بدلے ان مجاہدین کے لئے نیک عمل لکھ دیئے جاتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ مخلصین کے اجر کو ضائع نہیں کیا کرتا۔